মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৩৩১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزادعورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٣٢) حضرت زہری سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص آزاد عورت کے ہوتے ہوئے باندی سے نکاح کرلے تو کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس شخص کی کمر کو تکلیف دی جائے گی اور ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔
(۱۶۳۳۲) حَدَّثَنَا حَکَّامٌ الرَّازِیّ ، عَنْ مُثَنَّی ، عَنِ الزُّہْرِیِّ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ أَمَۃً عَلَی حُرَّۃٍ قَالَ : یُوجَعُ ظَہْرُہُ وَتُنْزَعُ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৩২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
(١٦٣٣٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ البتہ اگر اس کا کوئی بچہ ہو تو ایسا نہ کریں گے۔
(۱۶۳۳۳) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْحُرَّۃَ عَلَی الأَمَۃِ فُرِّقَ بَیْنَہُ وَبَیْنَہَا إلاَّ أَنْ یَکُونَ لَہَا مِنْہُ وَلَدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৩৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
(١٦٣٣٤) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کے ہوتے ہوئے آزادعورت سے شادی کرنا باندی کو طلاق ہے۔
(۱۶۳۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : نِکَاحُ الْحُرَّۃِ عَلَی الأَمَۃِ طَلاَقُ الأَمَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৩৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
(١٦٣٣٥) حضرت مسروق بھی یہی فرماتے ہیں البتہ وہ یہ بھی فرماتے ہیں کہ یہ اس مردار کی طرح ہے جس کی طرف انسان مجبور ہوجائے۔ جب اللہ نے اسے باندی سے بےنیاز کردیا ہے تو اسے بھی بےنیاز ہوجانا چاہیے۔
(۱۶۳۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ مِثْلَہُ إلاَّ أَنَّہُ قَالَ : ہِیَ کَالْمَیْتَۃِ یُضْطَرُّ إلَیْہَا ، فَإِذَا أَغْنَاک اللَّہُ فَاسْتَغْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৩৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
(١٦٣٣٦) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ باندی کے ہوتے ہوئے آزادعورت سے شادی کرنا باندی کو طلاق ہے۔
(۱۶۳۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : نِکَاحُ الْحُرَّۃِ عَلَی الأَمَۃِ طَلاَقُ الأَمَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৩৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جوحضرات فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
(١٦٣٣٧) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کے ہوتے ہوئے آزادعورت سے شادی کرنا باندی کو طلاق دینے کے مترادف ہے۔
(۱۶۳۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا تَزَوَّجَ الْحُرَّۃَ عَلَی الأَمَۃِ فَہُوَ لِلْمَمْلُوکَۃِ طَلاَقٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৩৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ باندی کے ہوتے ہوئے یہودی یا عیسائی عورت سے شادی کرنے کا حکم
(١٦٣٣٨) حضرت ابن مسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے باندی کے ہوتے ہوئے کسی عیسائی یا یہودی عورت سے شادی کی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔
(۱۶۳۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الْمَمْلُوکَۃَ عَلَی الْیَہُودِیَّۃِ وَالنَّصْرَانِیَّۃ قَالاَ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْمَمْلُوکَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৩৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ باندی کے ہوتے ہوئے یہودی یا عیسائی عورت سے شادی کرنے کا حکم
(١٦٣٣٩) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عیسائی عورت کسی آدمی کے نکاح میں ہو تو وہ کسی مسلمان باندی سے نکاح نہیں کرسکتا۔
(۱۶۳۳۹) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ فِی الرَّجُلِ تَکُونُ تَحْتَہُ الْمَرْأَۃُ النَّصْرَانِیَّۃُ : لاَ یَتَزَوَّجُ عَلَیْہَا أَمَۃً مُسْلِمَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৩৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسلمان عورت کے ہوتے ہوئے عیسائی عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٦٣٤٠) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ مسلمان کسی مسلمان عورت کے ہوتے ہوئے یہودی یا عیسائی عورت سے شادی نہیں کرسکتا۔
(۱۶۳۴۰) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ یَتَزَوَّجُ الْیَہُودِیَّۃَ وَالنَّصْرَانِیَّۃ عَلَی الْمُسْلِمَۃِ یَعْنِی الْمُسْلِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৪০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوں تو ان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا ؟
(١٦٣٤١) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی باندی کے ہوتے ہوئے آزاد سے نکاح کرے تو باندی کو ایک دن اور آزاد کو دو دن دے گا۔
(۱۶۳۴۱) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : إذَا تَزَوَّجَ الْحُرَّۃَ عَلَی الأَمَۃِ قَسَمَ لِذِہِ یَوْمًا وَلِذِہِ یَوْمَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৪১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوں تو ان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا ؟
(١٦٣٤٢) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی باندی کے ہوتے ہوئے آزاد سے نکاح کرے تو باندی کو ایک دن اور آزاد کو دو دن دے گا۔
(۱۶۳۴۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : إذَا تَزَوَّجَ الْحُرَّۃَ عَلَی الأَمَۃِ قَسَمَ لِلأَمَۃِ یَوْمًا وَلِلْحُرَّۃِ یَوْمَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৪২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوں تو ان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا ؟
(١٦٣٤٣) حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۶۳۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৪৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوں تو ان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا ؟
(١٦٣٤٤) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ آزادکودودن اور دو راتیں جبکہ باندی کو ایک دن اور ایک رات دے گا۔
(۱۶۳۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : لِلْحُرَّۃِ یَوْمَانِ وَلَیْلَتَانِ ، وَلِلأَمَۃِ یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৪৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوں تو ان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا ؟
(١٦٣٤٥) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ جب آزاد اور باندی جمع ہوجائیں تو آزاد کو اپنے نفس اور مال کے دو ثلث دے گا۔
(۱۶۳۴۵) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : إذَا اجْتَمَعَتَا قَسَمَ لِلْحُرَّۃِ الثُّلُثَیْنِ مِنْ نَفْسِہِ وَمَالِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৪৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوں تو ان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا ؟
(١٦٣٤٦) حضرت ابو جعفر اور حضرت عامر فرماتے ہیں کہ باندی کے ہوتے ہوئے آزادعورت سے شادی کرسکتا ہے اور باندی کو ایک جبکہ آزادکودودن دے گا۔
(۱۶۳۴۶) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ وَعَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالاَ : یَتَزَوَّجُ الْحُرَّۃَ عَلَی الأَمَۃِ وَیُقَسِّمُ یَوْمًا ویومین۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৪৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوں تو ان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا ؟
(١٦٣٤٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے نکاح کیا گیا تو تقسیم میں آزاد کو برتری حاصل ہوگی۔ آزاد کے لیے دو راتیں اور باندی کے لیے ایک رات ہوگی۔
(۱۶۳۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : إذَا نُکِحَتِ الْحُرَّۃُ عَلَی الأَمَۃِ فُضِّلَتِ الْحُرَّۃُ ، فی الْقَسَمِ ، لِلْحُرَّۃِ لَیْلَتَانِ وَلِلأَمَۃِ لَیْلَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৪৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوں تو ان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا ؟
(١٦٣٤٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے باندی سے نکاح کیا پھر اس نے آزاد عورت سے بھی نکاح کرلیا ۔ وہ اگر چاہے تو باندی کو روکے رکھے ۔ لیکن باندی کو ایک رات اور آزاد کو دو راتیں دے گا۔
(۱۶۳۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا نَکَحَ الأَمَۃَ ثُمَّ وَجَدَ مَا یَنْکِحُ الْحُرَّۃَ إِنْ شَائَ أَمْسَکَہَا وَیَقْسِمُ لَیْلَتَیْنِ وَلَیْلَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৪৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوں تو ان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا ؟
(١٦٣٤٩) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ آزادکودودن اور باندی کو ایک دن دے گا۔
(۱۶۳۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : یَقْسِمُ لِلْحُرَّۃِ یَوْمَیْنِ وَلِلأَمَۃِ یَوْمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৪৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوں تو ان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا ؟
(١٦٣٥٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آزادکودودن اور باندی کو ایک دن دے گا۔
(۱۶۳۵۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی التَّیْمِیُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لِلْحُرَّۃِ یَوْمَانِ وَلِلأَمَۃِ یَوْمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৫০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوں تو ان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا ؟
(١٦٣٥١) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ آزادکودودن اور باندی کو ایک دن دے گا۔
(۱۶۳۵۱) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : لِلْحُرَّۃِ یَوْمَانِ وَلِلأَمَۃِ یَوْمٌ۔
tahqiq

তাহকীক: