মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৬৩১১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزاد آدمی کا باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣١٢) مکحول فرماتے ہیں کہ آزاد آدمی باندی سے اسی صورت میں شادی کرسکتا ہے جب کہ وہ آزاد عورت کا خرچہ نہ برداشت کرسکے۔
(۱۶۳۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : لاَ یَصْلُحُ لِلْحُرِّ أَنْ یَتَزَوَّجَ الأَمَۃَ إلاَّ أَنْ لاَ یَجِدَ طَوْلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩১২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزاد آدمی کا باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣١٣) حضرت عمارہ بن حیان کہتے ہیں کہ ایک عورت حضرت جابر بن زید کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ ایک آدمی نے میرے پاس میری باندی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ وہاں اس کی شادی نہ کراؤ۔ اس عورت نے کہا کہ پیغام بھیجنے والے کو گناہ کا اندیشہ ہے۔ انھوں نے پھر فرمایا کہ وہاں اس کی شادی نہ کراؤ۔ اس عورت نے کہا کہ پیغام بھیجنے والے کو اندیشہ ہے کہ وہ اس باندی سے زنا کر بیٹھے گا۔ انھوں نے فرمایا کہ پھر وہاں اس کی شادی کرادو۔
(۱۶۳۱۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنَ حَیَّانَ أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتْ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ ، فَقَالَتْ : إنَّ رَجُلاً یَخْطُبُ عَلَیَّ أَمَتِی ، قَالَ : لاَ تُزَوِّجِیہِ قَالَتْ : فَإِنَّہُ یَخْشَی عَلَی نَفْسِہِ ، قَالَ : لاَ تُزَوِّجِیہِ ، قَالَتْ : فَإِنَّہُ یَخْشَی أَنْ یَزْنِیَ بِہَا ، قَالَ : فَزَوِّجِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩১৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزاد آدمی کا باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣١٤) حضرت حکم اور حضرت حماد سے باندی سے نکاح کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے قرآن کی آیت پڑھی { لِمَنْ خَشِیَ الْعَنَتَ مِنْکُمْ } یہ اس کے لیے جائز ہے جسے زنا کا خوف ہو۔
(۱۶۳۱۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمَ وَحَمَّادٍ سُئِلاَ ، عَنْ نِکَاحِ الأَمَۃِ فَقَالاَ : {لِمَنْ خَشِیَ الْعَنَتَ مِنْکُمْ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩১৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزاد آدمی کا باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣١٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اس امت کو باندی اور عیسائی عورت سے نکاح کرنے کی گنجائش دی گئی ہے۔
(۱۶۳۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : إنَّہُ مِمَّا وُسِّعَ بِہِ عَلَی ہَذِہِ الأُمَّۃِ ، نِکَاحُ الأَمَۃِ وَالنَّصْرَانِیَّۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩১৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزاد آدمی کا باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣١٦) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جس غلام نے کسی آزاد عورت سے نکاح کیا اس غلام کا آدھا حصہ آزاد ہوگیا اور جس آزاد نے باندی سے نکاح کیا اس کا آدھا حصہ غلام ہوگیا۔
(۱۶۳۱۶) حَدَّثَنَا عبد اللہ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ یحیی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : أَیُّمَا عَبْدٍ نَکَحَ حُرَّۃً فَقَدْ أُعْتِقَ نِصْفُہُ ، وَأَیُّمَا حُرٍّ نَکَحَ أَمَۃً فَقَدْ أَرِقَ نِصْفَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩১৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزاد آدمی کا باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣١٧) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ باندی کا نکاح مردار، خون اور خنزیر کے گوشت کی طرح ہے جو صرف سخت مجبور کیلئے جائز ہے۔
(۱۶۳۱۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ خُصَیفِ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : نِکَاحُ الأَمَۃِ کَالْمَیْتَۃِ وَالدَّمِ وَلَحْمِ الْخِنْزِیرِ، لاَ یَحِلُّ إلاَّ لِلْمُضْطَرِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩১৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آزاد آدمی کتنی باندیوں سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٦٣١٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ آزاد آدمی صرف ایک باندی سے نکاح کرسکتا ہے۔
(۱۶۳۱۸) حدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ عَطَائٍ وَخُصَیْفٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ یَتَزَوَّجُ الْحُرُّ مِنَ الإِمَائِ إلاَّ وَاحِدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩১৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آزاد آدمی کتنی باندیوں سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٦٣١٩) حضرت حارث فرماتے ہیں کہ آزاد آدمی چارباندیوں سے نکاح کرسکتا ہے۔ حضرت حماد فرماتے ہیں کہ صرف دو باندیوں سے نکاح کرسکتا ہے۔
(۱۶۳۱۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ ، عَنِ الْحَارِثِ قَالَ : قَالَ : یَتَزَوَّجُ الْحُرُّ مِنَ الإِمَائِ أَرْبَعَۃً ، وَقَالَ حَمَّادٌ : ثِنْتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩১৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آزاد آدمی کتنی باندیوں سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٦٣٢٠) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ آزاد آدمی چار باندیوں سے نکاح کرسکتا ہے، چار عیسائی عورتوں سے نکاح کرسکتا ہے۔ غلام کا بھی یہی حکم ہے۔
(۱۶۳۲۰) حَدَّثَنَا رُوحُ بْنُ عُبَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ: یَتَزَوَّجُ الْحُرُّ أَرْبَعَ إمَائٍ وَأَرْبَعَ نَصْرَانِیَّاتٍ، وَالْعَبْدُ کَذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩২০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آزاد آدمی کتنی باندیوں سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٦٣٢١) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک باندی کو اس شخص کے لیے حلال کیا ہے جسے گناہ کا خوف ہو اور وہ آزاد کا خرچہ برداشت نہ کرسکتا ہو۔
(۱۶۳۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : إنَّمَا أَحَلَّ اللَّہُ وَاحِدَۃً لِمَنْ خَشِیَ الْعَنَتَ عَلَی نَفْسِہِ وَلَمْ یَجِدُ طَوْلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩২১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٢٢) حضرت حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آزاد عورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۱۶۳۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہِشَامِ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی أَنْ تُنْکَحَ الأَمَۃ عَلَی الْحُرَّۃِ۔ (عبدالرزاق ۱۳۰۹۹۔ طبرانی ۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩২২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٢٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے شادی نہیں کی جائے گی۔ اگر ایسا کیا گیا تو اسے اسی حال پر نہیں چھوڑا جائے گا۔
(۱۶۳۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لاَ یَنْکِحُ الأَمَۃَ عَلَی الْحُرَّۃِ فَإِنْ فَعَلَ ذَلِکَ لَمْ یُتْرَکْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩২৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٢٤) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ آدمی آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے شادی نہیں کرسکتا اور باندی کے ہوتے ہوئے آزاد سے نکاح کرسکتا ہے۔
(۱۶۳۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : لاَ یَتَزَوَّجُ الرَّجُلُ الأَمَۃَ عَلَی الْحُرَّۃِ ، وَیَتَزَوَّجُ الْحُرَّۃَ عَلَی الأَمَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩২৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٢٥) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے شادی نہیں کرسکتا اور باندی کے ہوتے ہوئے آزاد سے نکاح کرسکتا ہے۔
(۱۶۳۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ زِرٍّ أَو عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : لاَ تُنْکَحُ الأَمَۃُ عَلَی الْحُرَّۃِ ، وَتُنْکَحُ الْحُرَّۃُ عَلَی الأَمَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩২৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٢٦) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح صرف غلام ہی کرسکتا ہے۔
(۱۶۳۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْمَاعِیلَ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: لاَ یَنْکِحُ الأَمَۃَ عَلَی الْحُرَّۃِ إلاَّ الْمَمْلُوکُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩২৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٢٧) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح صرف غلام ہی کرسکتا ہے۔
(۱۶۳۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : إلاَّ الْمَمْلُوکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩২৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٢٨) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ آدمی آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے شادی نہیں کرسکتا اور باندی کے ہوتے ہوئے آزاد سے نکاح کرسکتا ہے۔
(۱۶۳۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : یَتَزَوَّجُ الْحُرَّۃَ عَلَی الأَمَۃِ ، وَلاَ یَتَزَوَّجُ الأَمَۃَ عَلَی الْحُرَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩২৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزاد عورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٢٩) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی باندی کے ہوتے ہوئے آزادعورت سے شادی کرے تو یہ اچھا ہے۔
(۱۶۳۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الملک ، عَنْ عَطَائٍ فِی الرَّجُلِ یَنْکِحُ الْحُرَّۃَ عَلَی الأَمَۃِ قَالَ : حسَنٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩২৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٣٠) حضرت ابن طاوس کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ کیا آدمی آزاد کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرسکتا ہے۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایساکرن احرام ہے ؟ حضرت طاوس نے فرمایا کہ لوگ ٹھیک کہتے ہیں۔
(۱۶۳۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ قَالَ : قُلْتُ لأَبِی : رَجُلٌ نَکَحَ أَمَۃً عَلَی حُرَّۃٍ وَإِنَّہُ یُزْعَمُ إِنَّہُ قَدْ حَرُمَتْ عَلَیْہِ ؟ قَالَ : صَدَقُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৩৩০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٣١) حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص آزاد عورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرلے تو کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس شخص اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔
(۱۶۳۳۱) حَدَّثَنَا عَبدَۃ بن سلیمان ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الأَمَۃَ عَلَی الْحُرَّۃِ قَالاَ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الأَمَۃِ۔
তাহকীক: