মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩১১ টি

হাদীস নং: ৩৬৭৩১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٣٢) حضرت حسن بن حر فرماتے ہیں کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ لیلۃ القدر کی رات کو عمل کرنے کا جتنا ثواب ہے اتنا ہی اس دن کو عمل کرنے کا بھی ہے۔
(۳۶۷۳۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ ، قَالَ بَلَغَنِی : أَنَّ الْعَمَلَ فِی یَوْمِ الْقَدْرِ کَالْعَمَلِ فِی لَیْلَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৩২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٣٣) حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کا ارشاد ہے کہ آج کے رزق میں سے کل کے لیے جمع نہ کرکے رکھو۔ اس لیے کہ جس ذات نے آج دیا ہے وہ کل بھی دے سکتی ہے۔ اگر تیرے ذہن میں سوال ہو کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے تو پرندوں کو دیکھ لے جو نہ تو ہل چلاتے ہیں اور نہ ہی کھیتی باڑی کرتے ہیں صبح کو نکلتے ہیں اور شام کو اللہ کے رزق کے ساتھ ہی واپس آتے ہیں۔ پھر اگر تو کہے کہ یہ پرندوں کی مثال کافی نہیں تو جنگلی گدھوں کو دیکھ لے اور نیل گائے کو دیکھ لے جو صبح اللہ کے رزق کی طرف نکلتے ہیں اور شام کو سیر ہو کر واپس آتے ہیں۔
(۳۶۷۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّب ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ، قَالَ : قَالَ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ : لاَ تُخَبِّؤوا رِزْقَ الْیَوْمِ لِغَدٍ فَإِنَّ الَّذِی أَتَاک بِہِ الْیَوْمَ سَیَأْتِیک بِہِ غَدًا ، فَإِنْ قُلْتَ : وَکَیْفَ یَکُونُ ؟ فَانْظُرْ إِلَی الطَّیْرِ لاَ تَحْرُثُ ، وَلاَ تَزْرَعُ تَغْدُو وَتَرُوحُ إِلَی رِزْقِ اللہِ ، فَإِنْ قُلْتَ : وَمَا یَکْفِی الطَّیْرُ ؟ فَانْظُرْ إِلَی حُمُرِ وَحْشٍ وَبَقَرِ الْوَحْشِ تَغْدُو إِلَی رِزْقِ اللہِ وَتَرُوحُ شِبَاعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৩৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٣٤) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کا اشاد ہے کہ حامل قرآن کو چاہیے کہ وہ اپنی رات سے پہچانا جائے جس وقت لوگ سو رہے ہوں اور اپنے دن سے بھی پہچانا جائے جس وقت لوگ صبح کا آغاز کررہے ہوں اور اپنے غم سے پہچانا جائے جب لوگ خوش ہو رہے ہوں، اور اپنے رونے سے پہچانا جائے جب لوگ ہنس رہے ہوں، اور اپنی خاموشی سے پہچانا جائے جس وقت لوگ باتوں میں مشغول ہوں، اور اپنے خشوع سے پہچانا جائے جس وقت لوگ تکبر کرتے ہوں اور حامل قرآن کے لیے مناسب ہے کہ وہ رونے والا، غمگین، بردبار، حکمت والا اور خاموش طبع ہو اور حامل قرآن کے لیے مناسب نہیں کہ وہ (حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ کلمات فرمائے) شور مچانے والا اور چیخنے چلانے والا اور غصہ کرنے والا ہو۔
(۳۶۷۳۴) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبُو یَعْفُورٍ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : یَنْبَغِی لِحَامِلِ الْقُرْآنِ أَنْ یُعْرَفَ بِلَیْلِہِ إذَا النَّاسُ نَائِمُونَ ، وَبِنَہَارِہِ إذَا النَّاسُ مُفْطِرُونَ ، وَبِحُزْنِہِ إذَا النَّاسُ یَفْرَحُونَ ، وَبِبُکَائِہِ إذَا النَّاسُ یَضْحَکُونَ ، وَبِصَمْتِہِ إذَا النَّاسُ یَخْلِطُونَ ، وَبِخُشُوعِہِ إذَا النَّاسُ یَخْتَالُونَ ، وَیَنْبَغِی لِحَامِلِ الْقُرْآنِ أَنْ یَکُونَ بَاکِیًا مَحْزُونًا حَلِیمًا حَکِیمًا سِکِّیتًا ، وَلاَ یَنْبَغِی لِحَامِلِ الْقُرْآنِ أَنْ یَکُونَ ، قَالَ أَبُو بَکْرٍ ذَکَرَ کَلِمَۃً ، لاَ صَخَّابًا ، وَلاَ صَیَّاحًا ، وَلاَ حَدِیدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৩৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٣٥) حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ ابو وائل (رض) ربیع بن خثیم کے پاس ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے اور کہا کہ میں تو اس لیے آیا تھا کہ میں نے موت کی خبر دینے والے کی آواز سنی تھی تو ربیع نے جواب دیا کہ میں ایک ماہ سے ایسی حالت پر ہوں کہ میرے لیے ایک سو پچاس نمازوں ” ١٥٠“ کا ثواب لکھا جا رہا ہے۔
(۳۶۷۳۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو سِنَانٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّۃَ ، قَالَ : جَائَ أَبُو وَائِلٍ یَعُودُ الرَّبِیعَ بْنَ خُثَیْمٍ ، فَقَالَ : مَا جِئْت إلَیْک إِلاَّ تَسَمعْت صَوْتَ النَّاعِیَۃِ ، فَقَالَ الرَّبِیعُ : مَا أَنَا إِلاَّ عَلَی شَہْرٍ یُکْتَبُ لِی فِیہِ خَمْسُونَ وَمِئَۃُ صَلاَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৩৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٣٦) حضرت ابوجعفر خطمی (رض) بیان کرتے ہیں کہ ان کے دادا محترم عمیر بن حبیب رات کو اٹھ کر کہا کرتے تھے کہ اے لوگو ! کوچ کرو تم کو پانی کی طرف بڑھا دیا گیا ہے۔ کوچ کرو کوچ کرو، جو شخص پانی کی طرف بڑھایا گیا وہ پیاسا رہ جاتا ہے اور جو شخص سورج کی طرف بڑھا گیا وہ دھوپ میں جلتا ہے۔ کوچ کرو، کوچ کرو۔
(۳۶۷۳۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْخَطْمِیُّ ، أَنَّ جَدَّہُ عُمَیْرَ بْنَ حَبِیبٍ کَانَ یَقُومُ مِنَ اللَّیْلِ فَیَقُولُ ، الرَّحِیلَ أَیُّہَا النَّاسِ ، سَبَقْتُمْ إِلَی الْمَائِ ، الدُّلْجَۃَ الدُّلْجَۃَ ، مَنْ یَسْبِقُ إِلَی الْمَائِ یَظْمَأ ، وَمَنْ یَسْبِقُ إِلَی الشَّمْسِ یَضْحَ الرَّحِیلَ الرَّحِیلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৩৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٣٧) حضرت عمیر بن حبیب (رض) کا ایک غلام تھا جو ان کے بیٹے کو قرآن اور کتاب کی تعلیم دیا کرتا تھا وہ ان سے دنیا اور عورتوں کی باتیں کرنے لگ جاتا تھا۔ تو اس کو عمیر بن حبیب نے کہا کہ اے زیاد ! تو نے تو ہمارے بچوں کے اوپر شیطان کا گنبد بنادیا ہے اس کو اتار دے۔
(۳۶۷۳۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْخَطْمِیِّ ، أَنَّ عمَیْرَ بْنَ حَبِیبٍ کَانَ لَہُ مَوْلًی یُعَلِّمُ بَنِیہِ الْقُرْآنَ وَالْکِتَابَ ، فَجَعَلَ یُذَاکِرُہُمُ النِّسَائَ وَالدُّنْیَا ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ : یَا زِیَادُ ، لَقَدْ ظُلِّلَتْ عَلَی بَنِی قُبَّۃِ الشَّیْطَانِ ، اکْشِطُوہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৩৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٣٨) حضرت مسلم بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ جب تو اللہ تعالیٰ کی کسی بات کو نقل کرنے کا ارادہ کرے تو رک جا اور پہلے اس کا سیاق وسباق معلوم کرلے۔
(۳۶۷۳۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عدی ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : قَالَ مُسْلِمُ بْنُ یَسَارٍ : إذَا حَدَّثْت عَنِ اللہِ حَدِیثًا فَأَمْسِکْ فَاعْلَمْ مَا قَبْلَہُ ، وَمَا بَعْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৩৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٣٩) حضرت عاصم (رض) فرماتے ہیں کہ حسن (رض) کا اکثر کلام یہی ہوتا تھا : سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیمِ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ ۔
(۳۶۷۳۹) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : کَانَ عَامَّۃُ کَلاَمُ الحسن سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیمِ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৩৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٤٠) حضرت مطرف بن عبداللہ بن شخیر (رض) فرماتے ہیں کہ جو شخص صفائِ قلب میں لگ جاتا ہے اس کو صفائی مل جاتی ہے اور جو شخص ملاوٹ اختیار کرتا ہے اس پر ملاوٹ ڈال دی جاتی ہے۔
(۳۶۷۴۰) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الشِّخِّیرِ ، قَالَ : مَنْ أَصْفَی صُفِّیَ لَہُ ، وَمَنْ خَلَّطَ خُلِّطَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৪০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٤١) حضرت عبدالملک بن عمیر (رض) کا ارشاد ہے کہ ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ لوگوں کے ہاتھوں میں موجود چیز سے ناامیدی ظاہر کر اس لیے کہ یہی غنا ہے۔ اور اپنے آپ کو حاجات کے مانگنے سے بچا کیونکہ یہی اس زمانہ کا فقر ہے اور اپنے آپ کو ان باتوں سے بچا جن کی معذرت کرنی پڑے اور جب تو نماز پڑھے تو ایسی نماز پڑھ کہ جیسے یہ آخری نماز ہے یہ مت سمجھ کہ دوبارہ بھی موقع ملے گا۔ اور اگر تو اس طرح کرسکتا ہو تیرا آج کل سے بہتر اور آئندہ کا دن آج سے بہتر ہو تو اس طرح ضرور کر۔
(۳۶۷۴۱) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : أَوْصَی رَجُلٌ ابْنَہُ ، فَقَالَ : یَا بُنَی ، أَظْہِرَ الْیَأْسَ مِمَّا فِی أَیْدِی النَّاسِ فَإِنَّہُ غِنًی ، وَإِیَّاکَ وَطَلَبَ الْحَاجَاتِ فَإِنَّہُ فَقْر حَاضِرٌ ، وَإِیَّاکَ وَمَا یُعْتَذَرُ مِنْہُ بِالْقَوْلِ ، وَإِذَا صَلَّیْت فَصَلِّ صَلاَۃَ مُوَدِّعٍ لاَ تَرَی أَنَّک تَعُودُ ، وَإِنَ اسْتَطَعْت أَنْ تَکُونَ الْیَوْمَ خَیْرًا مِنْک أَمْسِ وَغَدًا خَیْرًا مِنْک الْیَوْمَ فَافْعَلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৪১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٤٢) حضرت یونس بن خباب (رض) فرماتے ہیں کہ مجھ کو مجاہد نے فرمایا کہ میں تجھ کو توبہ کرنے والے اور حفاظت کرنے والے کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ میں نے کہا کیوں نہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ یہ وہ شخص ہوتا ہے جو اکیلے میں اپنے گناہوں کو یاد کرکے اللہ سے معافی مانگتا ہے۔
(۳۶۷۴۲) حَدَّثَنَا شَاذَانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ ، قَالَ : قَالَ لِی مُجَاہِدٌ : أَلاَ أُنَبِّئُک بِالأَوَّابِ الْحَفِیظِ ، قُلْتُ : بَلَی ، قَالَ : ہُوَ الَّذِی یَذْکُرُ ذَنْبَہُ إذَا خَلاَ فَیَسْتَغْفِرُ اللَّہَ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৪২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٤٣) حضرت ابواسحاق ہمدانی (رض) فرماتے ہیں کہ حسن بصری (رض) آپ کے صحابہ کے بہت متشابہہ تھے۔
(۳۶۷۴۳) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، قَالَ سَمِعْت زُہَیْرًا أَبَا خَیْثَمَۃ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْہَمْدَانِیُّ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ ، یَعْنِی الْبَصْرِیَّ یُشَبَّہُ بِأَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৪৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٤٤) حضرت حمید (رض) اور یونس بن عبید (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نے بہت سے فقہاء دیکھے ہیں لیکن ان میں حسن (رض) جیسا جامع شخصیت کا مالک نہیں دیکھا۔
(۳۶۷۴۴) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ وَیُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ ، أَنَّہُمَا قَالاَ : قَدْ رَأَیْنَا الْفُقَہَائَ فَمَا رَأَیْنَا مِنْہُمْ أَحَدًا أَجْمَعِ مِنَ الْحَسَنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৪৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٤٥) حضرت انس مالک (رض) سے کوئی مسئلہ پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا ہمارے غلام حسن سے دریافت کرو۔ لوگوں نے کہا کہ اے ابوحمزہ ہم آپ سے مسئلہ پوچھتے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ ہمارے غلام حسن سے پوچھو ؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ ہم نے بھی سنا اور اس نے بھی سنا لیکن ہم بھول گئے اور اس نے یاد رکھا۔
(۳۶۷۴۵) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ رَبَاحٍ ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ سُئِلَ عَنْ مَسْأَلَۃٍ ، فَقَالَ : عَلَیْکُمْ بِمَوْلاَنَا الْحَسَنِ فَاسْأَلُوہُ ، فَقَالُوا : نَسْأَلُک یَا أَبَا حَمْزَۃَ وَتَقُولُ : سَلُوا مَوْلاَنَا الْحَسَنَ ، فَقَالَ : إنَّا سَمِعْنَا وَسَمِعَ فَنَسِینَا وَحَفِظَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৪৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٤٦) حضرت طلحہ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ” زاذان “ بغیر کسی چیز کے تعلیم دیا کرتے تھے۔
(۳۶۷۴۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ مُوسَی الْقَارِئِ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ زَاذَانُ یُعَلِّمُ بِلاَ شَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৪৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٤٧) حضرت اسد بن وداعہ (رض) فرماتے ہیں کہ شداد بن اوس جب اپنے بستر پر جاتے تو یوں لگتا جیسے دانہ کڑاہی میں ہو پھر فرماتے کہ اے اللہ مجھ کو جہنم کی آگ نے سونے سے روک دیا ہے پھر نماز کی طرف کھڑے ہوجاتے۔
(۳۶۷۴۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، قَالَ: حدَّثَنَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَۃَ، عَنْ أَسَدِ بْنِ وَدَاعَۃَ، قَالَ: کَانَ شَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ إذَا أَوَی إِلَی فِرَاشِہِ کَأَنَّہُ حَبَّۃُ قَمْحٍ عَلَی مِقْلَی، ثُمَّ یَقُولُ: اللَّہُمَّ إنَّ النَّارَ قَدْ مَنَعَتْنِی النَّوْمَ : ثُمَّ یَقُومُ إِلَی الصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৪৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٤٨) حضرت عمر (رض) کا ارشاد ہے کہ لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخی وہ شخص ہے جو اس پر سخاوت کرے کہ جس سے ثواب کی امید نہ ہو۔ اور لوگوں میں سے سب سے بردبار وہ شخص ہے جو قدرت کے باوجود معاف کردے اور لوگوں میں سے سب سے بخیل وہ شخص ہے کہ جو سلام کرنے میں بھی بخل کرے۔ اور لوگوں میں سے سب سے زیادہ عاجز وہ شخص ہے جو اللہ سے دعا کرنے میں بھی عاجز ہو۔
(۳۶۷۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ : أَجْوَدُ النَّاسِ مَنْ جَادَ عَلَی مَنْ لاَ یَرْجُو ثَوَابَہُ وَإِنَّ أَحْلَمَ النَّاسِ مَنْ عَفَا بَعْدَ الْقُدْرَۃِ ، وَإِنَّ أَبْخَلَ النَّاسِ الَّذِی یَبْخَلُ بِالسَّلاَمِ ، وَإِنَّ أَعْجَزَ النَّاسِ الَّذِی یَعْجَزُ فِی دُعَائِ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৪৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٤٩) حضرت حسن (رض) کا ارشاد ہے کہ جب آدمی سجدہ میں سوجاتا ہے تو اللہ اس پر اپنے فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ دیکھو میرے اس بندے کی طرف وہ میری عبادت کررہا ہے اور اس کی روح میرے پاس ہے۔
(۳۶۷۴۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سَلاَّمُ بْنُ مِسْکِینٍ : قَالَ سَمِعْت الْحَسَنَ یَقُولُ : إذَا نَامَ الْعَبْدُ فِی سُجُودِہِ بَاہَی اللَّہُ بِہِ الْمَلاَئِکَۃَ یَقُولُ : انْظُرُوا عَبْدِی یَعْبُدُنِی وَرُوحُہُ عِنْدِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৪৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٥٠) حضرت مطرف (رض) فرماتے ہیں کہ علم کا مرتبہ میرے نزدیک عبادت کے مرتبہ سے زیادہ ہے اور دین کا سرمایہ پرہیزگاری ہے۔
(۳۶۷۵۰) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی السُّمَیْطِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ : لَفَضْلُ الْعِلْمِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ فَضْلِ الْعِبَادَۃِ ، وَمَلاء دِینِکُمَ الْوَرَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৫০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
(٣٦٧٥١) حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ اہل مصیبت لوگ قیامت کے دن یہ تمنا کریں گے کہ کاش ان کے جسم قینچیوں سے کاٹ دیے جاتے۔
(۳۶۷۵۱) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ النَّخَعِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : یَوَدُّ أَہْلُ الْبَلاَئِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، أَنَّ جُلُودَہُمْ کَانَتْ تُقْرَضُ بِالْمَقَارِیضِ۔
tahqiq

তাহকীক: