সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)
سنن الدار قطني
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৬৮ টি
হাদীস নং: ৩৫৫৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3557 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : ایک خاتون نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی یارسول اللہ میرے بارے میں اپنی رائے (بیان کریں ) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا اس کے ساتھ کون شادی کرے گا، ؟ ایک صاحب کھڑے ہوئے جنہوں نے ایک چادر اوڑھ رکھی تھی، جو انھوں نے اپنی گردن میں باندھی ہوئی تھی، انھوں نے عرض کی یارسول اللہ میں (اس کے ساتھ شادی کروں گا) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا، کیا تمہارے پاس مال ہے ؟ انھوں نے عرض کی یارسول اللہ نہیں ہے۔ نبی کریم نے ان سے فرمایا تم بیٹھ جاؤ، پھر وہ خاتون دوبارہ آئی اس نے عرض کی یارسول اللہ میرے بارے میں اپنی رائے (بیان کریں) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا اس کے ساتھ کون شادی کرے گا، ؟ وہی صاحب کھڑے ہوئے اور انھوں نے عرض کی : یارسول اللہ میں ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا تمہارے پاس مال ہے ؟ اس نے عرض کی یارسول اللہ نہیں۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم بیٹھ جاؤ ! پھر وہ خاتون دوبارہ آئی اس نے عرض کی یارسول اللہ میرے بارے میں اپنی رائے (بیان کریں) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا اس کے ساتھ کون شادی کرے گا، ؟ وہی صاحب کھڑے ہوئے اور انھوں نے عرض کی : یارسول اللہ میں ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا تمہارے پاس مال ہے ؟ اس نے عرض کی یارسول اللہ نہیں۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا، کیا تمہیں قرآن (زبانی ) آتا ہے ؟ اس نے عرض کی جی ہاں ، سورة بقرہ اور منفصل سورتیں (زبانی یاد ہیں) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں اس شرط پر تمہاری شادی اس کے ساتھ کرتا ہوں کہ تم اسے قرآن پڑھناسکھاؤ گے اسے تعلیم دو گے اور جب اللہ تعالیٰ تمہیں رزق عطاء کرے گا، تو تم اس کا مہر اسے دے دو گے ، تو ان صاحب نے اس شرط پر اس خاتون کے ساتھ شادی کرلی ۔
اس روایت کو نقل کرنے میں عتبہ بن سکن نامی راوی منفرد ہیں اور یہ متروک الحدیث ہیں۔
اس روایت کو نقل کرنے میں عتبہ بن سکن نامی راوی منفرد ہیں اور یہ متروک الحدیث ہیں۔
3557 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ السِّمْسَارُ حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى طَلْحَةَ أَخْبَرَنِى زِيَادُ بْنُ أَبِى زِيَادٍ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَخْبَرَةَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَ فِىَّ رَأْيَكَ.فَقَالَ « مَنْ يَنْكِحُ هَذِهِ ». فَقَامَ رَجُلٌ عَلَيْهِ بُرْدَةٌ عَاقِدُهَا فِى عُنُقِهِ فَقَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ « لَكَ مَالٌ ». قَالَ لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ لَهُ « اجْلِسْ ». ثُمَّ جَاءَتْ مَرَّةً أُخْرَى فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَ فِىَّ رَأْيَكَ.فَقَالَ « مَنْ يَنْكِحُ هَذِهِ ». فَقَامَ ذَلِكَ الرَّجُلُ فَقَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ « أَلَكَ مَالٌ ». قَالَ لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ « اجْلِسْ ». ثُمَّ جَاءَتِ الثَّالِثَةَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَ فِىَّ رَأْيَكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ يَنْكِحُ هَذِهِ ». فَقَامَ ذَلِكَ الرَّجُلُ فَقَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ « أَلَكَ مَالٌ ». فَقَالَ لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ « هَلْ تَقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا ». قَالَ نَعَمْ سُورَةَ الْبَقَرَةِ وَسُورَةَ الْمُفَصَّلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « قَدْ أَنْكَحْتُكَهَا عَلَى أَنْ تُقْرِئَهَا وَتُعَلِّمَهَا وَإِذَا رَزَقَكَ اللَّهُ تَعَالَى عَوَّضْتَهَا » . فَزَوَّجَهَا الرَّجُلَ عَلَى ذَلِكَ. تَفَرَّدَ بِهِ عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3558 ۔ حضرت سہل بن سعد (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص سے فرمایا تم اس عورت کے ساتھ شادی کرلو، خواہ لوہے کی انگوٹھی (مہر ہونے) کے عوض میں کرو۔
3558 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِى حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ لِرَجُلٍ « تَزَوَّجْهَا وَلَوْ بِخَاتَمٍ مِنْ حَدِيدٍ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3559 ۔ حضرت عبداللہ بن مغفل (رض) بیان کرتے ہیں : ایک انصاری نے بیماری کے دوران ایک عورت کے ساتھ شادی کرلی ، لوگوں نے کہا یہ جائز نہیں ہے اور یہ (وراثت ) تہائی حصہ میں شمار ہوگی، یہ معاملہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ نکاح جائز ہے اور یہ تہائی حصے میں شمار نہیں ہوگا۔
3559 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَارَةَ الرَّقِّىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَدَائِنِىُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ قَالَ تَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ امْرَأَةً فِى مَرَضِهِ فَقَالُوا لاَ يَجُوزُ وَهَذِهِ مِنَ الثُّلُثِ فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « النِّكَاحُ جَائِزٌ وَلاَ يَكُونُ مِنَ الثُّلُثِ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৫৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3560 ۔ سعید بن مسیب ایک انصاری صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے ایک کنواری لڑکی کے ساتھ اسے دیکھے بغیر شادی کرلی ، (رخصتی کے بعد) جب میں اس کے پاس آیا تو وہ حاملہ تھی، میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کی شرمگاہ کو جو حلال کیا گیا ہے اس کی وجہ سے اسے مہر ملے گا، اور اس کا بچہ تمہارا غلام ہوگا اور جب یہ بچے کو جنم دے تو لوگ اسے سنگسار کردینا۔
یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے صفوان بن سلیم سے منقول ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے صفوان بن سلیم سے منقول ہے۔
3560 - حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً بِكْرًا فِى سِتْرِهَا فَدَخَلْتُ عَلَيْهَا فَإِذَا هِىَ حُبْلَى فَأَتَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « لَهَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتُحِلَّ مِنْ فَرْجِهَا وَالْوَلَدُ عَبْدٌ لَكَ فَإِذَا وَلَدَتْ فَاجْلِدُوهَا ». قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدِيثُ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ صَفْوَانَ هُوَ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِى يَحْيَى عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3561 ۔ حضرت بصرہ بن ابوبصرہ غفاری بیان کرتے ہیں : انھوں نے ایک کنواری لڑکی کے ساتھ اسے دیکھے بغیر شادی کرلی ، بعد میں انھوں نے اس لڑکی کو حاملہ پایا ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروادی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس لڑکی کو مہردلوایا، کیونکہ اس کی شرمگاہ کو حلال کیا گیا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب یہ بچے کو جنم دے تو اس پر حد جاری کردینا۔
3561 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الأَسْلَمِىُّ حَدَّثَنِى صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ بَصْرَةَ بْنِ أَبِى بَصْرَةَ الْغِفَارِىِّ أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً بِكْرًا فِى سِتْرِهَا فَوَجَدَهَا حَامِلاً فَفَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بَيْنَهُمَا وَأَعْطَاهَا الصَّدَاقَ بِمَا اسْتُحِلَّ مِنْ فَرْجِهَا وَقَالَ « إِذَا وَضَعَتْ فَأَقِيمُوا عَلَيْهَا الْحَدَّ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3562 ۔ حضرت عقبہ بن عامر (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کیا میں تمہیں کرائے کے سانڈ کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ لوگوں نے عرض کی جی ہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ حلالہ کرنے والاشخص ہے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو شخص حلالہ کرے اور جس کے لیے حلالہ کیا گیا ہو اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔
3562 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ حَدَّثَنِى اللَّيْثُ عَنْ مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِالتَّيْسِ الْمُسْتَعَارِ ». قَالُوا بَلَى. قَالَ « هُوَ الْمُحِلُّ ». ثُمَّ قَالَ « لَعَنَ اللَّهُ الْمُحِلَّ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3563 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عسیلہ، سے مراد صحبت کرنا ہے۔
3563 - حَدَّثَنَا هُبَيْرَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الشَّيْبَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو مَيْسَرَةَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ الْفَزَارِىُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ الْعَمِّىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْعُسَيْلَةُ هِىَ الْجِمَاعُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3564 ۔ حضرت عائذ بن عمرو مزنی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : اسلام سربلند ہوتا ہے ، اسے مغلوب نہیں کیا جاسکتا۔
3564 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَذَّاءُ حَدَّثَنَا شَبَابُ بْنُ خَيَّاطٍ حَدَّثَنَا حَشْرَجُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَشْرَجٍ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ جَدِّى عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو الْمُزَنِىِّ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ قَالَ « الإِسْلاَمُ يَعْلُو وَلاَ يُعْلَى ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3565 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے ایک خاتون کو نکاح کا پیغام بھیجا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے دریافت کیا، کیا تم نے اسے دیکھا ہے ؟ میں نے عرض کی نہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اسے دیکھ لو کیونکہ اس طرح تم دونوں کے درمیان محبت پیدا ہوجائے گی۔ ابوشہاب نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : میں نے عرض کی یارسول اللہ میں نے ایک خاتون کو نکاح کا پیغام بھیجا ہے اس کے بعد کے الفاظ حسب سابق ہیں۔
3565 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ عَاصِمٍ ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِىِّ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ خَطَبْتُ امْرَأَةً فَقَالَ لِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « نَظَرْتَ إِلَيْهَا » . قُلْتُ لاَ. قَالَ « فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا ». وَقَالَ أَبُو شِهَابٍ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ خَطَبْتُ امْرَأَةً . وَالْبَاقِى مِثْلَهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3566 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) نے شادی کرنے کا ارادہ کیا انھوں نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم جاکر اس عورت کو دیکھ لو کیونکہ اس کے نتیجہ میں تم دونوں کے درمیان محبت پیدا ہوگی۔
راوی بیان کرتے ہیں : انھوں نے ایساہی کیا پھر اس خاتون کے ساتھ شادی کرلی، اس کے بعد راوی نے ان کی موافقت کا ذکر کیا ہے۔ صحیح یہ ہے : یہ روایت ثابت کے حوالے سے بکرمزنی سے منقول ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں : انھوں نے ایساہی کیا پھر اس خاتون کے ساتھ شادی کرلی، اس کے بعد راوی نے ان کی موافقت کا ذکر کیا ہے۔ صحیح یہ ہے : یہ روایت ثابت کے حوالے سے بکرمزنی سے منقول ہے۔
3566 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَرَادَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ أَنْ يَتَزَوَّجَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا ». قَالَ فَفَعَلَ فَتَزَوَّجَهَا فَذَكَرَ مُوَافَقَتَهَا . الصَّوَابُ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِىِّ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3567 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) بیان کرتے ہیں : میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے) ۔
3567 - حَدَّثَنَاهُ ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْجُرْجَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِىِّ أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3568 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے ایک انصاری خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اسے دیکھ لو کیونکہ انصار کی خواتین کی آنکھوں میں کچھ ہوتا ہے۔
3568 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَيَّاطُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمِسْوَرِ - وَاللَّفْظُ لِمُحَمَّدٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ أَبِى حَازِمٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلاً أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « انْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّ فِى أَعْيُنِ نِسَاءِ الأَنْصَارِ شَيْئًا ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3569 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی صاحبزادی سیدہ زینب (رض) کا حضرت ابوالعاص بن ربیع (رض) کے ساتھ دوبارہ نکاح پڑھوایا تھا۔
یہ روایت ثابت نہیں ہے ، حجاج نامی راوی (کی نقل کردہ روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔ درست روایت وہ ہے جسے حضرت ابن عباس (رض) نے نقل کیا ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سابقہ نکاح کی بنیاد پر ہی سیدہ زینب (رض) کو (ان کے شوہر کے پاس ) بھیج دیا تھا۔ امام مالک نے زہری کے حوالے سے ، صفوان بن امیہ کے واقعہ میں اسے نقل کیا ہے۔
یہ روایت ثابت نہیں ہے ، حجاج نامی راوی (کی نقل کردہ روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔ درست روایت وہ ہے جسے حضرت ابن عباس (رض) نے نقل کیا ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سابقہ نکاح کی بنیاد پر ہی سیدہ زینب (رض) کو (ان کے شوہر کے پاس ) بھیج دیا تھا۔ امام مالک نے زہری کے حوالے سے ، صفوان بن امیہ کے واقعہ میں اسے نقل کیا ہے۔
3569 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَأَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ حَسَّانَ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- رَدَّ زَيْنَبَ ابْنَتَهُ عَلَى أَبِى الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ بِنِكَاحٍ جَدِيدٍ. هَذَا لاَ يَثْبُتُ. وَحَجَّاجٌ لاَ يُحْتَجُّ بِهِ وَالصَّوَابُ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- رَدَّهَا بِالنِّكَاحِ الأَوَّلِ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَالِكٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ فِى قِصَّةِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3570 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی صاحبزادی سیدہ زینب (رض) کو پہلے نکاح کی بنیاد پر ہی حضرت ابوالعاص بن ربیع (رض) کے پاس بھیجوادیا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا دوبارہ نکاح نہیں پڑھوایا تھا۔
3570 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الأَنْمَاطِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ رَدَّ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- ابْنَتَهُ زَيْنَبَ عَلَى أَبِى الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ بِالنِّكَاحِ الأَوَّلِ لَمْ يُحْدِثْ بَيْنَهُمَا شَيْئًا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3571 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : میری بہن ایک انصاری کی اہلیہ تھی اس انصاری نے ایک باغ (کی بطور مہر) ادائیگی کی شرط پر اس کے ساتھ شادی کی تھی ، ان دونوں کے درمیان ناچاقی ہوئی، انھوں نے اپنا مقدمہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اسے اس کا باغ واپس کردو یہ تمہیں طلاق دیتا ہے ، تو وہ عورت بولی ٹھیک ہے میں اسے مزید بھی دے سکتی ہوں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اس کا باغ واپس کرو اور اسے مزید ادائیگی بھی کرو۔
3571 - قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ عُمَرُ بْنُ زُرَارَةَ أَبُو حَفْصٍ الْحَدَثِىُّ حَدَّثَنَا مَسْرُوحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِىِّ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ أَنَّهُ قَالَ كَانَتْ أُخْتِى تَحْتَ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ تَزَوَّجَهَا عَلَى حَدِيقَةٍ فَكَانَ بَيْنَهُمَا كَلاَمٌ فَارْتَفَعَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « تَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ وَيُطَلِّقُكِ ». قَالَتْ نَعَمْ وَأَزِيدُهُ. قَالَ « رُدِّى عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ وَزِيدِيهِ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3572 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت ثابت بن قیس (رض) کی اہلیہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انھوں نے عرض کی ، یارسول اللہ میں ان کے اخلاق یا دین کے حوالے سے ان سے ناراض نہیں ہوں لیکن میں مسلمان ہونے کے بعد (شوہر کی) ناشکر کو پسند نہیں کرتی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا کیا تم اس کا باغ اسے واپس کرنے کے لیے تیار ہو، اس نے عرض کی : جی ہاں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے ثابت، تم اپنا باغ لے لو اور اسے طلاق دے دو۔
3572 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةُ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَعْتِبُ عَلَيْهِ فِى خُلُقٍ وَلاَ دِينٍ وَلَكِنْ أَكْرَهُ الْكُفْرَ فِى الإِسْلاَمِ. فَقَالَ « أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ ». قَالَتْ نَعَمْ. قَالَ « يَا ثَابِتُ اقْبَلِ الْحَدِيقَةَ وَطَلِّقْهَا تَطْلِيقَةً »
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3573 ۔ ابوزبیر بیان کرتے ہیں : حضرت ثابت بن قیس (رض) کی شادی زینب بنت عبداللہ سے ہوئی ، حضرت ثابت نے اس خاتون کو مہر کے طور پر ایک باغ دیا تھا، وہ خاتون انھیں پسند نہیں کرتی تھی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا اس نے جو باغ تمہیں دیاتھاکیاتم اسے واپس کرنے کے لیے تیار ہو ؟ اس خاتون نے عرض کی جی ہاں۔ (میں اس کے ساتھ) مزید بھی دے سکتی ہوں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا، مزید ادائیگی کی ضرورت نہیں صرف اس باغ کو واپس کردو۔ اس خاتون نے عرض کی ٹھیک ہے ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ثابت (رض) بیان کرتے ہیں : کو باغ واپس ملنے اور عورت کو طلاق ہونے کا فیصلہ دیا، جب اس کی اطلاع حضرت ثابت بن قیس (رض) کو ملی تو انھوں نے کہا میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں۔
3573 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ كَانَتْ عِنْدَهُ زَيْنَبُ بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَىِّ ابْنِ سَلُولٍ وَكَانَ أَصْدَقَهَا حَدِيقَةً فَكَرِهَتْهُ فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « أَتَرُدِّينَ حَدِيقَتَهُ الَّتِى أَعْطَاكِ ». قَالَتْ نَعَمْ وَزِيَادَةً . فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « أَمَّا الزِّيَادَةُ فَلاَ وَلَكِنْ حَدِيقَتَهُ ». قَالَتْ نَعَمْ. فَأَخَذَهَا لَهُ وَخَلَّى سَبِيلَهَا فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ قَالَ قَدْ قَبِلْتُ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. سَمِعَهُ أَبُو الزُّبَيْرِ مِنْ غَيْرِ وَاحِدٍ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3574 ۔ عطاء بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے ، آدمی خلع حاصل کرنے والی عورت سے اس سے زیادہ وصول نہ کرے جو اس نے (مہر کے طور پر) اس عورت کو دیا تھا۔
3574 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ يَأْخُذُ مِنَ الْمُخْتَلِعَةِ أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَاهَا ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3575 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت ثابت بن قیس (رض) کی اہلیہ نے اپن شوہر سے خلع حاصل کرلیا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی عدت ڈیڑھ حیض مقرر کی۔
3575 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا حَمْدُونُ بْنُ عُمَارَةَ الْبَزَّازُ أَبُو جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبُخَارِىُّ الْمُسْنَدِىُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا فَجَعَلَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- عِدَّتَهَا حَيْضَةً وَنِصْفًا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3576 ۔ عکرمہ بیان کرتے ہیں : حضرت ثابت بن قیس (رض) کی اہلیہ نے اپنے شوہر سے خلع حاصل کرلیا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی عدت ایک حیض مقرر کی۔
3576 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الرَّمَادِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عِدَّتَهَا حَيْضَةً.
তাহকীক: