মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
وصیت کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩২০ টি
হাদীস নং: ৩১৫১৮
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ غلام کی وصیت اس جگہ نافذ ہو جائے گی جہاں اس نے کی
(٣١٥١٩) جابر سے روایت ہے کہ حضرت عامر نے فرمایا : وصیت کا ذمہ دارتو باپ کے درجے میں ہے، اور جب اس پر کوئی تہمت لگ جائے تو اس کو معزول کردیا جائے یا اس کے ساتھ دوسرا آدمی ملا دیا جائے۔
(۳۱۵۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : الْوَصِیُّ بِمَنْزِلَۃِ الْوَالِدِ ، وَإِذَا اتُّہِمَ الْوَصِیُّ عُزِلَ ، أَوْ جُعِلَ مَعَہُ غَیْرُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫১৯
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٢٠) مجاہد حضرت عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ جب وصیت اور غلام کی آزادی جمع ہوجائے تو اس کو حصّوں پر تقسیم کرلیا جائے۔
(۳۱۵۲۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : إذَا کَانَتْ وَصِیَّۃٌ وَعَتَاقَۃٌ تَحَاصُّوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫২০
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٢١) نافع حضرت ابن عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ جب غلام کی آزادی اور وصیت جمع ہوجائیں تو غلام کی آزادی سے ابتدا کی جائے۔
(۳۱۵۲۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ وَابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: إذَا کَانَتْ عَتَاقَۃٌ وَوَصِیَّۃٌ بُدِئَ بِالْعَتَاقَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫২১
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٢٢) حکم روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح (رض) غلام کی آزادی سے ابتدا کیا کرتے تھے۔
(۳۱۵۲۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ وَحَجَّاجٌ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ کَانَ یَبْدَأُ بِالْعَتَاقَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫২২
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٢٣) مغیرہ راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنی بیماری میں اپنے غلام کو آزاد کرنے کی وصیت کی تھی اور اس کے ساتھ دوسری کچھ وصیتیں بھی کی تھیں کہ غلام کو دوسری وصیتوں کے پورا کرنے سے پہلے آزاد کیا جائے گا، البتہ اگر اس نے یہ وصیت کی ہو کہ ایک غلام خرید کر آزاد کیا جائے تو وہ وصیت دوسری وصیتوں کی طرح ہوگی۔
(۳۱۵۲۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی الرَّجُلِ یُوصِی بِعَتَاقِ عَبْدِہِ فِی مَرَضِہِ وَیُوصِی مَعَہُ بِوَصَایَا، قَالَ : یُبْدَأُ بِعَتَاقِ الْعَبْدِ قَبْلَ الْوَصَایَا ، فَإِنْ أَوْصَی أَنْ یَشْتَرِیَ لَہُ نَسَمَۃً فَتَعْتِقُ : کَانَتِ النَّسَمَۃُ کَسَائِرِ الْوَصِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫২৩
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٢٤) یونس روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ پہلے غلام کو آزاد کیا جائے گا چاہے ایک تہائی مال میں سے صرف وہ غلام ہی نکلتاہو۔
(۳۱۵۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ یُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ: أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : یُبْدَأُ بِالْعَتَاقِ وَإِنْ أَتَی ذَلِکَ عَلَی الثُّلُثِ کُلِّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫২৪
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٢٥) ایوب روایت کرتے ہیں کہ محمد فرماتے ہیں کہ جس وصیت میں غلام کی آزادی بھی بیان کی گئی ہو اور وہ وصیت ایک تہائی مال سے بڑھ جائے تو ایک تہائی مال وصیت کے حق داروں میں حصّوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا
(۳۱۵۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْوَصِیَّۃِ یَکُونُ فِیہَا الْعِتْقُ فَتَزِیدُ عَلَی الثُّلُثِ ، قَالَ : الثُّلُثُ بَیْنَہُمْ بِالْحِصَصِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫২৫
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٢٦) شیبانی ایک واسطے سے حضرت مسروق سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے غلام کی آزادی اور دوسری وصیت کے بارے میں فرمایا کہ دوسری وصیت سے ابتدا کی جائے گی۔
(۳۱۵۲۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ عَمَّنْ حَدَّثَہُ، عَنْ مَسْرُوقٍ: أَنَّہُ قَالَ فِی الْعَتَاقَۃِ وَالْوَصِیَّۃِ، قَالَ: یُبْدَأُ بِالْوَصِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫২৬
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٢٧) مطرّف شعبی سے وصیت کے حصّوں کی بنیاد پر حق داروں کے درمیان تقسیم کرنے کے روایت کرتے ہیں۔
(۳۱۵۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ بِالْحِصَصِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫২৭
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٢٨) منصور حضرت ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ غلام کی آزادی سے ابتدا کی جائے گی۔
(۳۱۵۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُبْدَأُ بِالْعَتَاقَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫২৮
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٢٩) حماد روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ غلام کی آزادی سے اس وقت سے ابتدا کی جائے گی جب وصیت کرنے والا غلام کو متعین کر کے آزاد کرے۔
(۳۱۵۲۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إنَّمَا یُبْدَأُ بِالْعَتَاقَۃِ إذَا سَمَّی مَمْلُوکًا بِعَیْنِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫২৯
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٣٠) وکیع سے روایت ہے کہ حضرت سفیان نے فرمایا جب کوئی آدمی مختلف چیزوں کی وصیت کرے اور پھر کہے : میری جانب سے ایک غلام بھی آزاد کردو تو وصیت کو حصّوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا، اور جب کہے کہ فلاں غلام آزاد ہے تو غلام کی آزادی پہلے نافذ کی جائے گی۔
(۳۱۵۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : قَالَ سُفْیَانُ : إذَا أَوْصَی بِأَشْیَائَ ، وَقَالَ : أَعْتِقُوا عَنِّی فَبِالْحِصَصِ ، وَإِذَا أَوْصَی ، فَقَالَ : فُلاَنٌ حُرٌّ ، بُدِئَ بِالْعَتَاقَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৩০
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٣١) ابن جریج سے روایت ہے کہ حضرت عطاء نے فرمایا کہ پہلے غلام کو آزاد کیا جائے گا۔
(۳۱۵۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُبْدَأُ بِالْعَتَاقَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৩১
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٣٢) حجاج حضرت عطاء سے روایت کرتے ہیں کہ وصیت کو حصّوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا۔
(۳۱۵۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : بِالْحِصَصِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৩২
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٣٣) حکم روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا پہلے غلام کو آزاد کیا جائے گا۔
(۳۱۵۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ ، یُبْدَأُ بِالْعَتَاقَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৩৩
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
(٣١٥٣٤) حجاج روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے وقت دو ہزار درہم اور ایک غلام چھوڑا جس کی قیمت ایک ہزار درہم تھی اور اس نے ایک آدمی کو پانچ سو روپے دینے کی وصیت کی اور غلام کو آزاد کردیا، فرمایا کہ غلام کو آزاد کردیا جائے گا اور باقی وصیت باطل ہوجائے گی۔
(۳۱۵۳۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : فِی رَجُلٌ مَاتَ وَتَرَکَ أَلْفَیْ دِرْہَمٍ وَعَبْدًا قِیمَتُہُ أَلْفُ دِرْہَمٍ ، وَأَوْصَی لِرَجُلٍ بِخَمْسِمِئَۃٍ وَأَعْتَق الْعَبْد ، قَالَ : یَعْتِقُ الْعَبْدُ وَتَبْطُلُ الْوَصِیَّۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৩৪
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے فرمان (وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی) کا بیان
(٣١٥٣٥) سعید بن مسیب نے اللہ تعالیٰ کے فرمان { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُم مِّنْہُ } کی تفسیر میں محمد بن سیرین کے واسطے سے حضرت عبیدہ کے بارے میں بیان فرمایا کہ وہ ایک وصیت کے ذمہ دار بن گئے تو انھوں نے ایک بکری ذبح کرنے کا حکم دیا اور اس سے اس آیت میں بیان کردہ لوگوں کے لیے کھانا تیار کرایا، اور پھر فرمایا کہ اگر یہ آیت نہ ہوتی تو یہ سب کام میرے مال سے ہوتا۔
(۳۱۵۳۵) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : فِی قَوْلِہِ : {وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُوْلُواْ الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُم مِّنْہُ} فَحَدَّثَ عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبِیدَۃَ : أَنَّہُ وَلِیَ وَصِیَّۃً فَأَمَرَ بِشَاۃٍ فَذُبِحَتْ فَصَنَعَ طَعَامًا لأَجْلِ ہَذِہِ الآیَۃِ ، وَقَالَ : لَوْلاَ ہَذِہِ الآیَۃُ لَکَانَ ہَذَا مِنْ مَالِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৩৫
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے فرمان (وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی) کا بیان
(٣١٥٣٦) مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اللہ تعالیٰ کے فرمان { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُم مِّنْہُ } کی تفسیر میں فرمایا کہ جب لوگ میراث تقسیم کرتے اور یہ لوگ وہاں موجود ہوتے تو ان کو میراث میں سے تھوڑا بہت دے دیا جاتا تھا، اور اگر ورثاء موجود نہ ہوتے اور اس وقت ان لوگوں میں سے کوئی وہاں موجود ہوتا تو اگر اپنے حصّے سے دینا چاہتا تو دے دیتا ورنہ ان سے مناسب بات کہہ دیتا، یعنی یوں کہتا؛ بلاشبہ تمہارا اس مال میں حق ہے۔
(۳۱۵۳۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی قَوْلِہِ : {وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُمْ مِنْہُ} قَالَ : کَانَ إذَا قَسَمَ الْقَوْمُ الْمِیرَاثَ ، وَکَانَ ہَؤُلاَئِ شُہُودًا رُضِخَ لَہُمْ مِنَ الْمِیرَاثِ ، فَإِنْ کَانُوا غَیَبًا وَأَحَدٌ مِنْہُمْ شَاہِدٌ ، فَإِنْ شَائَ أَعْطَی مِنْ نَصِیبِہِ وَإِلاَّ قَالَ لَہُمْ قَوْلاً مَعْرُوفًا ، قَالَ : یَقُولُ : إنَّ لَکُمْ فِیہِ حَقًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৩৬
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے فرمان (وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی) کا بیان
(٣١٥٣٧) عاصم روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ (رض) اور حسن (رض) نے فرمایا کہ ان لوگوں کو کچھ مال دے دیا جائے گا اور ورثاء ان سے اچھی بات کہیں۔
(۳۱۵۳۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ وَالْحَسَنِ ، قَالاَ : یَرْضَخُونَ وَیَقُولُونَ قَوْلاً مَعْرُوفًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৫৩৭
وصیت کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے فرمان (وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی) کا بیان
(٣١٥٣٨) مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ ایک آدمی میراث تقسیم کررہا تھا اس دوران وہ اپنے ساتھی سے کہنے لگا : کیوں نہ ہم کتاب اللہ کی ایک آیت پر عمل کریں جس پر لوگوں نے عمل چھوڑ دیا ہے ! اس کے بعد اس نے ان لوگوں کے درمیان اپنے حصّے میں سے کچھ مال تقسیم کردیا۔
(۳۱۵۳۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کَانَ رَجُلٌ یَقْسِمُ مِیرَاثًا ، فَقَالَ لِصَاحِبِہِ : أَلاَ تَجِیئُ نُحْیِی آیَۃً مِنْ کِتَابِ اللہِ قَدْ أُمِیتَتْ ، فَقَسَمَ بَیْنَہُمْ مِنْ نَصِیبِہِ۔
তাহকীক: