মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩১১ টি

হাদীস নং: ৩৬৪৫১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٥٢) حضرت حسن سے قرآن مجید کی آیت { وَحِیلَ بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ مَا یَشْتَہُونَ } کے بارے میں منقول ہے کہ اس سے مراد ایمان سے محروم ہونا ہے۔
(۳۶۴۵۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ : {وَحِیلَ بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ مَا یَشْتَہُونَ} قَالَ : مِنَ الإِیمَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৫২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٥٣) حضرت ابوموسیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا : قرب قیامت کی علامات میں سے یہ بات ہے کہ موت تم میں سے بہتر لوگوں کو آئے اور ان کو اس طرح اچک لے جس طرح تم میں سے کوئی پلیٹ میں سے عمدہ کھجوریں اٹھا لیتا ہے۔
(۳۶۴۵۳) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : قَالَ الْحَسَنُ : مِنْ أَشْرَاطِ ، أَوِ اقْتِرَابِ السَّاعَۃِ أَنْ یَأْتِیَ الْمَوْتُ خِیَارَکُمْ فَیَلْقُطَہُمْ کَمَا یَلْقُطُ أَحَدُکُمْ أَطَایبَ الرُّطَبِ مِنَ الطَّبَقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৫৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٥٤) حضرت سلام بن مسکین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا : تم دنیا کی اہانت کرو۔ خدا کی قسم ! یہ تم پر اتنی ہی ہلکی ہوگی جتنا تم اس کو ہلکا کرو گے۔
(۳۶۴۵۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سَلاَّمِ بْنِ مِسْکِینٍ ، قَالَ : قَالَ الْحَسَنُ : أَہِینُوا الدُّنْیَا فَوَاللہِ لأَہْنَأُ مَا تَکُونُ إذَا أَہَنْتہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৫৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٥٥) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اہل ایمان کے عبادت خانے ان کے گھر ہیں۔
(۳۶۴۵۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : صَوَامِعُ الْمُؤْمِنِینَ بُیُوتُہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৫৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٥٦) حضرت حسن سے ارشادِ خداوندی { فَضُرِبَ بَیْنَہُمْ بِسُورٍ لَہُ بَابٌ بَاطِنُہُ فِیہِ الرَّحْمَۃُ } کے بارے میں روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سے مراد جنت ہے۔ اور { وَظَاہِرُہُ مِنْ قِبَلِہِ الْعَذَابُ } سے مراد جہنم ہے۔
(۳۶۴۵۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی قَوْلِہِ : {فَضُرِبَ بَیْنَہُمْ بِسُورٍ لَہُ بَابٌ بَاطِنُہُ فِیہِ الرَّحْمَۃُ} قَالَ : الْجَنَّۃُ {وَظَاہِرُہُ مِنْ قِبَلِہِ الْعَذَابُ} قَالَ : النَّارُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৫৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٥٧) حضرت حسن سے ارشادِ خداوندوی { یَوْمَئِذٍ یَتَذَکَّرُ الإِنْسَاْن وَأَنَّی لَہُ الذِّکْرَی یَقُولُ یَا لَیْتَنِی قَدَّمْت لِحَیَاتِی } کے بارے میں روایت ہے۔ فرماتے ہیں : خدا کی قسم ! وہ یہ بات جان لے گا کہ یہاں ایسی لمبی زندگی شروع ہونے والی ہے جس کی کوئی انتہاء نہیں۔
(۳۶۴۵۷) حَدَّثَنَا ہَوْذَۃُ بْنُ خَلِیفَۃَ قَالَ : حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنِ الْحَسَنِ {یَوْمَئِذٍ یَتَذَکَّرُ الإِنْسَان وَأَنَّی لَہُ الذِّکْرَی یَقُولُ یَا لَیْتَنِی قَدَّمْت لِحَیَاتِی} قَالَ : عَلِمَ وَاللہِ أَنَّہُ صَادِف ہُنَاکَ حَیَاۃٌ طَوِیلَۃٌ لاَ مَوْتَ فِیہَا آخر ما عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৫৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٥٨) حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ اپنی مسجدوں میں اپنی دنیا کے امور کی بات کریں گے۔ اس میں خدا کے لیے کوئی حاجت نہیں ہوگی۔ پس تم ان کی مجلس اختیار نہ کرنا۔
(۳۶۴۵۸) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یَأْتِی عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ یَکُونُ حَدِیثُہُمْ فِی مَسَاجِدِہِمْ أَمْرَ دُنْیَاہُمْ ، لَیْسَ لِلَّہِ فِیہِ حَاجَۃٌ ، فَلاَ تُجَالِسُوہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৫৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٥٩) حضرت حسن سے ارشاد خداوندی { فَلاَ یُخْرِجَنَّکُمَا مِنَ الْجَنَّۃِ فَتَشْقَی } کے بارے میں روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ اس سے خدا کی مراد ” دنیا کی بدبختی “ ہے۔ پس تو کسی ابن آدم کو نہیں ملے گا مگر یہ کہ وہ بدبخت اور نامراد ہوگا۔
(۳۶۴۵۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی قَوْلِہِ : {فَلاَ یُخْرِجَنَّکُمَا مِنَ الْجَنَّۃِ فَتَشْقَی} قَالَ : عَنَی بِہِ شَقَائَ الدُّنْیَا فَلاَ تَلْقَی ابْنَ آدَمَ إِلاَّ شَقِیًّا نَاصِبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৫৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٦٠) حضرت ابوموسیٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن نے یہ آیت { وَکَانَ أَبُوہُمَا صَالِحًا } تلاوت کی۔ فرمایا : میں نے یہ بات سنی کہ اللہ نے ان کے بچے میں خیر کا ذکر کیا ہو۔ اللہ نے ان کی حفاظت ان کے والد کی وجہ سے فرمائی۔
(۳۶۴۶۰) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : قرَأَ الْحَسَنُ ہَذِہِ الآیَۃَ {وَکَانَ أَبُوہُمَا صَالِحًا} قَالَ : مَا أَسْمَعُہُ ذَکَرَ فِی وَلَدِہِمَا خَیْرًا ، حَفِظَہُمَا اللَّہُ بِحِفْظِ أَبِیہِمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৬০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٦١) حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ جنت کی قیمت ہے۔
(۳۶۴۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ شَہِیدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ثَمَنُ الْجَنَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৬১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٦٢) حضرت اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے کہ حضرت حسن کہا کرتے تھے۔ جو چیز اللہ نے لوگوں پر حرام کی ہے وہ اس سے ڈرتے ہیں اور جو چیز اللہ نے لوگوں کو دی ہے اس میں اچھائی کرتے ہیں۔
(۳۶۴۶۲) حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، أَنَّ الْحَسَنَ کَانَ یَقُولُ : اتَّقَوْا فِیمَا حَرَّمَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ وَأَحْسَنُوا فِیمَا رَزَقَہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৬২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٦٣) حضرت حسن سے ارشادِ باری تعالیٰ { رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الآخِرَۃِ حَسَنَۃً } کے بارے میں روایت ہے۔ فرمایا : دنیا میں علم اور عبادت اور آخرت میں جنت۔
(۳۶۴۶۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ {رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الآخِرَۃِ حَسَنَۃً} قَالَ فِی الدُّنْیَا الْعِلْمُ وَالْعِبَادَۃُ ، وَفِی الآخِرَۃِ الْجَنَّۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৬৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٦٤) حضرت حسن سے ارشادِ باری تعالیٰ { وَلاَ تَنْسَ نَصِیبَک مِنَ الدُّنْیَا } کے بارے میں روایت ہے فرمایا : اضافی چیز آگے بھیج دو اور اتنی چیز روکو جو تمہیں (منزل پر) پہنچا دے۔
(۳۶۴۶۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ {وَلاَ تَنْسَ نَصِیبَک مِنَ الدُّنْیَا} قَالَ : قَدِّمَ الْفَضْلَ وَأَمْسِکْ مَا یُبَلِّغُکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৬৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٦٥) حضرت حسن سے ارشادِ باری تعالیٰ { یَسْعَی نُورُہُمْ بَیْنَ أَیْدِیہِمْ وَبِأَیْمَانِہِمْ } کے بارے میں روایت ہے۔ فرمایا : قیامت کے دن پل صراط پر یہ ہوگا۔
(۳۶۴۶۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ {یَسْعَی نُورُہُمْ بَیْنَ أَیْدِیہِمْ وَبِأَیْمَانِہِمْ} قَالَ : عَلَی الصِّرَاطِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৬৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٦٦) حضرت ابوالاشہب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن نے قرأت شروع کی یہاں تک کہ { وَلاَ یَذْکُرُونَ اللَّہَ إِلاَّ قَلِیلاً } تک پہنچے۔ فرمایا : یہ تھوڑے صرف اس لیے ہیں کہ یہ غیر اللہ کے لیے (بہت) ہوتے ہیں۔
(۳۶۴۶۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، قَالَ : قرَأَ الْحَسَنُ حَتَّی بَلَغَ : {وَلاَ یَذْکُرُونَ اللَّہَ إِلاَّ قَلِیلاً} قَالَ: إنَّمَا قَلَّ لأَنَّہُ کَانَ لِغَیْرِ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৬৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٦٧) حضرت ابوالاشہب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن نے قرآن مجید کی آیت { التَّائِبُونَ الْعَابِدُونَ } تلاوت کی تو فرمایا : انھوں نے شرک سے توبہ کی اور وہ نفاق سے بری ہوئے۔
(۳۶۴۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، قَالَ : قرَأَ الْحَسَنُ : {التَّائِبُونَ الْعَابِدُونَ} قَالَ : تَابُوا مِنَ الشِّرْکِ وَبَرِئُوا مِنَ النِّفَاقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৬৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٦٨) حضرت حسن فرماتے ہیں۔ علماء تین طرح کے ہیں۔ بعض وہ علماء ہیں جو اپنے نفس کے لیے اور دوسروں کے لیے عالم ہیں۔ یہ علماء میں سے افضل اور بہتر ہیں۔ اور بعض وہ علماء ہیں جو اپنے نفس کے لیے عالم ہیں۔ یہ بھی بہتر ہیں۔ اور بعض علماء وہ ہیں جو نہ اپنے نفس کے لیے ہیں اور نہ کسی غیر کے لیے۔ یہ علماء میں سے بدترین ہیں۔
(۳۶۴۶۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَقِیلٍ بَشِیرُ بْنُ عُقْبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ یَقُولُ : الْعُلَمَائُ ثَلاَثَۃٌ : مِنْہُمْ عَالِمٌ لِنَفْسِہِ وَلِغَیْرِہِ فَذَلِکَ أَفْضَلُہُمْ وَخَیْرُہُمْ ، وَمِنْہُمْ عَالِمٌ لِنَفْسِہِ فَحَسَنٌ ، وَمِنْہُمْ عالِمٌ لاَ لِنَفْسِہِ ، وَلاَ لِغَیْرِہِ فَذَلِکَ شَرُّہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৬৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٦٩) حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تم میں سے جو شخص اس بات کی صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ اپنے اہل کا، اپنے قبیلہ کا اور ان سے آگے والے لوگوں کا امام ہو تو اس کو یہ کام کرنا چاہیے۔ کیونکہ تم سے جو چیز بھی لی جائے گی اس میں تمہارا حصہ ہوگا۔
(۳۶۴۶۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ أَنْ یَکُونَ إمَامًا لأَہْلِہِ إمَامًا لحیہ إمَامًا لِمَنْ وَرَائَ ذَلِکَ فَلْیَفْعَلْ ، فَإِنَّہُ لَیْسَ شَیْئٌ یُؤْخَذُ عَنْک إِلاَّ کَانَ لَک فِیہِ نَصِیبٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৬৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٧٠) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو اپنے گھر والوں کو اس بات پر پکا کرتے تھے کہ وہ کسی سائل کو واپس نہیں کریں گے۔
(۳۶۴۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : أَدْرَکْت أَقْوَامًا یَعْزِمُونَ عَلَی أَہَالِیہِمْ أَنْ لاَ یَرُدُّوا سَائِلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৪৭০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسن بصری کا کلام
(٣٦٤٧١) حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ انھوں نے { وَاسْأَلْہُمْ عَنِ الْقَرْیَۃِ الَّتِی کَانَتْ حَاضِرَۃَ الْبَحْرِ إذْ یَعْدُونَ فِی السَّبْتِ إذْ تَأْتِیہِمْ حِیتَانُہُمْ یَوْمَ سَبْتِہِمْ شُرَّعًا } پوری آیت تلاوت کی۔ تو فرمایا : یہ ایک مچھلی تھی جس کو اللہ تعالیٰ نے ایک دن ان پر حرام کیا تھا اور اس کے علاوہ بقیہ دنوں میں اس کو لوگوں کے لیے حلال کیا تھا۔ پس یہ مچھلی ان کے پاس اس دن حاملہ اونٹنی کی طرح کی آجاتی تھیں۔ جو کسی کو نہیں روکتی تھی۔ چنانچہ ان لوگوں نے ارادہ کیا اور (اس کو) روکنا شروع کیا۔ یہاں تک کہ وہ اس کو پکڑ لیتے اور پھر کھالیتے۔ خدا کی قسم ! اس کھانے سے بڑھ کر کوئی کھانا نہیں ہے جو لوگوں نے کبھی کھایا ہو۔ اس نے دنیا میں رسوائی اور آخرت میں شدید ترین عذاب کو چھوڑ دیا۔ اور خدا کی قسم ! مومن تو خدا کے ہاں مچھلی سے زیادہ حرمت رکھتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے لیے قیامت کے دن کا وعدہ کر رکھا ہے اور قیامت زیادہ وحشت ناک اور ہو کر رہنے والی ہے۔
(۳۶۴۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أنَّہُ تَلاَ : {وَاسْأَلْہُمْ عَنِ الْقَرْیَۃِ الَّتِی کَانَتْ حَاضِرَۃَ الْبَحْرِ إذْ یَعْدُونَ فِی السَّبْتِ إذْ تَأْتِیہِمْ حِیتَانُہُمْ یَوْمَ سَبْتِہِمْ شُرَّعًا} الآیَۃَ ، قَالَ : کَانَ حُوتٌ حَرَّمَہُ اللَّہُ علیہم فِی یَوْمٍ وَأَحَلَّہُ لَہُمْ فِی سِوَی ذَلِکَ ، فَکَانَ یَأْتِیہِمْ فِی الْیَوْمِ الَّذِی حُرِّمَ عَلَیْہِمْ کَأَنَّہُ الْمَخَاضُ ، مَا یَمْتَنِعُ مِنْ أَحَدٍ ، فَجَعَلُوا یَہُمُّونَ وَیُمْسِکُونَ حَتَّی أَخَذُوہُ فَأَکَلُوا وَاللہِ بِہَا أَوْخَمَ أَکْلَۃً أَکَلَہَا قَوْمُ لُوطٍ أَبْقَی خِزْیًا فِی الدُّنْیَا وَأَشَدَّ عُقُوبَۃً فِی الآخِرَۃِ ، وَایْمُ اللہِ لَلْمُؤْمِنُ أَعْظَمُ حُرْمَۃً عِنْدَ اللہِ مِنْ حُوتٍ ، وَلَکِنَّ اللَّہَ جَعَلَ مَوْعِدَ قَوْمِی السَّاعَۃَ ، وَالسَّاعَۃُ أَدْہَی وَأَمَرُّ۔
tahqiq

তাহকীক: