মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

کھانوں کے ابواب - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫ টি

হাদীস নং: ২৪৯১৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جاؤ تو تم اس کے کھانے سے کھاؤ
(٢٤٩١٨) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے پاس جاؤ اور وہ تمہیں کوئی چیز کھلائے تو تم کھالو اور سوال نہ کرو۔ پس اگر وہ تمہیں کوئی مشروب پلائے تو تم پی لو اور اس سے سوال نہ کرو۔ پھر اگر تمہیں اس میں سے کوئی چیز شک میں ڈالے تو تم اس میں پانی ملا لو۔
(۲۴۹۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : إِذَا دَخَلْتَ عَلَی أَخِیکَ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَک طَعَامًا فَکُلْ وَلاَ تَسْأَلْ ، فَإِنْ سَقَاکَ شَرَابًا فَاشْرَبْ وَلاَ تَسْأَلْ ، فَإِنْ رَابَکَ مِنْہُ شَیْئٌ فَشُجَّہُ بِالْمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯১৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جاؤ تو تم اس کے کھانے سے کھاؤ
(٢٤٩١٩) حضرت عمر انصاری سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک کو کہتے سُنا کہ جب تم کسی ایسے آدمی کے ہاں جاؤ جس کو تم اس کے پیٹ کے بارے میں قابل تہمت خیال نہ کرو۔ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ اور اس کے مشروب میں سے پی لو۔
(۲۴۹۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عُمَرَ الأَنْصَارِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ : إِذَا دَخَلْتَ عَلَی رَجُلٍ لاَ تَتَّہِمُہُ فِی بَطْنِہِ ، فَکُلْ مِنْ طَعَامِہِ ، وَاشْرَبْ مِنْ شَرَابِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯১৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جاؤ تو تم اس کے کھانے سے کھاؤ
(٢٤٩٢٠) حضرت جابر سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ تمہیں مسلمان کے گھر میں جو چیز ملے تم اس کو کھا سکتے ہو۔
(۲۴۹۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : مَا وَجَدْتَ فِی بَیْتِ الْمُسْلِمِ ، فَکُلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯২০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جاؤ تو تم اس کے کھانے سے کھاؤ
(٢٤٩٢١) حضرت یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک چرواہے کے ہاں گئے جس نے ہمیں دعوت پر بلایا تھا۔ وہ ہمارے پاس نبیذ لے کر آیا۔ میں نے تو اس کو ناپسند کیا لیکن حضرت علی ۔۔۔راوی ابوبکر کہتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ وہ ابن حسین بن علی ہوں ۔۔۔نے اس کو لے لیا اور پھر اس کو پی بھی لیا اور فرمایا۔ جب تم اپنے کسی مسلمان بھائی کے پاس جاؤ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ او اس کے مشروب میں سے پیو۔
(۲۴۹۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : دَخَلْنَا عَلَی رَاعٍ دَعَانَا لِطَعَامٍ ، وَأَتَانَا بِنَبِیذٍ فَکَرِہْتُہُ ، فَأَخَذَہُ عَلِیٌّ ، قَالَ أَبُو بَکْرٍ : یَنْبَغِی أَنْ یَکُونَ ابْنُ الْحُسَیْنِ بْنُ عَلِیٍّ فَشَرِبَہُ ، وَقَالَ : إِذَا دَخَلْتَ عَلَی أَخِیکَ الْمُسْلِمِ فَکُلْ مِنْ طَعَامِہِ ، وَاشْرَبْ مِنْ شَرَابِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯২১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جاؤ تو تم اس کے کھانے سے کھاؤ
(٢٤٩٢٢) حضرت موسیٰ بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو کہتے سُنا کہ جب تم کسی مسلمان کے گھر جاؤ تو تم اس کے کھانے میں سے کھاؤ اور اس کے مشروب میں سے پیو۔
(۲۴۹۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یَقُولُ : إِذَا دَخَلْتَ بَیْتَ مُسْلِمٍ فَکُلْ مِنْ طَعَامِہِ ، وَاشْرَبْ مِنْ شَرَابِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯২২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جاؤ تو تم اس کے کھانے سے کھاؤ
(٢٤٩٢٣) حضرت عائشہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ صحابہ نے پوچھا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! دیہاتی لوگ ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں جس کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں ہوتا کہ یہ کیا ہے ؟ اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” تم اس پر بسم اللہ پڑھ لو اور (اس کو) کھالو۔ “
(۲۴۹۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّ الأَعْرَابَ یَأْتُونَنَا بِلَحْمٍ لاَ نَدْرِی مَا ہُوَ ، ذُکِرَ اسْمُ اللہِ عَلَیْہِ ، أَمْ لاَ ؟ فَقَالَ : سَمُّوا عَلَیْہِ ، وَکُلُوہُ۔ (بخاری ۲۰۵۷۔ دارمی ۱۹۷۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯২৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بائیں ہاتھ سے کھانا ، پینا
(٢٤٩٢٤) حضرت زہری سے روایت ہے کہ انھوں نے ابو بکر بن عبید اللہ بن عبداللہ کو اپنے دادا سے، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرکے بیان کرتے سُنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” شیطان، بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی کھائے تو اس کو چاہیے کہ وہ دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیے۔ “
(۲۴۹۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، سَمِعَ أَبَا بَکْرِ بْنَ عُبَیْدِ اللہِ بن عَبْدِ اللہِ ، یُخْبِرُ عَنْ جَدِّہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ الشَّیْطَانَ یَأْکُلُ بِشِمَالِہِ وَیَشْرَبُ بِشِمَالِہِ ، فَإِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ فَلْیَأْکُلْ بِیَمِینِہِ ، وَلِیَشْرَبْ بِیَمِینِہِ۔ (مسلم ۱۰۵۔ ابوداؤد ۳۷۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯২৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بائیں ہاتھ سے کھانا ، پینا
(٢٤٩٢٥) حضرت انس بن مالک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی کھائے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیئے۔ کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔ “
(۲۴۹۲۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ دِہْقَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ فَلْیَأْکُلْ بِیَمِینِہِ ، وَلْیَشْرَبْ بِیَمِینِہِ ، فَإِنَّ الشَّیْطَانَ یَأْکُلُ بِشِمَالِہِ ، وَیَشْرَبُ بِشِمَالِہِ۔ (احمد ۳/۲۰۲۔ ابویعلی ۴۲۵۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯২৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بائیں ہاتھ سے کھانا ، پینا
(٢٤٩٢٦) حضرت ابن عباس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ تم بائیں ہاتھوں سے نہ کھاؤ۔ اور بائیں ہاتھوں سے نہ پیو۔ حضرت آدم نے بھول کر بائیں ہاتھ سے کھالیا تھا تو اس سے ان کی یادداشت کمزور ہوئی۔
(۲۴۹۲۶) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ، عَنْ عَبْدِالْمَلِکِ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ سَلْمَان، عَنِ الضَّحَّاکِ بْنِ مُزَاحِمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ : لاَ تَأْکُلُوا بِشَمَائِلِکُمْ ، وَلا تَشرَبُوا بِشَمَائِلِکُمْ ، فَإِنَّ آدَمَ أَکَلَ بِشِمَالِہِ وَنَسِیَ ، فَأَوْرَثَہُ ذَلِکَ النِّسْیَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯২৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بائیں ہاتھ سے کھانا ، پینا
(٢٤٩٢٧) حضرت وہب بن کیسان سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ کو سُنا کہ آپ نے فرمایا : میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بچپن میں تھا اور میرا ہاتھ پیالہ میں گھوم رہا تھا۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا۔ ” اے بچے ! اللہ کا نام لو اور دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔ “
(۲۴۹۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ کَثِیرٍ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ کَیْسَانَ ، سَمِعَہُ مِنْ عُمَرَ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : کُنْتُ غُلاَمًا فِی حِجْرِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَکَانَتْ یَدِی تَطِیشُ فِی الصَّحْفَۃِ ، فَقَالَ لِی : یَا غُلاَمُ ، سَمِّ اللَّہَ ، وَکُلْ بِیَمِینِکَ ، وَکُلْ مِمَّا یَلِیکَ۔ (بخاری ۵۳۷۶۔ مسلم ۱۰۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯২৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بائیں ہاتھ سے کھانا ، پینا
(٢٤٩٢٨) حضرت عمر بن ابی سلمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت کھانا کھا رہے تھے ۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اے بیٹے ! بیٹھ جاؤ۔ بسم اللہ پڑھو اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔ “
(۲۴۹۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بن عُروَۃَ ، عْن أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی وَجْزَۃَ السَّعْدِیِّ ، عَن رَجُلٍ مِنْ مُزَیْنَۃَ ، عَن عُمَرَ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : دَخَلتُ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ یَأْکُل ، فَقَالَ : اجْلِسْ یَابُنَی ، وَقُلْ : بِسْمِ اللہِ ، وَکُلْ بِیَمِینِکَ ، وَکُلْ مِمَّا یَلِیکَ۔ (ابوداؤد ۳۷۷۱۔ نسائی ۶۷۵۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯২৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بائیں ہاتھ سے کھانا ، پینا
(٢٤٩٢٩) حضرت برید بن ابی مریم ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کو دیکھا۔ اس نے بائیں ہاتھ سے کھانے کا ارادہ کیا تھا۔ حضرت عمر نے فرمایا : نہیں۔ مگر یہ صورت ہے کہ تمہارا ہاتھ معذور ہو یا خراب ہو۔
(۲۴۹۲۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ مُطَرِّفٍ ، عَنْ بُرَیْد بْنِ أَبِی مَرْیَمَ ، عْن أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَجُلاً وَقَدْ ضَرَبَ بِیَدِہِ الْیُسْرَی لِیَأْکُلَ بِہَا، قَالَ: لاَ، إِلاَّ أَنْ تَکُونَ یَدُکَ عَلِیلَۃً، أَوْ مُعْتَلَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯২৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بائیں ہاتھ سے کھانا ، پینا
(٢٤٩٣٠) حضرت عبید اللہ بن ابی جروہ، اپنی پھوپھی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ نے ایک عورت کو دیکھا کہ وہ اپنے بائیں ہاتھ سے کھا رہی تھی تو آپ نے اس کو منع فرمایا۔
(۲۴۹۳۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبْحٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی جَرْوَۃَ ، عَنْ عَمَّتِہِ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ رَأَتِ امْرَأَۃً تَأْکُلُ بِشِمَالِہَا ، فَنَہَتْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯৩০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بائیں ہاتھ سے کھانا ، پینا
(٢٤٩٣١) حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد کے ہاں بائیں ہاتھ سے پانی پیا تو انھوں نے مجھے نہیں روکا۔
(۲۴۹۳۱) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : شَرِبْتُ عِنْدَ مُحَمَّدٍ بِشِمَالِی ، فَلَمْ یَنْہَنِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯৩১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بائیں ہاتھ سے کھانا ، پینا
(٢٤٩٣٢) حضرت ایاس بن سلمہ سے روایت ہے کہ ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ ایک آدمی نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاں اپنے بائیں ہاتھ سے کھایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” تم اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔ “ اس آدمی نے کہا۔ مجھے اس کی طاقت نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تجھے اس کی طاقت نہ ہو۔ “ اس آدمی کو دایاں ہاتھ سے صرف تکبر مانع تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ پس یہ شخص پھر دایاں ہاتھ اپنے منہ تک نہیں اٹھا سکتا تھا۔
(۲۴۹۳۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ إِیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ ؛ أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُ : أَنَّ رَجُلاً أَکَلَ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِشِمَالِہِ ، فَقَالَ : کُلْ بِیَمِینِکَ ، قَالَ : لاَ أَسْتَطِیعُ ، قَالَ : لاَ اسْتَطَعْتَ ، مَا مَنَعَہُ إِلاَّ الْکِبْرُ ، قَالَ : فَمَا رَفَعَہَا إِلَی فِیہِ۔ (مسلم ۱۰۷۔ احمد ۴/۴۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯৩২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ بائیں ہاتھ سے کھانا ، پینا
(٢٤٩٣٣) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا کہ ہم میں سے کوئی اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے۔
(۲۴۹۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَأْکُلَ أَحَدُنَا بِشِمَالِہِ۔ (مسلم ۱۰۴۔ ابوداؤد ۴۱۳۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯৩৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ انگلیاں چاٹنے کے بارے میں
(٢٤٩٣٤) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ اپنی انگلیوں کو صاف نہ کرے یہاں تک کہ وہ ان کو چوس لے۔ کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے لیے کھانے کے کس حصہ میں برکت رکھی گئی ہے۔ “
(۲۴۹۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذَا طَعِمَ أَحَدُکُمْ فَلاَ یَمْسَحْ یَدَہُ حَتَّی یَمُصَّہَا ، فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی فِی أَیِّ طَعَامِہِ یُبَارَکُ لَہُ فِیہِ۔

(مسلم ۱۶۰۷۔ ابن ماجہ ۳۲۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯৩৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ انگلیاں چاٹنے کے بارے میں
(٢٤٩٣٥) حضرت ابن عباس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ انگلیوں کو صاف نہ کرے یہاں تک کہ وہ انگلیوں کو چاٹ لے یا چٹوا دے۔ “
(۲۴۹۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو بْنِ دِینَار ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ طَعَامًا ، فَلاَ یَمْسَحْہَا حَتَّی یَلْعَقَہَا ، أَوْ یُلْعِقَہَا۔ (بخاری ۵۴۵۶۔ مسلم ۱۲۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯৩৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ انگلیاں چاٹنے کے بارے میں
(٢٤٩٣٦) حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کھانا تناول فرماتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی تین انگلیوں کو چاٹ لیتے۔ حضرت انس کہتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا کہ ہم پیالہ کو صاف کریں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم میں سے کسی کو یہ بات معلوم نہیں ہے کہ اس کے لیئے کھانے کے کس حصہ میں برکت دی گئی ہے۔ “
(۲۴۹۳۶) حَدَّثَنَا سُوَیْد بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا أَکَلَ لَعِقَ أَصَابِعَہُ الثَّلاَثَ ، وَقَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْلُتَ الصَّحْفَۃَ ، وَقَالَ : إِنَّ أَحَدَکُمْ لاَ یَدْرِی فِی أَیِّ طَعَامِہِ یُبَارَکُ لَہُ فِیہِ۔ (مسلم ۱۶۰۷۔ ابوداؤد ۳۸۴۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯৩৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ انگلیاں چاٹنے کے بارے میں
(٢٤٩٣٧) حضرت عبد الرحمن بن کعب بن مبارک، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کھانے کے بعد اپنی تین انگلیاں چاٹتے ہوئے دیکھا۔
(۲۴۹۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَعِقَ أَصَابِعَہُ الثَّلاَثَ مِنَ الطَّعَامِ۔ (مسلم ۱۳۱۔ نسائی ۶۷۵۲)
tahqiq

তাহকীক: