মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩১১ টি

হাদীস নং: ৩৬৫৩১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابو عالیہ کے آثار
(٣٦٥٣٢) حضرت ابو عالیہ کا معمول تھا کہ جب کبھی وہ دن کے آخری حصے میں قرآن مجید ختم کرنا چاہتے تو اسے شام تک مؤخر فرماتے اور اگر کبھی رات کے آخری حصے میں قرآن مجید ختم کرنے لگتے تو اسے صبح تک مؤخر فرماتے۔
(۳۶۵۳۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا أَرَادَ أَنْ یَخْتِمَ الْقُرْآنَ آخِرَ النَّہَارِ أَخَّرَہُ إِلَی أَنْ یُمْسِی ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَخْتِمَہُ آخِرَ اللَّیْلِ أَخَّرَہُ إِلَی أَنْ یُصْبِحَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৩২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابو عالیہ کے آثار
(٣٦٥٣٣) حضرت ابو عالیہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب نے فرمایا کہ اللہ کے غیر کے لیے عمل نہ کرو ورنہ اللہ تمہیں اسی کے حوالے کردے گا جس کے لیے تم نے عمل کیا تھا۔
(۳۶۵۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : قَالَ لِی أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَعْمَلْ لِغَیْرِ اللہِ فَیَکِلَکَ اللَّہُ إِلَی مَنْ عَمِلْت لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৩৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابو عالیہ کے آثار
(٣٦٥٣٤) حضرت قیس بن حبتر فرماتے ہیں کہ صعقہ شیطان کی طرف سے ہے۔
(۳۶۵۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ شَیْخًا یُقَالَ لَہُ : زُفَرُ یَذْکُرُ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ حَبْتَرٍ ، قَالَ : الصَّعْقَۃُ مِنَ الشَّیْطَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৩৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابو عالیہ کے آثار
(٣٦٥٣٥) حضرت موسیٰ جہنی نقل کرتے ہیں کہ ہر آنے والی رات یہ اعلان کرتی ہے کہ اے ابن آدم ! مجھ میں خیر کا کام انجام دے دے کیونکہ میں دوبارہ کبھی تیرے پاس لوٹ کر نہیں آؤں گی۔
(۳۶۵۳۵) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ مُوسَی الْجُہَنِیِّ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِہِ ، قَالَ : مَا أَتَتْ عَلَی عَبْدٍ لَیْلَۃٌ قَطُّ إِلاَّ، قَالَتْ : ابْنَ آدَمَ ، أَحْدِثْ فِیَّ خَیْرًا فَإِنِّی لَنْ أَعُودَ عَلَیْک أَبَدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৩৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٣٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر بندہ عبادت کو بھی اسی طرح چھپائے جس طرح گناہ کو چھپاتا ہے تو اللہ تعالیٰ پھر بھی اسے ظاہر کردے گا۔
(۳۶۵۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ الْحَکَمِ حَدَّثَہُ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَمَّادًا یَقُولُ : سَمِعْت إبْرَاہِیمَ یَقُولُ : لَوْ أَنَّ عَبْدًا اکْتَتَمَ بِالْعِبَادَۃِ کَمَا یَکْتَتِمُ بِالْفُجُورِ لأظْہَرَ اللَّہُ ذَلِکَ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৩৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٣٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف عبادت میں زیادہ کو مستحب قرار دیتے تھے اور کمی کو مکروہ بتاتے تھے۔
(۳۶۵۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحْیُونَ الزِّیَادَۃَ وَیَکْرَہُونَ النُّقْصَانَ ، وَیَقُولُ : شَیْئٌ دِیمَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৩৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٣٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب ہم کسی جنازہ میں شریک ہوتے یا کسی کے انتقال کے بارے میں سنتے تو کئی دن تک ہم پر اس کے اثرات رہتے۔ کیونکہ ہم جانتے تھے کہ اب اس پر ایسا معاملہ وقوع پذیر ہوچکا ہے جو اسے جنت یا جہنم میں لے جاسکتا ہے۔ اور تم جنازوں میں دنیا کی باتیں کرتے ہو !
(۳۶۵۳۸) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، قَالَ : زَعَمُوا ، أَنَّ إبْرَاہِیمَ کَانَ یَقُولُ : کُنَّا إذَا حَضَرْنَا جِنَازَۃً ، أَوْ سَمِعَنَّا بِمَیِّتٍ یُعْرَفُ ذَلِکَ فِینَا أَیَّامًا لأَنَّا قَدْ عَرَفْنَا ، أَنَّہُ قَدْ نَزَلَ بِہِ أَمْرٌ صَیَّرَہُ إِلَی الْجَنَّۃِ ، أَوِ النَّارِ، وَأَنَّکُمْ تَحَدَّثُونَ فِی جَنَائِزِکُمْ بِحَدِیثِ دُنْیَاکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৩৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٣٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک عبادت گزار آدمی ایک عورت کے پاس تھا، اس کے دل میں برا خیال آیا اور اس نے عورت کی ران پر ہاتھ لگایا، پھر اسے تنبہ ہوا اور اس نے اپنے اس ہاتھ کو آگ میں رکھا یہاں تک کہ اس کا ہاتھ جل کر راکھ ہوگیا۔
(۳۶۵۳۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : بَیْنَا رَجُلٌ عَابِدٌ عِنْدَ امْرَأَۃٍ إذْ عَمَدَ فَضَرَبَ بِیَدِہِ عَلَی فَخِذِہَا ، قَالَ : فَأَخَذَ بِیَدِہِ فَوَضَعَہَا فِی النَّارِ حَتَّی نَشَّتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৩৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٤٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کبھی بھی میں یہ آیت پڑھتا ہوں مجھے ٹھنڈا پانی یاد آجاتا ہے { وَحِیلَ بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ مَا یَشْتَہُونَ }۔
(۳۶۵۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ حَوْشَبٍ ، قَالَ : قَالَ إبْرَاہِیمُ : قَلَّمَا قَرَأْت ہَذِہِ الآیَۃَ إِلاَّ ذَکَرْت بَرْدَ الشَّرَابِ : {وَحِیلَ بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ مَا یَشْتَہُونَ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৪০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٤١) حضرت ابراہیم نخعی اپنے مرض الوفات میں روئے تو لوگوں نے ان سے پوچھا کہ اے ابو عمران ! آپ کو کس چیز نے رلایا ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں کیوں نہ روؤں حالانکہ میں اپنے رب کے قاصد کا انتظار کررہا ہوں تاکہ وہ مجھے یا تو اس چیز کی (جنت کی) یا اس چیز کی (جہنم کی) بشارت دے !
(۳۶۵۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زَکَرِیَّا الْعَبْدِیِّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ بَکَی فِی مَرَضِہِ ، فَقَالُوا لَہُ : یَا أَبَا عِمْرَانَ ، مَا یُبْکِیک ، فَقَالَ : وَکَیْفَ لاَ أَبْکِی وَأَنَا أَنْتَظِرُ رَسُولاً مِنْ رَبِّی یُبَشِّرُنِی إمَّا بِہَذِہِ وَإِمَّا بِہَذِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৪১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٤٢) حضرت واصل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نخعی نے حلوان کے امیر کو دیکھا کہ وہ اپنی سواریوں کو کھیت میں سے لے کر گزر رہا تھا، انھوں نے فرمایا کہ راستہ میں ظلم کرنا دین میں ظلم کرنے سے بہتر ہے۔
(۳۶۵۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ وَاصِلٍ ، قَالَ : رَأَی إبْرَاہِیمُ أَمِیرَ حُلْوَانَ یَمُرُّ بِدَوَابِّہِ فِی زَرْعٍ ، فَقَالَ : الْجَوْرُ فِی طَرِیقٍ خَیْرٌ مِنَ الْجَوْرِ فِی الدِّینِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৪২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٤٣) حضرت ابراہیم قرآن مجید کی آیت { حَمِیمًا وَغَسَّاقًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ غساق وہ چیز ہے جو ان کی کٹی ہوئی کھالوں سے اس کی جلد پر بہے گی۔
(۳۶۵۴۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی قَوْلِہِ : {حَمِیمًا وَغَسَّاقًا} قَالَ : الغساق : مَا یَتَقَطَّعُ مِنْ جُلُودِہِمْ ، وَمَا یَسِیلُ مِنْ بَشَرِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৪৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٤٤) حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { یُنَبَّأُ الإِنْسَان یَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ انسان کے اس کے اول وآخر اعمال کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
(۳۶۵۴۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَمُجَاہِدٍ {یُنَبَّأُ الإِنْسَان یَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ} قَالاَ : بِأَوَّلِ عَمَلِہِ وَآخِرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৪৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٤٥) حضرت ابراہیم قرآن مجید کی آیت { وَلَنُذِیقَنَّہُمْ مِنَ الْعَذَابِ الأَدْنَی دُونَ الْعَذَابِ الأَکْبَرِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو انھیں دنیا میں پیش آئیں گی۔
(۳۶۵۴۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ {وَلَنُذِیقَنَّہُمْ مِنَ الْعَذَابِ الأَدْنَی دُونَ الْعَذَابِ الأَکْبَرِ} قَالَ: أَشْیَائُ یُصَابُونَ بِہَا فِی الدُّنْیَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৪৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٤٦) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نخعی جب قرآن پڑھ رہے ہوتے اور ان کے پاس کوئی آدمی آتا تو اسے ڈھانپ دیتے اور فرماتے کہ میں نہیں چاہتا کہ وہ مجھے ہر وقت اس میں سے پڑھتا ہوادیکھے۔
(۳۶۵۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ : کَانَ إبْرَاہِیمُ یَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ فَإِذَا دَخَلَ عَلَیْہِ إنْسَانٌ غَطَّاہُ ، وَقَالَ : لاَ یَرَانِی أَقْرَأُ فِیہِ کُلَّ سَاعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৪৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٤٧) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے کہا کہ گیا کہ انھیں مختار بن ابی عبید نے بلایا ہے، انھوں نے اپنے چہرے پر طلاء مل لیا، اور دوا پی اور اس کے پاس نہیں گئے۔ انھوں نے بھی انھیں چھوڑ دیا۔
(۳۶۵۴۷) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : ذَکَرَ إبْرَاہِیمُ ، أَنَّہُ أَرْسَلَ إلَیْہِ الْمُخْتَارُ بْنُ أَبِی عُبَیْدٍ ، قَالَ : فَطَلَی وَجْہَہُ بِطِلاَئٍ وَشَرِبَ دَوَائً وَلَمْ یَأْتِہِمْ ، فَتَرَکُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৪৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٤٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص علم کو اللہ کی رضا کے لیے حاصل کرے گا اللہ تعالیٰ اسے وہ چیز عطا فرمائے گا جو اس کے لیے کافی ہوجائے گی۔
(۳۶۵۴۸) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو الْفُقَیْمِیِّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَنِ ابْتَغَی شَیْئًا مِنَ الْعِلْمِ یَبْتَغِی بِہِ اللہِ آتَاہُ اللَّہُ مِنْہُ مَا یَکْفِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৪৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٤٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ خشوع دل میں ہوتا ہے۔
(۳۶۵۴۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الْخُشُوعُ فِی الْقَلْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৪৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٥٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تم سے پہلے لوگ زیادہ پرانے کپڑوں والے اور زیادہ نرم دلوں والے ہوتے تھے۔
(۳۶۵۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ مَنْ قَبْلَکُمْ أَشْفَقَ ثِیَابًا وَأَشْفَقَ قُلُوبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৫০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابراہیم نخعی کے آثار
(٣٦٥٥١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص صبح کے وقت دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے اللہ تعالیٰ شام تک اسے شیطان سے محفوظ رکھے گا اور جو شام کو پڑھے اللہ تعالیٰ صبح تک اسے شیطان سے محفوظ رکھے گا (ترجمہ) میں سننے والے اور جاننے والے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود کے شر سے۔
(۳۶۵۵۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ ، إذَا قَالَ الرَّجُلُ حِینَ یُصْبِحُ : أَعُوذُ بِالسَّمِیعِ الْعَلِیمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ عَشْرَ مَرَّاتٍ أُجِیرَ مِنَ الشَّیْطَانِ إِلَی أَنْ یُمْسِی ، وَإذَا قَالَہُ مُمْسِیًا أُجِیرَ مِنَ الشَّیْطَانِ إِلَی أَنْ یُصْبِحَ۔
tahqiq

তাহকীক: