কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৫ টি
হাদীস নং: ১৪৭০০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14700 امارت کا اول ملامت ہے، ثانی ندامت ہے اور ثالث قیامت کے دن اللہ کی طرف سے عذاب ہے۔ ہاں مگر جو شخص رحم کرے اور یوں یوں خرچ کرے اور وہ رشتہ داروں کے ساتھ پھر بھی کیسے عدل کرسکے گا۔ الکبیر للطبرانی عن شداد بن اوس
14700- "أول الإمارة ملامة، وثانيها ندامة، وثالثها عذاب من الله يوم القيامة إلا من رحم وبذل وقال بيده هكذا وهكذا بالمال وكيف يعدل مع ذوي القربى". "طب عن شداد بن أوس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭০১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14701 اے ابوذر ! کمزور ہو اور یہ امانت ہے اور قیامت کے دن رسوائی اور ندامت ہے ہاں مگر جو شخص اس (حکومت) کا حق ادا کرے اور اس پر جو امانت عائد ہو اس کو ادا کرے۔ ابوداؤد، ابن ابی شیبہ، مسلم ، ابن سعد، ابن خزیمہ، ابوعوانہ، مستدرک الحاکم عن ابی ذر (رض)
فائدہ : حضرت ابوذر (رض) نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا یارسول اللہ ! آپ مجھے عامل کیوں نہیں بناتے (حکومت کا کوئی عہدہ کیوں سپرد نہیں کرتے) تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا۔

14701- "يا أبا ذر إنك ضعيف وإنها أمانة وإنها يوم القيامة خزي وندامة إلا من أخذ بحقها وأدى الذي عليه فيها". "ط ش م وابن سعد وابن خزيمة وأبو عوانة، ك عن أبي ذر قال: قلت يا رسول الله ألا تستعملني قال فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭০২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14702 کوئی شخص امارت کی حرض نہ کرے اور حکومت کے حصول کے بعد عدل کرنے کا دعویٰ نہ کرے۔ الدیلمی عن ابن عباس (رض)
14702- "لا يحرص أحد على الإمارة فيعدل". "الديلمي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭০৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14703 جہنم میں سب سے پہلے جو شخص داخل ہوگا وہ زبردستی مسلط ہونے والا بادشاہ ہے وہ اپنی بادشاہت میں عدل نہ کرے اس کی بڑائی اس کو سرکش کردے اور اس کی طاقت اس کو اکڑفوں بنادے۔ التاریخ للحاکم، الدیلمی عن انس (رض)
14703- "أول من يدخل النار سلطان مسلط لم يعدل في سلطانه أطغاه كبره وأبطرته قدرته". "ك في تاريخه والديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭০৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14704 کیا میں تم کو تمہارے اچھے اور برے حکام نہ بتاؤں ؟ بہترین حاکم وہ ہیں جن سے تم محبت رکھو اور وہ تم سے محبت رکھیں، تم ان کے لیے دعا کرو اور وہ تمہارے لیے اللہ سے دعا کریں، اور تمہارے بدترین حکام وہ ہیں جن سے تم نفرت کرو اور وہ تم سے نفرت کریں، تم ان کو بددعا دو اور وہ تم کو بددعا دیں، صحابہ (رض) نے عرض کیا، یارسول اللہ ! تو کیا ہم ایسے حاکموں سے قتال نہ کریں ؟ ارشاد فرمایا : نہیں، جب تک وہ نماز روزہ کرتے رہیں ان کو چھوڑ دو ۔ الکبیر للطبرانی، عن عقبہ بن عامر
14704- "ألا أخبركم بخيار عمالكم وشرارهم؟ خيارهم خيارهم لكم من تحبونهم ويحبونكم وتدعون الله لهم ويدعون الله لكم، وشرارهم شرارهم لكم من تبغضونهم ويبغضونكم وتدعون الله عليهم ويدعون الله عليكم، قالوا: أفلا نقاتلهم يا رسول الله؟ قال: لا، دعوهم ما صاموا وصلوا". "طب عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭০৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14705 (حکام کے سامنے) خاموشی اختیار نہ کرو۔ کوئی امیر ہو یا کہیں کا گورنر، اس کے پاس فقیر اور حاجت مند لوگ آئیں تو ان کو کہا جائے بیٹھ جاؤ ہم تمہاری حاجت اور ضرورت میں غور کریں گے۔ پھر ان کو خاموش ایک طرف چھوڑ دیا جائے ، ان کی حاجت پوری کی جائے اور نہ ان کے لیے کوئی حکم دیا جائے، کہ وہ اپنی راہ لگیں جبکہ ایسے امیر کے پاس کوئی مالدار سربرآور دہ آئے تو امیر اس کو اپنے پاس بٹھائے اور کہے تمہارا کیا مسئلہ ہے ؟ اور وہ اپنے مسائل گنوائے تو امیر حکم دیدے کہ اس کی حاجت پوری کرو اور جلدی کرو۔ حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ (رض)
14705- "إياكم والإقراد يكون أحدكم أميرا أو عاملا فتأتي الأرملة واليتيم والمسكين فيقال: اقعد حتى ننظر في حاجتك فيتركون مقردين لا تقضى لهم حاجة ولا يؤمروا فينفضوا ، ويأتي الرجل الغني الشريف فيقعده إلى جانبه ثم يقول: ما حاجتك فيقول: حاجتي كذا وكذا، فيقول: اقضوا حاجته وعجلوا". "حل عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭০৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14706 امارت و حکومت تباہی کا دروازہ ہے مگر جس پر اللہ رحم کرے۔
ابن ابی شیبہ عن خیثمہ مرسلاً
ابن ابی شیبہ عن خیثمہ مرسلاً
14706- "الإمارة باب عنت إلا من رحمه الله". "ش عن خيثمة، مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭০৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14707 بدترین راعی (حاکم) تیز غصے والے غضبناک لوگ ہیں۔
مسند احمد ، ابوعوانۃ، ابن حبان، الکبیر للطبرانی عن عائذ بن عمرو المزنی
کلام : الجد ابحثیت 184 ۔
مسند احمد ، ابوعوانۃ، ابن حبان، الکبیر للطبرانی عن عائذ بن عمرو المزنی
کلام : الجد ابحثیت 184 ۔
14707- "شر الرعاء الحطمة". "حم وأبو عوانة حب طب عن عائذ بن عمرو المزني". ومر برقمين [1469و 14695] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭০৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14708 میری امت کے دو گروہ سدھر جائیں تو ساری امت درست ہوجائے، امراء اور علماء۔
حلیۃ الاولیاء ، ابن النجار عن ابن عباس (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے۔ نصیحۃ الداعیۃ 17 ۔
حلیۃ الاولیاء ، ابن النجار عن ابن عباس (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے۔ نصیحۃ الداعیۃ 17 ۔
14708- "صنفان من أمتي إذا صلحوا صلحت الأمة: الأمراء والفقهاء". "حل وابن النجار عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭০৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14709 میری امت کے دو گروہ ایسے ہیں جن کو میری شفاعت نصیب نہ ہوگی۔ ظالم جابر بادشاہ اور دین میں گمراہی پیدا کرنے والا۔ لوگ ان کے خلاف شہادت دیں اور ان سے بیزاری کا اظہار کریں۔ الشیرازی فی الاقاب، الکبیر للطبرانی عن معقل بن یسار
14709- "صنفان من أمتي لا تنالهما شفاعتي: سلطان ظلوم غشوم وغال في الدين يشهدون عليهم ويتبرؤون منهم". "الشيرازي في الألقاب، طب عن معقل بن يسار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭১০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14710 تم میں سے ر ایک راعی (نگہبان) ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی۔ السنن للبیہقی عن انس (رض)
کلام : ذخیرۃ الحفاظ 4268 ۔
کلام : ذخیرۃ الحفاظ 4268 ۔
14710- "كلكم راع وكلكم مسؤول عن رعيته". "ق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭১১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14711 ہلاکت ہے کاہنوں کے لئے، ہلاکت ہے امراء کے لئے، ہلاکت ہے امانت رکھنے والوں کے لئے، بہت سی قومیں قیامت کے دن تمنا کریں گی کہ کاش وہ اپنی چوٹیوں کے ساتھ ثریا پر لٹکے ہوئے اور آسمان و زمین کے درمیان جھول رہے ہوتے اور لوگوں کے کسی معاملے کے حاکم نہ بنتے۔ ابوداؤد، مسند احمد، مستدرک الحاکم، السنن للبیہقی ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض)
14711- "ويل للعرفاء ويل للأمراء ويل للأمناء ليودن أقوام يوم القيامة لو أنهم كانوا معلقين بذوائبهم بالثريا يذبذب بهم بين السماء والأرض وأنهم لم يلوا من أمر الناس شيئا". "ط حم ك ق وابن عساكر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭১২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14712 ہلاکت ہے امراء کے لئے، ہلاکت ہے امانت رکھنے والوں کے لئے، ان پر ایسا دن بھی آئے گا کہ ان کا کوئی بھی فرد تمنا کرے گا کہ کاش وہ ستارے کے ساتھ معلق ہوتا اور ہوا میں جھول رہا ہوتا مگر دو آدمیوں پر بھی امیر نہ بنتا۔ الدارقطنی فی الافراد عن عائشہ (رض)
14712- "ويل للأمراء وويل للعرفاء وويل للأمناء ليأتين على أحدهم يوم يود لو أنه معلق بالنجم مذبذب وأنه لم يتأمر على اثنين". "قط في الأفراد عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭১৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14713 ہلاکت ہے امراء کے لئے، ہلاکت ہے کاہنوں کے لئے، ہلاکت ہے امانت رکھنے والوں کے لئے، یہ لوگ قیامت کے دن تمنا کریں گے کہ ان کی پیشانیاں ثریا کے ساتھ بندھی ہوتی اور وہ آسمان و زمین کے درمیان جھول رہے ہوتے لیکن کسی طرح کی حکومت ان کو نہ ملتی۔
البیہقی فی السنن عن عائشہ (رض)
البیہقی فی السنن عن عائشہ (رض)
14713- "ويل للأمراء وويل للعرفاء وويل للأمناء ليتمنين أقوام يوم القيامة أن نواصيهم معلقة بالثريا يتجلجلون بين السماء والأرض وأنهم لن يلوا عملا". "ق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭১৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14714 رعایا ہرگز ہلاک اور برباد نہ ہوگی خواہ وہ ظالم اور بدکردار ہو، جب تک کہ ان کے حکمران ہدایت یافتہ اور سیدھی راہ پر گامزن ہوں ہاں رعیت وعوام اس وقت ہلاک ہوجائے گی خواہ وہ ہدایت یافتہ ہو جبکہ ان کے حکمران ظالم اور بدکردار ہوں ۔ ابونعیم وابن النجار عن ابن عمر (رض)
کلام : الضعیفۃ 514 ۔
کلام : الضعیفۃ 514 ۔
14714- "لن تهلك الرعية وإن كانت ظالمة مسيئة إذا كانت الولاة هادية مهدية ولكن تهلك الرعية وإن كانت هادية مهدية إذا كانت الولاة ظالمة مسيئة". "أبو نعيم وابن النجار عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭১৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14715 کوئی امت ہلاک نہ ہوگی خواہ وہ گمراہ ہو جبکہ ان کے حاکم ہدایت یافتہ ہوں کوئی امت ہرگز ہلاک و برباد نہ ہوگی خواہ وہ گمراہ ہو جبکہ ان کے حاکم ہدایت یافتہ ہوں ۔
الخطیب عن ابن عمرو (رض)
الخطیب عن ابن عمرو (رض)
14715- "لن تهلك الأمة وإن كانت ضالة مضلة إذا كانت الأئمة هادية مهدية، ولن تهلك الأمة إذا كانت ضالة مسيئة إذا كانت الأئمة هادية مهدية". "الخطيب عن ابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭১৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14716 کوئی قوم فلاح نہیں پاسکتی جو اپنی حکومت عورت کو سپرد کردیں۔
مصنف ابن ابی شیبہ عن ابی بکرۃ (رض)
مصنف ابن ابی شیبہ عن ابی بکرۃ (رض)
14716- "لن يفلح قوم أسندوا أمرهم إلى امرأة". "ش عن أبي بكرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭১৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14717 کوئی والی جو کسی چھوٹی یا بڑی قوم کا حاکم بنے پھر ان میں عدل نہ کرے تو اس کو اللہ پاک منہ کے بل جہنم میں گرادے گا۔ ابن ابی شیبہ، ابن عساکر عن معقل بن یسار
14717- "ليس من وال يلي أمة قلت أو كثرت فلم يعدل فيهم إلا كبه الله بوجهه في النار". "ش وابن عساكر عن معقل بن يسار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭১৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14718 کسی بھی چھوٹی یا بڑی امت کا حاکم جو عدل نہ کرے گا اللہ اس کے منہ کے بل جہنم میں گرادے گا۔ مسنداحمد عن معقل بن یسار، الضعیفۃ 2033
14718- "ليس من والى أمة قلت أو كثرت لا يعدل فيها إلا كبه الله على وجهه في النار". "حم عن معقل بن يسار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৭১৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14719 اللہ پاک جس بندے کو کوئی رعیت سپرد کرے لیکن وہ ان کی خیر خواہی کے ساتھ حفاظت نہ کرے تو اللہ پاک اس پر جنت کو حرام کردے گا۔
شعب الایمان للبیہقی، ابن النجار عن عبدالرحمن بن سمرۃ
کلام : روایت ضعیف ہے۔ ذخیرۃ الحفاظ 4739 ۔
شعب الایمان للبیہقی، ابن النجار عن عبدالرحمن بن سمرۃ
کلام : روایت ضعیف ہے۔ ذخیرۃ الحفاظ 4739 ۔
14719- "ما استرعى الله عبدا رعية فلم يحط من ورائهم بالنصيحة إلا حرم الله عليه الجنة". "هب وابن النجار عن عبد الرحمن بن سمرة".
তাহকীক: