মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৬৪১১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک شخص نے اپنی باندی کو اللہ کے لیے آزاد کیا تو وہ اس سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٤١٢) حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ قرار دیتے ہیں کہ آدمی آزاد کرکے اس سے نکاح کرلے۔
(۱۶۴۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَعْتِقَہَا ثُمَّ یَتَزَوَّجَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪১২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک شخص نے اپنی باندی کو اللہ کے لیے آزاد کیا تو وہ اس سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٤١٣) حضرت سعید بن مسیب اس بات کو مکروہ قرار دیتے ہیں کہ آدمی اللہ کے لیے آزاد کرکے اس سے نکاح کرلے۔
(۱۶۴۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَعْتِقَہَا لِوَجْہِ اللہِ تَعَالَی ثُمَّ یَتَزَوَّجَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪১৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک شخص نے اپنی باندی کو اللہ کے لیے آزاد کیا تو وہ اس سے نکاح کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٦٤١٤) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بشیر بن کعب نے یہ آیت پڑھی { فَامْشُوا فِی مَنَاکِبِہَا } پھر اپنی باندی سے کہا کہ اگر تم ” مناکبھا “ کا معنی بتادو تو تم آزاد ہو۔ اس نے کہا کہ اس سے مراد ” پہاڑ “ ہیں۔ یہ سنتے ہی بشیر بن کعب کا رنگ بدل گیا ! وہ اپنی اس باندی سے محبت کرتے تھے۔ اب انھوں نے اس بارے میں لوگوں سے پوچھنا شروع کردیا کہ اسے آزاد کروں یا نہیں۔ بعض نے آزاد کرنے کو کہا اور بعض نے اس سے منع کیا۔ انھوں نے حضرت ابوا لدردائ (رض) سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ جو چیز تمہیں شک میں ڈالے اسے چھوڑ دو اور اسے اختیار کرلو جو تمہیں شک میں نہ ڈالے۔ خیر طمانیت کا نام ہے اور شک میں شر ہے۔ لہٰذا بشیر بن کعب نے اس باندی کو چھوڑ دیا۔
(۱۶۴۱۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّ بُشَیْرَ بْنَ کَعْبٍ قَرَأَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {فَامْشُوا فِی مَنَاکِبِہَا} ، فَقَالَ لِجَارِیَتِہِ: إِنْ دَرَیْت مَا مَنَاکِبُہَا فَأَنْتِ حُرَّۃٌ لِوَجْہِ اللہِ، قَالَتْ: فَإِنَّ مَنَاکِبَہَا جِبَالُہَا ، فَکأَنَّمَا سُفِعَ وَجْہَہُ، وَرَغِبَ فِی جَارِیَتِہِ فَجَعَلَ یَسْأَلُ ، عَنْ ذَلِکَ فَمِنْہُمْ مَنْ یَأْمُرُہُ وَمِنْہُمْ مَنْ یَنْہَاہُ حَتَّی لَقِیَ أَبَا الدَّرْدَائِ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : دَعْ مَا یَرِیبُک إلَی مَا لاَ یَرِیبُک فَإِنَّ الْخَیْرَ فِی طُمَأْنِینَۃٍ وَإِنَّ الشَّرَّ فِی رِیبَۃٍ ، فترَکَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪১৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اللہ کے لیے آزاد کرکے بھی اس سے نکاح کرسکتا ہے
(١٦٤١٥) حضرت حسن اور حضرت عطاء اللہ کے لیے آزاد کی جانے والی باندی سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ زیادہ ثواب کا کام ہے۔
(۱۶۴۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّ الْحَسَنَ ، وَعَطَائً کَانَا لاَ یَرَیَانِ بِذَلِکَ بَأْسًا ، وَإِنْ أَعْتَقَہَا لِلَّہِ وَیَقُولاَنِ : ہُوَ أَعْظَمُ لِلأَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪১৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اللہ کے لیے آزاد کرکے بھی اس سے نکاح کرسکتا ہے
(١٦٤١٦) حضرت حسن سے جب اللہ کے لیے آزاد کی جانے والی باندی سے نکاح کے بارے میں سوال کیا جاتا تو وہ اس کو جائز قرار دیتے تھے۔
(۱۶۴۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ إذَا سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَعْتِقُ جَارِیَتَہُ وَیَتَزَوَّجُہَا أنہ کَانَ لاَ یَرَی بِذَلِکَ بَأْسًا ، وَإِنْ أَعْتَقَہَا لِلَّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪১৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے
(١٦٤١٧) حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ (رض) نے ایک یہودیہ سے شادی کی تو حضرت عمر (رض) نے انھیں ایک خط لکھا جس میں حکم دیا کہ اس کا راستہ چھوڑ دو ۔ حضرت حذیفہ (رض) نے انھیں جواب میں لکھا کہ اگر یہ حرام ہے تو میں اس کا راستہ چھوڑ دیتا ہوں۔ حضرت عمر (رض) نے لکھا کہ حرام تو نہیں کہتا البتہ مجھے ڈر ہے کہ اس سے لوگ فاحشہ اور شریر یہودی عورتوں کی طرف جانے لگیں گے۔
(۱۶۴۱۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَہْرَامَ ، عَنْ شَقِیقٍ قَالَ : تَزَوَّجَ حُذَیْفَۃُ یَہُودِیَّۃً فَکَتَبَ إلَیْہِ عُمَرُ أَنْ خَلِّ سَبِیلَہَا ، فَکَتَبَ إلَیْہِ : إِنْ کَانَتْ حَرَامًا خَلَّیْت سَبِیلَہَا ، فَکَتَبَ إلَیْہِ : إنِّی لاَ أَزْعُمُ أَنَّہَا حَرَامٌ وَلَکِنِّی أَخَافُ أَنْ تَعَاطَوا الْمُومِسَاتِ مِنْہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪১৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے
(١٦٤١٨) حضرت عبدا لملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے یہودی اور عیسائی عورتوں سے نکاح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا ایسا کرنا مکروہ ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ اس زمانے میں مسلمان عورتیں کم تھیں۔
(۱۶۴۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً ، عَنْ نِکَاحِ الْیَہُودِیَّاتِ وَالنَّصْرَانِیَّات فَکَرِہَہُ وَقَالَ : کَانَ ذَلِکَ وَالْمُسْلِمَاتُ قَلِیلٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪১৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے
(١٦٤١٩) حضرت ابن عمر (رض) اہل کتاب عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیتے تھے، وہ ان کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھانے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۶۴۱۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ نِکَاحَ نِسَائِ أَہْلِ الْکِتَابِ ، وَلاَ یَرَی بِطَعَامِہِنَّ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪১৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے
(١٦٤٢٠) حضرت ابن عمر (رض) اہل کتاب عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیتے تھے اور یہ آیت پڑھتے تھے { وَلاَ تَنْکِحُوا الْمُشْرِکَاتِ حَتَّی یُؤْمِنَّ }۔
(۱۶۴۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ کَرِہَ نِکَاحَ نِسَائِ أَہْلِ الْکِتَابِ وَقَرَأَ : {وَلاَ تَنْکِحُوا الْمُشْرِکَاتِ حَتَّی یُؤْمِنَّ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪২০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کرنے کی رخصت دی ہے
(١٦٤٢١) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ ایک صحابی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک یہودی عورت سے شادی کی تھی۔
(۱۶۴۲۱) حدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہُبَیْرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : تَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَہُودِیَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪২১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کرنے کی رخصت دی ہے
(١٦٤٢٢) حضرت ہبیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ (رض) نے ایک عیسائی عورت سے شادی کی تھی۔
(۱۶۴۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہُبَیْرَۃَ أَنَّ طَلْحَۃَ تَزَوَّجَ نَصْرَانِیَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪২২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کرنے کی رخصت دی ہے
(١٦٤٢٣) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم جنگ قادسیہ میں حضرت سعد (رض) کے ساتھ موجود تھے۔ ان دنوں مسلمان خواتین سے نکاح تک ہمیں رسائی نہیں تھی، لہٰذا ہم نے یہودی اور عیسائی عورتوں سے شادی کی۔ پھر بعض لوگوں نے انھیں طلاق دے دی اور بعض نے انھیں روکے رکھا۔
(۱۶۴۲۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: شَہِدْنَا الْقَادِسِیَّۃَ مَعَ سَعْدٍ وَنَحْنُ یَوْمَئِذٍ لاَ نَجِدُ سَبِیلاً إلَی الْمُسْلِمَاتِ فَتَزَوَّجْنَا الْیَہُودِیَّاتِ وَالنَّصْرَانِیَّات فَمِنَّا مَنْ طَلَّقَ وَمِنَّا مَنْ أَمْسَکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪২৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کرنے کی رخصت دی ہے
(١٦٤٢٤) حضرت حذیفہ (رض) کے ایک پڑوسی فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ (رض) نے ایک یہودیہ سے شادی کی حالانکہ ان کے نکاح میں دو عربی عورتیں تھیں۔
(۱۶۴۲۴) حَدَّثَنَا عبد اللہ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ جَارٍ لِحُذَیْفَۃَ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ أَنَّہُ نَکَحَ یَہُودِیَّۃً وَعِنْدَہُ عَرَبِیَّتَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪২৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کرنے کی رخصت دی ہے
(١٦٤٢٥) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اہل کتاب عورت سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۴۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِنِکَاحِ النَّصْرَانِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪২৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کرنے کی رخصت دی ہے
(١٦٤٢٦) حضرت شعبی اہل کتاب عورتوں سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۱۶۴۲۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالنِّکَاحِ فِی أَہْلِ الْکِتَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪২৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کرنے کی رخصت دی ہے
(١٦٤٢٧) حضرت ابو عیاض فرماتے ہیں کہ یہودی اور عیسائی عورتوں سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں البتہ اہل حرب عورتوں سے نکاح نہیں کیا جاسکتا۔
(۱۶۴۲۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ أَبِی عِیَاضٍ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِنِکَاحِ الْیَہُودِیَّاتِ وَالنَّصْرَانِیَّات إلاَّ أَہْلَ الْحَرْبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪২৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مسلمان کتنی اہل کتاب عورتوں سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٦٤٢٨) حضرت ابن مسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک مسلمان چار اہل کتاب عورتوں سے شادی کرسکتا ہے۔
(۱۶۴۲۸) حدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ قَالاَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَتَزَوَّجَ الرَّجُلُ أَرْبَعًا مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪২৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مسلمان کتنی اہل کتاب عورتوں سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٦٤٢٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک مسلمان چار اہل کتاب عورتوں سے شادی کرسکتا ہے۔
(۱۶۴۲۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَجْمَعَ الرَّجُلُ أَرْبَعًا مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪২৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مسلمان کتنی اہل کتاب عورتوں سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٦٤٣٠) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ آزاد آدمی چار باندیوں یا چار عیسائی عورتوں کو نکاح میں جمع کرسکتا ہے۔ غلام کا بھی یہی حکم ہے۔
(۱۶۴۳۰) حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزہری قَالَ : یَتَزَوَّجُ الْحُرُّ أرْبَعَ إمَائٍ وَأَرْبَعَ نَصْرَانِیَّاتٍ وَالْعَبْدُ کَذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৩০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کے خلاف میدان کارزار میں سرگرم اہل کتاب کی خواتین سے نکاح جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٤٣١) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ جنگ میں مصروف اہل کتاب کی خواتین سے نکاح جائز نہیں۔ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات حضرت ابراہیم کو بتائی تو وہ بہت خوش ہوئے۔
(۱۶۴۳۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ یَحِلُّ نِکَاحُ نِسَائِ أَہْلِ الْکِتَابِ إذَا کَانُوا حَرْبًا ، قَالَ الْحَکَمُ : فَحَدَّثْت بِہِ إبْرَاہِیمَ فَأَعْجَبَہُ ذَلِکَ۔
তাহকীক: