মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩১১ টি
হাদীস নং: ৩৬৬৩১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٣٢) حضرت ابن محریز ایک مرتبہ ایک کپڑا فروش کے پاس گئے اور اس سے کچھ خریدا تو ایک آدمی نے کپڑے فروش سے کہا کہ یہ تو جانتا ہے یہ کون ہیں ؟ تو یہ ابن محریز ہیں تو وہ کپڑا فروش کھڑا ہوگیا۔ حضرت ابن محریز نے فرمایا کہ ہم اپنے دراہم کے بدلہ میں خریدنے آئے ہیں اپنے دین کے بدلے خریدنے نہیں آئے۔
(۳۶۶۳۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ رَجَاء بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : بَلَغَنِی ، أَنَّ ابْنَ مُحَیْرِیزٍ دَخَلَ عَلَی رَجُلٍ مِنَ الْبَزَّازِینَ فَاشْتَرَی مِنْہُ شَیْئًا ، فَقَالَ رَجُلٌ لِلْبَزَّازِ أَتَدْرِی مَنْ ہَذَا ہَذَا ابْنُ مُحَیْرِیزٍ ، فَقَامَ ، فَقَالَ : إنَّمَا جِئْنَا نَشْتَرِی بِدَرَاہِمِنَا ، لَیْسَ بِدِینِنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৩২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٣٣) حضرت موسیٰ بن عقبہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم ریتلی زمین میں تھے کہ میں نے ابن محریز (رض) کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ” میں نے وہ لوگ بھی دیکھے ہیں جب کوئی مسلمان مرتا تو لوگ کہتے کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں کہ میں نے فلاں شخص کو اسلام پر موت عطا کی۔ پھر یہ زمانہ ختم ہوگیا اور اب کوئی بھی اس طرح نہیں کہتا۔
(۳۶۶۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ وُہَیْبٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ مُحَیْرِیزٍ وَنَحْنُ مَعَہُ بِالرَّمْلَۃِ وَہُوَ یَقُولُ : أَدْرَکْت النَّاسَ وَإِذَا مَاتَ مِنْہُمَ الْمَیِّتُ مِنَ الْمُسْلِمِینَ ، قَالُوا : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی تَوَفَّی فُلاَنًا عَلَی الإِسْلاَمِ ، ثُمَّ انْقَطَعَ ذَلِکَ فَلَیْسَ أَحَدٌ الْیَوْمَ یَقُولُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৩৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٣٤) حضرت مجمع بن جاربہ (رض) دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ میں تجھ سے نرم وآسان موت کا سوال کرتا ہوں۔
(۳۶۶۳۴) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ یَحْیَی ، قَالَ : کَانَ مُجَمِّعِ بْنُ جاریۃ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک مَوْتًا سَجِیحًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৩৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٣٥) حضرت اسامہ بن زید اپنے والد سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد (خَافِضَۃٌ) کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ جو شخص اس دن پست ہوگیا وہ کبھی بھی بلند نہیں ہوسکے گا اور جو شخص اس دن بلندی حاصل کرے گا وہ کبھی بھی پست نہ ہوگا۔
(۳۶۶۳۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ فِی قَوْلِہِ : (خَافِضَۃٌ) مَنِ انْخَفَضَ یَوْمَئِذٍ لَمْ یَرْتَفِعْ أَبَدًا ، وَمَنَ ارْتَفَعَ یَوْمَئِذٍ لَمْ یَنْخَفِضْ أَبَدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৩৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٣٦) حضرت عمرو بن اوس (رض) فرماتے ہیں کہ احسان کرنے والے وہ لوگ ہوتے ہیں جو ظلم نہیں کرتے اور اگر ان پر ظلم کیا جائے تو بدلہ نہیں لیتے۔
(۳۶۶۳۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ، قَالَ : المحسنون الَّذِینَ لاَ یَظْلِمُونَ وَإِنْ ظُلِمُوا لَمْ یَنْتَصِرُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৩৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٣٧) حضرت ابو علاء بن الشخیر فرماتے ہیں کہ فلاں شخص نے کہا : تم لوگ تو اپنی قبروں پر چلتے ہو۔ میں نے کہا : ہاں۔ اس نے کہا : تو پھر کیسے تم پر بارش اترے ! ! !
(۳۶۶۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ بْنِ الشِّخِّیرِ ، قَالَ : قَالَ فُلاَنٌ : تَمْشُونَ عَلَی قُبُورِکُمْ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : فَکَیْفَ تُمْطَرُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৩৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٣٨) حضرت ابن عباس اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَالْتَقَمَہُ الْحُوتُ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب پیغمبر کو مچھلی نے نگل لیا تو ان کو ساتویں زمین میں لے جا کر رکھ دیا۔ وہاں انھوں نے زمین کو تسبیح کرتے ہوئے سنا۔ اس بات نے ان کو تسبیح کرنے پر برانگیختہ کیا تو انھوں نے { لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَک إنِّی کُنْت مِنَ الظَّالِمِینَ } کہنا شروع کیا۔ ابن عباس فرماتے ہیں کہ مچھلی نے پیغمبر کو نکالا اور زمین پر بغیر بالوں اور ناخنوں کے پیدائشی بچہ کی طرح ڈال دیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے پاس ایک درخت سایہ کرنے کے لیے ان کے پاس اگا دیا۔ اور وہ اس درخت کے نیچے کیڑے مکوڑے کھایا کرتے تھے۔ ایک دفعہ وہ اس درخت کے سائے میں سوئے ہوئے تھے کہ اس درخت کا ایک پتہ جو کہ خشک ہوچکا تھا گرا تو پیغمبر (علیہ السلام) نے اپنے رب سے اس کی شکایت کی تو ان کو جواب ملا کہ تو ایک درخت پر تو بہت غم گین ہوتا ہے اور ایک لاکھ یا اس سے زائد پر غم گین کیوں نہیں ہوتا جن کو عذاب دیا جارہا ہے۔
(۳۶۶۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قولہ تعالی: {فَالْتَقَمَہُ الْحُوتُ} قَالَ : لَمَّا الْتَقَمَہُ ذَہَبَ بِہِ حَتَّی وَضَعَہُ فِی الأَرْضِ السَّابِعَۃِ فَسَمِعَ الأَرْضَ تُسَبِّحُ ، قَالَ: فَہَیَّجَتْہُ عَلَی التَّسْبِیحِ ، فَقَالَ: {لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَک إنِّی کُنْت مِنَ الظَّالِمِینَ} قَالَ: فَأَخْرَجَہُ حَتَّی أَلْقَاہُ عَلَی الأَرْضِ بِلاَ شَعْرٍ ، وَلاَ ظُفُرٍ مِثْلُ الصَّبِیِّ الْمَنْفُوسِ ، فَأَنْبَتَ اللَّہُ عَلَیْہِ شَجَرَۃً تُظِلُّہُ ، وَیَأْکُلُ مِنْ تَحْتِہَا مِنْ حَشَرَاتِ الأَرْضِ ، فَبَیْنَمَا ہُوَ نَائِمٌ تَحْتَہَا فَتَسَاقَطَتْ عَلَیْہِ وَرَقُہَا قَدْ یَبِسَتْ ، فَشَکَا ذَلِکَ إِلَی رَبِّہِ، فَقِیلَ لَہُ : أَتَحْزَنُ عَلَی شَجَرَۃٍ ، وَلاَ تَحْزَنُ عَلَی مِئَۃِ أَلْفٍ ، أَوْ یَزِیدُونَ یُعَذَّبُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৩৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٣٩) حضرت ابوالصہبا فرماتے ہیں کہ میں نے مال کو حلال طریقہ سے تلاش کیا تو اس نے مجھے تھکا دیا سوائے یومیہ روزی کے تو میں نے جان لیا کہ میرے ساتھ بھلائی والا معاملہ کیا گیا ہے۔ اللہ کی قسم جس شخص کو یومیہ روزی دی جاتی ہے اور وہ یہ نہیں سمجھتا کہ اس کے ساتھ بھلائی والا معاملہ کیا گیا ہے تو وہ شخص ناقص رائے رکھتا ہے۔
(۳۶۶۳۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو ہِلاَلٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمٍ الرَّاسِبِیُّ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : قَالَ أَبُو الصَّہْبَائِ : طَلَبْت الْمَالَ مِنْ حِلِّہِ فَأَعْیَانِی إِلاَّ رِزْقَ یَوْمٍ بِیَوْمٍ ، فَعَلِمْت ، أَنَّہُ قَدْ خِیرَ لِی : وَایْمُ اللہِ مَا مِنْ عَبْدٍ أُوتِیَ رِزْقَ یَوْمٍ بِیَوْمٍ فَلَمْ یَظُنَّ ، أَنَّہُ قد خِیرَ لَہُ إِلاَّ کَانَ عَاجِزًا ، أَوْ غَبِیَّ الرَّأْیِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৩৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٤٠) حضرت عبداللہ بن مطرف فرماتے ہیں کہ تو دو شخصوں کو دیکھے گا کہ ان میں سے ایک زیادہ نماز اور روزے والا ہوگا اور دوسرا ان میں سے اللہ کے نزدیک زیادہ معزز ہوگا لوگوں نے سوال کیا کہ اے ابا جزء یہ کیسے ہوسکتا ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ وہ محرمات سے زیادہ بچنے والا ہوتا ہے۔
(۳۶۶۴۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا بُکَیْر بْنُ أَبِی السُّمَیْطِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُطَرِّفٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إنَّک لَتَلْقَی بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ أَحَدُہُمَا أَکْثَرُ صَوْمًا وَصَلاَۃً ، وَالآخَرُ أَکْرَمُہُمَا عَلَی اللہِ بَوْنًا بَعِیدًا ، قَالُوا : وَکَیْفَ یَکُونُ ذَلِکَ یَا أَبَا جَزْئٍ ، قَالَ : یَکُونُ أَوْرَعَہُمَا فِی مَحَارِمِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৪০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٤١) حضرت ضحاک (رض) سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَبَشِّرَ الْمُخْبِتِینَ } کے بارے میں مروی ہے کہ اس سے مراد عاجزی کرنے والے لوگ ہیں۔
(۳۶۶۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ فِی قَوْلِہِ : {وَبَشِّرَ الْمُخْبِتِینَ} قَالَ : الْمُتَوَاضِعِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৪১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٤٢) حضرت ضحاک (رض) اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَکَانُوا لَنَا خَاشِعِینَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ عاجزی صرف اللہ کے لیے ہے۔
(۳۶۶۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ {وَکَانُوا لَنَا خَاشِعِینَ} قَالَ : الذِّلَّۃُ لِلَّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৪২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٤٣) حضرت ضحاک قرآن پاک کی آیت { یُصْہَرُ بِہِ مَا فِی بُطُونِہِمْ وَالْجُلُودُ } کی تفسیر کرتے ہیں کہ اس کے ذریعہ پگھلایا جائے گا۔
(۳۶۶۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ {یُصْہَرُ بِہِ مَا فِی بُطُونِہِمْ وَالْجُلُودُ} قَالَ : یُذَابُ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৪৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٤٤) حضرت ضحاک اللہ کے قول { وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا کِرَامًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ لغو بات نہ ان کے دل میں ہوتی ہے اور نہ ہی حالت سے ظاہر ہوتی ہے۔
(۳۶۶۴۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ {وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا کِرَامًا} قَالَ : لَمْ یَکُنِ اللَّغْوُ مِنْ حَالِہِمْ ، وَلاَ بَالِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৪৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٤٥) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اگر قرآن پاک کی تلاوت نہ ہوتی تو میں مریض بننا زیادہ پسند کرتا۔
(۳۶۶۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الزُّبَیْرِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : لَوْلاَ تِلاَوَۃُ الْقُرْآنِ لَسَرَّنِی أَنْ أَکُونَ مَرِیضًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৪৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٤٦) حضرت ضحاک اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فِی مَقَامٍ أَمِینٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ لوگ مرنے سے اور بڑھاپے سے محفوظ ہوں گے اور نہ تو ان کو بھوک لگے گی اور نہ ہی سردی لگے گی۔
(۳۶۶۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ {فِی مَقَامٍ أَمِینٍ} قَالَ : أَمِنُوا الْمَوْتَ أَنْ یَمُوتُوا ، وَأَمِنُوا الْہَرَمَ أَنْ یَہْرَمُوا ، وَلاَ یَجُوعُوا ، وَلاَ یَعْرَوْا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৪৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٤٧) حضرت ضحاک (رض) اللہ کے ارشاد {إنَّک کَادِحٌ إِلَی رَبِّکَ کَدْحًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اپنے رب کے لیے عمل کر۔
(۳۶۶۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ جُوَیْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاکِ {إنَّک کَادِحٌ إِلَی رَبِّکَ کَدْحًا} قَالَ: عَامِلٌ إِلَی رَبِّکَ عَمَلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৪৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٤٨) حضرت ضحاک قرآن پاک کی آیت { لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ یہ جان لے کہ موت سے قبل اس کا ٹھکانا کہاں ہے۔
(۳۶۶۴۸) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ أَبِی بِسِطَامٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ (لَہُمَ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا) قَالَ : یَعْلَمُ أَیْنَ ہُوَ قَبْلَ الْمَوْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৪৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٤٩) حضرت ضحاک بن مزاحم اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرَاتِ إِلَی اللہِ مَرْجِعُکُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد امت محمدیہ کا ہر اچھا اور برا فرد ہے۔
(۳۶۶۴۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو سِنَانٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الضَّحَّاکَ بْنَ مُزَاحِمٍ یَقُولُ فِی قَوْلِہِ : {فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرَاتِ إِلَی اللہِ مَرْجِعُکُمْ} قَالَ : أُمَّۃُ مُحَمَّدٍ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৪৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٥٠) حضرت ابوالفیض (رض) حضرت ضحاک سے نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے قول {إنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللَّہُ مِنَ الْمُتَّقِینَ } سے مراد وہ لوگ ہیں جو شرک سے بچتے ہیں۔
(۳۶۶۵۰) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا دَاوُد بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْفَیْضِ یقول عَنِ الضَّحَّاکِ قَالَ : {إنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللَّہُ مِنَ الْمُتَّقِینَ} قَالَ : الَّذِینَ یَتَّقُونَ الشِّرْکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬৬৫০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت مجاہد کے آثار
(٣٦٦٥١) حضرت وہب بن منبہ فرماتے ہیں کہ ہارون (رض) وہ شخص تھے جو کنیسوں کو جلا دیا کرتے تھے۔
(۳۶۶۵۱) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا دَاوُد بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِیَّۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَشْرَسُ بْنُ حَسَّانِ الْکُوفِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ وَہْبَ بْنَ مُنَبِّہٍ ، قَالَ : کَانَ ہَارُونُ ہُوَ الَّذِی یُجَمِّرُ الْکَنَائِسَ۔
তাহকীক: