কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৫ টি
হাদীস নং: ১৪৬৮০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14680 جو دس آدمیوں پر بھی امیر ہوگا اس کو قیامت کے دن جکڑا ہوا پیش کیا جائے گا حتیٰ کہ عدل اس کو چھڑائے گا یا ظلم وستم اس کو ہلاک کرے گا۔ السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض)
14680- "ما من أمير عشرة إلا وهو يؤتي به يوم القيامة مغلولا حتى يفكه العدل أو يوبقه الجور". "هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14681 جو دس آدمیوں پر بھی حاکم ہوگا اس کو قیامت کے دن اس حال میں پیش کیا جائے گا کہ اس کے ہاتھ گردن کے ساتھ بندھے ہوں گے۔ السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض)
14681- "ما من أمير عشرة إلا يؤتى به يوم القيامة ويده مغلولة إلى عنقه". "هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14682 جو شخص دس آدمیوں پر بھی امیر ہوگا قیامت کے دن اس سے ان کے بارے میں سوال پوچھ گچھ کی جائے گی۔ الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے۔ ذخیرہۃ الحفاظ 4868، ضعیف الجامع 5156 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے۔ ذخیرہۃ الحفاظ 4868، ضعیف الجامع 5156 ۔
14682- "ما من أمير يؤمر على عشرة إلا سئل عنهم يوم القيامة". "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14683 جو حاکم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرتا ہے اس کو قیامت کے دن اس حال میں پیش کیا جائے گا کہ ایک فرشتہ اس کو گردن سے پکڑے ہوئے ہوگا حتیٰ کہ اس کو جہنم کے پل پر کھڑا کردے گا پھر فرشتہ اللہ تعالیٰ کی طرف سر اٹھائے گا۔ اللہ پاک نے فرمایا : اس کو ڈال دو تو وہ فرشتہ اس کو چالیس سال کی گہرائی میں گرادے گا۔ مسند احمد، السنن للبیہقی عن مسعود (رض)
کلام : ضعیف ابن ماجہ 508 ۔ ضعیف الجامع 5166 ۔
کلام : ضعیف ابن ماجہ 508 ۔ ضعیف الجامع 5166 ۔
14683- "ما من حاكم يحكم بين الناس إلا يحشر يوم القيامة وملك آخذ بقفاه حتى يقفه على جهنم، ثم يرفع رأسه إلى الله تعالى؛ فإن قال الله تعالى ألقه ألقاه في مهوى أربعين خريفا". "حم هق عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14684 جو دس یا دس سے زائد آدمیوں پر والی بنا اس کو اللہ پاک کے سامنے گردن میں بندے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ پیش کیا جائے گا پھر اس کی نیکی اس کو چھڑائے یا اس کا گناہ اس کو باندھے گا۔ حکومت کا اول ملامت ہے، درمیان ندامت ہے اور آخر قیامت کے دن رسوائی ہے۔
مسند احمد ، عن ابی مامۃ (رض)
مسند احمد ، عن ابی مامۃ (رض)
14684- "ما من رجل يلي أمر عشرة فما فوق ذلك إلا أتى الله مغلولا يده إلى عنقه فكه بره، أو أوثقه إثمه، أولها ملامة، وأوسطها ندامة، وآخرها خزي يوم القيامة". "حم عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14685 جس بندے کو اللہ نے کوئی رعیت سونپی اور وہ ایسے دن مرا کہ اس دن اس نے اپنی رعیت کے ساتھ دھوکا کیا تو اللہ پاک اس پر جنت حرام کردے گا۔ البخاری، مسلم عن معقل بن یسار
14685- "ما من عبد يسترعيه الله رعية يموت يوم يموت وهو غاش لرعيته إلا حرم الله عليه الجنة". "ق عن معقل بن يسار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14686 جو (حاکم) لوگوں سے چھپا رہا وہ جہنم کی آگ سے نہ چھپ سکے گا۔ بن مندہ عن رباح
کلام : ضعیف الجامع 5345 ۔
کلام : ضعیف الجامع 5345 ۔
14686- "من احتجب عن الناس لم يحجب عن النار". "ابن منده عن رباح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14687 جس نے کسی جماعت میں سے ایک شخص کو ان پر حاکم بنایاجب کہ انہی میں ایسا شخص بھی تھا جو اس سے زیادہ اللہ کو راضی کرنے والا تھا تو انتخاب کرنے والے نے اللہ سے اس کے رسول سے اور مومنوں سے خیانت برتی۔ مستدرک الحاکم عن ابن عباس (رض)
کلام : ضعیف الجامع 5401، النافلۃ 81 ۔ مذکورہ کتب میں اس روایت پر کلام کیا گیا ہے جبکہ امام حاکم (رح) نے اس کو صحیح الاسناد فرمایا اور امام ذہبی (رح) نے اس پر سکوت فرمایا۔ واللہ اعلم بالصواب
کلام : ضعیف الجامع 5401، النافلۃ 81 ۔ مذکورہ کتب میں اس روایت پر کلام کیا گیا ہے جبکہ امام حاکم (رح) نے اس کو صحیح الاسناد فرمایا اور امام ذہبی (رح) نے اس پر سکوت فرمایا۔ واللہ اعلم بالصواب
14687- "من استعمل رجلا من عصابة وفيهم من هو أرضى لله منه فقد خان الله ورسوله والمؤمنين". "ك عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14688 جو مسلمانوں کے امور کا والی بنا اللہ پاک اس کی ضروریات میں نظر نہ کرے گا جب تک کہ وہ رعایا کی ضروریات میں نظر نہ کرے۔ الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض)
کلام : ضعیف الجامع 5882 ۔
کلام : ضعیف الجامع 5882 ۔
14688- "من ولى شيئا من أمور المسلمين لم ينظر الله في حاجته حتى ينظر في حوائجهم". "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৮৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14689 والی کو رعیت کی طرف سے ہلاکت کا اندیشہ ہے ہاں مگر وہ والی جو ان کی حفاظت اور خیر خواہی کا اہتمام رکھے۔ الرویانی عن عبداللہ بن معقل
کلام : ضعیف الجامع 6144 ۔
کلام : ضعیف الجامع 6144 ۔
14689- "ويل للوالي من الرعية إلا واليا يحوطهم من ورائهم بالنصيحة". "الروياني عن عبد الله بن معقل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14690 مسلمان آدمی کے لیے امارت میں کوئی خیر نہیں ہے۔ مسند احمد عن حبان بن بح الصداتی
کلام : روایت ضعیف ہے ضعیف الجامع 6288، روایت کی سند میں ابن لہیعہ مدلس ہے۔
کلام : روایت ضعیف ہے ضعیف الجامع 6288، روایت کی سند میں ابن لہیعہ مدلس ہے۔
14690- "لا خير في الإمارة لرجل مسلم". "حم عن حبان بن بح الصدائي"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14691 تمہارے بہترین حاکم وہ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں تم ان کے لیے دعا کرو اور وہ تمہارے لیے دعا کریں اور تمہارے بدترین حاکم وہ ہیں جن سے تم بغض رکھو اور وہ تم سے بغض رکھیں اور تم ان پر لعن طعن کرو اور وہ تم پر لعن طعن کریں۔ مسلم عن عوف بن مالک
14691- "خيار أئمتكم الذين تحبونهم ويحبونكم وتصلون عليهم ويصلون عليكم، وشرار أئمتكم الذين تبغضونهم ويبغضونكم وتلعنونهم ويلعنونكم". "م عن عوف بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14692 بدترین راعی (حاکم) ماردھاڑ کرنے والے ہیں۔ مسند احمد، مسلم عن عائذبن عمرو
14692- "إن شر الرعاء الحطمة" 1. "حم م عن عائذ بن عمرو"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14693 عدل پسند حکمران کو جب اس کی قبر میں رکھا جاتا ہے تو اس کو اپنی پشت پر یعنی دائیں کروٹ پر رہنے دیاجاتا ہے لیکن اگر وہ ظلم وستم روا رکھنے والا ہوتا ہے تو اس کو دائیں کروٹ سے بائیں کروٹ پر کردیاجاتا ہے۔ ابن عساکر عن عمر بن عبدالعزیز
کلام : خلیفہ راشد حضرت عمر بن عبدالعزیز (رح) نے یہ روایت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مجھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ روایت پہنچی ہے۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ ضعیف الجامع 1416 ۔
کلام : خلیفہ راشد حضرت عمر بن عبدالعزیز (رح) نے یہ روایت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مجھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ روایت پہنچی ہے۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ ضعیف الجامع 1416 ۔
14693- "إن الإمام العادل إذا وضع في قبره ترك على يمينه، فإن كان جائرا نقل من يمينه على يساره". "كر عن عمر بن عبد العزيز قال: بلغني عن النبي صلى الله عليه وسلم فذكره، وإسناده ضعيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14694 ہمارے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ خیانت والا شخص وہ ہے جو حکومت کو طلب کرے۔ مسند احمد عن ابی موسیٰ (رض)
14694- "إن أخونكم عندنا من طلبه يعني العمل". "حم د عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14695 بدترین راعی (حاکم) غضبناک لوگ ہیں۔ مسلم عن عائذ بن عمرو
14695- "إن شر الرعاء الحطمة". "م عن عائذ بن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14696 اگر تم چاہو تو میں تم کو امارت کے بارے میں بتاؤں کہ وہ کیا ہے ؟ امارت (حکومت) کا اول ملامت ہے، دوم ندامت ہے اور سوم قیامت کے دن عذاب ہے سوائے اس شخص کے جو عدل کرے لیکن اپنے رشتہ داروں کے ساتھ عدل نہ کرے۔
الکبیر للطبرانی، ابوسعید النقاش فی القضاۃ عن عوف بن مالک
کلام : اس روایت میں ایک راوی زید بن واقد ہے جس کو ابو حاتم نے ثقہ کہا ہے اور ابودارعہ نے اس کی تضعیف فرمائی ہے بشر بن عبداللہ سے روایت کرنے میں اور بشر منکر الحدیث ہے۔ اس لیے اجمالاً روایت ضعیف کے حوالے سے محل کلام ہے۔

14696- "إن شئتم أنبئتكم عن الإمارة وما هي، أولها ملامة، وثانيها ندامة، وثالثها عذاب يوم القيامة إلا من عدل وليس يعدل مع أقاربه". "طب وأبو سعيد النقاش في القضاة عن عوف بن مالك، وفيه زيد بن واقد وثقه أبو حاتم وضعفه أبو ذرعة عن بشر بن عبد الله وهو منكر الحديث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14697 ایک قوم ضعیف اور مسکین لوگوں کی تھی، ایک سرکش اور دشمن قوم نے ان کے ساتھ جنگ کی لیکن اللہ پاک نے کمزور مسکینوں کو غالب اور فتح مند کردیا، کمزور لوگوں نے انہی سرکشوں کو اپنا امیر اور سربراہ بنایا جس کی وجہ سے ان مسکینوں نے بھی قیامت تک کے لیے اللہ کو اپنے اوپر ناراض کرلیا۔ مسند احمد، مسند ابی یعلی ، ابن مردویہ السنن لعبد بن منصور عن حذیفہ (رض)
14697- "إن قوما كانوا أهل ضعف ومسكنة قاتلهم أهل تجبر وعداوة فأظهرهم الله عليهم يعني أهل الضعف فعمدوا إلى أهل التجبر هم عدوهم، فاستعملوهم وسلطوهم فأسخطوا الله عليهم إلى يوم القيامة". "حم ع وابن مردويه ص عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14698 سب سے بڑی خیانت یہ ہے کہ حاکم اپنی رعایا کے ساتھ کاروبار کرے۔
ابوسعید النقاش فی الفضاۃ عن ابی الاسود امال کی عن ابیہ عن جدہ
ابوسعید النقاش فی الفضاۃ عن ابی الاسود امال کی عن ابیہ عن جدہ
14698- "إن من أخون الخيانة تجارة الوالي في رعيته". "أبو سعيد النقاش في القضاة عن أبي الأسود المالكي عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৯৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں۔ " الإکمال "
14699 عنقریب زمین کے مشرق ومغرب کو تم فتح کرو گے۔ اس وقت کے حاکم جن ہم میں ہوں گے ہاں مگر وہ حاکم جو اللہ سے ڈریں اور امانت ادا کرتے رہیں۔ مسند احمد عن رجل من محارب
14699- "إنه سيفتح لكم مشارق الأرض ومغاربها، وإن عمالها في النار إلا من اتقى الله وأدى الأمانة". "حم عن رجل من محارب".
তাহকীক: