মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
کتاب التاریخ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫৩৭ টি
হাদীস নং: ৩৪৫৮৮
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٥٨٩) حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر چالیس سال کی عمر میں وحی نازل ہوئی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تیرہ سال مکہ مکرمہ میں رہے دس سال مدینہ میں رہے، اور تریسٹھ سال کی عمر میں آپ کا وصال ہوا۔
(۳۴۵۸۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أُنْزِلَ عَلَیْہِ وَہُوَ ابْنُ أَرْبَعِینَ سَنَۃً ، فَأَقَامَ بِمَکَّۃَ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ سَنَۃً ، وَأَقَامَ بِالْمَدِینَۃِ عَشْرَ سِنِینَ ، فَتُوُفِّیَ وَہُوَ ابْنُ ثَلاَثٍ وَسِتِّینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৮৯
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٥٩٠) حضرت خالد بن عمیر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ بن غزوان نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا اور فرمایا مجھے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ساتواں اسلام قبول کرنے والا دیکھا گیا۔
(۳۴۵۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی نَعَامَۃَ ، سَمِعَہُ مِنْ خَالِدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا عُتْبَۃُ بْنُ غَزْوَانَ ، فَقَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُنِی سَابِعَ سَبْعَۃٍ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسلم ۲۲۷۸۔ ابن ماجہ ۴۱۵۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯০
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٥٩١) حضرت انس (رض) بن مالک ارشاد فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چالیس سال کی عمر میں نبوت عطا کی گئی، آپ دس سال مکہ میں رہے، اور دس سال مدینہ میں رہے، اور ساٹھ سال کی عمر میں آپ کا انتقال ہوا۔
(۳۴۵۹۱) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی رَبِیعَۃُ بْنُ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنِ مَالِکٍ ، یَقُولُ : بُعِثَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی رَأْسِ أَرْبَعِینَ ، فَأَقَامَ بِمَکَّۃَ عَشْرًا ، وَبِالْمَدِینَۃِ عَشْرًا ، وَتُوُفِّیَ عَلَی رَأْسِ سِتِّینَ سَنَۃً۔ (مسلم ۱۸۲۵۔ احمد ۲۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯১
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٥٩٢) حضرت اسماعیل بن خالد (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زر بن حبیش (رض) کو دیکھا اس وقت ان کی عمر ایک سو بیس سال تھی، اور ان کی داڑھی بڑھاپے کی وجہ سے گر رہی تھی، اور میں نے ابو عمرو الشیبانی کو دیکھا اس وقت ان کی عمر ایک سو سترہ سال تھی۔
(۳۴۵۹۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ زِرَّ بْنَ حُبَیْشٍ وَقَدْ أَتَی عَلَیْہِ عِشْرُونَ وَمِئَۃُ سَنَۃٍ ، وَإِنَّ لِحْیَیْہِ لَیَضْطَرِبَانِ مِنَ الْکِبَرِ ، وَرَأَیْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّیْبَانِیَّ ، وَقَدْ أَتَی عَلَیْہِ تِسْعَ عَشْرَۃَ وَمِئَۃُ سَنَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯২
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٥٩٣) حضرت اسماعیل (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زربن حبیش (رض) کو مسجد میں دیکھا ان کی داڑھی بڑھاپے کی وجہ سے تھر تھرا رہی تھی، فرمایا کہ میری عمر ایک سو بیس سال ہے۔
(۳۴۵۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، قَالَ : رَأَیْتُ زِرَّ بْنَ حُبَیْشٍ فِی الْمَسْجِدِ ، تَخْتَلِجُ لَحْیَاہُ مِنَ الْکِبَرِ، وَہُوَ یَقُولُ : أَنَا ابْنُ عِشْرِینَ وَمِئَۃِ سَنَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৩
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٥٩٤) حضرت اعمش (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت شقیق بن سلمہ (رض) نے مجھ سے فرمایا اے سلیمان ! اگر تو مجھے دیکھ لیتا جنگ بزاخہ کے دن میں حضرت خالد بن ولید سے بھاگنے والوں میں شامل تھا، میں ایک کنویں میں گرپڑا، قریب تھا کہ میں مرجاتا اگر میں مرتا تو میں جہنم میں ہوتا۔
(۳۴۵۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : قَالَ لِی شَقِیقُ بْنُ سَلَمَۃَ : یَا سُلَیْمَانُ ، لَوْ رَأَیْتُنِی وَنَحْنُ ہُرَّابٌ مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ یَوْمَ بُزَاخَۃَ ، فَوَقَعْتُ عَنِ الْبَعِیرِ ، فَکَادَتْ تَنْدَقُّ عُنُقِی ، فَلَوْ مِتَّ یَوْمَئِذٍ کَانَتِ النَّارُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৪
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٥٩٥) حضرت اعمش (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت شقیق (رض) نے فرمایا اس دن میں گیارہ سال کا تھا۔
(۳۴۵۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : سَمِعْتُ شَقِیقًا یَقُولُ : کُنْتُ یَوْمَئِذٍ ابْنَ إِحْدَی عَشْرَۃَ سَنَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৫
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٥٩٦) حضرت ابوالعالیہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر (رض) کو اللھم عافنا واعف عنا فرماتے ہوئے سنا۔
(۳۴۵۹۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ أَبِی خَلْدَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، سَمِعَ عُمَرَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ عَافِنَا وَاعْفُ عَنَّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৬
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٥٩٧) حضرت جعفر (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت حسین (رض) کے درمیان فاصلہ نہ تھا سوائے ایک طہر کے۔
(۳۴۵۹۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ بَیْنَ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ إِلاَّ طُہْرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৭
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٥٩٨) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ مدینہ میں سب سے آخر میں حضرت جابر بن عبداللہ کا انتقال ہوا، بصرہ میں حضرت انس بن مالک (رض) اور کوفہ میں حضرت عبداللہ بن ابی اوفی (رض) کا۔
(۳۴۵۹۸) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی الأَشْیَبُ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : آخِرُہُمْ مَوْتًا بِالْمَدِینَۃِ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، وَآخِرُہُمْ مَوْتًا بِالْبَصْرَۃِ أَنَسُ بْنُ مَالِکَ ، وَآخِرُہُمْ مَوْتًا بِالْکُوفَۃِ عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِی أَوْفَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৮
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٥٩٩) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کا پینسٹھ سال کی عمر میں انتقال ہوا، حضرت عمر اکسٹھ سال کی عمر میں شہید ہوئے، حضرت عثمان ستر یا اسی سال کی عمر میں شہید ہوئے۔
(۳۴۵۹۹) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، أَنَّ أَبَا بَکْرٍ تُوُفِّیَ وَہُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّینَ سَنَۃً ، وَأَنَّ عُمَرَ قُتِلَ وَہُوَ ابْنُ إِحْدَی وَخَمْسِینَ ، وَأَنَّ عُثْمَانَ قُتِلَ وَہُوَ ابْنُ تِسْعٍ ، أَوْ ثَمَانٍ وَثَمَانِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৯
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٠٠) حضرت حریث بن ظہیر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ (رض) کو جب حضرت ابوالدرداء (رض) کے انتقال کی خبر دی گئی تو فرمایا : ان کے بعد ان جیسا نہیں آسکتا۔
(۳۴۶۰۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ حُرَیْثِ بْنِ ظُہَیْرٍ ، قَالَ : لَمَّا نُعِیَ عَبْدُ اللہِ إِلی أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : مَا خَلَّفَ بَعْدَہُ مِثْلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০০
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٠١) حضرت ابو حمزہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) کی وفات کے بعد حضرت ابن الحنفیہ (رض) ان کے ولی بنے۔
(۳۴۶۰۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، قَالَ : تُوُفِّیَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَوَلِیَہُ ابْنُ الْحَنَفِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০১
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٠٢) حضرت ابن الحنفیہ (رض) نے حضرت ابن عباس (رض) کے جنازے کے وقت ارشاد فرمایا : آج علم کا ماہر اور عالم فوت ہوگیا۔
(۳۴۶۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی حَفْصَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ یُقَالَ لَہُ : أَبُو کُلْثُومٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ الْحَنَفِیَّۃِ یَقُولُ فِی جِنَازَۃِ ابْنِ عَبَّاسٍ : الْیَوْمُ مَاتَ رَبَّانِیُّ الْعِلْمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০২
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٠٣) حضرت عمار (رض) فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت زید بن ثابت (رض) کے جنازے کے موقع پر حضرت ابن عباس (رض) کے ساتھ ایک عمارت (محل) کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ (رض) نے فرمایا : آج کے دن بہت بڑا علم (عالم) دفن کردیا گیا۔
(۳۴۶۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَمَّارٍ مَوْلَی بَنِی ہَاشِمٍ ، قَالَ : جَلَسْنَا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی ظِلِّ الْقَصْرِ ، فِی جِنَازَۃِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : لَقَدْ دُفِنَ الْیَوْمَ عِلْمٌ کَثِیرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৩
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٠٤) حضرت یزید (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبدالرحمن کا جنازہ حضرت ابو جحیفہ (رض) کے پاس سے لے کے گزرے تو آپ نے فرمایا : انھوں نے سکون پایا اور ان سے لوگوں نے سکون حاصل کیا۔
(۳۴۶۰۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : مَرُّوا بِجِنَازَۃِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَی أَبِی جُحَیْفَۃَ ، فَقَالَ : اسْتَرَاحَ وَاسْتُرِیحَ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৪
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٠٥) حضرت ابن ابجر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) کو حضرت ابراہیم (رض) کی وفات کی اطلاع دی تو فرمایا، اللہ ان پر رحم فرمائے، ان کے مثل دوبارہ نہیں آسکتا، بیشک وہ مرتے وقت زندہ حالت سے زیادہ فقیہ تھے۔
(۳۴۶۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ ابْنِ أَبْجَرَ ، قَالَ : أَخْبَرْتُ الشَّعْبِیَّ بِمَوْتِ إِبْرَاہِیمَ ، فَقَالَ : رَحِمَہُ اللَّہُ ، أَمَا إِنَّہُ لَمْ یُخُلَّفْ خَلْفَہُ مِثْلُہُ ، أَمَا إِنَّہُ مَیِّتًا أَفْقَہُ مِنْہُ حَیًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৫
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٠٦) حضرت عاصم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حسن کو حضرت شعبی (رض) کی وفات کی اطلاع دی تو فرمایا : اللہ ان پر رحم فرمائے، خدا کی قسم اسلام میں ان کا بڑا مقام و مرتبہ تھا۔
(۳۴۶۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : أَخْبَرْتُ الْحَسَنَ بِمَوْتِ الشَّعْبِیِّ ، فَقَالَ : رَحِمَہُ اللَّہُ ، وَاللہِ إِنْ کَانَ مِنَ الإِسْلاَمِ لَبِمَکَانٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৬
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٠٧) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) بازار میں تھے ان کو حجر کی وفات کی اطلاع دی گئی تو اپنی چادر اتاری اور کھڑے ہوگئے اور ان پر آہ وزاری (رونے) کا غلبہ ہوگیا۔
(۳۴۶۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ فِی السُّوقِ ، فَنُعِیَ إِلَیْہِ حُجْر ، فَأَطْلَقَ حُبْوَتَہُ وَقَامَ ، وَغَلَبَہُ النَّحِیبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৭
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٠٨) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر (رض) کے پاس آیا ان کو نعمان بن مقرن کی وفات کی اطلاع دی، آپ نے اپنے سر پر ہاتھ رکھا اور رونا شروع کردیا۔
(۳۴۶۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : أَتَیْتُ عُمَرَ بِنَعْیِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ ، فَوَضَعَ یَدَہُ عَلَی رَأْسِہِ ، وَجَعَلَ یَبْکِی۔
তাহকীক: