মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩১১ টি
হাদীস নং: ৩৫৭৭১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٧٢) حضرت ابن طاوس، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے زیادہ متقی شخص نہیں دیکھا۔
(۳۵۷۷۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ، عن ابن جریج، عن ابن طاوس، عن أبیہ قَالَ: ما رأیت أحدا أتقی من ابن عمر۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৭২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٧٣) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ آدمی اہل علم میں سے تب ہوتا ہے جب وہ اپنے سے اوپر والوں پر حسد نہ کرے اور اپنے سے نیچے والوں کو حقیر نہ سمجھے اور اپنے علم کے ذریعہ، مال نہ تلاش کرے۔
(۳۵۷۷۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ یَکُونُ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ حَتَّی لاَ یَحْسُدَ مَنْ فَوْقَہُ وَلاَ یُحَقِّرَ مَنْ دُونَہُ وَلاَ یَبْتَغِی بِعِلْمِہِ ثَمَنًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৭৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٧٤) حضرت ابن عمر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کوئی بندہ ایمان کی حقیقت کو نہیں پہنچ سکتا یہاں تک کہ لوگ اس کو اس کے دین کے بارے میں پاگل شمار نہ کرنے لگیں۔
(۳۵۷۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ یَبْلُغُ عَبْدٌ حَقِیقَۃَ الإِیمَانِ حَتَّی یُعِدَّ النَّاسَ حَمْقَی فِی دِینِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৭৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٧٥) حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر (رض) کے پاس حاضر ہوا تو میں نے دیکھا کہ وہ اپنی کہنیاں بچھائے ہوئے تھے اور ایسے تکیہ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے جس میں گھاس بھرا ہوا تھا۔
(۳۵۷۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی ابْنِ عُمَرَ فَإِذَا ہُوَ مُفْتَرِشٌ ذِرَاعَیْہِ ، مُتَوَسِّدٌ وِسَادَۃً حَشْوُہَا لِیفٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৭৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٧٦) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مومن کے قبر سے نکلنے کے وقت اس کی دیکھی ہوئی صورتوں میں سے بہترین صورت اس کا استقبال کرے گی۔ مومن اس سے کہے گا۔ تم کون ہو ؟ وہ مومن سے کہے گی میں وہی ہوں جو دنیا میں تیرے ساتھ تھی۔ میں تمہیں جنت میں داخل کروانے تک نہیں چھوڑوں گا۔
(۳۵۷۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : یَسْتَقْبِلُ الْمُؤْمِنُ عِنْدَ خُرُوجِہِ مِنْ قَبْرِہِ أَحْسَنَ صُورَۃٍ رَآہَا قَطُّ ، فَیَقُولُ لَہَا : مَنْ أَنْتِ فَتَقُولُ لَہُ : أَنَا الَّتِی کُنْت مَعَک فِی الدُّنْیَا ، لاَ أُفَارِقُ حَتَّی أُدْخِلَک الْجَنَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৭৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٧٧) حضرت قتادہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر سے پوچھا گیا کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی کیا کرتے تھے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔ لیکن ان کے دلوں میں ایمان پہاڑوں سے بھی زیادہ مضبوط ہوتا تھا۔
(۳۵۷۷۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَکِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ: قَالَ قِیلَ لاِبْنِ عُمَرَ: کَانَ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَضْحَکُ بَعْضُہُمْ إِلَی بَعْضٍ ؟ قَالَ : نَعَمْ والإِیمَانُ أَثْبَتُ فِی قُلُوبِہْم مِنَ الْجِبَالِ الْرَّوَاسِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৭৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٧٨) ایک صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) کو جب کوئی آدمی جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنتوں کی پیروی کرتے دیکھتا تو وہ یہ گمان کرتا کہ ان پر کسی شے کا اثر ہے۔
(۳۵۷۷۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ إذَا رَآہُ أَحَدٌ ظَنَّ أَنَّ بِہِ شَیْئًا مِنْ تَتَبُّعِہِ آثَارَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৭৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٧٩) حضرت عمرو سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر (رض) فرماتے تھے۔ جب سے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روح مبارک قبض ہوئی ہے میں نے ایک اینٹ، اینٹ پر نہیں رکھی اور نہ ہی کوئی درخت لگایا ہے۔
(۳۵۷۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ : مَا وَضَعْت لَبِنَۃً علی لبنۃ ، وَلاَ غَرَسْت نَخْلَۃً مُنْذُ قُبِضَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৭৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٨٠) حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت ہے کہ وہ ان نشانات کے پاس نماز پڑھنے کو ناپسند کرتے تھے جو مروان نے پتھر سے بنائے تھے۔
(۳۵۷۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُصَلِّیَ إِلَی أَمْیَالٍ صَنَعَہَا مَرْوَانُ مِنْ حِجَارَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৮০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٨١) حضرت ابوسہل کہتے ہیں کہ میں نے اس آیت { کُلُّ نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ رَہِینَۃٌ إِلاَّ أَصْحَابَ الْیَمِینِ } کے بارے میں حضرت ابن عمر کو سنا۔ آپ (رض) نے فرمایا : یہ مسلمانوں کے بچوں کا ذکر ہے۔
(۳۵۷۸۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ السُّلَیْکِ ، عَنْ أَبِی سَہْلٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ فِی ہَذِہِ الآیَۃِ : {کُلُّ نَفْسٍ بِمَا کَسَبَتْ رَہِینَۃٌ إِلاَّ أَصْحَابَ الْیَمِینِ} ۔ قَالَ : أَطْفَالُ الْمُسْلِمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৮১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٨٢) حضرت ابن عمر (رض) کے بارے میں روایت ہے کہ انھوں نے حمران سے فرمایا : تم ایسی ذمہ داری کے ساتھ خدا کی ملاقات نہ کرنا جس کے پورا کرنے کے لیے کچھ نہ ہو کیونکہ قیامت کے دن کوئی درہم و دینار نہیں ہوگا۔ اور لوگوں کو صرف ان کے اعمال کے ذریعہ جزا دی جائے گی۔
(۳۵۷۸۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، قَالَ: حدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عَطَائٍ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّہُ قَالَ لِحُمْرَانَ: لاَ تَلْقِیَنَّ اللَّہَ بِذِمَّۃٍ لاَ وَفَائَ بِہَا ، فَإِنَّہُ لَیْسَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ دِینَارٌ ، وَلاَ دِرْہَمٌ ، إنَّمَا یُجَازَی النَّاسُ بِأَعْمَالِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৮২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٨٣) حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے۔ میں نے اپنے ساتھیوں کو ایک امر پر پایا ہے۔ پس اگر میں ان کی مخالفت کروں تو مجھے ڈر ہے کہ کہیں میں ان کو نہ مل سکوں۔
(۳۵۷۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : نُبِّئْت عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إنِّی أَلْفَیْت أَصْحَابِی عَلَی أَمْرٍ ، وَإِنِّی إنْ خَالَفْتہمْ خَشِیت أَنْ لاَ أَلْحَقَ بِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৮৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٨٤) حضرت ابن عمر (رض) سے { أَوْ خَلْقًا مِمَّا یَکْبُرُ فِی صُدُورِکُمْ } کے بارے میں روایت ہے۔ آپ (رض) نے فرمایا : موت۔ اگر تم مردہ ہوتے تو میں تمہیں زندہ کردیتا۔
(۳۵۷۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ {أَوْ خَلْقًا مِمَّا یَکْبُرُ فِی صُدُورِکُمْ} قَالَ : الْمَوْتُ : لَوْ کُنْتُمُ الْمَوْتَ لأَحْیَیْتُکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৮৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٨٥) حضرت ابن عمر سے { فَلاَ اقْتَحَمَ الْعَقَبَۃَ } کے بارے میں روایت ہے۔ آپ نے فرمایا : یہ جہنم میں زلال کا پہاڑ ہے۔
(۳۵۷۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : {فَلاَ اقْتَحَمَ الْعَقَبَۃَ} قَالَ : جَبَلٌ زُلاَلٌ فِی جَہَنَّمَ۔ (ابن جریر ۲۰۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৮৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٨٦) حضرت نافع، حضرت ابن عمر (رض) کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ جب بھی یہ آیت پڑھتے تو رو پڑتے : {إِنْ تُبْدُوا مَا فِی أَنْفُسِکُمْ أَوْ تُخْفُوہُ یُحَاسِبْکُمْ بِہِ اللَّہُ }۔
(۳۵۷۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ سُلَیْمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَا تَلاَ ہَذِہِ الآیَۃَ قَطُّ إِلاَّ بَکَی : {إِنْ تُبْدُوا مَا فِی أَنْفُسِکُمْ أَوْ تُخْفُوہُ یُحَاسِبْکُمْ بِہِ اللَّہُ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৮৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٨٧) حضرت ابن عمر نے فرمایا : تم خیر کا مظاہرہ کرو۔ شر کا مظاہرہ نہ کرو۔
(۳۵۷۸۷) حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَلِیطُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ : رَأوا بِالْخَیْرِ ، وَلاَ تُرَاؤوا بِالشَّرِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৮৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٨٨) حضرت ابن عمر (رض) سے وَبِالأَسْحَارِ ہُمْ یَسْتَغْفِرُونَ کے بارے میں روایت ہے۔ فرمایا : وہ لوگ نماز پڑھتے ہیں۔
(۳۵۷۸۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَبَلَۃَ بْنِ سُحَیْمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَبِالأَسْحَارِ ہُمْ یَسْتَغْفِرُونَ ، قَالَ : یُصَلُّونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৮৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٨٩) حضرت نافع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) اپنے آپ کو بتا کر ایک کام کرتے تھے جو آپ عام لوگوں میں نہیں کرتے تھے۔
(۳۵۷۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَعْمَلُ فِی خَاصَّۃِ نَفْسِہِ بِالشَّیْئِ لاَ یَعْمَلُ بِہِ فِی النَّاسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৮৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٩٠) حضرت محمد سے روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) رات کے وقت جب بھی بیدار ہوتے تو نماز پڑھتے۔
(۳۵۷۹۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: کَانَ ابْنُ عُمَرَ کُلَّمَا اسْتَیْقَظَ مِنَ اللَّیْلِ صَلَّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭৯০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابن عمر (رض) کا کلام
(٣٥٧٩١) حضرت میمون سے روایت ہے کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر سے کہا گیا۔ حضرت زید بن ثابت فوت ہوئے اور انھوں نے ایک لاکھ درہم چھوڑے۔ آپ (رض) نے فرمایا : لیکن تم ایک لاکھ درہم مت چھوڑنا۔
(۳۵۷۹۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَیْمُونٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قِیلَ لاِبْنِ عُمَرَ : تُوُفِّیَ زَیْدُ بْنُ حَارِثَۃَ وَتَرَکَ مِئَۃَ أَلْفٍ درہم ، قَالَ : لَکِنْ لاَ تَتْرُکْہُ۔
তাহকীক: