মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৩৯১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر غلام اپنی باندی بیوی کو دوطلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٩٢) حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی غلام اپنی باندی بیوی کو دو طلاقیں دے دے، پھر وہ دونوں آزاد ہوجائیں تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۹۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْعَمِّیُّ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ : فِی رَجُلٍ یَعْنِی عَبْدٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ تَطْلِیقَتَیْنِ وَہِیَ مَمْلُوکَۃٌ فَأُعْتِقَا ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : لاَ یَتَزَوَّجُہَا حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৯২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر غلام اپنی باندی بیوی کو دوطلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٩٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ باندی اگر کسی غلام کے نکاح میں ہو ، پھر وہ اسے طلاق دے، پھر دونوں اکٹھے آزاد ہوجائیں تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۹۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ وَعَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی الأَمَۃِ تَکُونُ تَحْتَ الْعَبْدِ فَیُطَلِّقُہَا تَطْلِیقَتَیْنِ فَیُعْتَقَانِ جَمِیعًا قَالاَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৯৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر غلام اپنی باندی بیوی کو دوطلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٩٤) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ باندی اگر کسی غلام کے نکاح میں ہو ، پھر وہ اسے طلاق دے، پھر دونوں اکٹھے آزاد ہوجائیں تو وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۹۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عَامِرٍ فِی الْعَبْدِ یُطَلِّقُ الأَمَۃَ تَطْلِیقَتَیْنِ فَیُعْتَقَانِ جَمِیعًا قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৯৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر غلام اپنی باندی بیوی کو دوطلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٩٥) حضرت ابو الحسن (مولی بنی نوفل) فرماتے ہیں کہ میں اور میری بیوی دونوں مملوک تھے۔ میں نے اسے دو طلاقیں دے دیں۔ پھر ہم دونوں آزاد ہوگئے۔ میں اس سے رجوع کرنا چاہتا تھا۔ میں نے اس بارے میں حضرت ابن عباس (رض) سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر تم اس سے رجوع کرو تو ایک طلاق کا حق لے کر رجوع کرو گے۔ دو طلاقیں گذر گئیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی یہی فیصلہ فرمایا تھا۔
(۱۶۳۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بن سلیمان ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَمَّنْ حَدَّثَہُ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی الْحَسَنِ مَوْلًی لِبَنِی نَوْفَلٍ قَالَ : کُنْتُ أَنَا وَامْرَأَتِی مَمْلُوکَیْنِ فَطَلَّقْتُہَا تَطْلِیقَتَیْنِ ثُمَّ أُعْتِقْنَا بَعْدَ ذَلِکَ فَأَرَدْت مُرَاجَعَتَہَا فَسَأَلْت ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : إِنْ رَاجَعْتہَا فَہِیَ عِنْدَکَ عَلَی وَاحِدَۃٍ وَمَضَتِ اثْنَتَانِ ، قَضَی بِذَلِکَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৯৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر غلام اپنی باندی بیوی کو دوطلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٩٦) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۶۳۹۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ قَالَ : حدَّثَنَا شَیْبَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ عُمَر بْنِ مُعَتِّبٍ ، عَنْ أَبِی الْحَسَنِ مَوْلًی لِبَنِی نَوْفَلٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِہِ۔

(ابوداؤد ۲۱۸۱۔ احمد ۱/۲۲۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৯৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر غلام اپنی باندی بیوی کو دوطلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٩٧) حضرت ابو سلمہ اور حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ اگر اسے عدت میں آزاد کردیا گیا تو اب خاوند اگر چاہے تو اس سے شادی کرلے اور اس کے پاس ایک طلاق کا حق رہ جائے گا۔
(۱۶۳۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالاَ : إذَا أُعْتِقَتْ فِی عِدَّتِہَا ، فَإِنَّہُ یَتَزَوَّجُہَا إِنْ شَائَ وَتَکُونُ عِنْدَہُ عَلَی وَاحِدَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৯৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کے نکاح میں باندی تھی، اس نے اس کا کچھ حصہ خرید لیا اب وہ اس سے وطی کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٣٩٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے ایسی باندی سے نکاح کیا جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی، پھر اس نے ان میں سے ایک کا حصہ خرید لیا تو وہ اس وقت تک اس سے رکا رہے جب تک دوسراحصہ بھی نہ خرید لے۔
(۱۶۳۹۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ تَزَوَّجَ أَمَۃً بَیْنَ رَجُلَیْنِ فَاشْتَرَی نَصِیبَ أَحَدِہِمَا قَالَ : یَکُفُّ عَنْہَا حَتَّی یَشْتَرِیَ نَصِیبَ الآخَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৯৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کے نکاح میں باندی تھی، اس نے اس کا کچھ حصہ خرید لیا اب وہ اس سے وطی کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٣٩٩) حضرت ابراہیم بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۱۶۳۹۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ صَاحِبٍ لَہُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩৯৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کے نکاح میں باندی تھی، اس نے اس کا کچھ حصہ خرید لیا اب وہ اس سے وطی کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٤٠٠) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ملکیت کی وجہ سے تعلق میں اضافہ ہی ہوگا۔
(۱۶۴۰۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ : لَمْ یَزِدْہُ مِلْکُہُ مِنہَا إلاَّ قُرْبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪০০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کے نکاح میں باندی تھی، اس نے اس کا کچھ حصہ خرید لیا اب وہ اس سے وطی کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٤٠١) حضرت زہری فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی نے اپنی بیوی کا کچھ حصہ خرید لیا تو اس وقت تک اس کے قریب نہ جائے جب تک اسے چھڑا نہ لے۔
(۱۶۴۰۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا اشْتَرَی الرَّجُل مِنَ امْرَأَتہِ نَصِیبًا فَلاَ یَقْرَبُہَا حَتَّی یَسْتَخْلِصَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪০১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک باندی سے نکاح کرتے ہوئے اس کی آزادی کو مہر بنانا جائز ہے
(١٦٤٠٢) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت صفیہ کی آزاد ی کو ان کا مہر بنادیا۔
(۱۶۴۰۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ صُہَیْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَعَلَ عِتْقَ صَفِیَّۃَ صَدَاقَہَا۔ (بخاری ۳۷۱۔ ابوداؤد ۲۹۹۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪০২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک باندی سے نکاح کرتے ہوئے اس کی آزادی کو مہر بنانا جائز ہے
(١٦٤٠٣) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی ام ولد کو آزاد کرکے اس کی آزادی کو اس کا مہر بنا سکتا ہے۔
(۱۶۴۰۳) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : إِن شَاء الرَّجُل أَعْتَقَ أُمَّ وَلَدِہِ وَجَعَلَ عِتْقَہَا مَہْرَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪০৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک باندی سے نکاح کرتے ہوئے اس کی آزادی کو مہر بنانا جائز ہے
(١٦٤٠٤) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنی باندی یا ام ولد کو آزاد کیا اور اس کی آزادی کو اس کا مہر بنادیا تو میں اسے جائز سمجھتا ہوں۔
(۱۶۴۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : قَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ : مَنْ أَعْتَقَ وَلِیدَتَہُ ، أَوْ أُمَّ وَلَدِہِ وَجَعَلَ عِتْقَہَا صَدَاقَہَا رَأَیْت ذَلِکَ جَائِزًا لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪০৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک باندی سے نکاح کرتے ہوئے اس کی آزادی کو مہر بنانا جائز ہے
(١٦٤٠٥) حضرت زہری فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی آدمی نے اپنی باندی کو آزاد کیا اور اس کی آزادی کو اس کا مہر بنایا تو یہ جائز ہے۔
(۱۶۴۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا أَعْتَقَ الرَّجُلُ أَمَتَہُ وَجَعَلَ عِتْقَہَا صَدَاقَہَا ، إنَّ ذَلِکَ جَائِزٌ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪০৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ باندی کی آزادی کو مہر بنانے والا قربانی کے جانور پر سواری کرنے والے کی طرح ہے
(١٦٤٠٦) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کی آزادی کو مہر بنانے والا قربانی کے جانور پر سواری کرنے والے کی طرح ہے۔
(۱۶۴۰۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِی الرَّجُلِ یَعْتِقُ الأَمَۃَ وَیَجْعَلُ عِتْقَہَا صَدَاقَہَا قَالَ : ہُوَ کَالرَّاکِبِ بَدَنَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪০৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ باندی کی آزادی کو مہر بنانے والا قربانی کے جانور پر سواری کرنے والے کی طرح ہے
(١٦٤٠٧) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کی آزادی کو مہر بنانے والا قربانی کے جانور پر سواری کرنے والے کی طرح ہے۔
(۱۶۴۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الْکَنُودِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : مَثَلُ الَّذِی یَعْتِقُ أَمَتَہُ وَیَتَزَوَّجُہَا مَثَلُ الرَّجُلِ یَرْکَبُ بَدَنَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪০৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ باندی کی آزادی کو مہر بنانے والا قربانی کے جانور پر سواری کرنے والے کی طرح ہے
(١٦٤٠٨) حضرت ابن سیرین فرمایا کرتے تھے کہ باندی کو آزاد کرکے اس کی آزادی کو نکاح کا مہر بنانے والے کو چاہیے کہ اس کے ساتھ کوئی اور چیز بھی مقرر کرے۔
(۱۶۴۰۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ إذَا جَعَلَ عِتْقَ أَمَتِہِ صَدَاقَہَا کَانَ یُحِبُّ أَنْ یَجْعَلَ لَہَا شَیْئًا مَعَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪০৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ باندی کی آزادی کو مہر بنانے والا قربانی کے جانور پر سواری کرنے والے کی طرح ہے
(١٦٤٠٩) حضرت عطاء فرماتے کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تجھے آزاد کیا اور تجھ سے شادی کی تو وہ آزاد ہوجائے گی۔ البتہ عورت اگر چاہے تو اس سے شادی کرلے اور اگر چاہے تو نہ کرے۔
(۱۶۴۰۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ فِی رَجُلٍ قَالَ لأَمَتِہِ : قَدْ أَعْتَقْتُکِ وَتَزَوَّجْتُکِ ، قَالَ : ہِیَ حُرَّۃٌ إِنْ شَائَتْ تَزَوَّجْتہ ، وَإِنْ شَائَتْ لَمْ تَزَوَّجْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪০৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک شخص نے اپنی باندی کو اللہ کے لیے آزاد کیا تو وہ اس سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٤١٠) حضرت انس بن مالک اور حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی باندی کو اللہ کے لیے آزاد کیا تو وہ اس میں اب رجوع نہ کرے۔ البتہ اگر شادی کرنے کے لیے آزاد کیا تو پھر کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۴۱۰) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، وَسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُمَا قَالاَ : إذَا أَعْتَقَہَا لِلَّہِ تَعَالَی فَلاَ یَعُودُ فِیہَا ، وَلاَ یَرَیَانِ بَأْسًا أَنْ یَعْتِقَہَا لِیَتَزَوَّجَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪১০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک شخص نے اپنی باندی کو اللہ کے لیے آزاد کیا تو وہ اس سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٤١١) حضرت نخعی فرماتے ہیں کہ اگر اللہ کے لیے آزاد کیا تو نکاح کرنا مکروہ ہے۔
(۱۶۴۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنِ النَّخَعِیِّ ، أَنَّہُ کَرِہَ إذَا أَعْتَقَہَا لِلَّہِ۔
tahqiq

তাহকীক: