সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)
سنن الدار قطني
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৬৮ টি
হাদীস নং: ৩৫১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3517 ۔ سماک بن حرب بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت علی (رض) کی خدمت میں حاضرہوا اور بولا، ایک لڑکی ہے میں اس کا ولی ہوں ، اس نے میری اجازت کے بغیر شادی کرلی ہے ، تو حضرت علی (رض) نے فرمایا اس لڑکی نے جو حرکت کی ہے اس کے بارے میں ہماری رائے یہ ہے کہ اگر اس نے ، کفو، میں شادی کی ہے تو ہم اسے برقرار رکھیں گے اور اگر اس نے کسی ایسے شخص کے ساتھ شادی کی ہے جو اس کا کفو نہیں ہے تو ہم (اسے برقرار رکھنے کا اختیار یاکالعدم کا اختیار ) تمہیں دیں گے۔
3517 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو طَالِبٍ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنِى عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَقَّابٍ وَأَبِى حَنِيفَةَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِىٍّ عَلَيْهِ السَّلاَمُ فَقَالَ امْرَأَةٌ أَنَا وَلِيُّهَا تَزَوَّجَتْ بِغَيْرِ إِذْنِى. فَقَالَ عَلِىٌّ عَلَيْهِ السَّلاَمُ نَنْظُرُ فِيمَا صَنَعَتْ إِنْ كَانَتْ تَزَوَّجَتْ كُفْؤًا أَجَزْنَا ذَلِكَ لَهَا وَإِنْ كَانَتْ تَزَوَّجَتْ مَنْ لَيْسَ لَهَا بِكُفْؤٍ جَعَلْنَا ذَلِكَ إِلَيْكَ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3518 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم نے ارشاد فرمایا، کنواری لڑکی کی شادی اس وقت تک نہ کی جائے جب تک اس سے اجازت نہ لی جائے، اور ثیبہ کو اپنی ذات کے بارے میں اختیار ہے ، جب تک وہ ناراضگی کی طرف دعوت نہ دے اگر وہ ناراضگی کی طرف بلاتی ہے اور اس کے سرپرست رضامندی کی طرف بلاتے ہیں تو یہ مقدمہ حاکم وقت کے سامنے پیش ہوگا۔
اسحاق کہتے ہیں : میں نے عیسیٰ سے دریافت کیا : روایت کا آخری حصہ نبی کریم سے منقول ہے ؟ انھوں نے جواب دیا مجھے نہیں ویسے روایت اسی طرح ہے۔
اسحاق کہتے ہیں : میں نے عیسیٰ سے دریافت کیا : روایت کا آخری حصہ نبی کریم سے منقول ہے ؟ انھوں نے جواب دیا مجھے نہیں ویسے روایت اسی طرح ہے۔
3518 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ وَلِلثَّيِّبِ نَصِيبٌ مِنْ أَمْرِهَا مَا لَمْ تَدْعُ إِلَى سَخْطَةٍ فَإِنْ دَعَتْ إِلَى سَخْطَةٍ وَكَانَ أَوْلِيَاؤُهَا يَدْعُونَ إِلَى الرِّضَا رُفِعَ ذَلِكَ إِلَى السُّلْطَانِ ». قَالَ إِسْحَاقُ قُلْتُ لِعِيسَى آخِرُ الْحَدِيثِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ هَكَذَا الْحَدِيثُ فَلاَ أَدْرِى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3519 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک اس کی مرضی نہ معلوم کرلی جائے اور کنواری کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے ، جب تک اس سے اذان نہ لیا جائے اور اس کا اذن خاموشی ہے۔
3519 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الْحَنَفِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ أَنَّ يَحْيَى بْنَ أَبِى كَثِيرٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ حَدَّثَهُ قَالَ حَدَّثَنِى أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ تُنْكَحُ الثَّيِّبُ حَتَّى تُسْتَأْمَرَ وَلاَ تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ وَإِذْنُهَا الصُّمُوتُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3520 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) اپنے معاملہ کی زیادہ حق دار ہے اور کنواری لڑکی سے اجازت لی جائے گی اس کا اذن اس کی خاموشی ہے۔ سعید بن سلمہ نے صالح بن کیسان کے حوالے سے اس کی متابعت کی ہے۔
معمر نے اس کی سند میں ان دونوں سے مختلف بات بیان کی ہے ، انھوں نے سند میں سے ایک شخص کا ذکر ساقط کردیا ہے۔ اسی طرح معمر نے اس روایت کے متن میں بھی ان دونوں سے مختلف بات نقل کی ہے اور روایت کو دوسرے الفاظ میں نقل کیا ہے ، تاہم اس میں انھیں وہم ہوا ہے کیونکہ ہر وہ راوی جس نے اسے عبداللہ بن فضل کے حوالے سے نقل کیا ہے اور ہر وہ راوی جس نے اسے عبداللہ بن فضل کے ساتھ نافع بن جبیر سے نقل کیا ہے ، ان سب نے معمر سے مختلف روایت نقل کی ہے اور ان سب راویوں کا معمر سے مختلف روایت کرنے پر اتفاق کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ معمر کو اس بارے میں وہم ہوا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
معمر نے اس کی سند میں ان دونوں سے مختلف بات بیان کی ہے ، انھوں نے سند میں سے ایک شخص کا ذکر ساقط کردیا ہے۔ اسی طرح معمر نے اس روایت کے متن میں بھی ان دونوں سے مختلف بات نقل کی ہے اور روایت کو دوسرے الفاظ میں نقل کیا ہے ، تاہم اس میں انھیں وہم ہوا ہے کیونکہ ہر وہ راوی جس نے اسے عبداللہ بن فضل کے حوالے سے نقل کیا ہے اور ہر وہ راوی جس نے اسے عبداللہ بن فضل کے ساتھ نافع بن جبیر سے نقل کیا ہے ، ان سب نے معمر سے مختلف روایت نقل کی ہے اور ان سب راویوں کا معمر سے مختلف روایت کرنے پر اتفاق کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ معمر کو اس بارے میں وہم ہوا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
3520 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأَيِّمُ أَوْلَى بِأَمْرِهَا وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ فِى نَفْسِهَا وَإِذْنُهَا صُمَاتُهَا ». تَابَعَهُ سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ وَخَالَفَهُمَا مَعْمَرٌ فِى إِسْنَادِهِ فَأَسْقَطَ مِنْهُ رَجُلاً وَخَالَفَهُمَا أَيْضًا فِى مَتْنِهِ فَأَتَى بِلَفْظٍ آخَرَ وَهِمَ فِيهِ لأَنَّ كُلَّ مَنْ رَوَاهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ وَكُلَّ مَنْ رَوَاهُ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ خَالَفُوا مَعْمَرًا وَاتِّفَاقُهُمْ عَلَى خِلاَفِهِ دَلِيلٌ عَلَى وَهَمِهِ.
وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3521 ۔ حضرت ابن عباس (رض) روایت کرتے ہیں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ثیبہ عورت اپنی ذات کے بارے میں اپنے والی سے زیادہ حق رکھتی ہے اور کنواری لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں اجازت لی جائے گی، اس کی اجازت خاموشی ہوگی۔
3521 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ح وَأَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِى الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ الصَّرِيفِينِىُّ وَأَحْمَدُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ أَبِى دَاوُدَ الْبَصْرِىُّ ح وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَبِى الْحُسَامِ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الأَيِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْذَنُ فِى نَفْسِهَا وَإِذْنُهَا السُّكُوتُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3522 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ولی کو ثیبہ کے بارے میں کوئی اختیار نہیں ہے اور کنواری سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی، اس کی خاموشی اس کا اقرار ہوگی۔
3522 - حَدَّثَنَا الْمَحَامِلِىُّ وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لَيْسَ لِلْوَلِىِّ مَعَ الثَّيِّبِ أَمْرٌ وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ وَصَمْتُهَا إِقْرَارُهَا ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3523 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے ، ولی کو ثیبہ کے بارے میں کوئی اختیار نہیں ہوتا اور کنواری سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی اس کی خاموشی اس کی رضا ہوگی۔
معمر نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے ، اس سے پہلے جو روایت گزرچکی ہے وہ سند اور متن کے اعتبار سے زیادہ درست ہے ، کیونکہ صالح نامی راوی نے اسے نافع بن جبیر سے نہیں سنا ہے انھوں نے اسے عبداللہ بن فضل سے سنا ہے۔ اس بارے میں صالح سے نقل کرنے میں ابن اسحاق اور سعید بن سلمہ متفق ہیں۔
میں نے شیخ ابوبکر نیشاپوری کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے میرے نزدیک اس بارے میں معمر نے غلطی کی ہے۔
معمر نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے ، اس سے پہلے جو روایت گزرچکی ہے وہ سند اور متن کے اعتبار سے زیادہ درست ہے ، کیونکہ صالح نامی راوی نے اسے نافع بن جبیر سے نہیں سنا ہے انھوں نے اسے عبداللہ بن فضل سے سنا ہے۔ اس بارے میں صالح سے نقل کرنے میں ابن اسحاق اور سعید بن سلمہ متفق ہیں۔
میں نے شیخ ابوبکر نیشاپوری کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے میرے نزدیک اس بارے میں معمر نے غلطی کی ہے۔
3523 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْهَرَوِىُّ يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَعْمَرٍ حَدَّثَنِى صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لَيْسَ لِلْوَلِىِّ مَعَ الثَّيِّبِ أَمْرٌ وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ وَصَمْتُهَا رِضَاهَا ». كَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ وَالَّذِى قَبْلَهُ أَصَحُّ فِى الإِسْنَادِ وَالْمَتْنِ لأَنَّ صَالِحًا لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ وَإِنَّمَا سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْهُ اتَّفَقَ عَلَى ذَلِكَ ابْنُ إِسْحَاقَ وَسَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ صَالِحٍ . سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىَّ يَقُولُ الَّذِى عِنْدِى أَنَّ مَعْمَرًا أَخْطَأَ فِيهِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3524 ۔ حضرت ابن عباس (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم نے ارشاد فرمایا : کنواری لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اور اس کی خاموشی اس کی رضامندی شمار ہوگی۔
ابوداؤد طیالسی نے اپنی سند کے ساتھ اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔
ابوداؤد طیالسی نے اپنی سند کے ساتھ اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔
3524 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الصَّيْدَلاَنِىُّ بِوَاسِطٍ مِنْ أَصْلِهِ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ فِى نَفْسِهَا وَصُمُوتُهَا رِضَاهَا ».وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِىُّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مَالِكٍ نَحْوَ هَذَا الَّلفْظِ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3525 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : ثیبہ عورت اپنی ذات کے بارے میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے ، اور کنواری لڑکی سے مرضی معلوم کی جائے گی، اس کی اجازت اس کی خاموشی ہوگی۔
3525 حَدَّثَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِىُّ بِمِصْرَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِىُّ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ سَمِعْتُهُ مِنْهُ بَعْدَ مَوْتِ نَافِعٍ بِسَنَةٍ وَلَهُ يَوْمَئِذٍ حَلْقَةٌ قَالَ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأَيِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ وَإِذْنُهَا صُمَاتُهَا ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3526 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : ثیبہ عورت اپنی ذات کے بارے میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے اور کنواری لڑکی سے اس کا والد (اس کے بارے میں) اس کی مرضی معلوم کرے گا۔
عمرو نامی راوی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : اس کی اجازت اس کی خاموشی ہوگی۔ یہ روایت بعض دیگراسناد کے ساتھ بھی منقول ہے۔
عمرو نامی راوی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : اس کی اجازت اس کی خاموشی ہوگی۔ یہ روایت بعض دیگراسناد کے ساتھ بھی منقول ہے۔
3526 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِىُّ أَبُو حَامِدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ ح وَأَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَبْلُغُ بِهِ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَقَالَ يُوسُفُ فِى حَدِيثِهِ سَمِعَ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ يَذْكُرُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الثَّيِّبُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا وَالْبِكْرُ يَسْتَأْمِرُهَا أَبُوهَا فِى نَفْسِهَا ». زَادَ عَمْرٌو « وَإِذْنُهَا صُمَاتُهَا ». وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الثَّيِّبُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا ». مِنْهُمْ شُعْبَةُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ الْخُرَيْبِىُّ وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمِصْرِىُّ وَغَيْرُهُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3527 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ، تاہم اس کے تمام راویوں نے ، لفظ، الثیب ، نقل کیا ہے۔
3527 حَدَّثَنَا بِذَلِكَ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا ابْنُ زَنْجَوَيْهِ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَالِكٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ مَالِكٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَلاَّدٍ وَأَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ مَالِكٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِى حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْمَدِينِىِّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِى زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ جَدِّى قَالَ حَدَّثَنِى يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ مَالِكٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَكُلُّهُمْ قَالَ « الثَّيِّبُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3528 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ثیبہ عورت اپنی ذات کے بارے میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے ، اور کنواری لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے تو یہ اس کی رضامندی شمار ہوگی۔
3528 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الأَيِّمُ أَوْلَى بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ فَإِنْ صَمَتَتْ فَهُوَ رِضَاهَا ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3529 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے ، ثیبہ عورت اپنی ذات کے بارے میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے ، اور کنواری لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی، اس کا اذن اس کی خاموشی ہوگی۔ یہ الفاظ ابن سنان نامی راوی کے ہیں اور یہ دونوں اس روایت سے مختلف ہیں جسے فضل بن موسیٰ نے ابن مہدی کے حوالے سے نقل کیا ہے ۔
شیخ فرماتے ہیں : یہاں اس بات کا احتمال موجود ہے ، کہ اس حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ، کنواری لڑکی سے مراد کنواری یتیم لڑکی ہو۔ ویسے اللہ بہتر جانتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم صالح بن کیسان اور اس کی متابعت میں منقول دیگرروایات میں یہ ذکر کرچکے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے : یتیم لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی۔
ابن عیینہ نے زیاد بن سعد کے حوالے سے جو یہ الفاظ نقل کیے ہیں : کنواری لڑکی سے اس کا والد اجازت لے گا، تو ہمارے علم کے مطابق کسی بھی راوی نے ان الفاظ کے بارے میں ابن عیینہ کی موافت نہیں کی ہے ہوسکتا ہے کہ انھوں نے اپنی یادداشت کے حوالے سے یہ روایت ذکر کی ہو اور ان کی زبان غلطی کرگئی ہو، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
ابوبردہ کے حوالے سے حضرت ابوموسی اشعری (رض) سے یہی روایت نقل کی گئی ہے ، یتیم لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی۔
شیخ فرماتے ہیں : یہاں اس بات کا احتمال موجود ہے ، کہ اس حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ، کنواری لڑکی سے مراد کنواری یتیم لڑکی ہو۔ ویسے اللہ بہتر جانتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم صالح بن کیسان اور اس کی متابعت میں منقول دیگرروایات میں یہ ذکر کرچکے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے : یتیم لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی۔
ابن عیینہ نے زیاد بن سعد کے حوالے سے جو یہ الفاظ نقل کیے ہیں : کنواری لڑکی سے اس کا والد اجازت لے گا، تو ہمارے علم کے مطابق کسی بھی راوی نے ان الفاظ کے بارے میں ابن عیینہ کی موافت نہیں کی ہے ہوسکتا ہے کہ انھوں نے اپنی یادداشت کے حوالے سے یہ روایت ذکر کی ہو اور ان کی زبان غلطی کرگئی ہو، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
ابوبردہ کے حوالے سے حضرت ابوموسی اشعری (رض) سے یہی روایت نقل کی گئی ہے ، یتیم لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی۔
3529 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأَيِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ فِى نَفْسِهَا وَإِذْنُهَا صُمَاتُهَا ». لَفْظُ ابْنِ سِنَانٍ وَهَذَانِ خِلاَفُ لَفْظِ الْفَضْلِ بْنِ مُوسَى عَنِ ابْنِ مَهْدِىٍّ. قَالَ الشَّيْخُ وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ قَوْلُهُ فِى هَذَا الْحَدِيثِ « وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ ». إِنَّمَا يُرَادُ بِهِ الْبِكْرُ الْيَتِيمَةُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ لأَنَّا قَدْ ذَكَرْنَا فِى رِوَايَةِ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ وَمَنْ تَابَعَهُ مِمَّنْ رَوَى أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « وَالْيَتِيمَةُ تُسْتَأْمَرُ ». وَأَمَّا قَوْلُ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ « وَالْبِكْرُ يَسْتَأْمِرُهَا أَبُوهَا ». فَإِنَّا لاَ نَعْلَمُ أَحَدًا وَافَقَ ابْنَ عُيَيْنَةَ عَلَى هَذَا الَّلفْظِ وَلَعَلَّهُ ذَكْرَهُ مِنْ حِفْظِهِ فَسَبَقَهُ لِسَانُهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَكَذَلِكَ رُوِىَ عَنْ أَبِى بُرْدَةَ عَنْ أَبِى مُوسَى أَنَّ الْيَتِيمَةَ تُسْتَأْمَرُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3530 ۔ حضرت ابوموسی اشعری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یتیم لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے تو اس نے اجازت دے دی، لیکن اگر وہ انکار کرے تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔
ابوقطن نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے یونس سے دریافت کیا، کیا آپ نے یہ روایت ان سے سنی ہے ؟ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ابوبردہ سے سنی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا جی ہاں۔
ابوقطن نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے یونس سے دریافت کیا، کیا آپ نے یہ روایت ان سے سنی ہے ؟ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ابوبردہ سے سنی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا جی ہاں۔
3530 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِى إِسْحَاقَ قَالَ قَالَ أَبُو بُرْدَةَ قَالَ أَبُو مُوسَى قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِى نَفْسِهَا فَإِنْ سَكَتَتْ فَقَدْ أَذِنَتْ وَإِنْ أَنْكَرَتْ لَمْ تُكْرَهْ ». قَالَ أَبُو قَطَنٍ فَقُلْتُ لِيُونُسَ سَمِعْتَهُ مِنْهُ أَوْ مِنْ أَبِى بُرْدَةَ قَالَ نَعَمْ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3531 ۔ ابوبردہ اپنے والد (حضرت ابوموسی اشعری (رض)) کے حوالے سے نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے یتیم لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے تو یہ اجازت شمار ہوگی، اور اگر وہ انکار کرے تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔
ابن فضیل، وکیع ، یحییٰ بن آدم، عبداللہ بن داؤد، ابوقتیبہ اور دیگرراویوں نے اسے یونس بن ابواسحاق کے حوالے سے نقل کیا ہے۔
ابن فضیل، وکیع ، یحییٰ بن آدم، عبداللہ بن داؤد، ابوقتیبہ اور دیگرراویوں نے اسے یونس بن ابواسحاق کے حوالے سے نقل کیا ہے۔
3531 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ الإِصْطَخْرِىُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ أَخْبَرَنِى أَبِى أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بُرْدَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فَإِنْ سَكَتَتْ فَهُوَ إِذْنٌ وَإِنْ أَنْكَرَتْ لَمْ تُكْرَهْ » . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ فُضَيْلٍ وَوَكِيعٌ وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ وَأَبُو قُتَيْبَةَ وَغَيْرُهُمْ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِى إِسْحَاقَ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3532 ۔ ابوبردہ اپنے والد (حضرت ابوموسی اشعری (رض)) کے حوالے سے نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یتیم لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اور اس کا اذن اس کی خاموشی ہوگی۔
3532 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ أَبِى بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِى نَفْسِهَا وَإِذْنُهَا سُكُوتُهَا ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3533 ۔ ابوبردہ اپنے والد (حضرت ابوموسی اشعری (رض)) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارشاد نقل کرتے ہیں کہ یتیم لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اور اگر وہ راضی ہو تو اس کی شادی کردی جائے گی، اور اگر وہ راضی نہ ہو تو اس کی شادی نہیں کی جائے گی۔
3533 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ أَبِى بُرْدَةَ عَنْ أَبِى مُوسَى عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِى نَفْسِهَا فَإِنْ رَضِيَتْ زُوِّجَتْ وَإِنْ لَمْ تَرْضَ لَمْ تُزَوَّجْ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نکاح کا بیان
3534 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) اپنے معاملہ کی اپنے ولی سے زیادہ مالک (حق دار) ہوتی ہے اور کنواری لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں اجازت لی جائے گی، اور اس کی خاموشی اس کا اقرار ہوگی۔
3534 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْحَنَفِىُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ حَدَّثَنِى نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأَيِّمُ أَمْلَكُ بِأَمْرِهَا مِنْ وَلِيِّهَا وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ فِى نَفْسِهَا وَصَمْتُهَا إِقْرَارُهَا ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3535 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : ہم لوگ آتے کے ایک یادوکپ کے عوض میں کسی عورت کے ساتھ شادی کرلیتے تھے۔
3535 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَاقِدٍ أَبُو قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ إِنْ كُنَّا لَنَنْكِحُ الْمَرْأَةَ عَلَى الْحَفْنَةِ وَالْحَفْنَتَيْنِ مِنَ الدَّقِيقِ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3536 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خواتین کے مہر کے بارے میں دریافت کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کی مقدار وہی ہوگی جو وہ لوگ آپس میں طے کرلیں۔
3536 - حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو هَارُونَ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ قَالَ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ صَدَاقِ النِّسَاءِ فَقَالَ « هُوَ مَا اصْطَلَحَ عَلَيْهِ أَهْلُوهُمْ ».
তাহকীক: