মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

کھانوں کے ابواب - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫ টি

হাদীস নং: ২৪৮৯৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٨٩٨) حضرت ربیعہ، اپنی خالہ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : ہمیں عراق سے پنیرآیا پس میں نے حضرت عائشہ کی طرف بھیج دیا تو انھوں نے فرمایا۔ تم خود بھی کھاؤ اور مجھے بھی کھلاؤ۔
(۲۴۸۹۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ رَبِیعَۃَ ، عَنْ خَالَتِہِ ، قَالَتْ : جَائَنَا جُبْنٌ مِنَ الْعِرَاقِ ، فَأَرْسَلَتْ إِلَی عَائِشَۃَ ، فَقَالَتْ : کُلِی وَأَطْعِمِینِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৯৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٨٩٩) حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک تحریر میں فرمایا : پنیر پر اللہ کا نام لو اور اس کو کھاؤ۔ حضرت ابراہیم کہتے ہیں کہ پس جب ہم نے ان پہاڑوں کی جانب سفر کیا تو ہم نے عجمی لوگوں کے مصنوعات میں جو کچھ دیکھا تو ہم نے اس کو ناپسند سمجھا۔ اِلّا یہ کہ ہم اس کے بارے میں سوال کریں۔
(۲۴۸۹۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ : اُذْکُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَی الْجُبْنِ وَکُلُوا ، قَالَ إبْرَاہِیمُ : فَلَمَّا سَافَرْنَا إلَی ہَذِہِ الْجِبَالِ فَرَأَیْنَا مِنْ صَنِیعِ الأَعَاجِمِ مَا رَأَیْنَا کَرِہْنَاہُ ، إِلاَّ أَنْ نسْأَلَ عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৯৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩٠٠) حضرت قیس بن سکن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا : صرف وہ پنیر کھاؤ جس کو مسلمان یا اہل کتاب تیار کریں۔
(۲۴۹۰۰) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ السَّکَنِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لاَ تَأْکُلُوا مِنَ الْجُبْنِ إِلاَّ مَا صَنَعَ الْمُسْلِمُونَ وَأَہْلُ الْکِتَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯০০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩٠١) حضرت سوید سے روایت ہے ۔۔۔یہ حضرت سلمان کے غلام تھے اور ان کی اچھی تعریف کرتے تھے ۔۔۔ وہ کہتے ہیں کہ جب ہم نے مدائن کو فتح کرلیا تو لوگ دشمن کی تلاش میں نکلے۔۔۔ اس دوران ہمیں ایک ٹوکری ملی۔ اسے دیکھ کر حضرت سلمان نے کہا کہ اگر اس میں کھانا ہے تو ہم اسے کھائیں گے، اگر مال ہے تو ہم انھیں واپس دیں گے۔ جب ہم نے اسے کھولا تو اس میں خاص قسم کی کچھ روٹیاں، پنیر اور چھری تھی۔ یہ چیز عربوں نے پہلی بار دیکھی تھی۔ حضرت سلمان نے لوگوں کو بتایا کہ یہ کیسے بنائی جاتی ہیں پھر انھوں نے چھری سے اسے کاٹا او فرمایا اللہ کے نام کے ساتھ کھاؤ۔
(۲۴۹۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الرَّازِیّ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، عَنْ سُوَیْد ، غُلاَمٍ کَانَ لِسَلْمَانَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ خَیْرًا ، قَالَ : لَمَّا افْتَتَحْنَا الْمَدَائِنَ خَرَجَ النَّاسُ فِی طَلَبِ الْعَدُوِّ ، قَالَ : قَالَ سَلْمَانُ : وَقَدْ أَصَبْنَا سَلَّۃً ، فَقَالَ : افْتَحُوہَا فَإِنْ کَانَ طَعَامًا أَکَلْنَاہُ ، وَإِنْ کَانَ مَالاً دَفَعْنَاہُ إِلَی ہَؤُلاَئِ ، قَالَ : فَفَتَحْنَاہَا فَإِذَا أَرْغِفَۃٌ حُوَّارَی ، وَإِذَا جُبْنَۃٌ وَسِکِّینٌ ، قَالَ : وَکَانَ أَوَّلُ مَا رَأَتِ الْعَرَبُ الْحُوَّاری ، فَجَعَلَ سَلْمَانُ یَصِفُ لَہُمْ کَیْفَ یُعْمَلُ ، ثُمَّ أَخَذَ السِّکِّینَ وَجَعَلَ یَقْطَعُ ، وَقَالَ : بِسْمِ اللہِ کُلُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯০১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩٠٢) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین سے روایت ہے، یہ دونوں کہتے ہیں کہ اہل کتاب جو پنیر بنائیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۹۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِیرِینَ، قَالاَ: لاَ بَأْسَ بِمَا صَنَعَ أَہْلُ الْکِتَابِ مِنَ الْجُبْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯০২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩٠٣) حضرت عبد الملک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے پنیر کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : مسلمان اور اہل کتاب جو تیار کریں (وہ حلال ہے) ۔
(۲۴۹۰۳) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنِ الْجُبْنِ ؟ فَقَالَ : مَا صَنَعَ الْمُسْلِمُونَ وَأَہْلُ الْکِتَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯০৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩٠٤) حضرت عبد الملک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو کہتے سُنا۔ تم صرف وہی پنیر کھاؤ جس کو مسلمان، یہودی یا عیسائی تیار کریں۔ رہے مجوسی لوگ تو ان کا ذبیحہ ہمارے لیے حلال نہیں ہے۔ تو ان کا پنیر ہمارے لیئے کس طرح حلال ہوگا ؟
(۲۴۹۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَقُولُ : لاَ تَأْکُلْ مِنَ الْجُبْنِ إِلاَّ مَا صَنَعَ الْمُسْلِمُونَ ، وَالْیَہُودُ ، وَالنَّصَارَی ، فَأَمَّا الْمَجُوسُ فَلاَ تَحِلُّ لَنَا ذَبَائِحُہُمْ ، فَکَیْفَ یَحِلُّ لَنَا جُبْنُہُمْ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯০৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩٠٥) حضرت ابو وائل اور حضرت ابراہیم سے روایت ہے، یہ دونوں حضرات کہتے ہیں کہ جب مسلمان پہنچے تو انھوں نے مجوسیوں کے کھانوں میں سے ان کی روٹیاں اور ان کی پنیر ملی ۔ سب انھوں نے (اس کو) کھالیا۔ اور انھوں نے اس کے متعلق کچھ معلوم نہیں کیا۔ حضرت عمر کے ہاں پنیر کا ذکر کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : اس پر اللہ کا نام لو اور اس کو کھا جاؤ۔
(۲۴۹۰۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، وَإِبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : لَمَّا قَدِمَ الْمُسْلِمُونَ أَصَابُوا مِنْ أَطْعِمَۃِ الْمَجُوسِ ، مِنْ خُبْزِہِمْ وَجُبْنِہِمْ ، فَأَکَلُوا وَلَمْ یَسْأَلُوا عَنْ ذَلِکَ ، وَوُصِفَ الْجُبْنُ لِعُمَرَ ، فَقَالَ : اُذْکُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَیْہِ ، وَکُلُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯০৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩٠٦) حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب ہم پہاڑی علاقہ میں آئے اور ہم نے اُن (پہاڑیوں) کی مصنوعات دیکھیں تو ہم نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۴۹۰۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَمَّا أَتَیْنَا الْجَبَلَ فَرَأَیْنَا صَنِیعَہُمْ ،کَرِہْنَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯০৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩٠٧) حضرت علی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب تمہیں یہ بات معلوم نہ ہو کہ پنیر کس نے تیار کیا ہے تو تم اس پر اللہ کا نام لو اور اس کو کھا جاؤ۔
(۲۴۹۰۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أُمِّ مُوسَی ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إِذَا لَمْ تَدْرُوا مَنْ صَنَعَہُ ، فَاذْکُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَیْہِ ، وَکُلُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯০৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩٠٨) حضرت عمرو بن شرحبییل سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت عمر کے ہاں پنیر کا ذکر کیا اور ہم نے ان سے کہا۔ یہ اس طرح سے تیار کی جاتی ہے کہ اس میں مردار کے اعضاء کی آمیزش ہوتی ہے۔ تو حضرت عمر نے فرمایا ! تم اس پر خدا کا نام لے لو اور اس کو کھا جاؤ۔
(۲۴۹۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِیلَ ، قَالَ : ذَکَرْنَا الْجُبْنَ عِنْدَ عُمَرَ، فَقُلْنَا لَہُ : إِنَّہُ یُصْنَعُ فِیہِ أَنَافِح الْمَیْتَۃِ ، فَقَالَ : سَمُّوا عَلَیْہِ وَکُلُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯০৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩٠٩) حضرت حسن بن علی کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے پنیر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ تم اس پر چھری رکھ دو اور اس پر اللہ کا نام لے دو اور کھا جاؤ۔ “
(۲۴۹۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَحْشٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْجُبْنِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، ضَعِ السِّکِّینَ ، وَاذْکُرِ اسْمَ اللہِ عَلَیْہِ وَکُلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯০৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩١٠) حضرت عمرو بن عثمان، حضرت موسیٰ بن طلحہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے موسیٰ کو یہ کہتے سُنا کہ حضرت طلحہ چھری (پنیر پر) رکھتے اور اللہ کا نام پڑھتے اور پنیر کو کاٹ کر کھالیتے۔
(۲۴۹۱۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَذْکُرُ : أَنَّ طَلْحَۃَ کَانَ یَضَعُ السِّکِّینَ ، وَیَذْکُرُ اسْمَ اللہِ ، وَیَقْطَعُ وَیَأْکُلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯১০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩١١) حضرت ابو رزین سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ پنیر میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۴۹۱۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْجُبْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯১১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩١٢) حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ لوگ اپنے سفروں میں پنیر کو زاد راہ کے طور پر لے جاتے تھے۔
(۲۴۹۱۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : کَانُوا یَتَزَوَّدُونَ الْجُبْنَ فِی أَسْفَارِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯১২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩١٣) حضرت شعبی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں غزوہ تبو ک کے موقع پر پنیر لایا گیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا۔ یہ وہ کھانا ہے جس کو مجوسی لوگ تیار کتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم اس پر اللہ کا نام لو اور اس کو کھاؤ۔ “
(۲۴۹۱۳) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أُتِیَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی غَزْوَۃِ تَبُوکَ بِجُبْنَۃٍ ، فَقِیلَ : إِنَّ ہَذَا طَعَامٌ یَصْنَعُہُ الْمَجُوسُ ، فَقَالَ : اُذْکُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَیْہِ ، وَکُلُوہُ۔

(ابوداؤد ۳۸۱۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯১৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩١٤) حضرت عبداللہ بن عمر، حضرت سالم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کوفی پنیر کھایا کرتے تھے۔
(۲۴۹۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سَالِمٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَأْکُلُ الْجُبْنَ الْکُوفِیَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯১৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩١٥) حضرت نوشجان ابو المغیرہ بیان کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس سے پنیر کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : ہمیں ملک عراق سے کوئی ایسا میوہ نہیں آتا جو ہمیں اس سے زیادہ پسند ہو۔
(۲۴۹۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ ، قَالَ : حدَّثَنَا النَّوْشَجَانُ أَبُو الْمُغِیرَۃِ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الْجُبْنِ ؟ فَقَالَ : مَا یَأْتِینَا مِنَ الْعِرَاقِ فَاکِہَۃ أَعْجَبُ إِلَیْنَا مِنَ الْجُبْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯১৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٩١٦) حضرت سعید بن عبیدہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر سے پنیر کے بارے میں سوال کیا ؟ تو حضرت ابن عمر نے اس سے پوچھا۔ پنیر کیا ہوتا ہے ؟ اس نے کہا۔ دودھ سے بنتا ہے۔ حضرت ابن عمر نے اس سے کہا۔ پنیر کو کھاؤ بھی اور پیو بھی ۔ اس آدمی نے کہا اس میں مردار بھی ہوتا ہے۔ حضرت ابن عمر نے اس سے کہا۔ تم مردار کو نہ کھاؤ۔
(۲۴۹۱۶) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْجُبْنِ ؟ فَقَالَ لَہُ ابْنُ عُمَرَ : وَمَا الْجُبْنُ ؟ قَال : مِن اللَّبَن ، فَقَالَ لَہُ ابْنُ عُمَرَ : کُلِ الْجُبْنَ وَاشْرَبْہُ ، فَقَالَ : إِنَّ فِیہِ مَیْتَۃً ؟ فَقَالَ لَہُ ابْنُ عُمَرَ : فَلاَ تَأْکُلِ الْمَیْتَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৯১৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کہتے ہیں کہ جب تم اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جاؤ تو تم اس کے کھانے سے کھاؤ
(٢٤٩١٧) حضرت علی ازدی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے کہا۔ ہم لوگ سفر کرتے ہیں اور اس دوران ہم چرواہوں، بچوں اور عورتوں کے پاس سے گزرتے ہیں تو وہ ہمیں گوشت کھلاتے ہیں جبکہ ہمیں اس گوشت کی جنس معلوم نہیں ہوتی ؟ حضرت ابن عمر نے فرمایا : مسلمانِ جو کھانا تمہیں کھلائیں تو تم اس کو کھالو۔
(۲۴۹۱۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَلِیٍّ الأَزْدِیِّ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : إِنَّا نُسَافِرُ فَنَمُرُّ بِالرُّعْیَانِ ، وَالصَّبِیِّ ، وَالْمَرْأَۃِ ، فَیُطْعِمُونَا لَحْمًا مَا نَدْرِی مَا جِنْسہ ؟ فَقَالَ : مَا أَطْعَمَکَ الْمُسْلِمُونَ فَکُلْ۔
tahqiq

তাহকীক: