মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩১১ টি

হাদীস নং: ৩৬৭৭১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٧٢) حضرت میمون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) کے ایک بیٹے نے انھیں ازار پہننے کو دیا۔ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ اس کو کاٹ کر پہنو۔ اس آدمی نے اس بات کو ناپسند کیا تو حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ ان لوگوں میں سے نہ ہو جاؤ جو اللہ کے رزق کو پیٹ اور جسموں تک محدود رکھتے ہیں
(۳۶۷۷۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَیْمُونُ بْنُ أَبِی جَرِیر ، قَالَ بَلَغَنِی ، أَنَّ رَجُلاً مِنْ بَنِی ابْنِ عُمَرَ اسْتَکْسَاہُ إزَارًا ، قَالَ : فذکروا إزارا ، قَالَ : اقْطَعْہُ ، ثُمَّ انْکُسْہُ ، قَالَ : فَتَکَرَّہَ ذَلِکَ الْفَتَی ، فَقَالَ لَہُ ابْنُ عُمَرَ : وَیْحَک ، انْظُرْ لاَ تَکُونُ مِنَ الْقَوْمِ الَّذِینَ یجعلون مَا رَزَقَہُمُ اللَّہُ فِی بُطُونِہِمْ وَعَلَی ظُہُورِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৭২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٧٣) حضرت ابودرداء (رض) کا ارشاد ہے کہ نہ جاننے والے کے لیے ایک مرتبہ ہلاکت ہے اور جان کر عمل نہ کرنے والے کے لیے چھ مرتبہ ہلاکت ہے۔
(۳۶۷۷۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، أَنَّ أَبَا الدَّرْدَائِ ، قَالَ : وَیْلٌ لِلَّذِی لاَ یَعْلَمُ مَرَّۃً وَوَیْلٌ لِلَّذِی یَعْلَمُ ، ثُمَّ لاَ یَعْمَلُ سِتَّ مِرَارٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৭৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٧٤) حضرت وہب بن منبہ فرماتے ہیں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب میں یہ بات پڑھی ہے کہ لوگ ” بغیر عبادت کے ہی دین دار بنے بیٹھے ہیں، آخرت کے عمل میں بھی دنیا شامل کرلیتے ہیں، لوگ بھیڑ کی کھالوں کا لباس پہنتے ہیں جبکہ ان کے دل بھیڑیوں کی طرح ہیں، ان کی زبانیں شہد سے میٹھی ہیں جبکہ ان کے دل ایلوے سے بھی کڑوے ہیں۔ کیا یہ لوگ مجھ سے دغا بازی کرتے ہیں اور مجھ کو دھوکا دیتے ہیں کہ مجھے قسم ہے میں ان پر ایسا عذاب بھیجوں گا کہ ان کے بردبار لوگ بھی حیران ہوجائیں گے۔
(۳۶۷۷۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَیُّوبُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ مُنَبِّہٍ ، قَالَ : نَجِدُ فِی کِتَابِ اللہِ الْمُنَزَّلِ : أُنَاسٌ یَدِینُونَ بِغَیْرِ الْعِبَادَۃِ ، یَخْتِلُونَ الدُّنْیَا بِعَمَلِ الآخِرَۃِ ، یَلْبَسُونَ لِبَاسَ مُسُوکِ الضَّأْنِ ، قُلُوبُہُمْ کَقُلُوبِ الذِّئابِ ، أَلْسِنَتہمْ أَحْلَی مِنَ الْعَسَلِ ، وَأَنْفُسُہُمْ أَمَرُّ مِنَ الصَّبْرِ ، قَالَ : أَفَبِی یَغْتَرُّونَ ، وَإِیَّایَ یَخْدَعُونَ ، أَقْسَمْت لأَبْعَثَنَّ عَلَیْہِمْ فِتْنَۃً یَعُودُ الْحَلِیمُ فِیہَا حَیْرَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৭৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٧٥) حضرت میمون (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اس وقت تک پرہیزگار نہیں بن سکتا کہ جب تک اپنے نفس کا اس طرح محاسبہ نہ کرے جیسا کہ وہ اپنے شریک کا محاسبہ کرتا ہے۔ یہاں تک کہ اپنے کھانے، پینے اور لباس کے ذرائع کو نہ جان لے۔
(۳۶۷۷۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، قَالَ : لاَ یَکُونُ الرَّجُلُ تَقِیًّا حَتَّی یُحَاسِبَ نَفْسَہُ أَشَدَّ مِنْ مُحَاسَبَۃِ شَرِیکِہِ حَتَّی یَعْلَمَ مَأْکَلَہُ وَمَطْعَمَہُ وَمَشْرَبَہُ وَمَلْبَسَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৭৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٧٦) حضرت عبداللہ بن یزید (رض) اپنے والد کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ وہ لوگوں میں سے زیادہ نمازی تھے اور صرف عاشورے کا روزہ رکھا کرتے تھے۔
(۳۶۷۷۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُوسَی الأَنْصَارِیِّ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ أَکْثَرُ النَّاسِ صَلاَۃً وَکَانَ لاَ یَصُومُ إِلاَّ یَوْمَ عَاشُورَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৭৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٧٧) حضرت سلمہ بن نسیط (رض) کا ارشاد ہے کہ اے میرے بیٹے اٹھ اور سحری کے وقت نماز پڑھا کر۔ اگر تجھ میں یہ قدرت نہ ہو تو فجر کی دو رکعتوں کو ہرگز نہ چھوڑ۔
(۳۶۷۷۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ نُبَیْطٍ ، قَالَ : قَالَ : یَا بُنَی ، قُمْ فَصَلِّ مِنَ السَّحَرِ ، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَلاَ تَدَعْ رَکْعَتَیَ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৭৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٧٨) حضرت یزید بن حیان (رض) فرماتے ہیں کہ عنبس بن عقبہ التیمی (رض) (یعنی تیم الر باب) جب سجدہ کرتے یہاں تک کہ چڑیاں ان کی کمر پر بیٹھ جاتیں اور اترتیں۔ چڑیاں ان کو محض ایک دیوار کا ٹکڑا ہی سمجھتی تھیں۔
(۳۶۷۷۸) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ حَیَّانَ ، قَالَ : إنْ کَانَ عَنْبَسُ بْنُ عُقْبَۃَ التَّیْمِیُّ ، تَیْمُ الرَّبَابُ ، لَیَسْجُدُ حَتَّی إِنَّ الْعَصَافِیرَ لَیَقَعَنْ عَلَی ظَہْرِہِ وَیَنْزِلْنَ ، مَا یَحْسِبْنَہُ إِلاَّ جِذْمَ حَائِطٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৭৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٧٩) حضرت ربیع بن خثیم (رض) سے اللہ تعالیٰ کے قول { وَمَنْ یَتَّقِ اللَّہَ یَجْعَلْ لَہُ مَخْرَجًا } کی تفسیر میں منقول ہے کہ ہر اس راستہ سے کہ جو لوگوں کے لیے مشکل ہو۔
(۳۶۷۷۹) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْن خُثَیْمٍ فِی قولہ تعالی : {وَمَنْ یَتَّقِ اللَّہَ یَجْعَلْ لَہُ مَخْرَجًا} قَالَ : مِنْ کُلِّ أَمْرٍ ضَاقَ عَلَی النَّاسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৭৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٨٠) حضرت سعید بن جبیر (رض) اللہ کے ارشاد { أَمَّنْ ہُوَ قَانِتٌ آنَائَ اللَّیْلِ سَاجِدًا وَقَائِمًا یَحْذَرُ الآخِرَۃَ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے۔
(۳۶۷۸۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : {أَمَّنْ ہُوَ قَانِتٌ آنَائَ اللَّیْلِ سَاجِدًا وَقَائِمًا یَحْذَرُ الآخِرَۃَ} قَالَ : یَحْذَرُ عَذَابَ الآخِرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৮০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٨١) حضرت سعید بن جبیر (رض) یا حسن (رض) سے اللہ کے ارشاد { لاَ یَحْزُنُہُمَ الْفَزَعُ الأَکْبَرُ } کی تفسیر میں منقول ہے کہ جب ان کو آگ سے ڈھانپ دیا جائے گا۔
(۳۶۷۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَوْ عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی قولہ تعالی : {لاَ یَحْزُنُہُمَ الْفَزَعُ الأَکْبَرُ} قَالَ : إذَا أَطْبَقَتِ النَّارُ عَلَیْہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৮১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٨٢) حضرت ابوبکر زبیدی (رض) اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے کسی زندہ شخص کو بھی ثوریین اور عرنیین سے زیادہ مسجد میں قیام کرنے والا نہیں دیکھا۔
(۳۶۷۸۲) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ الزُّبَیْدِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَا رَأَیْت حَیًّا أَکْثَرَ جُلُوسًا فِی الْمَسَاجِدِ مِنَ الثَّوْرِیِّینَ وَالْعُرَنِیِّینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৮২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٨٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اے ابن آدم ! تو اپنے بھائی کی آنکھ میں تنکے کو بھی دیکھتا ہے اور اپنی آنکھ میں پڑے شہتیر سے بھی درگزر کرجاتا ہے۔
(۳۶۷۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، قَالَ : قَالَ الْحَسَنُ : یَا ابْنَ آدَمَ تُبْصِرُ الْقَذَی فِی عَیْنِ أَخِیک ، وَتَدَعُ الْجَذَلَ مُعْتَرِضًا فِی عَیْنِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৮৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٨٤) حضرت حسن (رض) کا ارشاد ہے کہ لوگوں کا مقولہ ہے کہ دانا آدمی کی زبان اس کے دل کے پیچھے (ماتحت) ہوتی ہے۔ جب وہ بولنے کا ارادہ کرتا ہے تو اپنے دل سے پوچھتا ہے۔ اگر اس کا نفع ہو تو بات کہہ دیتا ہے اور اگر نقصان ہو تو خاموش رہتا ہے۔ اور جاہل آدمی کا دل اس کی زبان سے ایک طرف میں ہوتا ہے وہ اپنے دل سے نہیں پوچھتا جو منہ میں آجائے کہہ دیتا ہے۔
(۳۶۷۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانُوا یَقُولُونَ : إنَّ لِسَانَ الْحَکِیمِ مِنْ وَرَائِ قَلْبِہِ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَقُولَ رَجَعَ إِلَی قَلْبِہِ ، فَإِنْ کَانَ لَہُ قَالَ ، وَإِنْ کَانَ عَلَیْہِ أَمْسَکَ ، وَإِنَّ الْجَاہِلَ قَلْبُہُ فِی طَرَفِ لِسَانِہِ لاَ یَرْجِعُ إِلَی قَلْبِہِ ، مَا أَتَی عَلَی لِسَانِہِ تَکَلَّمَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৮৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٨٥) حضرت ابودرداء (رض) فرماتے ہیں کہ جو اپنے نفس کو لوگوں کے پاس موجود اشیاء کے پیچھے لگا دیتا ہے اس کا غم زیادہ ہوجاتا ہے اور اس کا غصہ کم نہیں ہوتا۔
(۳۶۷۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ أَبُو الدَّرْدَائِ : مَنْ یُتْبِعْ نَفْسَہُ کُلَّ مَا یَرَی فِی النَّاسِ یَطُلْ حُزْنُہُ وَلاَ یُشْفَ غَیْظُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৮৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٨٦) حضرت ابوحمزہ (رض) کا ارشاد ہے کہ میں نے ابراہیم (رض) سے عرض کی کہ ” فَرْقَدَ السَّبَخِیَّ “ نہ تو گوشت کھاتا ہے اور نہ ہی فلاں فلاں چیزیں کھاتا ہے۔ تو انھوں نے فرمایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ اس سے اچھے تھے اور وہ گوشت اور گھی اور اسی طرح فلاں فلاں چیزیں بھی کھاتے تھے۔
(۳۶۷۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : إنَّ فَرْقَدَ السَّبَخِیَّ لاَ یَأْکُلُ اللَّحْمَ ، وَلاَ یَأْکُلُ کَذَا ، فَقَالَ : کَانَ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَیْرًا مِنْہُ کَانُوا یَأْکُلُونَ اللَّحْمَ وَالسَّمْنَ وَکَذَا وَکَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৮৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٨٧) حضرت حسن (رض) کا ارشاد ہے کہ اے ابن آدم ! تجھ سے صرف اس عمل کا مواخذہ ہوگا کہ جس کا تو نے عمداً ارتکاب کیا ہوگا۔
(۳۶۷۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یَا ابْنَ آدَمَ ، إنَّک لَنْ تُؤَاخَذَ إِلاَّ بِمَا رَکِبْت عَلَی عَمْد۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৮৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٨٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ ایک بستی والوں پر اللہ تعالیٰ نے وسعت کی یہاں تک وہ روٹیوں سے استنجاء کرنے لگے پھر اللہ تعالیٰ نے ان پر بھوک مسلط کی یہاں تک کہ وہ اسی کو کھانے لگے جس کو وہ گراتے تھے۔
(۳۶۷۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ أَہْلُ قَرْیَۃٍ أَوْسَعَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ حَتَّی إِنَّہُمْ کَانُوا یَسْتَنْجُونَ بِالْخُبْزِ ، فَبَعَثَ اللَّہُ عَلَیْہِمَ الْجُوعَ حَتَّی أَنَّہُمْ کَانُوا یَأْکُلُونَ مَا یَقْعُدُونَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৮৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٨٩) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی اکثر عمر (رض) کے دروازے پر آیا کرتا تھا تو عمر (رض) نے اس سے کہا کہ جا اور اللہ کی کتاب سیکھ۔ حسن (رض) فرماتے ہیں کہ وہ آدمی چلا گیا اور عمر (رض) نے اس کو گم کردیا۔ پھر وہ عمر (رض) کو ایک دفعہ ملا تو عمر (رض) اس کو ڈانٹنے لگے تو اس نے جواب دیا کہ میں نے اللہ کی کتاب میں وہ چیز حاصل کی جس نے مجھ کو عمر (رض) کے دروازے سے مستغنی کردیا ہے۔
(۳۶۷۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ رَجُلٌ یُکْثِرُ غَشَیَانَ بَابِ عُمَرَ ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : اذْہَبْ فَتَعَلَّمْ کِتَابَ اللہِ تَعَالَی قَالَ : فَذَہَبَ الرَّجُلُ فَفَقَدَہُ عُمَرُ ، ثُمَّ لَقِیَہُ لقاء ۃ فَکَأَنَّہُ عَاتَبَہُ ، فَقَالَ : وَجَدْت فِی کِتَابِ اللہِ مَا أَغْنَانِی عَنْ بَابِ عُمَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৮৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٩٠) حسن (رض) کا ارشاد ہے کہ آدمی ہمیشہ بھلائی ہی میں ہوتا ہے جب تک کہ وہ کوئی ایسا کبیرہ گناہ نہ کرلے کہ جو اس کی عقل ودل کو خراب کردے ؟ اور حضر تحسن کا ارشاد ہے ایمان تو ایمان ہے ! اس لیے کہ جو شخص مومن ہوتا ہے تو اللہ کے ہاں اس کے لیے شفاعت کرنے والے ہوتے ہیں جن کی شفاعت قبول کی جاتی ہے۔
(۳۶۷۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ یَزَالُ الْعَبْدُ بِخَیْرٍ مَا لَمْ یُصِبْ کَبِیرَۃً تُفْسِدُ عَلَیْہِ قَلْبَہُ وَعَقْلَہُ ، قَالَ : وَقَالَ الْحَسَنُ : الإِیمَانَ الإِیمَانَ فَإِنَّہُ مَنْ کَانَ مُؤْمِنًا فَإِنَّ لَہُ عِنْدَ اللہِ شُفَعَائَ مُشَفَّعِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৯০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٩١) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ جو شخص اچھی بات کرے اور اس کا عمل اچھا ہو اس سے بات قبول کرو اور جو شخص اچھی بات کرے اور عمل برا ہو تو اس سے بات کو قبول نہ کرو۔
(۳۶۷۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : مَنْ قَالَ قَوْلاً حَسَنًا وَعَمِلَ عَمَلاً حَسَنًا فَخُذُوا ، عَنْہُ ، وَمَنْ قَالَ قَوْلاً حَسَنًا وَعَمِلَ عَمَلاً سَیِّئًا فَلاَ تَأْخُذُوا عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক: