সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)
سنن الدار قطني
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৫৫৯ টি
হাদীস নং: ৩৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : وضو کی فضیلت اور وضو کے دوران پورے پاؤں تک اچھی طرح پانی پہنچانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
علاء بن زیادعددی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کیا، پھر آپ نے اپنی گردن پر تھوڑا سا خشک حصہ ملاحظہ کیا، راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کو حرکت دی تو (بالوں سے گرنے والے پانی کے قطروں سے) وہ تر ہوگیا۔ یہ روایت مرسل ہے اور یہی درست ہے۔
380 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ الْعَدَوِىِّ حَدَّثَنَا الْعَلاَءُ بْنُ زِيَادٍ الْعَدَوِىُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَرَأَى عَلَى عَاتِقِهِ لُمْعَةً بِهَذَا وَقَالَ فَقَالَ بِشَعَرِهِ وَهُوَ رَطْبٌ هَذَا مُرْسَلٌ وَهُوَ الصَّوَابُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : وضو کے (پانی) یعنی اعضاء کو خشک کرنا
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک مخصوص کپڑا تھا جس کے ذریعے آپ وضو کے اعضاء کو خشک کرلیتے تھے۔ اس روایت کا راوی ابو معذ، سلیمان بن ارقم ہے اور یہ متروک ہے۔
381 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِى زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ أَبِى مُعَاذٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِىَ اللَّهِ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خِرْقَةٌ يَتَنَشَّفُ بِهَا بَعْدَ وُضُوئِهِ. أَبُو مُعَاذٍ هُوَ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : وضو کے (پانی) یعنی اعضاء کو خشک کرنا
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا، میں نے آپ کے وضو کا بچا ہوا پانی لیا اور اسے اپنے کنوئیں میں ڈال دیا۔
382 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَخَذْتُ مِنْ وَضُوئِهِ فَصَبَبْتُهُ فِى بِئْرِى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : وضو کرنے کے بعد شرمگاہ پر پانی چھڑکنا
حضرت اسامہ بن زید (رض) اپنے والدحضرت زید بن حارثہ (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں نقل کرتے ہیں : جب آپ پر پہلی مرتبہ وحی نازل ہوئی تھی، اس کے قریب کے زمانے میں حضرت جبرائیل (علیہ السلام) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا طریقہ کرکے دکھایا۔ جب وہ وضو کرکے فارغ ہوئے تو انھوں نے چلو میں پانی لیا اور اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑک دیا۔
383 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِىُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ أَبُو يَحْيَى الْجَحْدَرِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ أَتَاهُ فِى أَوَّلِ مَا أُوحِىَ إِلَيْهِ فَأَرَاهُ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الْوُضُوءِ أَخَذَ حَفْنَةً مِنَ الْمَاءِ فَنَضَحَ بِهَا فَرْجَهُ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : وضو کرنے کے بعد شرمگاہ پر پانی چھڑکنا
حضرت اسامہ بن زید (رض) بیان کرتے ہیں : جب حضرت جبرائیل (علیہ السلام) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہوئے تو (ابتدائی زمانے میں) انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کا طریقہ کرکے دکھایا، جب وہ وضو کرکے فارغ ہوئے تو انھوں نے چلو میں پانی لے کر اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑک لیا۔
384 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْكَاتِبُ حَدَّثَنَا حَمْدَانُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ عَنْ عُقَيْلٍ وَقُرَّةَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ لَمَّا نَزَلَ عَلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَرَاهُ الْوُضُوءَ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ أَخَذَ حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ فَرَشَّ بِهَا فِى الْفَرْجِ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : جب شرمگاہ ، شرمگاہ سے مل جائے تو غسل واجب ہوجاتا ہے۔ میں اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب ایسا کرتے تھے تو ہم دونوں غسل کیا کرتے تھے۔
385 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ حَدَّثَنِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ فَعَلْتُهُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَاغْتَسَلْنَا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو بیوی کے ساتھ صحبت کرتا ہے اور اسے انزال نہیں ہوتا، تو سیدہ عائشہ (رض) نے فرمایا : میں اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب ایسا کرتے تھے تو ہم دونوں ایک ساتھ غسل کیا کرتے تھے۔ یہی روایت بعض دیگر حوالوں سے ” مرفوع “ روایت کے طور پر منقول ہے اور بعض اسناد کے حوالے سے ” موقوف “ روایت کے طور پر منقول ہے۔
386 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِى أَبِى قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِىَّ قَالَ حَدَّثَنِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ الرَّجُلِ يُجَامِعُ الْمَرْأَةِ فَلاَ يُنْزِلُ الْمَاءَ قَالَتْ فَعَلْتُهُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَاغْتَسَلْنَا مِنْهُ جَمِيعًا. رَفَعَهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ وَالْوَلِيدُ بْنُ مَزْيَدٍ. وَرَوَاهُ بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ وَأَبُو الْمُغِيرَةِ وَعَمْرُو بْنُ أَبِى سَلَمَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمِصِّيصِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ وَغَيْرُهُمْ مَوْقُوفًا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ام کلثوم (رض) نے مجھے سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے، ایک شخص نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرتا ہے اور پھر انزال ہونے سے پہلے (صحبت ختم کردیتا ہے) ، کیا اس پر غسل کرنا لازم ہوگا ؟ تو اس وقت سیدہ عائشہ (رض) بھی وہاں بیٹھی ہوئی تھیں تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا : میں اور یہ (یعنی سید عائشہ (رض)) بعض اوقات اس طرح بھی کرلیتے ہیں لیکن پھر ہم غسل کرتے ہیں۔
387 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمِّى حَدَّثَنِى عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ - يَعْنِى ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - قَالَ أَخْبَرَتْنِى أُمُّ كُلْثُومٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الرَّجُلِ يُجَامِعُ أَهْلَهُ ثُمَّ يُكْسِلُ هَلْ عَلَيْهِ غُسْلٌ وَعَائِشَةُ جَالِسَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنِّى لأَفْعَلُ ذَلِكَ أَنَا وَهَذِهِ ثُمَّ نَغْتَسِلُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز ادا کی۔ آپ نے غسل جنابت کیا ہوا تھا، آپ کے جسم مبارک پر ایک ورمہ جتنا حصہ خشک رہ گیا تھا جہاں تک پانی نہیں پہنچا تھا۔ عرض کی گئی : یارسول اللہ ! اس جگہ تک پانی نہیں پہنچا، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے بالوں میں سے پانی کو اس جگہ ٹپکایا اور وہاں ہاتھ پھیرلیا، آپ نے نماز از سر نو ادا نہیں کی۔
اس روایت کا راوی متوکل بن فضیل ضعیف ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، جس کا ایک راوی متروک الحدیث ہے۔
اس روایت کا راوی متوکل بن فضیل ضعیف ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، جس کا ایک راوی متروک الحدیث ہے۔
388 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا الْمُتَوَكِّلُ بْنُ فُضَيْلٍ أَبُو أَيُّوبَ الْحَدَّادُ بَصْرِىٌّ عَنْ أَبِى ظِلاَلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَلاَةَ الصُّبْحِ وَقَدِ اغْتَسَلَ مِنْ جَنَابَةٍ فَكَانَ نُكْتَةٌ مِثْلُ الدِّرْهَمِ يَابِسٌ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا الْمَوْضِعَ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ فَسَلَتَ شَعْرَهُ مِنَ الْمَاءِ وَمَسَحَهُ بِهِ وَلَمْ يُعِدِ الصَّلاَةَ. الْمُتَوَكِّلُ بْنُ فُضَيْلٍ ضَعِيفٌ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کیا، پھر آپ کو اپنی جلد پر ایک چھوٹا سا حصہ نظر آیا، جس تک پانی نہیں پہنچا تھا تو آپ نے اپنے سر کے بالوں میں سے کچھ پانی نچوڑا اور وہ پانی اس جگہ پر لگایا۔
389 - وَرُوِىَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلاَنَ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى غَنِيَّةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها قَالَتِ اغْتَسَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ جَنَابَةٍ فَرَأَى لُمْعَةً بِجِلْدِهِ لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ فَعَصَرَ خُصْلَةً مِنْ شَعْرِ رَأْسَهِ فَأَمَسَّهَا ذَلِكَ الْمَاءَ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کوئی شخص عورت کے ساتھ صحبت کرے تو اس پر غسل واجب ہوجاتا ہے خواہ اسے انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو۔
390 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ سَهْلٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأَرْبَعِ وَأَجْهَدَ نَفْسَهُ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ أَنْزَلَ أَوْ لَمْ يُنْزِلْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
حضرت ابوہریرہ (رض) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ صحبت کرے تو اس پر غسل واجب ہوجاتا ہے۔
ایک راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں، اگرچہ اس کو انزال نہ ہوا ہو۔
ایک راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں، اگرچہ اس کو انزال نہ ہوا ہو۔
391 - حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ قَتَادَةَ وَمَطَرٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا قَعَدَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأَرْبَعِ وَاجْتَهَدَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ ». قَالَ أَحَدُهُمَا « وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : چار وجہ سے غسل لازم ہوجاتا ہے : جنابت کی وجہ سے ، جمعہ کے دن ، پھپنے لگوانے کے بعد اور میت کو غسل دینے کے بعد۔ اس روایت کا ایک راوی مصعب بن شیبہ مستند نہیں ہے اور حافظ بھی نہیں ہے۔
392 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُرْشِدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِى زَائِدَةَ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « الْغُسْلُ مِنْ أَرْبَعٍ مِنَ الْجَنَابَةِ وَالْجُمُعَةِ وَالْحِجَامَةِ وَغُسْلِ الْمَيِّتِ ». مُصْعَبُ بْنُ شَيْبَةَ لَيْسَ بِالْقَوِىِّ وَلاَ بِالْحَافِظِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : پانی پر جنابت لاحق نہیں ہوتی، زمین پر اثر انداز نہیں ہوتی اور کپڑے پر اثر انداز نہیں ہوتی (یعنی کوئی جنبی شخص اگر پانی میں ہاتھ ڈال دے یا زمین پر لیٹ جائے یا کوئی کپڑا پہن لے توہ ناپاک نہیں ہوتے) ۔
393 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْعَسْكَرِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْمَازِنِىُّ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ حَيَّانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مِينَاءَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لَيْسَ عَلَى الْمَاءِ جَنَابَةٌ وَلاَ عَلَى الأَرْضِ جَنَابَةٌ وَلاَ عَلَى الثَّوْبِ جَنَابَةٌ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : چار چیزوں میں جنابت نہیں ہے : انسان میں، پانی میں، زمین میں اور کپڑے میں۔
394 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَرْبَعٌ لاَ يَجْنُبْنَ الإِنْسَانُ وَالْمَاءُ وَالأَرْضُ وَالثَّوْبُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
سید عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل جنابت کرتے تھے تو سب سے پہلے آغاز میں آپ اپنے دونوں ہاتھ دھوتے تھے، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا کرتے تھے، پھر آپ اپنا دست مبارک برتن میں داخل کرتے تھے اور پھر پانی کے ذریعے اپنے بالوں کی جڑوں کا خلال کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ جب آپ کو یہ اندازہ ہوجاتا کہ آپ نے اپنی جلد کو اچھی طرح دھولیا ہے، تو آپ دونوں ہاتھوں میں پانی بھر کر تین مرتبہ اپنے سر پر بہا دیتے تھے، پھر اس کے بعد پورے جسم کو دھو لیتے تھے۔
395 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِهِ لِلصَّلاَةِ ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ فِى الإِنَاءِ فَيُخَلِّلُ بِهَا أُصُولَ شَعْرِهِ حَتَّى إِذَا خُيِّلَ إِلَيْهِ أَنَّهُ قَدِ اسْتَبْرَأَ الْبَشْرَةَ غَرَفَ بِيَدَيْهِ مِلْءَ كَفَّيْهِ ثَلاَثًا فَصَبَّهَا عَلَى رَأْسِهِ ثُمَّ اغْتَسَلَ فَأَفَاضَ الْمَاءَ عَلَى جَسَدِهِ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
جمیع بن عمیر بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ سیدہ عائشہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا تو سیدہ عائشہ (رض) نے بتایا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (غسل کرتے ہوئے) نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے تھے، پھر اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتے تھے اور ہم (خواتین) اپنے سر پر پانچ مرتبہ پانی بہاتی تھیں، کیونکہ ہم نے بال باندھے ہوئے تھے۔
396 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ أَحَدُ بَنِى تَيْمِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أُمِّى وَخَالَتِى عَلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ وَنَحْنُ نُفِيضُ عَلَى رُءُوسِنَا خَمْسًا مِنْ أَجْلِ الضَّفْرَةِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : مجھے سیدہ میمونہ (رض) نے یہ بات بتائی ہے، ایک مرتبہ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل جنابت کرنے لگے تو میں آپ کے قریب ہوئی، تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ دو یا شاید تین مرتبہ دھوئے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دس مبارک پانی میں داخل کیا اور اپنی شرمگاہ پر پانی ڈال کر بائیں ہاتھ کے ذریعے اسے دھویا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے بائیں ہاتھ کو زمین پر اچھی طرح مل کر صاف کیا، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، پھر آپ نے دونوں ہتھیلیوں میں پانی بھر کر اپنے پورے جسم کو دھویا، پھر آپ اس جگہ سے تھوڑا سا ہٹ گئے اور آپ نے اپنے دونوں پاؤں دھو لیے، پھر میں آپ کے پاس رومال لے کر آئی (تاکہ آپ اپنا جسم پونچھ لیں) تو آپ نے اسے قبول نہیں کیا۔
397 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنِى مَيْمُونَةُ قَالَتْ أَدْنَيْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- غُسْلاً مِنَ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِى الْمَاءِ فَأَفْرَغَ عَلَى فَرْجِهِ وَغَسَلَ بِشِمَالِهِ ثُمَّ دَلَكَ بِشِمَالِهِ الأَرْضَ دَلْكًا شَدِيدًا ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ بِمِلْءِ كَفَّيْهِ ثُمَّ تَنَحَّى مِنْ مَقَامِهِ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ فَأَتَيْتُهُ بِالْمِنْدِيلِ فَرَدَّهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) اپنی خالہ سیدہ میمونہ (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل کے لیے پانی رکھا، کیونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کرنا تھا ۔ آپ نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا اور پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو تین، تین مرتبہ دھویا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اپنی شرمگاہ پر پانی بہایا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ دیوار یا زمین پر ملا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے چہرے اور بازؤ وں کو دھویا اور پھر آپ نے اپنے پورے جسم پر پانی بہالیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس جگہ سے ہٹ گئے اور دونوں پاؤں کو دھو لیا۔
398 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ قَالَتْ وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- غُسْلاً فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَأَكْفَأَ الإِنَاءَ بِشِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِى الإِنَاءِ فَأَفَاضَ عَلَى فَرْجِهِ ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ عَلَى الْحَائِطِ أَوْ بِالأَرْضِ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ الْمَاءَ ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : شرمگاہوں کے مل جانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے، اگرچہ انزال نہ ہوا ہو
سیدہ ام سلمہ (رض) بیان کرتی ہیں : میرے بال چوٹیوں کی شکل میں سختی سے بندھے ہوئے ہوتے تھے، میں نے اس بارے میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے لیے اتنا کافی ہے، تم اپنے سر پر تین مرتبہ دونوں ہاتھ بھر کر پانی بہا لیا کرو۔
(یہاں حدیث کے لفظ میں راوی کو شک ہے) تم اپنے پورے جسم پر پانی بہا لیا کرو، تو تم پاک ہوجاؤ گی۔
(یہاں حدیث کے لفظ میں راوی کو شک ہے) تم اپنے پورے جسم پر پانی بہا لیا کرو، تو تم پاک ہوجاؤ گی۔
399 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ الْمَقْبُرِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كُنْتُ امْرَأَةً أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِى فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « إِنَّمَا يَكْفِيكِ أَنْ تَحْثِى عَلَى رَأْسِكِ ثَلاَثَ حَثَيَاتٍ أَوْ ثَلاَثَ حَفَنَاتٍ ثُمَّ تُفْرِغِى عَلَيْكِ فَإِذَا أَنْتِ قَدْ طَهُرْتِ
তাহকীক: