কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৫ টি

হাদীস নং: ১৪৭৪০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14740 جو مسلمانوں کے امور میں سے کسی امر کا والی بنا پھر وہ ان کی حاجت اور فقروفاقہ سے غافل رہا تو اللہ پاک قیامت کے دن اس کی حاجت اور فقروفاقے سے بےنیاز ہوں گے۔

الکبیر للطبرانی، ابن قانع، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن ابی مریم الازدی
14740- "من ولي من أمور المسلمين شيئا فاحتجب دون حاجتهم وفقرهم وفاقتهم احتجب الله منه يوم القيامة دون خلته وحاجته وفقره". "طب وابن قانع ك ق عن أبي مريم الأزدي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14741 جو دس آدمیوں پر والی بنا پھر اس نے ان کا من پسند حکم جاری کیا یا ان کی منشاء کے خلاف حکم جاری کیا تو قیامت کے دن اس کو لایا جائے گا کہ اس کے دونوں ہاتھ گردن کے ساتھ بندھے ہوں گے اگر اس نے عدل کیا ہوگا، رشوت نہ لی ہوگی اور نہ ظلم کیا ہوگا تو اللہ پاک اس کو آزاد کردے گا اور اگر اس نے حکم جاری کیا ایسا جو اللہ نے نازل نہیں کیا، رشوت لی، اور رشوت ستانی میں دوسروں کی مدد کی تو اس کا بایاں ہاتھ دائیں ہاتھ کے ساتھ باندھ دیا جائے گا پھر اس کو جہنم کے گڑھے میں ڈال دیا جائے گا اور وہ پانچ سو سال اس گڑھے میں نہیں پہنچے گا۔

مستدرک الحاکم عن ابن عباس (رض)
14741- "من ولي [على] عشرة فحكم بينهم بما أحبوا أو كرهوا جيء به [يوم القيامة] مغلولة يداه [إلى عنقه] فإن عدل ولم يرتش ولم يحف فك الله عنه، وإن حكم بغير ما أنزل الله وارتشى وحابى فيه شدت يساره إلى يمينه ثم رمي به في قعر جهنم فلم يبلغ قعرها خمس مائة عام". "ك عن ابن عباس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14742 جو مسلمانوں کے امور میں سے کسی امر کا والی بنا پھر وہ کمزور اور حاجت مند مسلمانوں سے دور رہا اللہ پاک قیامت کے دن اس سے پردہ میں ہوں گے۔

مسند احمد، الکبیر للطبرانی عن معاذ (رض)
14742- "من ولي من أمر المسلمين شيئا فاحتجب عن ضعفة المسلمين وأولي الحاجة احتجب الله عنه يوم القيامة". "حم طب عن معاذ"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14743 جو مسلمانوں کے امور کا والی بنا لیکن خیر خواہی کے ساتھ ان کی نگہبانی نہیں کی جسے وہ اپنے اہل خانہ کی نگہبانی کرتا ہے تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے۔

مسند احمد ، الکبیر للطبرانی عن معقل بن یسار
14743- "من ولي من أمر المسلمين شيئا فلم يحطهم بنصحية كما يحوط أهل بيته فليتبوأ مقعده من النار". "حم طب عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14744 جو لوگوں کا حاکم منتخب ہوا لیکن اس نے فقراء اور حاجت مندوں پر اپنے دروازے بند کرلئے تو اللہ پاک اس کی حاجت اور فقرو فاقے سے آسمان کا دروازہ بند فرمالیں گے۔

ابوسعید النقاش فی القضاۃ عن ابی مریم
14744- "من ولي من أمر الناس شيئا فأغلق بابه دون ذوي الفقر أو الحاجة أغلق الله عن فقره وحاجته باب السماء". "أبو سعيد النقاش في القضاة عن أبي مريم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14745 جس نے فقیروں اور حاجت مندوں پر اپنا دروازہ بند کیا اللہ پاک اس کے فقروفاقے اور حاجت سے آسمان کے دروازے بند کردیں گے۔ ابن عساکر عن ابی مریم
14745- "من أغلق بابه دون ذوي الفقر أو ذوي الحاجة أغلق الله عن فقره وحاجته باب السماء". "ابن عساكر عن أبي مريم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14746 جس نے حاجت مندوں اور مسکینوں سے اپنا دروازہ بند کیا اللہ پاک اس کی حاجت ضرورت کے وقت آسمان کا دروازہ بند فرمالیں گے۔ مستدرک حاکم عن عمرو بن مرۃ الجھنی
14746- "من أغلق بابه دون ذوي الحاجة والخلة والمسكنة أغلق الله باب السماء دون خلته وحاجته وفقره ومسكنته". "ك عن عمرو بن مرة الجهني"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14747 جو لوگوں کے امور کا والی بنا اس کو قیامت کے دن لایا جائے گا اس حال میں کہ اس کو جہنم کے پل پر کھڑا کردیا جائے گا اگر اس نے اچھا کیا ہوگا تو نجات پاجائے گا اور اگر بدی کی ہوگی تو پل اس کے نیچے سے شق ہوگا اور وہ ستر سال کی گہرائی تک نیچے جا گرے گا۔

البغوی ، ابن قانع، الکبیر للطبرانی عن بشر بن عاصم الثقفیٰ

کلام : امام بغوی (رح) فرماتے ہیں، ان کی اور کوئی روایت نہیں جانتا اور اس روایت میں سوید بن عبدالعزیز متروک راوی ہے۔
14747- "من ولي شيئا من أمور الناس أتي به يوم القيامة حتى يوقف على جسر جهنم فإن كان محسنا نجا، وإن كان مسيئا انخرق به الجسر فهوى فيه سبعين خريفا". "البغوي وابن قانع طب عن بشر بن عاصم الثقفي؛ قال البغوي: ولا أعلم له غيره وفيه سويد بن عبد العزيز متروك"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14748 جو لوگوں کے کسی امر کا والی بنا اس کو قیامت کے دن لایا جائے گا اور جہنم کے پل پر کھڑا کردیا جائے گا اگر وہ اچھائی کرنے والا ہوگا تو نجات پاجائے گا اور اگر وہ برائی کرنے والا ہوگا تو پل اس کے نیچے سے شق ہوگا اور وہ ستر سال کی گہرائی میں اتر تا رہے گا اور یہ انتہائی تاریک گڑھا ہوگا۔ البغوی، الکبیر للطبرانی عن ابی ذر (رض)

کلام : روایت میں سوید بن عبدالعزیز متروک راوی ہے۔
14748- "من ولى أحدا من أمر الناس أتي به يوم القيامة حتى يوقف على جسر جهنم، فإن كان محسنا نجا، وإن كان مسيئا انخرق به الجسر فهوى فيه سبعين خريفا وهي سوداء مظلمة". "البغوي طب عن أبي ذر وفيه سويد بن عبد العزيز"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৪৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14749 جو مسلمانوں کے امور کا حاکم بنا اس نے ان پر ظلم روارکھنے کے لیے کوئی سخت آدمی امیر مقرر کیا تو اس پر اللہ کی لعنت ہے، اللہ پاک اس سے کوئی نفل قبول فرمائیں گے اور نہ فرض حتیٰ کہ اس کو جہنم میں داخل کردیں گے اور جس نے اللہ کی حمیٰ (حد) میں کسی کو داخل کیا اور اس نے اللہ کی حد کو توڑا بغیر کسی حق کے تو اس پر اللہ کی لعنت ہے یا فرمایا اس سے اللہ کا ذمہ بری ہے۔

مسند احمد، مستدرک الحاکم عن ابی بکر (رض)
14749- "من ولي من أمر المسلمين شيئا فأمر عليهم أحدا محاباة فعليه لعنة الله لا يقبل الله منه صرفا ولا عدلا حتى يدخله جهنم ومن أعطى أحدا حمى الله فقد انتهك في حمى الله شيئا بغير حقه فعليه لعنة الله أو قال تبرأت منه ذمة الله". "حم ك عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14750 جو کسی منصب پر تعینات ہو اور اس کو معلوم ہوئے کہ وہ اس کا اہل نہیں ہے تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے۔ الرویانی، ابن عساکر عن ابی موسیٰ (رض)
14750- "من ولي عملا وهو يعلم أنه ليس لذلك العمل أهل فليتبوأ مقعده من النار". "الروياني كر عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14751 جو لوگوں کے کسی کام کا سردار بنا پھر وہ عوام سے یا مظلوم سے یا کسی بھی حاجت مند سے بندہوکر بیٹھ گیا اللہ پاک بھی اپنی رحمت کے دروازے اس کی حاجت ، اس کے سخت ترین فقروفاقے سے بھی بند فرمالیں گے۔

مسنداحمد، ابن عساکر عن الشماخ الازدی عن ابن عمر لہ من الصحابۃ
14751- "من ولي من أمر الناس شيئا فأغلق دون المسلمين أو المظلوم أو ذوي الحاجة أغلق الله دونه أبواب رحمته عن حاجته وفقره أفقر ما يكون إليه". "حم وابن عساكر عن أبي الشماخ الأزدي عن ابن عم له من الصحابة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14752 جس نے کسی رشتے دار پر ظلم وستم ڈھایا حالانکہ وہ اس سے خیر کی آس لگائے ہوئے تھا وہ جنت کی خوشبو بھی نہ پائے گا۔ ابن عساکر عن ابی بکر (رض)
14752- "من ولي ذا قرابة محاباة وهو يجد خيرا منه لم يجد رائحة الجنة". "ابن عساكر عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14753 امارت و حکومت اس شخص کے لیے بہترین شے ہے جو اس کو اس کے حقوق کے ساتھ اور حلال طریقے سے حاصل کرے، اور اس شخص کے لیے بہت بری شے ہے جو اس کو بغیر کسی حق کے حاصل کرے یہ ایسے شخص کے لیے قیامت کے روز باعث حسرت و افسوس ہوگی۔

الکبیر للطبرانی عن زید بن ثابت
14753- "نعم الشيء الإمارة لمن أخذها بحقها وحلها، وبئس الشيء الإمارة لمن أخذها بغير حقها فتكون عليه حسرة يوم القيامة". "طب عن زيد بن ثابت"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14754 امارت کا سوال نہ کرے بیشک جس نے اس کا سوال کیا اس کو امارت کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ جس کو بغیر سوال کے اس میں آزمایا گیا اس کی مدد کی جائے گی۔

ابن عساکر عن عبدالرحمن بن سمرۃ
14754- "لا تسأل الإمارة فإنها من سألها وكل إليها ومن ابتلي بها ولم يسألها أعين عليها". "كر عن عبد الرحمن بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14755 لوگوں پر حکومت ہونا لازمی ہے خواہ نیک ہو یا بد اگر نیک حکومت ہوگی تو وہ تقسیم میں عدل کرے گی اور تمہارے درمیان غنیمت کے اموال برابری کے ساتھ منقسم ہوں گے۔ اگر حکومت بد ہوگی تو اس میں مومن کو آزمائش سے دو چار ہونا پڑے گا۔ امارت و حکومت قائم ہونا ہرج سے بہتر ہے۔ پوچھا گیا : یارسول اللہ ! ہرج کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا قتل اور جھوٹ۔

الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود (رض)
14755- "لا بد للناس من إمارة برة أو فاجرة فأما البرة فتعدل في القسم وتقسم بينكم فيئكم بالسوية، وأما الفاجرة فيبتلي فيها المؤمن والإمارة خير من الهرج قيل يا رسول الله: وما الهرج؟ قال: القتل والكذب". "طب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14756 دو آدمیوں پر کبھی امیر نہ بن اور نہ ان کے آگے چل۔ ابونعیم عن نعیم عن انس (رض)
14756- "لا تأمرن على اثنين ولا تقدمهما". "أبو نعيم عن نعيم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14757 جو شخص دس مسلمانوں کا بھی امام ہوگا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے گلے میں طوق پڑا ہوگا یہاں تک کہ اللہ اس پر رحم فرما کر اس کو آزاد فرمائیں گے یا اور معاملہ فرمائیں گے۔ الحاکم فی الکنی عن کعب بن عجرۃ
14757- "لا يؤم رجل عشرة من المسلمين إلا جاء يوم القيامة مغلولا حتى يكون الله تعالى يرحمه فيعتقه أو يمضي في غير ذلك.

(الحاكم في الكنى عن كعب بن عجرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14758 یہ (حکومت کا) معاملہ تمہارے درمیان یوں ہی رہے گا ، اور تم اس کے حاکم بنے رہو گے جب تک کہ ایسے نئے اعمال ایجاد نہ کرو جو سراسر تمہاری ایجاد ہوں، پس جب تم ایسا کرو گے تو اللہ پاک تم پر اپنی مخلوق میں سے بدترین لوگوں کو مسلط کردے گا وہ تم کو اسی طرح قطع برید کریں گے جس طرح یہ شاخ کٹ رہی ہے۔

مسند احمد، الکبیر للطبرانی، مستدرک الحاکم عن ابی مسعود الانصاری
14758 لا يزال هذا الامر فيكم وأنتم ولاته ما لم تحدثوا أعمالا تنزعه منكم فإذا فعلتم ذلك سلط الله عليكم شرار خلقه فالتحوكم كما يلتحى هذا القضيب.

(حم طب ك عن أبي مسعود الانصاري).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৭৫৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14759 اللہ پاک کسی بندے کو کسی رعیت پر نگران بناتا ہے اور وہ ایسے دن مرتا ہے جس دن اس نے اپنی رعیت کے ساتھ دھوکا کیا ہوتا ہے تو اللہ پاک اس پر جنت کو حرام فرما دیتے ہیں۔

مسند احمد، عن معقل بن یسار
14759 لا يسترعي الله عبدا رعية فيموت يوم يموت وهو لها غاش إلا حرم الله عليه الجنة.

(حم عن معقل بن يسار).
tahqiq

তাহকীক: