মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

کھانوں کے ابواب - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫ টি

হাদীস নং: ২৪৮৫৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
(٢٤٨٥٨) حضرت ابو وائل اور حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ دونوں حضرات کہتے ہیں کہ جب مسلمان لوگ آئے تو انھیں مجوسیوں کے کھانے میں سے، ان کی پنیر اور ان کی روٹیاں ملیں۔ پس ان لوگوں نے اسی کو کھالیا اور ان میں سے کسی چیز کے بارے میں سوال نہیں کیا۔
(۲۴۸۵۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، وَإِبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : لَمَّا قَدِمَ الْمُسْلِمُونَ أَصَابُوا مِنْ أَطْعِمَۃِ الْمَجُوسِ ؛ مِنْ جُبْنِہِمْ وَمِنْ خُبْزِہِمْ ، فَأَکَلُوا وَلَمْ یَسْأَلُوا عَنْ شَیْئٍ مِنْ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৫৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
(٢٤٨٥٩) حضرت ہشام، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ مجوسی لوگ ، اپنی ہانڈیوں مں م جو کھانا پکائیں ۔ اس میں سے کھایا جائے ۔ اور وہ اس بات میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے کہ ان کے کھانوں میں مندرجہ ذیل اشیاء کے علاوہ کچھ کھایا جائے۔ روٹی، گھی، چٹنی، پانی نکالا دودھ، یا دودھ۔
(۲۴۸۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَأْکُلَ مِمَّا طَبَخَ الْمَجُوسُ فِی قُدُورِہِمْ ، وَلَمْ یَکُنْ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَأْکُلَ مِنْ طَعَامِہِمْ مِمَّا سِوَی ذَلِکَ ؛ خُبْزًا ، أَوْ سَمْنًا ، أَوْ کَامِخًا ، أَوْ شِیرَازًا ، أَوْ لَبَنًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৫৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
(٢٤٨٦٠) حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجوسیوں کی روٹی میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۴۸۶۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِخُبْزِ الْمَجُوسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৬০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
(٢٤٨٦١) حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ تم مجوسیوں کے کھانے میں سے میوہ جات کے علاوہ کچھ نہ کھاؤ۔
(۲۴۸۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ تَأْکُلْ مِنْ طَعَامِ الْمَجُوسِ إِلاَّ الْفَاکِہَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৬১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
(٢٤٨٦٢) حضرت ابو برزہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم اپنے ایک جہادی سفر میں تھے کہ ہمیں مشرکین میں سے کچھ لوگ ملے۔ پس ہم نے انھیں ان کی بھوبھل سے پیچھے ہٹا دیا اور ہم اس میں چلے گئے اور ہم اس سے (تیار شدہ) کھانا کھانے لگے۔ اور ہم نے جاہلیت میں یہ بات سنی ہوئی تھی کہ جو (یہ) روٹی کھاتا ہے وہ موٹا ہوجاتا ہے۔ چنانچہ جب ہم نے یہ روٹیاں کھائیں تو ہم میں سے (ہر) ایک اپنے دائیں بائیں دیکھنے لگا کہ کیا وہ موٹا ہوا ہے ؟
(۲۴۸۶۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ ، قَالَ : کُنَّا فِی غَزَاۃٍ لَنَا فَلَقِینَا أُنَاسًا مِنَ الْمُشْرِکِینَ ، فَأَجْہَضْنَاہُمْ عَنْ مَلَّۃٍ لَہُمْ ، فَوَقَعْنَا فِیہَا فَجَعَلْنَا نَأْکُلُ مِنْہَا ، وَکُنَّا نَسْمَعُ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ أَنَّہُ مَنْ أَکَلَ الْخُبْزَ سَمِنَ ، فَلَمَّا أَکَلْنَا تِلْکَ الْخُبْزَۃَ جَعَلَ أَحَدُنَا یَنْظُرُ فِی عِطْفَیْہِ ، ہَلْ سَمِنَ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৬২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
(٢٤٨٦٣) حضرت حسن اور حضرت محمد سے روایت ہے۔ یہ دونوں حضرات کہتے ہیں کہ مشرکین اپنے برتنوں میں گھی لے کر آتے تھے اور اس کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ اور دیگر مسلمان خریدتے تھے اور کھاتے تھے اور ہم بھی اس کو کھاتے تھے۔
(۲۴۸۶۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ، قَالاَ : کَانَ الْمُشْرِکُونَ یَجِیئُونَ بِالسَّمْنِ فِی ظُرُوفِہِمْ ، فَیَشْتَرِیہِ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمُونَ فَیَأْکُلُونَہُ ، وَنَحْنُ نَأْکُلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৬৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
(٢٤٨٦٤) حضرت منصور سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پہاڑی گھی کے بارے میں سوال کیا ؟ انھوں نے فرمایا : مجھے عربی گھی اس سے زیادہ پسند ہے۔ اور ہم پہاڑی گھی بھی کھاتے تھے۔
(۲۴۸۶۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ عَنِ السَّمْنِ الْجَبَلِیِّ ؟ فَقَالَ : الْعَرَبِیُّ أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْہُ ، وَإِنَّا لَنَأْکُلُ مِنَ الْجَبَلِیِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৬৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
(٢٤٨٦٥) حضرت ابن عون، حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ پہاڑی گھی میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے۔
(۲۴۸۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِالسَّمْنِ الْجَبَلِیِّ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৬৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
(٢٤٨٦٦) حضرت ابو عثمان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ گھی تو کھایا کرتے تھے لیکن ہم چربی نہیں کھایا کرتے تھے۔ اور ہم برتنوں کے بارے میں پوچھ گچھ نہیں کرتے تھے۔
(۲۴۸۶۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : کُنَّا نَأْکُلُ السَّمْنَ ، وَلاَ نَأْکُلُ الْوَدَکَ ، وَلاَ نَسْأَلُ عَنِ الظُّرُوفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৬৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
(٢٤٨٦٧) حضرت محمد سے روایت ہے کہ حضرت عامر بن عبداللہ اس جگہ ۔۔۔ پہاڑ، کوہستان ۔۔۔ سے آنے والے گھی کو ناپسند کرتے تھے اور اس گھی میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ جو یہاں سے ۔۔۔ جنگل سے ۔۔۔ آتا تھا۔
(۲۴۸۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّ عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ کَانَ یَکْرَہُ مِنَ السَّمْنِ مَا یَجِیئُ مِنْ ہَذَا ، یَعْنِی الْجَبَلَ ، وَلاَ یَرَی بَأْسًا بِمَا یَجِیئُ مِنْ ہَاہُنَا ، یَعْنِی الْبَادِیَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৬৭
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
(٢٤٨٦٨) حضرت ہشام، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ پانی والے گھی کو کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۴۸۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی بِأَکْلِ السَّمْنِ الْمَائِیِّ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৬৮
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ مجوس کے کھانے سے کھانے کے بار ے میں اقوال
(٢٤٨٦٩) حضرت ابو رزین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے لوگ پہاڑی گھی کو پنیر کے پانی کے ساتھ نقل کرتے تھے۔
(۲۴۸۶۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ : کَانُوا یَنْقُلُونَ السَّمْنَ الْجَبَلِیَّ بِمَائِ الْجُبْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৬৯
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ کفار کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں
(٢٤٨٧٠) حضرت ابو ثعلبہ خشنی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم دشمن کی سرزمین پر جنگ کرتے ہیں تو ہمیں ان کے برتنوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس قدر ہو سکے تم ان برتنوں سے مستغنی رہو، اور اگر تم ان برتنوں کے علاوہ کوئی اور برتن نہ پاؤ تو پھر تم انہی کو دھو لو اور ان میں کھاؤ پیو۔ “
(۲۴۸۷۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، عَنْ أَبِی إِدْرِیسَ ، عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیِّ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّا نَغْزُو أَرْضَ الْعَدُوِّ فَنَحْتَاجُ إِلَی آنِیَتِہِمْ ، قَالَ : اسْتَغْنُوا عنہا مَا اسْتَطَعْتُمْ ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا غَیْرَہَا فَاغْسِلُوہَا ، وَکُلُوا فِیہَا وَاشْرَبُوا۔ (طبرانی ۵۶۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৭০
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ کفار کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں
(٢٤٨٧١) حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ مشرکین کے علاقہ میں جہاد کرتے تھے۔ اور ہم مشرکین کے کھانے کے برتنوں میں کھانے سے اور پینے کے برتنوں میں پینے سے نہیں رکتے تھے۔
(۲۴۸۷۱) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرْضَ الْمُشْرِکِینَ ، فَلاَ نَمْتَنِعُ أَنْ نَأْکُلَ فِی آنِیَتِہِمْ ، وَنَشْرَبَ فِی أَسْقِیَتِہِمْ۔ (ابوداؤد ۳۸۳۴۔ احمد ۳/۳۲۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৭১
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ کفار کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں
(٢٤٨٧٢) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ مشرکین پر غالب آتے تھے اور ان کے کھانے کے برتنوں میں کھاتے اور پینے کے برتنوں میں پیتے تھے۔
(۲۴۸۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْقُشَیْرِیِّ أَبِی الْمِنْہَالِ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَظْہَرُونَ عَلَی الْمُشْرِکِینَ ، فَیَأْکُلُونَ فِی أَوْعِیَتِہِمْ ، وَیَشْرَبُونَ فِی أَسْقِیَتِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৭২
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ کفار کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں
(٢٤٨٧٣) حضرت عبداللہ بن نجی سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ نے پانی مانگا پس ایک دہقان ان کے پاس شراب پینے میں استعمال ہونے والا برتن لایا جس میں شراب تھی۔ تو آپ نے اس کو دھو لیا اور اس میں پانی پی لیا۔
(۲۴۸۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرِ ، عَنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُجَیّ ؛ أَنَّ حُذَیْفَۃَ اسْتَسْقَی ، فَأتَاہُ دِہْقَانُ بِبَاطِیَّۃً فِیہَا خَمْرٌ ، فَغَسَلَہَا وَشَرِبَ فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৭৩
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ کفار کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں
(٢٤٨٧٤) حضرت ابن عون، حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کفار کے برتنوں (کے استعمال) کو ناپسند کرتے تھے۔ لیکن اگر لوگوں کو اس سے کوئی چارہ نہ ہو تو پھر ان برتنوں کو دھو لیں اور ان میں پکا لیں۔
(۲۴۸۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ آنِیَۃَ الْکُفَّارِ ، فَإِنْ لَمْ یَجِدُوا مِنْہَا بُدًّا غَسَلُوہَا وَطَبَخُوا فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৭৪
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ کفار کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں
(٢٤٨٧٥) حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب تمہیں مجوسیوں کے برتن اور ہانڈیوں کی ضرورت پیش آئے ۔ تو تم ان کو دھو لو اور ان میں پکا لو۔
(۲۴۸۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا احْتَجْتُمْ إِلَی قُدُورِ الْمَجُوسِ وَآنِیَتِہِمْ ، فَاغْسِلُوہَا وَاطْبُخُوا فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৭৫
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ کفار کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں
(٢٤٨٧٦) حضرت عمر بن الولید بن شعبی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا۔ مجوسیوں کی ہانڈیوں کے بارے میں ؟ تو انھوں نے کہا۔ تم ان کو دھو لو اور ان میں پکا لو۔
(۲۴۸۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْوَلِیدِ الشَّنِّی ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنْ قُدُورِ الْمَجُوسِ ؟ فَقَالَ : اغْسِلْہَا وَاطْبُخْ فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৮৭৬
کھانوں کے ابواب
পরিচ্ছেদঃ گھی میں چوہا گر جائے تو اس میں اقوال
(٢٤٨٧٧) حضرت میمونہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا گیا کہ ایک چوہا گھی میں گرگیا اور مرگیا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” چوہے کو اور اس کے اردگرد کو نکال پھینکو اور بقیہ کو کھالو۔ “
(۲۴۸۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَیْمُونَۃَ ؛ سُئِلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ فَأْرَۃٍ وَقَعَتْ فِی سَمْنٍ ، فَمَاتَتْ ؟ فَقَالَ : أَلْقُوہَا وَمَا حَوْلَہَا ، وَکُلُوہُ۔ (بخاری ۵۵۳۸۔ ابوداؤد ۳۸۳۷)
tahqiq

তাহকীক: