মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৩৭১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی باندی سے نکاح کرے پھر اسے خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٧٢) حضرت عمرو سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو، وہ اس کو ایک طلاق دے دے۔ پھر غلام کو آزاد کردیا گیا اور اس نے اپنی بیوی کو خرید لیا تو اس کی بیوی کا کیا درجہ ہوگا ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب اس کو خریدلیا تو وہ باندی کے مرتبے میں ہوگی۔ حضرت عکرمہ اور حضرت حسن بن ابی الحسن نے بھی یہی فتویٰ دیا۔
(۱۶۳۷۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ رَجُلٍ کَانَتْ تَحْتَہُ أَمَۃٌ فَطَلَّقَہَا تَطْلِیقَۃً ثُمَّ أَعْتَقَ الْعَبْدَ فَاشْتَرَی امْرَأَتَہُ ، مَا مَنْزِلتُہَا ؟ قَالَ : إذَا اشْتَرَاہَا فَہِیَ بِمَنْزِلَۃِ السُّرِّیۃِ ، وَقَدْ أَفْتَی بِذَلِکَ عِکْرِمَۃُ وَالْحَسَنُ بن أبی الحسن۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৭২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٧٣) حضرت عثمان بن عفان اور حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۷۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَمَّنْ حَدَّثَہُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ وَزَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّہُمَا قَالاَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৭৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٧٤) حضرت محمد بن اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) کے خط میں لکھا ہوا پڑھا کہ وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۷۴) حَدَّثَنَا عَبَّاد بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : قرَأْت کِتَابَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ : إنَّہَا لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৭৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٧٥) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৭৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٧٦) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ کہ وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، وَابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৭৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٧٧) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ وہ اس سے وطی نہیں کرے گا۔
(۱۶۳۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی عَوْنٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ الْحَنَفِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ لاَ یَطَؤُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৭৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٧٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۷۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৭৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٧٩) حضرت ابو الضحٰی اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے اور دوسرا خاوند اس سے وطی نہ کرلے۔
(۱۶۳۷۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی وَالشَّعْبِیِّ قَالاَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ إلاَّ مِنْ حَیْثُ حُرِّمَتْ عَلَیْہِ ، حَتَّی تزوج زَوْجًا غَیْرَہُ وَیَدْخُلَ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৭৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٨٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ إلاَّ مِنْ حَیْثُ حُرِّمَتْ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৮০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٨١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۸۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৮১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٨٢) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۸۲) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৮২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٨٣) حضرت ابو عبدالرحمن نے حضرت زید بن ثابت (رض) سے پوچھا کہ اگر کوئی باندی کسی شخص کے نکاح میں تھی، اس نے اسے ایک طلاق دی، پھر وہ بائنہ ہوگئی اور آدمی نے اسے خرید لیا، اب اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت زید بن ثابت (رض) نے فرمایا کہ وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۸۳) حَدَّثَنَا عبد اللہ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مَالِکٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ سَأَلَ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ عن مَمْلُوکَۃٍ کَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ فَطَلَّقَہَا فَبَتَّہَا ثُمَّ اشْتَرَاہَا ؟ قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ إلاَّ مِنْ حَیْثُ حُرِّمَتْ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৮৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٨٤) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۸۴) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسُ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ إلاَّ مِنْ حَیْثُ حُرِّمَتْ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৮৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٨٥) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۸۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ حَبِیبٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ: لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৮৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کے نکاح میں کوئی باندی ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دیدے پھر خرید لے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٨٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت عبیدہ سے سوال کیا تو انھوں نے اس سے منع فرمایا۔
(۱۶۳۸۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : سَأَلْتُ عَنْہُ عَبِیْدَۃَ ، فَأَبَی ذَلِکَ عَلَیَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৮৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا ایسی باندی کا سابقہ خاوند اب ملکیت کی بنا پر اس سے مباشرت کرسکتا ہے ؟
(١٦٣٨٧) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اب یہ اس کی باندی ہے۔
(۱۶۳۸۷) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ قَالَ : ہِیَ مَا مَلَکَتْ یَمِینُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৮৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا ایسی باندی کا سابقہ خاوند اب ملکیت کی بنا پر اس سے مباشرت کرسکتا ہے ؟
(١٦٣٨٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اب ملکیت کی بنا پر اس سے مباشرت کرسکتا ہے۔
(۱۶۳۸۸) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : یَطَؤُہَا بِمِلْکِ الْیَمِینِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৮৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا ایسی باندی کا سابقہ خاوند اب ملکیت کی بنا پر اس سے مباشرت کرسکتا ہے ؟
(١٦٣٨٩) حضرت حمید بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ پہلی آیت { وأحل لکم ماوراء ذالکم } نے اسے حلال کیا۔ دوسری آیت { حتی تنکح زوجا غیرہ } نے اسے حرام کردیا۔ میں نہ تو تمہیں حکم دیتا ہوں اور نہ منع کرتا ہوں۔
(۱۶۳۸۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : أَحَلَّتْہَا آیَۃٌ وَحَرَّمَتْہَا آیَۃٌ أُخْرَی ، وَلاَ آمُرُک وَلاَ أَنْہَاک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৮৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا ایسی باندی کا سابقہ خاوند اب ملکیت کی بنا پر اس سے مباشرت کرسکتا ہے ؟
(١٦٣٩٠) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ملکیت کی وجہ سے وہ اس سے مباشرت نہیں کرسکتا، اگر چاہے تو اسے آزاد کرکے اس سے نکاح کرلے۔ پھر اس کے پاس صرف ایک طلاق کا حق رہ جائے گا۔ حضرت قتادہ کا بھی یہی قول تھا۔
(۱۶۳۹۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : لَیسَ لَہُ أَنْ یَغْشَاہَا بِمِلْکِ الْیَمِینِ ، وَإِنْ شَائَ أَعْتَقَہَا وَزَوَّجَہَا ، وَکَانَتْ عِنْدَہُ عَلَی وَاحِدَۃٍ ، وَکَانَ قَتَادَۃُ یَأْخُذُ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৯০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا ایسی باندی کا سابقہ خاوند اب ملکیت کی بنا پر اس سے مباشرت کرسکتا ہے ؟
(١٦٣٩١) حضرت جابر اور حضرت ابو سلمہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۶۳۹۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرٍ وَأَبِی سَلَمَۃَ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক: