কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৫ টি
হাদীস নং: ১৪৭২০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14720 کوئی بھی شخص جو دس یا دس سے اوپر آدمیوں کا امیر مقرر ہو مگر قیامت کے دن اس کو گردن کے ساتھ باندھتے ہوئے اس حال میں لایا جائے گا پھر اس کا عدل اس کو چھڑا لے گا یا اس کا ظلم اس کو قعر ہلاکت میں ڈال دے گا۔ ابن سعید النقاش فی القضاۃ عن ابی امامۃ (رض)
14720- "ما من أحد يلي أمر عشرة فما فوق ذلك إلا يأتي يوم القيامة مغلولة يداه إلى عنقه يفكه عدله أو يوبقه إثمه". "أبو سعيد النقاش في القضاة عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭২১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14721 تین آدمیوں کا امیر بھی قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کے ہاتھ گردن میں بندھے ہوں گے۔ حق اس کو چھڑا لے گا یا اس کو تباہ کردے گا۔
ابن ابی شیبہ عن ابوہریرہ (رض)
ابن ابی شیبہ عن ابوہریرہ (رض)
14721- "ما من أمير ثلاثة إلا يؤتى به يوم القيامة مغلولة يداه إلى عنقه أطلقه الحق أو أوبقه". "ش عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭২২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14722 دس آدمیوں کا حاکم بھی قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کے ہاتھ گردن کی طرف بندھے ہوں گے۔ اس طوق سے اس کے ہاتھوں کو صرف عدل ہی چھڑا سکے گا۔
السنن السعید بن منصور، مصنف ابن ابی شیبہ، مسند احمد، عبد بن حمید، الکبیر للطبرانی، شعب الایمان للبیہقی عن سعد بن عبادۃ
السنن السعید بن منصور، مصنف ابن ابی شیبہ، مسند احمد، عبد بن حمید، الکبیر للطبرانی، شعب الایمان للبیہقی عن سعد بن عبادۃ
14722- "ما من أمير عشرة إلا يؤتي به يوم القيامة مغلولة يداه إلى عنقه لا يفكه من غله ذلك إلا العدل". "ص ش حم وعبد بن حميد طب هب" عن سعد بن عبادة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭২৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14723 دس آدمیوں کا امیر بھی قیامت کے روز اس حال میں پیش ہوگا کہ اس کے ہاتھ بندھے ہوں گے، اس کا عدل اس کو آزاد کرائے گا یا اس کا ظلم اس کو ہلاک کردے گا۔
ابن ابی شیبہ، السنن للبیہقی ، ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض) ، ابن عساکر عن عمرو بن مرۃ الجھنی
ابن ابی شیبہ، السنن للبیہقی ، ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض) ، ابن عساکر عن عمرو بن مرۃ الجھنی
14723- "ما من أمير عشرة إلا وهو يؤتى به يوم القيامة مغلولا حتى يفكه العدل أو يوبقه الجور". "ش ق وابن عساكر عن أبي هريرة كر عن عمرو بن مرة الجهني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭২৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14724 جس امیر کے دروازے حاجت مندوں اور مسکینوں کے لیے بند ہوں اللہ تعالیٰ آسمان کے دروازے اس کی حاجت اور مسکنت پر بند کردیتے ہیں۔ ابن عساکر عن عمرو بن مرۃ الجھنی
14724- "ما من أمير ولا وال يغلق بابه دون ذوي الخلة والحاجة والمسكنة إلا أغلق الله أبواب السماء دون حاجته وخلته ومسكنته". "كر عن عمرو بن مرة الجهني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭২৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
17425 کوئی آدمی جو دس آدمیوں کا والی ہو قیامت کے دن اس حال میں ایسا جائے گا کہ اس کے ہاتھ گردن میں بندھے ہوں گے حتیٰ کہ اس کے اور اس کے ماتحتوں کے درمیان فیصلہ ہو۔
الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض)
الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض)
14725- "ما من رجل والى عشرة إلا أتي به يوم القيامة مغلولة يداه إلى عنقه حتى يقضي بينه وبينهم". "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭২৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14726 کوئی بندہ نہیں جس کو اللہ پاک کسی رعیت کا راعی (نگہبان) بنائے اور وہ خیر خواہی کے ساتھ ان کا خیال نہ کرے تو اللہ پاک جنت کو اس پر حرام کردے گا۔
ابن عساکر عن عبدالرحمن بن سمرۃ (رض)
ابن عساکر عن عبدالرحمن بن سمرۃ (رض)
14726- "ما من عبد استرعاه الله رعية فلم يحطها بنصيحة إلا حرم الله عليه الجنة". "ابن عساكر عن عبد الرحمن بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭২৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14727 جس بندے سے کسی رعیت کی نگرانی لی جائے تو قیامت کے دن اس سے سوال کیا جائے گا کہ اللہ کا حکم اس نے ان میں قائم کیا یا ضائع کیا۔
ابوسعید النقاش فی القضاۃ عن ابوہریرہ (رض)
ابوسعید النقاش فی القضاۃ عن ابوہریرہ (رض)
14727- "ما من عبد يسترعى رعية إلا سئل يوم القيامة أقام فيهم أمر الله أم أضاعه". "أبو سعيد النقاش في القضاة عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭২৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14728 کوئی دس بندوں کا والی نہیں مگر قیامت کے دن اس حال میں اس کو لایا جائے گا کہ اس کے گلے میں طوق پڑا ہوگا پھر یا تو اس کو عذاب سے دوچار ہونا پڑے گا یا اس کی مغفرت کردی جائے گی۔ ابن مندہ و ابونعیم عن الحارث بن محمد عن حصین
14728- "ما من والى عشرة إلا جيء به يوم القيامة مغلولا معذبا أو مغفورا له". "ابن منده وأبو نعيم عن الحارث بن محمد عن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭২৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14729 کوئی مسلمان جو دس یا دس سے زیادہ لوگوں کا امیر ہو، اس کو قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کے ہاتھ گردن میں بندھے ہوں گے۔ پھر اس کی نیکی اس کو آزاد کرائے گی یا اس کا گناہ اس کو برباد کرے گا، امارت کا اول ملامت ہے، درمیان ندامت ہے اور آخر قیامت کے دن عذاب ہے۔ الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض)
14729- "ما من مسلم يلي عشرة فما فوق ذلك إلا أتي يوم القيامة مغلولا يده إلى عنقه فكه بره أو أوبقه إثمه أولها ملامة، وأوسطها ندامة، وآخرها عذاب يوم القيامة". "طب عن أبي أمامة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৩০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14730 کوئی تین آدمیوں کا والی نہیں مگر وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کی گردن میں طوق ہوگا اور اس کا دایاں ہاتھ گردن میں بندھا ہوگا۔ اس کا عدل اس کو چھڑائے گا یا اس کا ظلم اس کو تباہ کرے گا۔ ابن عساکر عن ابی الدرداء (رض)
14730- "ما من والي ثلاثة إلا لقي الله مغلولا، يمينه إلى عنقه فكه عدله أو غله جوره". "ابن عساكر عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৩১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14731 کوئی والی نہیں جو مسلمانوں کے کسی امر کا والی بنے پھر خیر سگالی کے جذبے کے ساتھ ان کے لیے محنت نہ کرے تو اللہ پاک اس کو منہ کے بل جہنم میں گرادے گا جس دن اللہ پاک اولین وآخرین کو جمع فرمائے گا۔ الحاکم فی الکنی، الکبیر للطبرانی عن معقل بن یسار
14731- "ما من وال ولى أمر المسلمين شيئا فلم يحط من ورائهم بالنصيحة إلا كبه الله على وجهه في جهنم يوم يجمع الله الأولين والآخرين". "الحاكم في الكنى طب عن معقل بن يسار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৩২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14732 کوئی کسی چھوٹی یا بڑی امت کا والی نہیں جو ان کے ساتھ عدل نہ کرتا ہو تو اللہ پاک ضرور اس کو چہرے کے بل جہنم میں گرادے گا۔ ابن ابی شیبہ، الکبیر للطبرانی عن معقل
14732- "ما من والى أمة قلت أو كثرت لم يعدل فيهم إلا كبه الله على وجهه في النار". "ش طب عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৩৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14733 کوئی دس آدمیوں کا والی نہیں مگر قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے ہاتھ اس کی گردن میں بندھے ہوں گے۔ اس کو اس کا عدل چھڑائے گا یا اس کا ظلم اس کو ہلاک کرے گا۔ حلیۃ الاولیاء عن ثوبان
کلام : ضعیف ہے۔ اللآلی۔ 478/1 ۔
کلام : ضعیف ہے۔ اللآلی۔ 478/1 ۔
14733- "ما من والى عشرة إلا ياتي يوم القيامة مغلولة يداه إلى عنقه أطلقه عدله أو أوبقه جوره". "حل عن ثوبان"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৩৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14734 کوئی شخص جو کسی ولایت کا حاکم بنے اولاً اس کے لیے عافیت کا دروازہ کھلے گا اگر وہ اس کو قبول کرے تو وہ عافیت اس کے لیے مکمل ہوگی اور اگر وہ عافیت کو حقیر جانے تو اس کو ایسے مسائل درپیش ہوں گے کہ وہ ان سے نمٹنے کی طاقت نہ رکھے گا۔ الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض)
14734- "ما ولي أحد ولاية إلا بسطت له العافية فإن قبلها تمت له وإن حقر عنها فتح له ما لا طاقة له به". "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৩৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14735 اس شخص کی مثال جو فیصلہ میں عدل کرے، تقسیم میں انصاف کرے اور صاحب رحم پر رحم کرے میری جیسی ہے، جس نے ایسا نہیں کیا وہ مجھ سے نہیں ہے اور نہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے۔ الحسن بن سفیان ، الباوردی ابن قانع، الکبیر للطبرانی، ابن عساکر، السنن للسعید بن منصور عن بلال بن سعد عن ابیہ
فائدہ : صحابہ (رض) فرماتے ہیں : ہم نے عرض کیا : رسول اللہ ! آپ کے بعد خلیفہ کا کیا حکم ہے ؟ تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا۔
فائدہ : صحابہ (رض) فرماتے ہیں : ہم نے عرض کیا : رسول اللہ ! آپ کے بعد خلیفہ کا کیا حکم ہے ؟ تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا۔
14735- "مثل الذي لي ما عدل في الحكم وأقسط في القسط ورحم ذا الرحم، فمن لم يفعل ذلك فليس مني ولست منه". "الحسن بن سفيان والباوردي وابن قانع طب وابن عساكر ص عن بلال بن سعد عن أبيه قال قلنا يا رسول الله ما للخليفة من بعدك قال فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৩৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14736 جس نے رعیت کی سربراہی لی مگر خیر خواہی کے ساتھ ان کے لیے تگ ودو نہ کی تو وہ جنت کی خوشبو نہ پاسکے گا خواہ اس کی خوشبو سو سال کی مسافت سے آئے۔
ابن ابی شیبہ، مسلم، مسند احمد، الکبیر للطبرانی، ابن عساکر عن معقل بن یسار
ابن ابی شیبہ، مسلم، مسند احمد، الکبیر للطبرانی، ابن عساکر عن معقل بن یسار
14736- "من استرعى رعية فلم يحطهم بنصيحة لم يجد ريح الجنة وإن ريحها ليوجد من مسيرة مائة عام". "ش م حم طب وابن عساكر عن معقل بن يسار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৩৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14737 جس نے رعیت کی سرپرستی لی گئی مگر اس نے ان کو دھوکا دیا تو وہ پروردگار سے اس حال میں ملے گا کہ پروردگار اس پر غضبناک ہوگا ۔ الخطیب عن معقل
14737- "من استرعى رعية فغشها لقي ربه وهو عليه غضبان". "الخطيب عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৩৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14738 اللہ پاک نے جس سے رعیت کی نگہبانی کا کام لیا اور وہ دھوکا دہی کی حالت میں مرا تو اللہ پاک اس کو جہنم میں داخل کرے گا۔ الشیرازی فی الالقاب عن الحسن مرسلاً
14738- "من استرعاه الله رعية فمات وهو غاش لها أدخله الله النار". "الشيرازي في الألقاب عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭৩৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14739 جس کو اللہ پاک نے مسلمانوں کے امور میں سے کسی امر کا والی بنایا لیکن وہ ان کی حاجت ، فقروفاقے اور ضروریات سے چھپا رہا اللہ پاک قیامت کے دن اس کی حاجت فقروفاقہ اور ضرورت سے بےنیاز ہوگا۔ ابوداؤد، ابن سعد، البغوی، عن ابی مریم الادی
14739- "من ولاه الله شيئا من أمور المسلمين فاحتجب دون حاجتهم وخلتهم وفقرهم احتجب الله عنه يوم القيامة دون حاجته وخلته وفقره". "د وابن سعد والبغوي عن أبي مريم الأزدي".
তাহকীক: