কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৫ টি

হাদীস নং: ১৪৬৬০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14660: بدترین مقتول وہ ہے جو ایسی دو جنگی صفوں کے درمیان مارا جائے جن میں سے کسی ایک صف والے حکومت کے طلب گار ہوں۔ الاوسط للطبرانی عن جابر (رض)۔
14660- "شر قتيل بين صفين أحدهما يطلب الملك". "طس عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৬১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14661 میری امت میں دو قسموں کے لوگ ہرگز میری شفاعت حاصل نہ کرسکیں گے ظالم اور جابر حکمران اور دوسرا ہر خیانت باز اور دین سے نکل جانے والا گمراہ شخص۔

الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض)
14661- " صنفان من أمتي لن تنالهما شفاعتي: إمام ظلوم غشوم، وكل غال مارق". "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৬২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14662 ہر راعی (حاکم) جس سے رعایا کی حفاظت کا سوال کیا جائے لیکن وہ ان کی حفاظت نہ کرے امانت داری اور خیر خواہی کے ساتھ تو اس پر اللہ کی رحمت بھی تنگ ہوجائے گی حالانکہ وہ ہر چیز کے لیے وسیع رحمت ہے۔ الخطیب، فی التاریخ عن عبدالرحمن بن سمرہ

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 2230 ۔
14662- " أيما راع استرعي رعية فلم يحطها بالأمانة والنصيحة ضاقت عليه رحمة الله التي وسعت كل شيء". "خط عن عبد الرحمن بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৬৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14663 جو والی کسی والی بنے اور اس پر نرمی کرے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس پر نرمی کرے گا۔ ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب، عن عائشہ (رض)
14663- "أيما وال ولي فلان ورفق رفق الله تعالى به يوم القيامة". "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৬৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14664 جو شخص میری امت کے کسی امر کا والی بنے لیکن ان کے لیے خیر سگالی کا جذبہ نہ رکھے اور ان کے لیے ایسی کوشش نہ کرے جیسی وہ اپنے لیے کرتا ہے اور اپنے لیے خیر خواہی رکھتا ہے تو اللہ پاک قیامت کے روز اس کو منہ کے بل جہنم میں گرادے گا۔ الکبیر للطبرانی عن معقل بن یسار

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 2254 ۔
14664- "أيما وال ولي شيئا من أمر أمتي فلم ينصح لهم ويجتهد لهم كنصيحته وجهده لنفسه كبه الله على وجهه يوم القيامة في النار". "طب عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৬৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14665 کمزور حاکم ملعون (لعنت کا مستحق) ہے۔ جو ظالم کو ظلم سے نہ روک سکے اور کمزور کو اس کا حق نہ دلا سکے۔ الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 2292 ۔
14665- "الإمام الضعيف ملعون". "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৬৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14666 ایسے امراء آئیں گے جو (بلند بانگ) دعوے کریں گے لیکن ان کو پورا نہ کریں گے وہ (پتوں کے گرنے کی طرح) جہنم میں ایک دوسرے کے پیچھے پے درپے گریں گے۔

الکبیر للطبرانی عن معاویۃ (رض)
14666- "يكون أمراء يقولون ولا يرد عليهم يتهافتون في النار يتبع بعضهم بعضا". "طب عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৬৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14667 عنقریب میری امت پر زمین کے مشرق ومغرب کھل جائیں گے خبردار ! ان کے حکمران جہنم میں ہوں گے سوائے ان لوگوں کے جو اللہ سے ڈریں اور امانت کو ادا کریں۔

حلیۃ الاولیاء عن الحسن مرسلاً

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 3253، الضعیفۃ 2153 ۔
14667- "ستفتح مشارق الأرض ومغاربها على أمتي ألا وعمالها في النار إلا من اتقى الله وأدى الأمانة". "حل عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৬৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14668 ہر راعی (سرپرست) سے اپنی رعیت (ماتحتوں) کے بارے میں باز پرس ہوگی۔

الخطیب فی التاریخ عن انس (رض)
14668- "كل راع مسؤول عن رعيته". "خط عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৬৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14669 بنی آدم کا ہر انسان سردار ہے، آدمی اپنے اہل و عیال کا سردار ہے اور عورت اپنے گھر کی سردار ہے۔ ابن انس فی عمل یوم ولیلۃ عن ابوہریرہ (رض)
14669- "كل نفس من بني آدم سيد، فالرجل سيد أهله، والمرأة سيدة بيتها". "ابن السني في عمل يوم وليلة عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৭০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14670 تم میں سے ہر شخص سے اپنی رعیت کے بارے میں سوال ہوگا امام راعی (نگہبان) ہے، اس سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا، آدمی اپنے گھر کا راعی ہے اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہوگا ، عورت اپنے شوہر کے گھر میں راعی ہے اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہوگا، آدمی اپنے باپ کے مال میں بھی راعی ہے اس سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہوگا، الغرض تم میں سے ہر شخص راعی ہے (نگہبان) ہے اور ہر شخص سے اس کی رعیت (ماتحت) کے بارے میں سوال ہوگا۔

مسند احمد، البخاری، مسلم ، ابوداؤد، الترمذی عن ابن عمر (رض)
14670- "كلكم مسؤول عن رعيته؛ فالإمام راع وهو مسؤول عن رعيته، والرجل راع في أهله وهو مسؤول عن رعيته والمرأة راعية في بيت زوجها وهي مسؤولة عن رعيتها، والخادم راع في مال سيده وهو مسؤول عن رعيته، والرجل راع في مال أبيه وهو مسؤول عن رعيته، وكلكم راع وكلكم مسؤول عن رعيته". "حم ق د ت عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৭১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14671 مجھے اپنی امت پر ایسے سرکش حاکم کا خوف نہیں جو ان کو قتل کردے نہ ایسے دشمن کا جو ان کو جڑ سے اکھیڑ دے، بلکہ مجھے اپنی امت پر ایسے گمراہ حاکموں کا خوف ہے کہ اگر مسلمان ان کی اطاعت کریں تو وہ ان کو گمراہ کردیں اور اگر ان کی نافرمانی کریں تو ان کو قتل کریں۔

الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 4671 ۔
14671- "لست أخاف على أمتي غوغاء تقتلهم ولا عدوا يجتاحهم، ولكني أخاف على أمتي أئمة مضلين إن أطاعوهم فتنوهم، وإن عصوهم قتلوهم". "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৭২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14672 ہر چیز کے لیے ایک آفت ہے جو اس کو خراب کردیتی ہے اور اس دین کی آفت برے حاکم ہیں۔ الحارث عن ابن مسعود (رض)
14672- " لكل آفة تفسده، وآفة هذا الدين ولاة السوء". "الحارث عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৭৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14673 ایسی قوم ہرگز فلاں نہیں پاسکتی جو اپنے معاملے کا بڑا عورت کو کردیں۔

مسند احمد ، البخاری، الترمذی، ابن ماجہ عن ابی بکرۃ (رض)
14673- "لن يفلح قوم ولوا أمرهم امرأة". "حم خ ت هـ عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৭৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14674 بہت سے لوگ جن کو حکومت عطا کی گئی ان کی تمنا ہوتی تھی کہ کاش وہ ثریا ستارے سے نیچے گرجاتے لیکن ان کو یہ حکومت سپرد نہ ہوتی۔ مسند احمد عن ابوہریرہ (رض)
14674- "ليتمنين أقوام ولوا هذا الأمر أنهم خروا من الثريا وأنهم لم يلوا شيئا". "حم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৭৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14675 آدمی یہ خواہش کرے گا کہ وہ ثریا سے نیچے گر جاتا لیکن لوگوں کی حکومت میں سے کسی معاملے کا والی نہ بنتا۔ الحارث، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض)
14675- "ليودن رجل أنه خر من عند الثريا وأنه لم يل من أمر الناس شيئا". "الحارث ك عن أبي هريرة". ومر برقم [14642] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৭৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14676 جس حاکم نے اپنی رعایا میں (ذاتی) کاروبار کیا وہ کبھی انصاف پر ورنہ ہوگا۔

الحاکم فی الکنی عن رجل

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 5107 ۔
14676- "ما عدل وال اتجر في رعيته". "الحاكم في الكنى عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৭৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14677 جو شخص دس یا دس سے زائد پر امیر بنا اور ان میں عدل نہ کیا تو قیامت کے دن زنجیروں اور طوقوں میں جکڑا ہوا آئے گا۔ مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض) ، قال الحاکم صحیح اسناد وافقہ الذھبی
14677- "ما من أحد يؤمر على عشرة فصاعدا [لا يقسط فيهم] إلا جاء يوم القيامة في الأصفاد والأغلال". "ك عن أبي هريرة" 1.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৭৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14678 جو شخص کسی کام میں امیر بنا پھر اس نے انصاف نہ کیا تو اس کو اللہ پاک جہنم میں منہ کے بل گرادے گا۔ مستدرک الحاکم عن معقل بن سنان

کلام : ضعیف الجامع 5144 ۔
14678- "ما من أحد يكون على شيء من أمور هذه فلا يعدل فيهم إلا كبه الله تعالى في النار". "ك عن معقل بن سنان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৭৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14679 جس حاکم یا والی کا دروازہ حاجت مندوں مسکینوں اور دوست احباب کے لیے بند ہو اللہ پاک بھی اس کی حاجت روائی کا دروازہ بند فرما دیتے ہیں۔

مسند احمد، الترمذی عن عمرو بن مرۃ، قال الترمذی غریب
14679- "ما من إمام أو وال يغلق بابه دون ذوي الحاجة والخلة والمسكنة إلا أغلق الله أبواب السماء دون خلته وحاجته ومسكنته". "حم ت عن عمرو بن مرة"
tahqiq

তাহকীক: