মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৩৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسلمان اور عیسائی بیوی کے درمیان برابری کرے گا
(١٦٣٥٢) حضرت ابن مسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے مسلمان بیوی کے ہوتے ہوئے عیسائی یا یہودی عورت سے شادی کی تو وہ ان دونوں کے درمیان برابری کرے گا۔
(۱۶۳۵۲) حَدَّثَنَا عَبدَۃ بن سلیمان ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ فِیمَنْ یَتَزَوَّجُ الْیَہُودِیَّۃَ وَالنَّصْرَانِیَّۃ عَلَی الْمُسْلِمَۃِ قَالاَ : یَقْسِمُ بَیْنَہُمَا سَوَائً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسلمان اور عیسائی بیوی کے درمیان برابری کرے گا
(١٦٣٥٣) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ وہ ان دونوں کے درمیان برابری کرے گا۔
(۱۶۳۵۳) حَدَّثَنَا مَعْنُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : قسْمَتُہُمَا سَوَائٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسلمان اور عیسائی بیوی کے درمیان برابری کرے گا
(١٦٣٥٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ ان دونوں کے درمیان برابری کرے گا جیسے آزاد عورتوں کے درمیان برابری کی جاتی ہے۔
(۱۶۳۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ یَقْسِمُ لَہَا کَمَا یَقْسِمُ لِلْحُرَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسلمان اور عیسائی بیوی کے درمیان برابری کرے گا
(١٦٣٥٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے مسلمان اور یہودی یا عیسائی عورت سے شادی کی تو وہ ان دونوں کے درمیان مال وجان کی تقسیم میں برابری کرے گا۔
(۱۶۳۵۵) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الْمُسْلِمَۃَ وَالْیَہُودِیَّۃَ ، أَوِ النَّصْرَانِیَّۃَ قَالَ : یُسَوِّی بَیْنَہُمَا فِی الْقِسْمَۃِ مِنْ مَالِہِ وَنَفْسِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مسلمان اور عیسائی بیوی کے درمیان برابری کرے گا
(١٦٣٥٦) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ تقسیم میں وہ دونوں برابر ہیں۔
(۱۶۳۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ وَلَیْسَ بِالأَحْمَرِ، عَنْ سَعِیدٍ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا عَنہُ فَقَالاَ: ہُمَا فِی الْقِسْمَۃِ سَوَائٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی کسی عورت کا مہر مقرر کرتے ہوئے علانیہ کچھ اور کہے اور خفیہ طور پر کچھ اور تو خفیہ کا اعتبار ہوگا
(١٦٣٥٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت کا مہر مقرر کرتے ہوئے خفیہ طور پر کچھ کہا اور علانیہ طور پر کچھ اور کہا تو خفیہ طور پر کہے گئے کا اعتبار ہوگا اور علانیہ باطل ہوجائے گا۔
(۱۶۳۵۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ قَالَ : حدَّثَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ قَالَ : فِی صَدَاقِ السِّرِّ : إذَا أَعْلَنَ أَکْثَرَ مِنْہُ یُؤْخَذُ بِالسِّرِّ وَتَبْطُلُ الْعَلاَنِیَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی کسی عورت کا مہر مقرر کرتے ہوئے علانیہ کچھ اور کہے اور خفیہ طور پر کچھ اور تو خفیہ کا اعتبار ہوگا
(١٦٣٥٨) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ خفیہ طور پر کہے گئے کا اعتبار ہوگا اور علانیہ باطل ہوجائے گا۔
(۱۶۳۵۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : یُؤْخَذُ بِالسِّرِّ وَتَبْطُلُ الْعَلاَنِیَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی کسی عورت کا مہر مقرر کرتے ہوئے علانیہ کچھ اور کہے اور خفیہ طور پر کچھ اور تو خفیہ کا اعتبار ہوگا
(١٦٣٥٩) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ خفیہ طورپرک ہے گئے کا اعتبار ہوگا۔
(۱۶۳۵۹) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : الأَمْرُ عَلَی السِّرِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی کسی عورت کا مہر مقرر کرتے ہوئے علانیہ کچھ اور کہے اور خفیہ طور پر کچھ اور تو خفیہ کا اعتبار ہوگا
(١٦٣٦٠) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم بن عتیبہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی خفیہ طور پر ایک ہزار اور علانیہ طور پر دو ہزارمہر مقرر کرے تو کس کا اعتبار ہوگا۔ انھوں نے فرمایا کہ خفیہ طور پر کہے گئے کا اعتبار ہوگا کیونکہ وہی حق ہے اور علانیہ باطل ہوجائے گا۔
(۱۶۳۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ بْنَ عُتَیبَۃَ ، عَنِ الرَّجُلِ أَصْدَقَ أَلْفًا فِی السِّرِّ وَأَعْلَنَ أَلْفَیْنِ قَالَ : یُؤْخَذُ بِالسِّرِّ لأَنَّہُ الْحَقُّ ، وَتُبْطَلُ الْعَلاَنِیَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی کسی عورت کا مہر مقرر کرتے ہوئے علانیہ کچھ اور کہے اور خفیہ طور پر کچھ اور تو خفیہ کا اعتبار ہوگا
(١٦٣٦١) حضرت شریح فرماتے ہیں کہ ان دونوں میں سے پہلے کا اعتبار ہوگا۔
(۱۶۳۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی عَوْنٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : یُؤْخَذُ بِالأَوَّلِ مِنہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک علانیہ کا اعتبار ہوگا
(١٦٣٦٢) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ علانیہ کا اعتبار ہوگا۔
(۱۶۳۶۲) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : یُؤْخَذُ بِالْعَلاَنِیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک علانیہ کا اعتبار ہوگا
(١٦٣٦٣) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ علانیہ کا اعتبار ہوگا۔
(۱۶۳۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : یُؤْخَذُ بِالْعَلاَنِیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک علانیہ کا اعتبار ہوگا
(١٦٣٦٤) حضرت منصور بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی سے ملا اور میں نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ علانیہ خفیہ کو باطل کردے گا۔
(۱۶۳۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : لَقِیتُ الشَّعْبِیَّ فَسَأَلْتُہُ ، عَنْ ذَلِکَ ، فَقَالَ قَالَ : شُرَیْحٌ ، ہَدَمَ الْعَلاَنِیَۃُ السِّرَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک علانیہ کا اعتبار ہوگا
(١٦٣٦٥) حضرت ابوقلابہ فرماتے ہیں کہ علانیہ کا اعتبار ہوگا۔
(۱۶۳۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ شُعَیب ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ : یُؤْخَذُ بِالْعَلاَنِیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی باندی سے نکاح کرے پھر اسے خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٦٦) حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کے نکاح میں باندی تھی، پھر اس نے باندی کو خرید لیا تو نکاح ختم ہوجائے گا اور وہ اس کی باندی ہوگی اگر چاہے تو اس سے وطی کرلے۔
(۱۶۳۶۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ والشَّعْبِیِّ قَالاَ : إذَا کَانَتِ الأَمَۃُ تَحْتَ الْحُرِّ فَاشْتَرَاہَا قَالاَ : النِّکَاحُ مُنْہَدِم ، وَتَکُونُ جَارِیَۃً لَہُ یَطَؤُہَا إِنْ شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی باندی سے نکاح کرے پھر اسے خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٦٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی باندی کو خرید لیا تو رقیت نکاح کو ختم کردے گی۔
(۱۶۳۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ تکون تحتہ الأَمَۃَ ثُمَّ یَشْتَرِیہَا قَالَ : أَذْہَبَ الرِّقُّ عُقْدَتَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی باندی سے نکاح کرے پھر اسے خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٦٨) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے باندی سے شادی کی پھر اسے خرید لیا تو چاہے تو ملک کی وجہ سے اس سے وطی کرسکتا ہے۔
(۱۶۳۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ بن الجراح ، عَنِ عَلِی بْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الأَمَۃَ ثُمَّ یَشْتَرِیہَا قَالَ : یَطَؤُہَا بِالْمِلْکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی باندی سے نکاح کرے پھر اسے خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٦٩) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ ملک کی وجہ سے اس سے وطی کرسکتا ہے۔
(۱۶۳۶۹) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ قَالَ : یَطَؤُہَا بِالْمِلْکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی باندی سے نکاح کرے پھر اسے خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٧٠) حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی کے نکاح میں باندی ہو اور وہ اسے خرید لے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ اس کی باندی ہے وہ اس کے ساتھ جو چاہے کرے۔ میں نے یہی سوال حضرت زہری سے کیا تو انھوں نے بھی یہی فرمایا۔
(۱۶۳۷۰) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً ، عَنِ الرَّجُلِ تَکُونُ تَحْتَہُ الأَمَۃُ فَیَشْتَرِیہَا قَالَ : ہِیَ أَمَتُہُ یَصْنَعُ بِہَا مَا شَائَ ، قَالَ : وَسَأَلْت الزُّہْرِیَّ ، فَقَالَ مِثْلِ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی باندی سے نکاح کرے پھر اسے خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٧١) حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کے نکاح میں باندی تھی پھر اس نے اسے خرید لیا۔ انھوں نے فرمایا کہ خریدنا نکاح کو ختم کردے گا۔ حضرت جعفر کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں میمون بن مہران سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ اس کے لیے دونوں دروازوں سے جائز ہے، نکاح کے دروازے سے بھی اور ملکیت کے دروازے سے بھی۔
(۱۶۳۷۱) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَیَّانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ قَالَ : سَأَلْتُ الزُّہْرِیَّ ، عَنْ رَجُلٍ کَانَتْ تَحْتَہُ أَمَۃٌ فَاشْتَرَاہَا، قَالَ : ہَدَمَ الشِّرَائُ النِّکَاحَ ، قَالَ جَعْفَرٌ : وَسَأَلْت مَیْمُونَ بْنَ مِہْرَانَ ، عَنْ ذَلِکَ قَالَ : تَحِلُّ لَہُ مِنْ قِبَلِ بابین ، مِنْ قِبَلِ التَّزْوِیجِ وَمِنْ قِبَلِ الشِّرَائِ۔
tahqiq

তাহকীক: