মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩১১ টি

হাদীস নং: ৩৬৪৯১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت سعید بن جبیر کے آثار
(٣٦٤٩٢) حضرت بکیر بن عتیق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو ایک پیالے میں شہد کا ایک گھونٹ پلایا تو انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ خدا کی قسم ! مجھ سے اس کے بارے میں بھی سوال کیا جائے گا۔ میں نے کہا وہ کیوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں نے اس کو پیا ہے اور اس سے لذت اٹھائی ہے۔
(۳۶۴۹۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَتِیقٍ ، قَالَ سَقَیْت سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ شَرْبَۃً مِنْ عَسَلٍ فِی قَدَحٍ فَشَرِبَہَا ، ثُمَّ قَالَ : وَاللہِ لأسْأَلَنَّ ، عَنْ ہَذَا ، فَقُلْتُ : لِمَہْ ؟ فَقَالَ : شَرِبْتہ وَأَنَا أَسْتَلِذُّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৯২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت سعید بن جبیر کے آثار
(٣٦٤٩٣) حضرت عمر بن ذر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کا وہ خط پڑھا جو انھوں نے میرے والد کی طرف لکھا، اس میں مکتوب تھا کہ ہر وہ دن جس میں مسلمان زندہ رہے وہ اس کے لیے غنیمت ہے۔
(۳۶۴۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، قَالَ: قرَأْت کِتَابَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ إِلَی أَبِی: یَا أَبَا عُمَرَ ، کُلُّ یَوْمٍ یَعِیشُ فِیہِ الْمُسْلِمُ فَہُوَ غَنِیمَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৯৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت سعید بن جبیر کے آثار
(٣٦٤٩٤) حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { بَلْ مَکْرُ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد دن اور رات کا گذرنا ہے۔
(۳۶۴۹۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنِ ابْنِ جُبَیْرٍ {بَلْ مَکْرُ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ} قَالَ مَرُّ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৯৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت سعید بن جبیر کے آثار
(٣٦٤٩٥) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ غفلت والوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا ایسے ہے جیسے قیدیوں کی حفاظت کرنے والا۔
(۳۶۴۹۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : ذَاکِرُ اللہِ فِی الْغَافِلِینَ کَحَامِی الْمُحْتَسِبِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৯৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت سعید بن جبیر کے آثار
(٣٦٤٩٦) حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { وَمَا ہُوَ بِالْہَزْلِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد لعب ہے۔
(۳۶۴۹۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ {وَمَا ہُوَ بِالْہَزْلِ} قَالَ: وَمَا ہُوَ بِاللَّعِبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৯৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت سعید بن جبیر کے آثار
(٣٦٤٩٧) حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { فَسُحْقًا لأَصْحَابِ السَّعِیرِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد جہنم کی ایک وادی ہے۔
(۳۶۴۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ {فَسُحْقًا لأَصْحَابِ السَّعِیرِ} قَالَ : وَادٍ فِی جَہَنَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৯৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت سعید بن جبیر کے آثار
(٣٦٤٩٨) حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { یَا عِبَادِی الَّذِینَ آمَنُوا إنَّ أَرْضِی وَاسِعَۃٌ} کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اللہ کی زمین بہت وسیع ہے، جیسے معصیت کا حکم دیا جائے وہ بھاگ جائے۔
(۳۶۴۹۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ أَبِی رَاشِدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : {یَا عِبَادِی الَّذِینَ آمَنُوا إنَّ أَرْضِی وَاسِعَۃٌ} قَالَ : مَنْ أُمِرَ بِمَعْصِیَۃٍ فَلْیَہْرُبْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৯৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت سعید بن جبیر کے آثار
(٣٦٤٩٩) حضرت قاسم بن ابی ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے قرآن مجید کی آیت { وَاتَّقُوا یَوْمًا تُرْجَعُونَ فِیہِ إِلَی اللہِ } کو بیس سے زیادہ مرتبہ دہرایا۔
(۳۶۴۹۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الأَصْبَغُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ أنَّ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ رَدَّدَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {وَاتَّقُوا یَوْمًا تُرْجَعُونَ فِیہِ إِلَی اللہِ} بِضْعًا وَعِشْرِینَ مَرَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৯৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت سعید بن جبیر کے آثار
(٣٦٥٠٠) حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت {إنَّا ہُدْنَا إلَیْک } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ہم نے توبہ کی۔
(۳۶۵۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ فِی قَوْلِہِ : {إنَّا ہُدْنَا إلَیْک} قَالَ : تُبْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫০০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت سعید بن جبیر کے آثار
(٣٦٥٠١) حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { بَلَ الإِنْسَان عَلَی نَفْسِہِ بَصِیرَۃٌ} کی تفسیر میں فرماتے ہیں انسان اپنے نفس پر گواہ خواہ عذر پیش کرلے۔
(۳۶۵۰۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الزُّبَیْرِیُّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ {بَلَ الإِنْسَان عَلَی نَفْسِہِ بَصِیرَۃٌ} قَالَ : شَاہِدٌ عَلَی نَفْسِہِ وَلَوَ اعْتَذَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫০১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت سعید بن جبیر کے آثار
(٣٦٥٠٢) حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { لاَ جَرَمَ أَنَّ لَہُمُ النَّارَ وَأَنَّہُمْ مُفْرَطُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ بھلا دیجئے جائیں گے، ضائع کردیئے جائیں گے۔
(۳۶۵۰۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ {لاَ جَرَمَ أَنَّ لَہُمُ النَّارَ وَأَنَّہُمْ مُفْرَطُونَ} قَالَ : مَنْسِیُّونَ مُضَیَّعُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫০২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت سعید بن جبیر کے آثار
(٣٦٥٠٣) حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { وَنَکْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَہُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جو وہ بھول چکے۔
(۳۶۵۰۳) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَطَائٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ {وَنَکْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَہُمْ} قَالَ: مَا نَسوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫০৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابو عبیدہ کے آثار
(٣٦٥٠٤) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ان لوگوں کو کیا ہواجومیری عبادت کے بغیر سمجھدار بننا چاہتے ہیں ؟ وہ بھیڑ کی کھال اوڑھتے ہیں لیکن ان کے دل ایلوے (ایک کڑوا پھل) سے زیادہ کڑوے ہیں۔ کیا وہ میری وجہ سے دھوکے میں ہیں یا مجھے دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں اپنی قسم کھا کر کہتاہوں کہ میں انھیں دنیا میں ایسے فتنے میں مبتلا کروں گا جو ان میں سے بردبار کو بھی حیران و سرگرداں کردے گا۔
(۳۶۵۰۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : یَقُولُ ، یَعْنِی اللَّہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی : مَا بَالُ أَقْوَامٍ یَتَفَقَّہُونَ بِغَیْرِ عِبَادَتِی ، یَلْبَسُونَ مُسُوکَ الضَّأْنِ وَقُلُوبُہُمْ أَمَرُّ مِنَ الصَّبِرِ ، أَبِی یَغْتَرُّونَ أَمْ إیَّایَ یَخْدَعُونَ فَبِی حَلَفْت لأُتِیحَنَّ لَہُمْ فِتْنَۃً فِی الدُّنْیَا تَدَعُ الْحَلِیمَ مِنْہُمْ حَیْرَاناً۔ (ابن المبارک ۵۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫০৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابو عبیدہ کے آثار
(٣٦٥٠٥) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ ایک متکبر اور سرکش شخص نے کہا کہ میں اس وقت تک ظلم سے باز نہیں آؤں گا جب تک میں آسمان میں موجود ساری مخلوق کو نہیں دیکھ لیتا۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے اس پر اپنی ایک کمزور ترین مخلوق کو مسلط کردیا۔ ایک جوں اس کے ناک میں داخل ہوئی اور اس کی موت کا سبب بن گئی۔ وہ کہتا تھا کہ میرے سر پر مارو، لوگوں نے اس کے سر پر اتنامارا کہ اس کا دماغ ظاہر ہوگیا۔
(۳۶۵۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، أَنَّ جَبَّارًا مِنَ الْجَبَابِرَۃِ ، قَالَ : لاَ أَنْتَہِی حَتَّی أَنْظُرَ إِلَی مَنْ فِی السَّمَائِ ، قَالَ : فَسَلَّطَ اللَّہُ عَلَیْہِ أَضْعَفَ خَلْقِہِ فَدَخَلَتْ بَقَّۃٌ فِی أَنْفِہِ فَأَخَذَہُ الْمَوْتُ ، فَقَالَ : اضْرِبُوا رَأْسِی ، فَضَرَبُوہُ حَتَّی نَثَرُوا دِمَاغَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫০৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابو عبیدہ کے آثار
(٣٦٥٠٦) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ انصاف کی حکومت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی آوازوں کو خاموش کر ا دیتی ہے اور ظلم والی حکومت سے اللہ کی طرف جانے والی شکایتیں بڑھ جاتی ہیں۔
(۳۶۵۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ رَبِیعٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عُبَیْدَۃَ یَقُولُ : إنَّ الْحُکْمَ الْعَدْلَ لَیُسَکِّنُ الأَصْوَاتَ عَنِ اللہِ ، وَإِنَّ الْحُکْمَ الْجَائِرَ تَکْثُرُ مِنْہُ الشَّکَاۃُ إِلَی اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫০৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابو عبیدہ کے آثار
(٣٦٥٠٧) حضرت ابو عبیدہ قرآن مجید کی آیت {إنَّ ہَؤُلاَئِ لَشِرْذِمَۃٌ قَلِیلُونَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ چھ لاکھ ستر ہزار لوگ تھے۔
(۳۶۵۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ {إنَّ ہَؤُلاَئِ لَشِرْذِمَۃٌ قَلِیلُونَ} قَالَ : کَانُوا سِتَّ مِئَۃِ أَلْفٍ وَسَبْعِینَ أَلْفًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫০৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عبدالاعلیٰ کے آثار
(٣٦٥٠٨) حضرت ابو عبیدہ تیمی فرماتے ہیں کہ جسے وہ علم دے گیا جو اسے رونے پر نہ ابھارے وہ اس لائق ہے کہ اس کے بارے میں کہا جائے کہ اسے علم نافع عطا نہیں ہوا۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے علماء کی تعریف فرمائی ہے۔ پھر یہ آیت تلاوت فرمائی { اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِہٖٓ اِذَا یُتْلٰے عَلَیْھِمْ یَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ سُجَّدًا٭ وَّ یَقُوْلُوْنَ سُبْحٰنَ رَبِّنَآ اِنْ کَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوْلًا٭ وَ یَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ یَبْکُوْنَ }
(۳۶۵۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الأَعْلَی التَّیْمِیَّ یَقُولُ : مَنْ أُوتِیَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لاَ یُبْکِیہِ لخَلِیقٌ أَنْ لاَ یَکُونَ أُوتِیَ عِلْمًا یَنْفَعُہُ، لأَنَّ اللَّہَ نَعَتَ الْعُلَمَائَ، ثُمَّ قَرَأَ إِلَی قَوْلِہِ {یَبْکُونَ}۔ (ابن المبارک ۱۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫০৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عبدالاعلیٰ کے آثار
(٣٦٥٠٩) حضرت عبد الاعلیٰ تیمی فرماتے ہیں کہ موت کا فرشتہ ہر گھر میں دن میں دو مرتبہ جھانکتا ہے۔
(۳۶۵۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ الأَعْلَی التَّیْمِیِّ قَالَ : ما من أہل دار إِلاَّ ملک الموت یتصفحہم فی الیوم مرتین۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫০৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عبدالاعلیٰ کے آثار
(٣٦٥١٠) حضرت عبد الاعلیٰ تیمی فرماتے ہیں کہ جنت اور دوزخ انسان کی باتوں کو سنتی ہیں، جب انسان جنت کا سوال کرتا ہے اور جنت کہتی ہے کہ اللہ ! اسے مجھ میں داخل فرما اور انسان جب جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے کہ اے اللہ ! اسے مجھ سے پناہ عطا فرما۔
(۳۶۵۱۰) حَدَّثَنَا ابْنِِ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی التَّیْمِیِّ ، قَالَ : الْجَنَّۃُ وَالنَّارُ لَقِنَتَا السَّمْعَ مِنْ بَنِی آدَمَ ، فَإِذَا سَأَلَ الرَّجُلُ الْجَنَّۃَ ، قَالَتْ : اللَّہُمَّ أَدْخِلْہُ فِیَّ ، وَإِذَا اسْتَعَاذَ مِنَ النَّارِ ، قَالَتْ : اللَّہُمَّ أَعِذْہُ مِنِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫১০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عبدالاعلیٰ کے آثار
(٣٦٥١١) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابو صالح ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ بعض اوقات ان پر اتنی رقت طاری ہوجاتی کہ قراءت کو واضح نہ کرسکتے تھے۔
(۳۶۵۱۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : کَانَ أَبُو صَالِحٍ یَؤُمُّنَا ، فَکَانَ لاَ یُبَیِّنُ الْقِرَائَۃَ مِنَ الرِّقَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: