কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৫ টি

হাদীস নং: ১৪৬৪০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14640 امام (حاکم وقت) ایسی ڈھال ہے جس کی آڑ میں اسے جنگ کی جاتی ہے اور اگر اس کے علاوہ حکم کرے تو اس پر اس کا وبال ہے۔ البخاری، مسلم، النسائی عن ابوہریرہ (رض)
14640- "إنما الإمام العادل جنة يقاتل به من وراءه ويتقى به فإن أمر بتقوى الله وعدل، فإن له أجرا، وإن أمر بغيره فإن عليه وزرا". "ق ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৪১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14641 کیا میں تم کو تمہارے بہترین حاکموں اور بدترین حاکموں کی خبر نہ دوں ؟ بہترین حاکم وہ لوگ ہیں جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت رکھیں اور تم ان کے لیے دعا کرو اور وہ تمہارے لیے دعا کریں، اور تمہارے بدترین امراء وہ ہیں جن سے تم نفرت رکھو اور تم سے نفرت کریں اور تم ان کو لعنت کرو اور وہ تم کو لعنت کریں۔ الترمذی عن عمر (رض)
14641- "ألا أخبركم بخيار أمرائكم وشرارهم؟ خيارهم الذين تحبونهم ويحبونكم وتدعون لهم ويدعون لكم، وشرار أمرائكم الذين تبغضونهم ويبغضونكم وتلعنونهم ويلعنونكم". "ت عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৪২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14642 قریب ہے کہ آدمی یہ تمنا کرے گا کہ وہ ثریا سے گرجائے لیکن لوگوں کے کسی معاملے کا والی (حاکم) نہ بنے۔ مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض) ، ضحیح ورافقۃ الذھبی
14642- "يوشك رجل أن يتمنى أنه خر من الثريا ولم يل من أمر الناس شيئا". "ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৪৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14643 کوئی امام یا حاکم ایسا نہیں جو کسی رات کو تاریک اور اپنی رعیت کے لیے دھوکا دینے والی بسر کرے مگر اللہ پاک اس پر جنت حرام کر دے گا جبکہ جنت کی خوشبو اور مہک قیامت کے دن ستر سال کی مسافت سے آئے گی۔ الکبیر للطبرانی عن عبداللہ بن مغفل

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 5149 ۔
14643- "ما من إمام ولا وال بات ليلة سوداء غاشا لرعيته إلا حرم الله عليه الجنة وعرفها يوجد يوم القيامة من مسيرة سبعين سنة". "طب عن عبد الله بن مغفل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৪৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14644 کوئی امیر ایسا نہیں جو مسلمانوں کا امیر ہو پھر ان کے لیے محنت ومشقت کرے اور ان کے لیے خیر خواہی کرے مگر وہ ان کے ساتھ جنت میں ضرور داخل ہوگا۔ مسلم عن معقل بن ہسار
14644- "ما من أمير يلي أمر المسلمين ثم لا يجهد لهم وينصح إلا لم يدخل معهم الجنة". "م عن معقل بن يسار". كتاب الإمارة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৪৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14645 جو مسلمانوں کے امور میں سے کسی امر کا والی ہو پھر ان کی ضرورت اور فقروفاقے سے غافل رہے تو اللہ پاک بھی قیامت والے دن اس کے فقروفاقے اور اس کی ضرورت سے غافل رہے گا۔ ابوداؤد، ابن ماجہ، مستدرک الحاکم عن ابی مریم الازدی
14645- "من ولي من أمور المسلمين شيئا فاحتجب دون حاجتهم وخلتهم وفقرهم وفاقتهم احتجب الله عنه يوم القيامة دون خلته وحاجته وفاقته وفقره". "د هـ ك عن أبي مريم الأزدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৪৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14646 اے ابوذر ! میں تجھے ضعیف دیکھتا ہوں اور میں تیرے لیے بھی وہی پسند کرتا ہوں جو اپنے لیے پسند کرتا ہوں پس کبھی تو دو آدمیوں پر بھی حاکم نہ بننا اور نہ کسی یتیم کا مال کا سرپرست بننا۔

مسلم، ابوداؤد ، الترمذی عن ابی ذر (رض)
14646- "يا أبا ذر إني أراك ضعيفا وإني أحب لك ما أحب لنفسي لا تتأمرن على اثنين ولا تولين مال اليتيم". "م د ت عن أبي ذر 3.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৪৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14647 اے ابوذر ! تو ضعیف ہے، اور یہ امانت ہے اور قیامت کے دن رسوائی اور ندامت ہوگی سوائے اس شخص کے جو اس کو حق کے ساتھ لے اور اس کا حق ادا کرے گا۔ مسلم عن ابی ذر (رض)
14647- "يا أبا ذر إنك ضعيف وإنها أمانة وإنها يوم القيامة خزي وندامة إلا من أخذ بحقها وأدى الذي عليه فيها". "م عن أبي ذر" 4.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৪৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14648 اے عبدالرحمن بن سمرۃ کبھی امارت کا سوال نہ کر کیونکہ اگر تیری خواہش اور مانگنے پر آکر تجھے امارت سپرد ہوئی تو تجھے (بےیارومدد گار) اس کے حوالے کردیا جائے گا اور اگر بغیر سوال کئے تجھے امارت سونپی گئی تو تیری مدد ہوگی۔ اور جب تو کسی بات پر قسم کھالے پھر اس کے خلاف کرنا تجھے مناسب محسوس ہو تو اپنی قسم کا کفارہ دے دینا اور وہ کام کرنا جو صحیح اور بہتر ہو۔

مسند احمد، البخاری، مسلم، ابوداؤد، الترمذی، النسائی عن عبدالرحمن بن سمرہ
14648- "يا عبد الرحمن بن سمرة: لا تسأل الإمارة فإنك إذا أوتيتها عن مسألة وكلت إليها، وإن أوتيتها عن غير مسألة أعنت عليها وإذا حلفت على يمين فرأيت غيرها خيرا منها فكفر عن يمينك وأت الذي هو خير". "حم ق عن عبد الرحمن بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৪৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14649 اللہ تعالیٰ اسی امت کو مقدس اور پاک نہیں کرتے جو اپنے کمزور کو اس کا حق نہ دیتے ہوں۔ الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود (رض)
14649- "إن الله تعالى لا يقدس أمة لا يعطون الضعيف منهم حقه". "طب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৫০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14650 عدل پسند حاکم کو جب قبر میں رکھا جاتا ہے تو اس کو دائیں کروٹ ہی پر رہنے دیا جاتا ہے اور اگر وہ ظلم وستم ڈھاتا ہو تو اس کو داہنی کروٹ سے بائیں کروٹ پر کردیا جاتا ہے۔

ابن عساکر، عن عمر بن عبدالعزیز بلاغا

کلام : روایت ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1416 ۔
14650- "إن الإمام العادل إذا وضع في قبره ترك على يمينه، فإذا كان جائرا نقل من يمينه على يساره". "ابن عساكر عن عمر بن عبد العزيز بلاغا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৫১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14651 تم عنقریب امارت (حکومت) کی خواہش کرو گے۔ جبکہ قیامت کے دن یہ ندامت اور حسرت کا باعث ہوگی پس دودھ پلانے والی بہتر ہے اور دودھ چھڑانے والی بری ہے۔

البخاری، النسائی عن ابوہریرہ (رض)

فائدہ : دودھ پلانے والی بہتر ہے یعنی جو لوگ ایسے فتنے کے زمانے میں کم سنی یا کبر سنی کی وجہ سے باہر کے فسادات سے محفوظ رہیں ان کو خطرات سے حفاظت ہے اور یہ ان کے لیے بہتر ہی ہے، جبکہ بلوغت کو پہنچ گئے اور حکومت طلبی کے فسادات کا حصہ بن گئے ان کے خطرات ہیں اور یہ ان کے لیے بہت برا ہے۔
14651- "إنكم ستحرصون على الإمارة وإنها ستكون ندامة وحسرة يوم القيامة فنعمت المرضعة وبئست الفاطمة". "خ ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৫২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14652 اگر تم چاہو تو میں تم کو امارت کے بارے میں بتاؤں کہ وہ کیا ہے ؟ امارت کا پہلا ملامت ہے۔ دوسرا ندامت ہے اور تیسرا قیامت کے دن عذاب ہے مگر وہ جو شخص عدل کرے۔

الکبیر للطبرانی عن عوف بن مالک
14652- "إن شئتم أنبأتكم عن الإمارة وما هي؟ أولها ملامة، وثانيها ندامة، وثالثها عذاب يوم القيامة إلا من عدل". "طب عن عوف بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৫৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14653 جو شخص کسی کو دس جانوں پر بھی امیر بنائے اور اس کو یہ علم ہو کہ ان دس افراد میں کوئی اس امیر سے بہتر ہے تو بیشک اس نے اللہ کے ساتھ دھوکا کیا اس کے رسول کے ساتھ دھوکا کیا اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ دھوکا کیا۔ مسند ابویعلی عن حذیفہ

کلام : روایت محل کلام ہے ضعیف الجامع 2232 ۔
14653- "أيما رجل استعمل رجلا على عشرة أنفس علم أن في العشرة أفضل ممن استعمل فقد غش الله وغش رسوله وغش جماعة المسلمين". "ع عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৫৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14654 جو شخص مسلمانوں کا امیر بنے اور ان کی حفاظت نہ کرے ان چیزوں سے جن سے اپنی جان کی حفاظت کرتا ہے تو وہ امیر جنت کی خوشبو بھی نہ پاسکے گا۔ العقیلی فی الضعفاء عن ابن عباس

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 2220 ۔
14654- "أيما امرئ ولى من أمر المسلمين ولم يحطهم بما يحوط به نفسه لم يرح رائحة الجنة". "عق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৫৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14655 جو والی مسلمانوں کے کسی امر کا والی بنے اس کو جہنم کے پل پر کھڑا کردیا جائے گا پل اس کو ہلائے گا حتیٰ کہ اس کا ہر عضو ڈگمگا جائے گا۔ ابن عساکر عن بشر بن عاصم

کلام : روایت ضعیف ہے۔ ضعیف الجامع 2256، الضعیفۃ 2269 ۔
14655- "أيما وال ولى من أمر المسلمين شيئا وقف به على جسر جهنم فيهتز به الجسر حتى يزول كل عضو". "ابن عساكر عن بشر بن عاصم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৫৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14656 جو راعی اپنی رعیت کو دھوکا دے وہ جہنم میں داخل ہوگا۔ ابن عساکر عن معقل بن یسار
14656- "أيما راع غش رعيته فهو في النار". "ابن عساكر عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৫৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14657 خیانتوں میں بدترین خیانت حاکم کا رعایا کے اندر (ذاتی) تجارت اور کاروبار کرنا ہے۔ الکبیر الطبرانی عن رجل

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 5280 ۔
14657- "من أخون الخيانة تجارة الوالي في رعيته". "طب عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৫৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14658 جو والی میری امت کا میرے بعد والی بنا اس کو پل صراط پر کھڑا کیا جائے گا ملائکہ اس کے اعمال نامے کو کھولیں گے اگر وہ عادل ہوگا تو اللہ پاک اس کو اس کے عدل کی وجہ سے نجات عطا فرمائے گا اور اگر وہ ظالم ہوگا تو پل صراط اس کو ایسا جھٹکا دے گا کہ اس کا ہر عضو ایسا کھلے گا کہ ہر دو عضو کے درمیان سو سال کی مسافت بڑھ جائے گی پھر پل صراط اس کے نیچے سے شق ہوجائے گا اور جہنم کی آگ میں سب سے پہلے اس کی ناک اور اس کا چہرہ جلے گا۔

ابوالقاسم بن بشر ان فی امالیہ عن علی، الجامع لعبد الرزاق حلیۃ الاولیاء عن ابی امامۃ (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 2253، الضعیفۃ 2270 ۔
14658- "أيما وال ولى أمر أمتي من بعدي أقيم الصراط ونشرت الملائكة صحيفته فإن كان عادلا نجاه الله بعدله وإن كان جائرا انتفض به الصراط انتفاضة تزايل بين مفاصله حتى يكون بين عضوين من أعضائه مسيرة مائة عام، ثم ينخرق به الصراط، وأول ما يتقي به النار أنفه وحر وجهه". "أبو القاسم ابن بشران في أماليه عن علي عب حل عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬৫৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔امارت سے متعلق وعید کے بیان میں
14659 جو راعی (حاکم) اپنی رعیت پر رحم کرے اللہ پاک اس پر جنت کو حرام کردیتے ہیں۔

خیثمۃ الطبرابلسی فی جزنہ عن ابی سعید (رض)

کلام : ضعیف الجامع 3396 ۔
14659- "أيما راع لم يرحم رعيته حرم الله عليه الجنة". "خيثمة الأطرابلسي في جزئه عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক: