কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৫ টি
হাদীস নং: ১৪৬০০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14600 اللہ پاک جب کسی بندے کو خلافت کے لیے منتخب کرنا چاہتا ہے تو اس کی پیشانی پر ہاتھ پھیر دیتا ہے۔ الخطیب فی التاریخ عن انس (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے۔ التنزیہ 208-1 ۔ ضعیف ابی الجامع 15410 ۔ الضعیفۃ 805 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے۔ التنزیہ 208-1 ۔ ضعیف ابی الجامع 15410 ۔ الضعیفۃ 805 ۔
14600- "إن الله إذا أراد أن يجعل عبدا للخلافة مسح بيده على جبهته". "خط عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬০১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14601 اللہ پاک جب کسی مخلوق (بندے ) کو خلافت کے لیے پیدا فرمانا چاہتے ہیں تو اس کی پیشانی پر اپنا ہاتھ پھیر دیتے ہیں پس جو آنکھ بھی اس پر پڑتی ہے اس کو پسند کرنے لگ جاتی ہے۔
مستدرک الحاکم عن ابن عباس (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 1542 ۔ الضعیفۃ 806 ۔
مستدرک الحاکم عن ابن عباس (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 1542 ۔ الضعیفۃ 806 ۔
14601- "إن الله إذا أراد أن يخلق خلقا للخلافة مسح يده على ناصيته فلا تقع عليه عين إلا أحبته". "ك عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬০২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14602 اللہ تعالیٰ مصیبت زدہ لوگوں کی فریاد پسند کرتا ہے۔ ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض)
کلام : ضعیف ہے۔ ضعیف الجامع 1698 ۔
کلام : ضعیف ہے۔ ضعیف الجامع 1698 ۔
14602- "إن الله تعالى يحب إغاثة اللهفان". "ابن عساكر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬০৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14603 انصاف پرور لوگ قیامت کے روز رحمن عزوجل کے دائیں طرف نور کے منبروں پر ہوں گے اور رحمن کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔ وہ انصاف پر ور لوگ اپنے فیصلوں ، اپنے اہل و عیال اور اپنی رعایا پر عدل و انصاف کرتے ہیں۔ مسنداحمد، مسلم، النسائی عن ابن عمرو
14603- "إن المقسطين عند الله يوم القيامة على منابر من نور عن يمين الرحمن عز وجل وكلتا يديه يمين، الذين يعدلون في حكمهم وأهلهم وما ولوا". "حم م ن عن ابن عمرو"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬০৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14604 قیامت کے روز اللہ کے پاس سب سے محبوب اور اس سے قریب تر مجلس والا امام عادل ہوگا اور اللہ کے ہاں مبغوض ترین اور اس سے دور ظالم امام (حاکم) ہوگا۔
مسند احمد، الترمذی عن ابی سعید (رض)
مسند احمد، الترمذی عن ابی سعید (رض)
14604- "أحب الناس إلى الله يوم القيامة وأدناهم مجلسا إمام عادل وأبغض الناس إلى الله وأبعدهم منه إمام جائر". "حم ت عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬০৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14605 امام ایسی ڈھال ہے جس کی آڑ میں جنگ کی جاتی ہے۔ ابوداؤد عن ابوہریرہ (رض)
14605- "إنما الإمام جنة يقاتل به". "د عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬০৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14606 زمین پر جو حد (شرعی سزا) جاری کی جائے وہ اہل ارض کے لیے چالیس دن بارش برسنے سے کہیں بہتر ہے۔ النسائی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)
کلام : المشتہیر 103 روایت ضعیف ہے۔
کلام : المشتہیر 103 روایت ضعیف ہے۔
14606- "حد يعمل في الأرض خير لأهل الأرض من أن يمطروا أربعين صباحا". "ن هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬০৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14607 اللہ کے ہاں محبوب ترین اور قریب ترین مجلس والا امام عادل ہوگا۔ اور قیامت کے دن اللہ کے ہاں مبغوض ترین اور سب سے زیادہ سخت عذاب میں مبتلا ظالم امام ہوگا۔
شعب الایمان للبیہقی عن ابی سعید (رض)
شعب الایمان للبیہقی عن ابی سعید (رض)
14607- "أحب الناس إلى الله وأقربهم منه مجلسا يوم القيامة إمام عادل، وأبغض الناس إلى الله يوم القيامة وأشدهم عذابا إمام جائر". "هب عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬০৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14608 اللہ کے ہاں افضل ترین شہداء انصاف پرور لوگ ہوں گے جو اپنے فیصلوں ، اپنی رعایا اور اپنے ماتحتوں پر عدل برتتے ہیں۔ المتفق والمتفرق عن انیس (رض)
کلام : روایت کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، جس کے متعلق امام ابن معین (رح) فرماتے ہیں : لیس بشیء ۔ ثقہ نہیں ہے۔ امام دارقطنی (رح) فرماتے ہیں : یہ متروک ہے۔
کلام : روایت کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، جس کے متعلق امام ابن معین (رح) فرماتے ہیں : لیس بشیء ۔ ثقہ نہیں ہے۔ امام دارقطنی (رح) فرماتے ہیں : یہ متروک ہے۔
14608- "أفضل الشهداء عند الله المقسطون؛ الذين يعدلون في حكمهم وأهليهم وما ولوا". "خط في المتفق والمفترق عن أنس وفيه إسماعيل بن مسلم المكي. قال ابن معين: ليس بشيء، وقال الدارقطني: متروك.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬০৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14609 اللہ کے ہاں افضل ترین شخص عدل پسند حاکم ہے، جو لوگوں کے لیے اللہ سے لیتا ہے اور لوگوں کے لیے انہی میں سے ایک دوسرے کو پکڑ لیتا ہے۔ ابوالشیخ فی الثواب عن ابوہریرہ (رض)
14609- "أفضل الناس عند الله إمام عادل يأخذ للناس من الله، ويأخذ للناس بعضهم من بعض". "أبو الشيخ في الثواب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬১০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14610 اللہ کے ہاں قیامت کے دن افضل ترین شخص عدل پسند نرم خو حاکم ہوگا قیامت کے دن اللہ کے بندوں میں سب سے زیادہ شر پسند سخت، اکھڑ اور ظالم حاکم ہوگا۔
ابن زنجویہ والشیرازی فی الالقاب عن عمر (رض)
ابن زنجویہ والشیرازی فی الالقاب عن عمر (رض)
14610- "إن أفضل عباد الله عند الله يوم القيامة إمام عادل رفيق، وإن شر عباد الله عند الله يوم القيامة إمام جائر خرق" . "ابن زنجويه والشيرازي في الألقاب عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬১১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14611 قیامت کے دن سب سے بلند درجہ والا امام عادل ہوگا اور سب سے پست اور گھٹیا درجے والا وہ امام ہوگا جو عدل نہیں کرتا۔ مسند ابی یعلی عن ابوہریرہ (رض)
14611- " إن أرفع الناس درجة يوم القيامة الإمام العادل، وإن أوضع الناس درجة يوم القيامة الإمام الذي ليس بعادل". "ع عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬১২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14612 امام ڈھال ہے جس کی آڑ میں قتال کیا جاتا ہے۔ مصنف ابن ابی شیبہ عن ابوہریرہ (رض)
14612- "إن الإمام جنة يقاتل به". "ش عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬১৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14613 اسلام اور سلطان دو جڑواں بھائی ہیں، دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اسلام بنیاد اور جڑ ہے اور سلطان اس کا محافظ ہے جس چیز کی بنیاد نہ ہو اس پر کوئی عمارت نہیں کھڑی رہ سکتی اور جس عمارت کا محافظ نہیں وہ برباد ہوجاتی ہے۔ الدیلمی عن ابن عباس (رض)
14613- " الإسلام والسلطان أخوان توأمان لا يصلح واحد منهما إلا بصاحبه فالإسلام أس والسلطان حارث، وما لا أس له يهدم وما لا حارث له ضائع". "الديلمي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬১৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14614 عدل پسند حاکم کی دعا رد نہیں ہوتی۔ مصنف ابن ابی شیبہ عن ابوہریرہ (رض)
14614- "الإمام العادل لا ترد دعوته". "ش عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬১৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14615 عدل پسند اور تواضع پسند سلطان (بادشاہ) زمین پر اللہ کا سایہ اور اس کا نیزہ ہے عدل پسند متواضع مزاج بادشاہ کے لیے ہر دن اور رات میں ستر انتہائی عبادت گزار صدیقوں کا عمل لکھا جاتا ہے۔ ابوالشیخ عن ابی بکر (رض)
14615- "السلطان العادل المتواضع ظل الله ورمحه في الأرض، ويرفع للوالي العادل المتواضع في كل يوم وليلة عمل ستين صديقا كلهم عابد مجتهد". "أبو الشيخ عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬১৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14616 سلطان زمین پر اللہ کا سایہ ہے جس نے اس کے ساتھ خیر خواہی برتی اور اس کے لیے دعائے خیر کی اس نے ہدایت پائی اور جس نے اس پر بددعا کی اور اس کے ساتھ خیر خواہی نہ برتی وہ گمراہ ہوا۔ الدیلمی عن انس (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : الاتفاق 334، الشذرۃ 187، کشف الخفاء 645 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : الاتفاق 334، الشذرۃ 187، کشف الخفاء 645 ۔
14616- "السلطان ظل الله في الأرض فمن نصحه ودعا له اهتدى ومن دعا عليه ولم ينصحه ضل". "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬১৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14617 سنت دو ہیں، نبی مرسل کی سنت اور (حاکم) عادل کی سنت۔ الدیلمی عن ابن عباس (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے ، ضعیف الجامع 3357، المغیر 78 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے ، ضعیف الجامع 3357، المغیر 78 ۔
14617- "السنة سنتان: سنة من نبي مرسل، وسنة من إمام عادل". "الديلمي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬১৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14618 قیامت کے دن عدل پسند لوگ رحمن کے دائیں طرف نور کے منبروں پر ہوں گے اور رحمن کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔ اور عدل پسند میں اپنے اہل و عیال ، اپنی اولاد اور اپنے ماتحتوں پر عدل کرنے والے تمام لوگ شامل ہیں۔ ابن حبان عن ابن عمرو
14618- "المقسطون يوم القيامة على منابر من نور عن يمين الرحمن وكلتا يديه يمين، المقسطون على أهليهم وأولادهم وما ولوا". "حب عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬১৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں۔۔۔ الاکمال
14619 دنیا میں انصاف برتنے والے لوگ قیامت کے دن رحمن کے سامنے اپنے انصاف کے بدلے موتیوں کے منبروں پر ہوں گے۔ ابوسعید النقاش فی القضاہ عنہ
14619- "المقسطون في الدنيا على منابر من لؤلؤ بين يدي الرحمن بما أقسطوا له في الدنيا". "أبو سعيد النقاش في القضاة عنه".
তাহকীক: