মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
کتاب التاریخ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫৩৭ টি
হাদীস নং: ৩৪৬০৮
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٠٩) حضرت اعمش (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (رض) کا اڑتالیس سال کی عمر میں انتقال ہوا حضرت اعمش (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر (رض) کا چھپالیس سال کی عمر میں انتقال ہوا۔
(۳۴۶۰۹) حَدَّثَنَا شَیْخٌ لَنَا ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ : ہَلَکَ إِبْرَاہِیمُ وَہُوَ ابْنُ ، ثَمَانٍ وَأَرْبَعِینَ ، قَالَ الأَعْمَشُ: وَہَلَکَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ وَہُوَ ابْنُ سِتٍّ وَأَرْبَعِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৯
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦١٠) حضرت ایاس بن معاویہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب (رض) کے پاس بیٹھا تھا انھوں نے مجھ سے پوچھا آپ کون ہو ؟ میں نے کہا مزینہ سے ہوں، فرمایا میں آپ کو وہ منظر یاد دلاتا ہوں جب حضرت عمر (رض) کو منبر پر حضرت نعمان کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔
(۳۴۶۱۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ إِیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : جَلَسْتُ إِلَی سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، فَقَالَ لِی : مِمَّنْ أَنْتَ ؟ قُلْتُ : مِنْ مُزَیْنَۃَ ، قَالَ : إِنِّی لأَذْکُرُ یَوْمَ نَعْیِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ النُّعْمَانَ عَلَی الْمِنْبَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১০
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦١١) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جب حضرت سعد کا انتقال ہوا تو حضرت عائشہ (رض) نے حکم فرمایا کہ ان کا جنازہ ان کے پاس سے لے کر جایا جائے حضرت عائشہ (رض) نے ان کیلئے دعائے مغفرت فرمائی۔
(۳۴۶۱۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِی النَّضْرِ ، قَالَ : لَمَّا تُوُفِّیَ سَعْدٌ ، أَمَرْت عَائِشَۃَ أَنْ یَمُرَّ بِہِ عَلَیْہَا ، فَتَسْتَغْفِرُ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১১
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦١٢) حضرت ابو العالیہ نے فرمایا : میں نے تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد بیس سال میں قرآن پڑھا ہے۔
(۳۴۶۱۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنَ ہَارُونَ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : قرَأْتُ الْقُرْآنَ بَعْدَ وَفَاۃِ نَبِیِّکُمْ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِعِشْرِینَ سَنَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১২
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦١٣) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ میری عمر اسی سال کی ہوئی تو میں ڈرتا تھا جس چیز سے عورتیں مجھ سے ڈرتی تھیں۔
(۳۴۶۱۳) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : لَقَدْ بَلَغْتُ ثَمَانِینَ سَنَۃً وَأَنَا أَخْوَفُ مَا أَخَافُ عَلَیَّ النِّسَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৩
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦١٤) حضرت ابو عثمان نے فرمایا : میری عمر ایک سو تیس سال جتنی ہوگئی ہے۔
(۳۴۶۱۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ، عَنْ حُمَیْدٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو عُثْمَانَ: أَتَتْ عَلَیَّ نَحْوٌ مِنْ ثَلاَثِینَ وَمِئَۃِ سَنَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৪
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦١٥) حضرت ابو عثمان النھدی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں پتھروں کی پوجا کرتے تھے، ہم نے ایک منادی کی آواز سنی کہ اے قافلہ والو ! تمہارا رب ہلاک ہوگیا، اپنے رب کو لازم پکڑو، ہم لوگ سواری پر سوار ہو کر نکلے، ہم اسی طرح تلاش کر رہے تھے ک اچانک منادی کی آواز آئی ہم نے تمہارے رب کو پالیا ہے، راوی کہتے ہیں کہ ہم اس جگہ آئے تو وہ ایک پتھر تھا تو ہم نے اس پر گدھے کو قربان کیا۔
(۳۴۶۱۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِی زَیْنَبَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ النَّہْدِیَّ ، یَقُولُ : کُنَّا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ نَعْبُدُ حَجَرًا ، فَسَمِعْنَا مُنَادِیًا یُنَادِی : یَا أَہْلَ الرِّحَالِ ، إِنَّ رَبَّکُمْ قَدْ ہَلَکَ فَالْتَمِسُوا رَبًّا ، قَالَ : فَخَرَجْنَا عَلَی کُلِّ صَعْبٍ وَذَلُولٍ ، فَبَیْنَا نَحْنُ کَذَلِکَ نَطْلُبُ إِذَا نَحْنُ بِمُنَادٍ یُنَادِی : إِنَّا قَدْ وَجَدْنَا رَبَّکُمْ ، أَوْ شَبَہَہُ ، قَالَ : فَجِئْنَا ، فَإِذَا حَجَرٌ ، فَنَحَرْنَا عَلَیْہِ الْحُمُرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৫
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦١٦) حضرت شبیل بن عوف (رض) نے زمانہ جاہلیت کا دور پایا تھا
(۳۴۶۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ شُبَیْلِ بْنِ عَوْفٍ ، وَکَانَ أَدْرَکَ الْجَاہِلِیَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৬
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦١٧) حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری (رض) سے پوچھا : آپ مدینہ میں کتنے عرصہ تک رہے ؟ انھوں نے فرمایا : جنگ صفین کے بعد سے میرا رابطہ مدینہ سے ٹوٹ گیا۔ راوی کہتے ہیں میں نے پوچھا : آپ بالغ کب ہوئے ؟ آپ (رض) نے فرمایا جنگ صفین سے ایک سال بعد۔
(۳۴۶۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِلْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ : مَتَی عَہْدُک بِالْمَدِینَۃِ ؟ قَالَ : مَا لِی بِہَا عَہْدٌ بَعْدَ صِفِّینَ ، قَالَ : قُلْتُ : فَمَتَی احْتَلَمْتَ ؟ قَالَ : بَعْدَ صِفِّینَ بِعَامٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৭
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦١٨) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حضرت آدم کی عمر ایک ہزار سال تھی، حضرت داؤد (علیہ السلام) کی عمر ساٹھ سال تھی، حضرت آدم نے فرمایا اے اللہ میری عمر میں سے چالیس سال داؤد کو عطا کر دے، حضرت آدم (علیہ السلام) کی عمر مکمل ایک ہزار سال کردی گئی اور حضرت داؤد (علیہ السلام) کی عمر سو سال مکمل کردی گئی۔
(۳۴۶۱۸) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ مِہْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : کَانَ عُمْرُ آدَمَ أَلْفَ سَنَۃٍ ، وَکَانَ عُمْرُ دَاوُد سِتِّینَ سَنَۃً ، فَقَالَ آدَم : أَیْ رَبِّ ، زِدْہُ مِنْ عُمْرِی أَرْبَعِینَ سَنَۃً ، فَأَکْمَلَ لآدَمَ أَلْفَ سَنَۃٍ ، وَأَکْمَلَ لِدَاوُدَ مِئَۃَ سَنَۃٍ۔
(احمد ۲۵۱۔ ابن سعد ۲۸)
(احمد ۲۵۱۔ ابن سعد ۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৮
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦١٩) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت نوح (علیہ السلام) چالیس سال کی عمر میں مبعوث ہوئے، اور نو سو پچاس سال اپنی قوم کو دعوت دی، اور طوفان کے بعد ساٹھ سال زندہ رہے یہاں تک کہ لوگ بہت زیادہ ہوگئے اور پھیل گئے پورے عالم میں۔
(۳۴۶۱۹) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ مِہْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : بُعِثَ نُوحٌ لأَرْبَعِینَ سَنَۃً ، وَلَبِثَ فِی قَوْمِہِ أَلْفَ سَنَۃٍ إِلاَّ خَمْسِینَ عَامًا یَدْعُوہُمْ ، وَعَاشَ بَعْدَ الطُّوفَانِ سِتِّینَ سَنَۃً ، حَتَّی کَثُرَ النَّاسُ وَفَشَوْا۔ (حاکم ۵۴۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৯
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٢٠) حضرت ابو ہریرہ (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے ختنے قدوم میں ایک سو بیس سال کی عمر میں ہوئے اور اس کے بعد اسی برس زندہ ہے۔
(۳۴۶۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ إِبْرَاہِیمَ اخْتَتَنَ بِالْقَدُّومِ ، وَہُوَ ابْنُ عِشْرِینَ وَمِئَۃِ سَنَۃٍ ، وَعَاشَ بَعْدَ ذَلِکَ ثَمَانِینَ سَنَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২০
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٢١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت یوسف (علیہ السلام) کو سترہ سال کی عمر میں کنویں میں پھینکا گیا، حضرت یوسف غلامی، بادشاہت اور جیل میں اسی برس رہے پھر ان کے لیے بادشاہت وحشت کو جمع کردیا گیا، اس کے بعد تیئس سال زندہ رہے۔
(۳۴۶۲۱) حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : أُلْقِیَ یُوسُفُ فِی الْجُبِّ وَہُوَ ابْنُ سَبْعَ عَشْرَۃَ سَنَۃً ، وَکَانَ فِی الْعُبُودِیَّۃِ وَالْمِلْکِ وَالسِّجْنِ ، ثَمَانِینَ سَنَۃً ، ثُمَّ جُمِعَ لَہُ شَمْلُہُ ، فَعَاشَ بَعْدَ ذَلِکَ ثَلاَثًا وَعِشْرِینَ سَنَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২১
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٢٢) حضرت عباس (رض) سے دریافت کیا گیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بڑے تھے یا آپ (رض) ؟ حضرت عباس (رض) نے فرمایا وہ مجھ سے بڑے تھے لیکن میں ان سے پہلے پیدا ہوا تھا۔
(۳۴۶۲۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ : قِیلَ لِلْعَبَّاسِ : أَنْتَ أَکْبَرُ ، أَمَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ : ہُوَ أَکْبَرُ مِنِّی ، وَأَنَا وُلِدْتُ قَبْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২২
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٢٣) حضرت وائل (رض) سے دریافت کیا گیا کہ آپ بڑے ہیں یا ربیع بن خثیم ؟ تو فرمایا میں ان سے عمر میں بڑا ہوں اور وہ مجھ سے عقل میں بڑے ہیں۔
(۳۴۶۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قِیلَ لأَبِی وَائِلٍ : أَنْتَ أَکْبَرُ ، أَوْ رَبِیعُ بْنُ خُثَیْمٍ ؟ قَالَ : أَنَا أَکْبَرُ مِنْہُ سِنًّا ، وَہُوَ أَکْبَرُ مِنِّی عَقْلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২৩
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٢٤) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر (رض) نے اپنی خلافت کو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عمر مبارک پر مکمل کیا اور تریسٹھ برس کی عمر میں انتقال ہوا۔
(۳۴۶۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْن سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : اسْتَکْمَلَ أَبُو بَکْرٍ بِخِلاَفَتِہِ سِنَّ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَتُوُفِّیَ وَہُوَ ابْنُ ثَلاَثٍ وَسِتِّینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২৪
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٢٥) حضرت عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ (رض) سے دریافت کیا کہ آپ کو حضرت عبداللہ سے سنی ہوئی کوئی بات یاد ہے ؟ فرمایا کچھ نہیں یاد۔
(۳۴۶۲۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا عُبَیْدَۃَ : ہَلْ تَذْکُرُ مِنْ عَبْدِ اللہِ شَیْئًا؟ قَالَ : لاَ أَذْکُرُ مِنْہُ شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২৫
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٢٦) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان (رض) کو دیکھا ان پر جگ سے پانی لیایا جا رہا تھا۔
(۳۴۶۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ شُعَیْبِ بْنِ الْحَبْحَابِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُثْمَانَ یُصَبُّ عَلَیْہِ مِنْ إِبْرِیقٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২৬
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٢٧) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے حضرت سلیمان بن ربیعہ کوفہ میں قاضی بن کر تشریف لائے، چالیس دن تک بیٹھے رہے ان کے پاس کوئی جھگڑا لے کر نہیں آیا۔
(۳۴۶۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، وَمَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَانَ أَوَّلُ مَنْ قَضَی بِالْکُوفَۃِ ہَاہُنَا سَلْمَانُ بْنُ رَبِیعَۃَ الْبَاہِلِی ، جَلَسَ أَرْبَعِینَ یَوْمًا لاَ یَأْتِیہ خَصْمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২৭
کتاب التاریخ
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
(٣٤٦٢٨) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ چھ سال کی عمر میں میرا رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکاح ہوا، اور نو سال کی عمر میں رخصتی ہوئی۔
(۳۴۶۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : تَزَوَّجَنِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنَا بِنْتُ سِتِّ سِنِینَ ، وَبَنَی بِی وَأَنَا بِنْتُ تِسْعِ سِنِینَ۔ (بخاری ۳۸۹۴۔ مسلم ۱۰۳۹)
তাহকীক: