মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
کھانوں کے ابواب - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫ টি
হাদীস নং: ২৪৮৭৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٧٨) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا گیا کہ ایک چوہا گھی میں مرگیا ہے ؟ حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ چوہا اور اس کے ارد گرد گھی کو نکال کر پھینک دیا جائے۔
(۲۴۸۷۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ فَأْرَۃٍ مَاتَتْ فِی سَمْنٍ ؟ فَقَالَ : فَأَمَرَ بِہَا أَنْ تُؤْخَذَ وَمَا حَوْلَہَا فَتُطْرَحَ۔ (ابوداؤد ۳۸۳۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৭৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٧٩) حضرت میسرہ، حضرت علی سے گھی میں گرنے والے چوہے کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : اگر گھی پگھلا ہوا ہو تو گھی گرا دو ۔ اور اگر گھی منجمد ہے تو پھر چوہے کو اور اس کے ارد گرد گھی کو نکال کر پھینک دو اور بقیہ گھی کھالو۔
(۲۴۸۷۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ فِی الْفَأْرَۃِ تَقَعُ فِی السَّمْنِ ، قَالَ : إِنْ کَانَ ذَائِبًا فَأَہْرِقْہُ ، وَإِنْ کَانَ جَامِدًا فَأَلْقِہَا وَمَا حَوْلَہَا ، وَکُلْ بَقِیَّتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৭৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٨٠) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت اشعری سے اس گھی کے بارے میں سوال کیا گیا جس میں چھپکلی مرچکی تھی ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو کسی طرح بیچ دو لیکن یہ کسی مسلمان کو نہ بیچنا۔
(۲۴۸۸۰) حَدَّثَنَا ہُشَیمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ الأَشْعَرِیَّ سُئِلَ عَنْ سَمْنٍ مَاتَ فِیہِ وَزَغٌ ؟ فَقَالَ : بِیعُوہ بَیْعًا ، وَلاَ تَبِیعُوہُ مِنْ مُسْلِمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৮০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٨١) حضرت نافع سے روایت ہے کہ ایک بڑا چوہا ، حضرت ابن عمر کے گھر والوں کی ہانڈی میں گرگیا تھا پس اس کے بارے میں سوال گیا گیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : تم اس کے ذریعہ نفع حاصل کرو اور اس کے ذریعہ سالن کو روغنی کرلو۔
(۲۴۸۸۱) حَدَّثَنَا ہُشَیمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ جُرَذًا وَقَعَ فِی قِدْرٍ لآلِ ابْنِ عُمَرَ ، فَسُئِلَ ؟ فَقَالَ : انْتَفِعُوا بِہِ ، وَادْہِنُوا بِہِ الأَدَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৮১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٨٢) حضرت صفیہ بنت ابن عبید سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر کے گھر والوں کا ایک گھڑا تھا جس میں بیس فرق (خاص پیمانہ ہے) یا اس سے زیادہ گھی تھا۔ اس میں ایک چوہا گر کر مرگیا تو حضرت ابن عمر نے گھر والوں کو حکم دیا کہ اس گھی سے چراغ جلا لیں۔
(۲۴۸۸۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ أَبِی عُبَیْدٍ ؛ أَنَّ جَرًّا لآلِ ابْنِ عُمَرَ فِیہِ عِشْرُونَ فَرْقًا مِنْ سَمْنٍ ، أَوْ زِیَادَۃٌ ، وَقَعَتْ فِیہِ فَأْرَۃٌ فَمَاتَتْ ، فَأَمَرَہُمَ ابْنُ عُمَرَ أَنْ یَسْتَصْبِحُوا بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৮২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٨٣) حضرت ابو جرب بن ابی الاسود سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود سے اس چوہے کے متعلق سوال کیا گیا جو گھی میں گرا اور مرگیا ؟ تو انھوں نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے صرف مردار کا گوشت اور اس کا خون حرام کیا ہے۔
(۲۴۸۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَعْیُنٍ ، عَنْ أَبِی حَرْبِ بْنِ أَبِی الأَسْوَدِ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَنْ فَأْرَۃٍ وَقَعَتْ فِی سَمْنٍ فَمَاتَتْ ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا حَرَّمَ اللَّہُ مِنَ الْمَیْتَۃِ لَحْمَہَا وَدَمَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৮৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٨٤) حضرت عبداللہ بن عمرونے اس زیتون کے تیل کے بارے میں جس میں چوہا گر کر مرجائے فرمایا : کہ کسی مسلمان، کسی یہودی اور کسی عیسائی کے لیئے اس کا کھانا حلال نہیں ہے۔
(۲۴۸۸۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَیُّوبَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُو قُبَیْلٍ ، عَنْ تُبَیعٍ بْنِ امْرَأَۃِ کَعْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ فِی الزَّیْتِ تَقَعُ فِیہِ الْفَأْرَۃُ ، فَتَمُوتُ : إِنَّہُ لاَ یَحِلُّ أَکْلُہُ لِمُسْلِمٍ ، وَلاَ لِیَہُودِیٍّ ، وَلاَ لِنَصْرَانِیٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৮৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٨٥) حضرت ثمامہ بن عبداللہ بن انس، اپنے دادا حضرت انس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے گھی یا زیتون کے تیل میں گرنے والے چوہے کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ انھوں نے فرمایا : اگر گھی منجمد ہے تو چوہے اور اس کے اردگرد کے گھی کو پکڑ کر باہر نکال دیں گے اور باقی کھالیا جائے گا اور اگر گھی پگھلا ہوا ہو تو اس کو چراغ جلانے میں استعمال کریں گے۔
(۲۴۸۸۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ جُمَیْلِ بْنِ عُبَیْدٍ الطَّائِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنِی ثُمَامَۃُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ جَدِّہِ أَنَسٍ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْفَأْرَۃِ تَقَعُ فِی السَّمْنِ ، أَوِ الزَّیْتِ؟ قَالَ: إِنْ کَانَ جَامِدًا أُخِذَتْ وَمَا حَوْلَہَا فَأُلْقِیَ، وَأُکِلَ مَا بَقِیَ ، وَإِنْ کَانَ ذَائِبًا اسْتَصْبِحُوا بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৮৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٨٦) حضرت ثابت بن حجاج سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ نے فرمایا : اگر گھی منجمد ہے تو چوہے اور اس کے ارد گرد کو باہرنکال پھینکو اور باقی کو کھالو اور اگر گیح سیال ہے تو پھر اس کو نہ کھاؤ۔
(۲۴۸۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، قَالَ : قالَتْ عَائِشَۃُ : إِنْ کَانَ جَامِدًا فَأَلْقِہَا وَمَا یَلِیہَا ، وَکُلْ مَا بَقِیَ ، وَإِنْ کَانَ مَائِعًا فَلاَ تَأْکُلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৮৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٨٧) حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب بڑا چوہا، پگھلے ہوئے گھی میں گرجائے اور اسی میں مرجائے تو یہ گھی نہیں کھایا جائے گا اور گر یہ گھی منجمد ہو تو پھر چوہا ، اور اس کے اردگرد کو باہر نکال پھینکیں گے۔ اور اس کے سوا کو کھا لیں گے۔
(۲۴۸۸۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا وَقَعَ الْجُرَدُ فِی السَّمْنِ الذَّائِبِ فَمَاتَتْ فِیہِ لَمْ یُؤْکَلْ ، وَإِنْ کَانَ جَامِدًا أُلْقِیَ الْجُرَدُ وَمَا حَوْلَہُ ، وأَُکِلَ مَا سِوَی ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৮৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٨٨) حضرت حسن اور حضرت محمد سے روایت ہے، یہ دونوں حضرات کہتے ہیں کہ آدمی کو یہ اختیار ہے۔
(۲۴۸۸۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی یُونُسُ ، أَنَّ الْحَسَنَ وَمُحَمَّدًا ، قَالاَ : لَہُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৮৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٨٩) حضرت شعبی سے ایسی ہی روایت ہے۔
(۲۴۸۸۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، مِثْلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৮৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٩٠) حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ اگر گھی منجمد ہو تو پھر تم چوہا اور اس کے ارد گرد کو باہر نکال دو اور بقیہ کو کھالو۔ اور اگر گھی پگھلا ہوا ہے تو پھر تم اس سے چراغ روشن کرلو لیکن اس کو کھاؤ نہیں۔
(۲۴۸۹۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ کَانَ جَامِدًا فَأَلْقِہَا وَمَا یَلِیہَا وَکُلْ مَا بَقِیَ ، وَإِنْ کَانَ ذَائِبًا فَاسْتَصْبِحْ بِہِ وَلاَ تَأْکُلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৯০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٩١) حضرت مکحول سے روایت ہے کہ زیتون کے تیل میں ایک چوہا گرگیا تھا تو لوگوں نے جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اس کے ذریعہ چراغ روشن کرلو۔ لیکن اس کو کھاؤ نہیں ۔ “ حضرت مکحول فرمایا کرتے تھے کہ جب چوہا گھی میں گرجائے اور گھی منجمد ہو تو چوہے کو اور اس کے اردگرد کو باہر نکال پھینکو اور اس کے علاوہ کو کھالو۔ اور اگر گھی پگھلا ہوا ہو تو پھر اس میں سے کچھ بھی نہیں کھایا جائے گا۔
(۲۴۸۹۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ أَنَّ فَأْرَۃً وَقَعَتْ فِی زَیْتٍ ، فَسَأَلُوا النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ : اسْتَصْبِحُوا بِہِ وَلاَ تَأْکُلُوہُ ۔ وَکَانَ مَکْحُولٌ یَقُولُ : إذَا وَقَعَتْ فِی السَّمْنِ ، فَکَانَ جَامِدًا أُلْقِیَ وَمَا حَوْلَہُ وَأُکِلَ مَا سِوَی ذَلِکَ ، وَإِنْ کَانَ ذَائِبًا لَمْ یُؤْکَلْ مِنْہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৯১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٩٢) حضرت عکرمہ، حضرت ابن عباس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے خشک گھی میں گرے ہوئے چوہے کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : (چوہا اور) اس کے ارد گرد کو باہر نکال کر پھینک دیا جائے گا اور بقیہ کو کھالیا جائے گا۔
(۲۴۸۹۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ سُئِلَ عَنْ فَأْرَۃٍ وَقَعَتْ فِی سَمْنٍ جَامِدٍ ؟ فَأَمَرَ أَنْ یُلْقَی مَا حَوْلَہَا ، وَیُؤْکَلُ بَقِیَّتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৯২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٨٩٣) حضرت ابو حمزہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کو سنا جبکہ ان سے پنیر کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ انھوں نے فرمایا : اس میں چھری رکھو اور اللہ کا نام لو اور کھا جاؤ۔
(۲۴۸۹۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو حَمْزَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَسُئِلَ عَنِ الْجُبْنِ ؟ قَالَ : ضَعِ السِّکِّینَ فِیہِ ، وَاذْکُرِ اسْمَ اللہِ ، وَکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৯৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٨٩٤) حضرت ابو حیان ازدی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے پنیر کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : ہمیں عراق سے آنے والی اشیاء میں سے کوئی چیز اس سے زیادہ محبوب نہیں ہے۔
(۲۴۸۹۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ الأَزْدِیِّ ، قَالَ ، سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْجُبْنِ ؟ فَقَالَ : مَا یَأْتِینَا مِنَ الْعِرَاقِ شَیْئٌ ہُوَ أَعْجَبُ إِلَیْنَا مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৯৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٨٩٥) حضرت قرطۃ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا : تم پنیر کھالیا کرو کیونکہ یہ کھیس اور دودھ ہے۔
(۲۴۸۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ قَرْظَۃَ ، قَالَ : قَالَ عُمَر : کُلُوا الْجُبْنَ فَإِنَّہ لَبَأٌ وَلَبَنٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৯৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٨٩٦) حضرت تملک سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نے حضرت ام سلمہ سے پوچھا۔ تو انھوں نے فرماما۔: تم اس میں اپنی چھری رکھو اور اللہ عزوجل کا نام لو اور کھالو۔
(۲۴۸۹۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ تَمْلِکَ ، قَالَتْ : سَأَلْتُ أُمَّ سَلَمَۃَ ؟ فَقَالَتْ : ضَعِی فِیہِ سِکِّینَکِ ، وَاذْکُرِی اسْمَ اللہِ جَلَّ وَعَزَّ ، وَکُلِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৯৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ پنیر اور اس کے کھانے والے کے بارے میں
(٢٤٨٩٧) حضرت ابن الحنفیہ سے لوگ روایت کرتے ہیں کہ تم پنیر کو پہلو سے کھاؤ۔
(۲۴۸۹۷) حَدَّثَنَا سَلاَّمٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ مُنْذِرٍ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، قَالُوا : کُلُوا الْجُبْنَ عَرْضًا۔
তাহকীক: