কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
امارت اور خلافت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৫ টি
হাদীস নং: ১৪৫৮০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الامارت۔۔۔من قسم الاقوال
اس میں دو باب ہیں۔
پہلا باب۔۔۔امارت میں
اس میں تین فصول ہیں
فصل اول
اس میں دو باب ہیں۔
پہلا باب۔۔۔امارت میں
اس میں تین فصول ہیں
فصل اول
14580 بادشاہ زمین پر اللہ کا سایہ ہے جس نے اس کا اکرام کیا اللہ اس کا اکرا م کرے گا اور جس نے اس کی اہانت کی اللہ اس کو ذلیل ورسوا کردے گا۔
الکبیر للطبرانی، شعب الایمان للبیہقی عن ابی بکر (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے، ضعیف الجامع 3350، اضعیفۃ 1662 ۔
الکبیر للطبرانی، شعب الایمان للبیہقی عن ابی بکر (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے، ضعیف الجامع 3350، اضعیفۃ 1662 ۔
14580- "السلطان ظل الله في الأرض، فمن أكرمه، أكرمه الله ومن أهانه، أهانه الله". "طب هب عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14581 سلطان (بادشاہ) زمین پر اللہ کا سایہ ہے، اللہ کے بندوں میں سے ہر مظلوم اس کے پاس جاتا ہے ، اگر وہ عدل سے کام لیتا ہے تو اس کو اجر ملتا ہے اور پھر رعایا پر اس کا شکر (اور اس کی قدر) لازم ہے۔ اور اگر وہ ظلم کرتا ہے، یا خیانت کرتا ہے تو اس پر اس کا وبال ہوتا ہے اور ایسے وقت رعایا پر صبر لازم ہے جب وقت کے حکام و سلاطین ظلم کرنا شروع کرتے ہیں تو آسمان قحط میں مبتلا ہوتا ہے جب لوگ زکوۃ روک لیتے ہیں تو مویشی ہلاک ہوجاتے ہیں، جب زنا عام ہوجاتا ہے تو فقروفاقہ اور مسکنت عام ہوجاتی ہے اور جب وعدہ اور ذمہ توڑا جاتا ہے تو کفار کا دبدبہ بڑھ جاتا ہے۔ الحکیم والبزار، شعب الایمان للبیہقی عن ابن عمر (رض)
14581- "السلطان ظل الله في الأرض يأوي إليه كل مظلوم من عباده فإن عدل كان له الأجر وكان على الرعية الشكر، وإن جار أوخان أو ظلم، كان عليه الوزر وعلى الرعية الصبر، وإذا جارت الولاة قحطت السماء، وإذا منعت الزكاة هلكت المواشي، وإذا ظهر الزنا ظهر الفقر والمسكنة وإذا أخفرتالذمة أديل". "الحكيم والبزار هب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14582 سلطان زمین پر ظل الٰہی ہے، ضعیف اس کا آسرا پکڑتا ہے، اس کے طفیل مظلوم مدد پاتا ہے ، اور جس نے دنیا میں اللہ کے سلطان کا اکرام کیا اللہ قیامت کے دن اس کا اکرام فرمائیں گے۔ ابن النجار عن ابوہریرہ (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 3352 ۔ الضعیفۃ 1663 ۔ کشف الخفاء 1487
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 3352 ۔ الضعیفۃ 1663 ۔ کشف الخفاء 1487
14582- "السلطان ظل الله في الأرض يأوي إليه الضعيف، وبه ينصر المظلوم، ومن أكرم سلطان الله في الدنيا أكرمه الله يوم القيامة". "ابن النجار عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14583 زمین پر سلطان ظل خداوندی ہے، جس نے اس کو دھوکا دیا وہ گمراہ ہوا اور جس نے اس کے ساتھ خیر خواہی برتی ہدایت یاب ہوا۔ شعب الایمان للبیہقی عن انس (رض)
14583- "السلطان ظل الله في الأرض، فمن غشه ضل، ومن نصحه اهتدى". "هب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14584 زمین میں بادشاہ اللہ کا سایہ ہے پس جب کوئی ایسے علاقے میں داخل ہو جہاں بادشاہ (حاکم وغیرہ) نہ ہو تو وہاں ہرگز نہ ٹھہرے۔ ابوالشیخ عن انس (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 3349 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 3349 ۔
14584- "السلطان ظل الله في الأرض، فإذا دخل أحدكم بلدا ليس فيه سلطان فلا يقيمن به". "أبو الشيخ عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14585 سلطان زمین پر رحمن کا سایہ ہے، رحمن کے مظلوم بندے اس کے پاس پناہ لیتے ہیں۔ اگر سلطان عدل کرے تو اس کو اجر ملے گا اور رعایا پر اس کا شکر کرنا (اور اس کی قدر کرنا) لازم ہے۔ اور اگر بادشاہ ظلم وستم ڈھائے تو اس پر وبال ہے اور رعایا پر صبر کرنا لازم ہے۔
مسند الفردوس للدیلمی عن ابن عمر (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 3348 ۔
مسند الفردوس للدیلمی عن ابن عمر (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 3348 ۔
14585- "السلطان ظل الرحمن في الأرض يأوي إليه كل مظلوم من عباده، فإن عدل كان له الأجر وعلى الرعية الشكر، وإن جار أو حافوظلم كان عليه الإصر وعلى الرعية الصبر". "فر عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14586 سلطان (حاکم ) کو گالی گلوچ مت دو ، کیونکہ اللہ کا اس کی زمین پر سایہ ہے۔
شعب الایمان للبیہقی عن ابی عبیدہ
شعب الایمان للبیہقی عن ابی عبیدہ
14586- "لا تسبوا السلطان فإنه فيء الله في أرضه". "هب عن أبي عبيدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14587 حکام کو برا بھلا مت کہو اور ان کے لیے صلاح (فلاح) کی دعا مانگو، کیونکہ ان کی صلاح (درستی) تمہاری صلاح ہے۔ الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ
کلام : ضعیف الجامع :6221 ۔
کلام : ضعیف الجامع :6221 ۔
14587- "لا تسبوا الأئمة وادعوا لهم بالصلاح، فإن صلاحهم لكم صلاح". "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14588 اپنے دل و دماغ کو بادشاہوں کو برا بھلا کہنے میں مت کھپاؤ بلکہ اللہ سے ان کے لیے دعا کرو اللہ پاک ان کے قلوب کو تمہارے لیے نرم کردے گا۔ ابن النجار عن عائشہ (رض)
کلام : ضعیف الجامع : ضعیف الجامع : 6235 ۔ ضعیف ہے۔
کلام : ضعیف الجامع : ضعیف الجامع : 6235 ۔ ضعیف ہے۔
14588- "لا تشغلوا قلوبكم بسب الملوك، ولكن تقربوا إلى الله تعالى بالدعاء لهم يعطف الله قلوبهم عليكم". "ابن النجار عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৮৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14589 عدل پرور اور نرم خو بادشاہ زمین پر اللہ کا سایہ اور اس کا نیزہ ہے۔ اور اس کے لیے ستر صدیقوں کا عمل لکھا جاتا ہے۔ ابوالشیخ عن ابی بکر (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : 3347 ضعیف الجامع۔
کلام : روایت ضعیف ہے : 3347 ضعیف الجامع۔
14589- "السلطان العادل المتواضع ظل الله ورمحه في الأرض، ويرفع له عمل سبعين صديقا". "أبو الشيخ عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯০
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14590 جب تم کو امارت سونپی جائے تو اچھا معاملہ کرو اور اپنی رعایا سے درگزر کرتے رہو۔
الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابی سعید
کلام : روایت ضعیف ہے۔ ضعیف الجامع : 202 ۔ الضعیفۃ 1873 ۔
الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابی سعید
کلام : روایت ضعیف ہے۔ ضعیف الجامع : 202 ۔ الضعیفۃ 1873 ۔
14590- "أحسنوا إذا وليتم، واعفوا عما ملكتم". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯১
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14591 جو حاکم کسی پر مقرر ہوا اور اس نے نرمی کی تو اللہ پاک قیامت کے دن اس کے ساتھ نرمی کا معاملہ فرمائیں گے۔ ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن عائشہ (رض)
14591- "أيما وال ولي فلان ورفق رفق الله تعالى به يوم القيامة". "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯২
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14592 تجھے میرے بعدامارت سونپی گئی اور تو نے عمل صالح کیا تو ضرور تجھے ایک درجہ بلندی نصیب ہوگی اور کچھ اقوام تجھ سے نفع حاصل کریں گی اور دوسرے نقصان اٹھائیں گے اے اللہ ! میرے اصحاب کی ہجرت کو باقی رکھ اور ان کو الٹے پاؤں واپس نہ کر سوائے سعد بن خولہ بیمار کے۔
مسنداحمد ، البخاری ، مسلم، ابوداؤد، ابن ماجہ عن سعد بن ابی وقاص
مسنداحمد ، البخاری ، مسلم، ابوداؤد، ابن ماجہ عن سعد بن ابی وقاص
14592- "إنك لن تخلف بعدي فتعمل عملا صالحا إلا ازددت به درجة ورفعة ثم لعلك إن تخلف حتى ينتفع بك أقوام ويضر بك آخرون، اللهم أمض لأصحابي هجرتهم ولا تردهم على أعقابهم لكن البائس سعد بن خولة". "حم ق د هـ عن سعد بن أبي وقاص
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৩
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14593 کوئی شخص امام (حاکم وقت) سے افضل نہیں ہوسکتا اگر امام بولے تو سچ بولے، فیصلہ کرے توعدل کرے اور اس سے رحم طلب کیا جائے تو رحم کا معاملہ کرے۔ ابن النجار عن انس (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 5134 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع 5134 ۔
14593- "ما من أحد أفضل منزلة من إمام إن قال صدق، وإن حكم عدل، وإن استرحم رحم". "ابن النجار عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৪
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14594 جب اللہ پاک کسی بندے کے ساتھ خیر کا معاملہ کرتا ہے تو لوگوں کی ضروریات اس کے ساتھ باندھ دیتا ہے۔ مسند الفردوس للدیلمی عن انس (رض)
کلام : اسنی المطالب 1:6 ضعیف الجامع 332، الضعیفۃ 2224 ۔
کلام : اسنی المطالب 1:6 ضعیف الجامع 332، الضعیفۃ 2224 ۔
14594- "إذا أراد الله بعبد خيرا صير حوائج الناس إليه". "فر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৫
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14595 جب اللہ پاک کسی قوم کے ساتھ خیر کا معاملہ کرتا ہے تو حلیم اور بردبار لوگوں کو ان پر حاکم مقرر کردیتا ہے علماء کو ان کا فیصل (جج) بنا دیتا ہے اور مال ان میں ایسے لوگوں کو دیتا ہے جو سخی ہوں۔ اور جب پروردگار کسی قوم کے ساتھ برائی کا ارادہ رکھتا ہے تو ان کے بیوقوفوں کو ان پر حاکم مسلط کرتا ہے، ان کے جاہلوں کو ان کا فیصل (وقاضی) بنادیتا ہے اور مال ان کے بخیلوں کو دیتا ہے۔ مسند الفردوس للدیلمی عن مھران
14595- "إذا أراد الله بقوم خيرا ولى عليهم حلماءهم، وقضى عليهم علماؤهم وجعل المال في سمحائهم، وإذا أراد الله بقوم شرا ولى عليهم سفاءهم، وقضى بينهم جهالهم، وجعل المال في بخلائهم". "فر عن مهران".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৬
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14596 جب اللہ پاک خلافت کے لیے کوئی مخلوق پیدا فرمانا چاہتا ہے تو اس کی پیشانی پر اپنا ہاتھ پھیر دیتا ہے۔ الضعفاء لعقیلی، الکامل لا بن عدی التاریخ للخطیب مسند الفردوس للدیلمی عن ابوہریرہ (رض)
کلام : روایت ناقابل اور ضعیف ہے۔ ترتیب الموضوعات :887, 776، التنزیہ 208-1 ضعیف الجامع 324 ۔
کلام : روایت ناقابل اور ضعیف ہے۔ ترتیب الموضوعات :887, 776، التنزیہ 208-1 ضعیف الجامع 324 ۔
14596- "إذا أراد الله أن يخلق خلقا للخلافة مسح ناصيته بيده". "عق عد خط فر عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৭
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14597 جب حاکم کوئی فیصلہ کرتا ہے اور درست فیصلہ کرتا ہے تو اس کو دہرا اجر ملتا ہے اور اگر وہ فیصلہ میں غلطی کرتا ہے تو اس کو صرف اکہرا اجر ملتا ہے۔ مسند احمد ، البخاری، مسلم، ابوداؤد ، نسائی، ابن ماجہ عن عمرو بن العاص، مسند احمد، البخاری، مسلم الکامل لا بن عدی عن ابوہریرہ (رض)
14597- "إذا حكم الحاكم فاجتهد فأصاب فله أجران، وإذا حكم فاجتهد فأخطأ فله أجر واحد". "حم ق د ن هـ عن عمرو بن العاص حم ق عد عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৮
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14598 جب تیرا گزر ایسے شہر پر ہو جس میں حاکم نہ ہو تو وہاں داخل مت ہو ۔ بیشک حاکم زمین پر اللہ کا سایہ اور اس کا نیزہ ہے۔ شعب الایمان للبیہقی عن انس (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے الاتقان 334 ۔ ضعیف الجامع 695 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے الاتقان 334 ۔ ضعیف الجامع 695 ۔
14598- "إذا مررت ببلدة ليس فيها سلطان فلا تدخلها؛ إنما السلطان ظل الله ورمحه في الأرض". "هب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৯৯
امارت اور خلافت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امارت کے بیان میں
14599 اللہ کے شہروں میں چالیس راتوں تک بارش برسنے سے کہیں بہتر حدود اللہ میں سے کسی حد کا قائم ہونا ہے۔ ابن ماجہ عن ابن عمر (رض)
کلام : روایت ضعیف ہے الکشف الالٰہی 134 ۔ کشف الخفاء 478 ۔
کلام : روایت ضعیف ہے الکشف الالٰہی 134 ۔ کشف الخفاء 478 ۔
14599- "إقامة حد من حدود الله خير من مطر أربعين ليلة في بلاد الله". "هـ عن ابن عمر".
তাহকীক: