মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৪৩১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کے خلاف میدان کارزار میں سرگرم اہل کتاب کی خواتین سے نکاح جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٤٣٢) حضرت ابو عیاض فرماتے ہیں کہ اہل کتاب کی عورتوں سے نکاح کرنا ہمارے لیے حلال ہے البتہ اگر وہ جنگ کررہے ہوں تو ان کی عورتیں اور ذبیحہ حرام ہوجاتا ہے۔
(۱۶۴۳۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بن مُحَمَّد الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ أَبِی عِیَاضٍ قَالَ : نِسَائُ أَہْلُ الْکِتَابِ لَنَا حَلاَلٌ إلاَّ أَہْلَ الْحَرْبِ فَإِنَّ نِسَائَہُمْ وَذَبَائِحَہُمْ عَلَیْکُمْ حَرَامٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৩২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کے خلاف میدان کارزار میں سرگرم اہل کتاب کی خواتین سے نکاح جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٤٣٣) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کچھ اہل کتاب ایسے ہیں جن کی عورتیں اور ذبیحہ ہمارے لیے حلال نہیں۔ وہ اہل کتاب مسلمانوں سے جنگ کرنے والے ہیں۔
(۱۶۴۳۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی غَنِیَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : إنَّ مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ مَنْ لاَ یَحِلُّ لَنَا مُنَاکَحَتُہُ وَلاَ ذَبِیحَتُہُ ، أَہْلُ الْحَرْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৩৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں کے خلاف میدان کارزار میں سرگرم اہل کتاب کی خواتین سے نکاح جائز ہے یا نہیں ؟
(١٦٤٣٤) حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ اسلاف نے اہل کتاب کی عورت کے بارے میں فرمایا ہے کہ اگر وہ ارض حرب سے نکلے تو ارض عرب میں امان کے ساتھ داخل ہوگی۔ اگر وہ ارض عرب میں سکون ظاہر کرے تو مسلمان کے لیے اس سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اگر وہ صرف پیغام نکاح کی صورت میں سکون ظاہر کرے تو اس سے نکاح نہیں کیا جائے گا۔
(۱۶۴۳۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بُکر ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرٍ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْعتوَارِیِّ ، وَیَحْیَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ وَعَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَیْمٍ الزُّرَقِیِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ وَعَنْ أَبِی النَّضْرِ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ أَنَّہُمْ قَالُوا فِی الْمَرْأَۃِ مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ ، إذَا دَخَلَتْ مِنْ أَرْضِ الْحَرْبِ تَدْخُلُ أَرْضَ الْعَرَبِ بِأَمَانٍ ، إِنْ أَظْہَرَتِ السُّکُونَ فِی أَرْضِ الْعَرَبِ فَلاَ بَأْسَ أَنْ یَنْکِحَہَا الْمُسْلِمُ ، وَإِنْ لَمْ تُظْہِرْ ذَلِکَ إلاَّ عِنْدَ الْخِطْبَۃِ لَمْ تُنْکَحْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৩৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اہلِ کتاب کی باندیوں سے نکاح کا بیان
(١٦٤٣٥) حضرت ابو میسرہ فرماتے ہیں کہ اہل کتاب کی باندیاں ان کی آزاد عورتوں کی طرح ہیں۔
(۱۶۴۳۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی مَیْسَرَۃَ قَالَ : إمَائُ أَہْلِ الْکِتَابِ بِمَنْزِلَۃِ حَرَائِرِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৩৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اہلِ کتاب کی باندیوں سے نکاح کا بیان
(١٦٤٣٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس امت کے لیے اہل کتاب کی آزاد عورتوں سے نکاح کرنے کی اجازت ہے ان کی باندیوں سے نکاح کرنے کی اجازت نہیں۔
(۱۶۴۳۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ قَالَ : إنَّمَا رُخِّصَ لِہَذِہِ الأَمَۃِ فِی نِسَائِ أَہْلِ الْکِتَابِ وَلَمْ یُرَخَّصْ فِی الإِمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৩৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اہلِ کتاب کی باندیوں سے نکاح کا بیان
(١٦٤٣٧) حضرت مکحول نے اہل کتاب کی باندیوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۱۶۴۳۷) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، عَنْ ثَوْرٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ أَنَّہُ کَرِہَ نِکَاحَ أَہْلِ الْکِتَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৩৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اہلِ کتاب کی باندیوں سے نکاح کا بیان
(١٦٤٣٨) حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { مِنْ فَتَیَاتِکُمَ الْمُؤْمِنَاتِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ آزاد مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ کسی اہل کتاب باندی سے نکاح کرے۔
(۱۶۴۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {مِنْ فَتَیَاتِکُمَ الْمُؤْمِنَاتِ} ، قَالَ : لاَ یَنْبَغِی لِلْحُرِّ الْمُسْلِمِ أَنْ یَنْکِحَ أَمَۃً مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৩৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ معجل اور مؤجل مہر کا بیان
(١٦٤٣٩) حضرت عمر بن عبدا لعزیز نے اپنے ماتحتوں کے نام خط لکھا کہ جب آدمی اپنی بیوی سے ازدواجی تعلق قائم کرلے تو معجل اور مؤجل مہر واجب ہوجاتا ہے۔ البتہ اگر مؤجل کی شرط لگائی ہو تو پھر واجب نہیں ہوتا۔
(۱۶۴۳۹) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَن مسور أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَتَبَ : إذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بِالْمَرْأَۃِ فَقَدْ وَجَبَ الْعَاجِلُ وَالآجِلُ إلاَّ أَنْ تَشْتَرِطَ فِی الآجِلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৩৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ معجل اور مؤجل مہر کا بیان
(١٦٤٤٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت سے آسانی سے مہر ادا کرنے کی شرط لگائی تو مہر کی ادائیگی موت یا جدائی پر فرض ہوگی۔
(۱۶۴۴۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی الرَّجُلِ یَتَزّوَّجُ الْمَرْأَۃَ إلَی مَیْسَرَۃٍ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : إلَی مَوْتٍ ، أَوْ فِرَاقٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৪০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ معجل اور مؤجل مہر کا بیان
(١٦٤٤١) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر مہر مؤجل کی مدت معلومہ مقرر نہ ہو تو وہ فوری طور پر واجب ہوجاتا ہے۔
(۱۶۴۴۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الآجِلِ مِنَ الْمَہْرِ : ہُوَ حَالٌّ إلاَّ أَنْ تَکُونَ لَہُ مُدَّۃٌ مَعْلُومَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৪১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ معجل اور مؤجل مہر کا بیان
(١٦٤٤٢) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نے کسی عورت سے آسانی سے ادائیگی کی شرط پر مہر معجل اور مؤجل کے ساتھ نکاح کیا۔ عورت یہ مقدمہ لے کر حضرت شریح کی عدالت میں آئی تو انھوں نے اس عورت سے فرمایا کہ تم ہمیں آسانی کی تفصیل بتادو ہم تمہیں مہر دلوا دیتے ہیں۔
(۱۶۴۴۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : تَزَوَّجَ رَجُلٌ امْرَأَۃً بِآجِلٍ وَعَاجِلٍ إلَی مَیْسَرَۃَ فَقَدَّمَتْہُ إلَی شُرَیْحٍ ، فَقَالَ ، دُلّیْنَا عَلَی مَیْسَرَۃٍ نَأْخُذُہُ لَکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৪২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ معجل اور مؤجل مہر کا بیان
(١٦٤٤٣) حضرت ایاس بن معاویہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے عورت سے ازدواجی ملاقات کرلی تو اب عورت کے لیے مؤجل کا دعویٰ نہیں ہوگا۔
(۱۶۴۴۳) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ قَالَ: إذَا دَخَلَ بِہَا فَلاَ دَعْوَی لَہَا فِی الآجِلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৪৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ معجل اور مؤجل مہر کا بیان
(١٦٤٤٤) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مہر عاجل بھی آجل ہے اور اجل موت یا فرقت تک ہے۔
(۱۶۴۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : الْعَاجِلُ آجِلٌ إلَی مَوْتٍ ، أَوْ فُرْقَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৪৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ معجل اور مؤجل مہر کا بیان
(١٦٤٤٥) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر وہ چاہے تو وہ اسی وقت وصول کرسکتی ہے۔
(۱۶۴۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَمَّادًا یَقُولُ : ہُوَ حَالٌّ تَأْخُذْہُ إذَا شِئْتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৪৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ معجل اور مؤجل مہر کا بیان
(١٦٤٤٦) حضرت مکحول اور حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھر اس عورت میں جنون، کوڑھ، برص یا شرم گاہ میں بال اگنے کی بیماری دیکھی تو ان بیماریوں کی وجہ سے اسے واپس بھیج سکتا ہے۔ البتہ عورت کو مہر ملے گا خواہ مؤجل ہو یا معجل۔ یہ مہر اس شخص پر واجب ہوگا جس نے آدمی کو اس عورت سے نکاح کرنے پر ابھارا ہوگا۔
(۱۶۴۴۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ وَالزُّہْرِیِّ قَالاَ : فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَدَخَلَ بِہَا فَرَأَی بِہَا جُنُونًا ، أَوْ جُذَامًا ، أَوْ بَرَصًا ، أَوْ عَفَلاً إنَّہَا تُرَدُّ مِنْ ہَذَا وَلَہَا الصَّدَاقُ الَّذِی اسْتَحَلَّ بِہِ فَرْجَہَا الْعَاجِلُ وَالآجِلُ وَصَدَاقُہُ عَلَی مَنْ غَرَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৪৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بنو تغلب کی عیسائی عورتوں سے نکاح کرنے کا بیان
(١٦٤٤٧) حضرت علی (رض) بنو تغلب کا ذبیحہ اور ان کی عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ عرب لوگ ہیں۔
(۱۶۴۴۷) حَدَّثَنَا عَبدَۃ بن سلیمان ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَلِیٍّ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ ذَبَائِحَ نَصَارَی بَنِی تَغْلِبَ وَنِسَائَہُمْ وَیَقُولُ : ہُمْ مِنَ الْعَرَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৪৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بنو تغلب کی عیسائی عورتوں سے نکاح کرنے کا بیان
(١٦٤٤٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بنو تغلب کے ذبیحہ اور ان کی عورتوں سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ انھوں نے ایک دین اختیار کیا ، اب یہی ان کا دین ہے۔
(۱۶۴۴۸) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِذَلِکَ بَأْسًا وَیَقُولُ : انْتَحَلُوا دِینًا فَذَلِکَ دِینُہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৪৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بنو تغلب کی عیسائی عورتوں سے نکاح کرنے کا بیان
(١٦٤٤٩) حضرت عمرو بن ہرم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے عرب عیسائیوں کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا ان کی عورتوں سے نکاح کرنا حلال ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ اہل کتاب نہیں، ان کی عورتیں اور ان کا کھانا مسلمانوں کے لیے حلال نہیں ہے۔
(۱۶۴۴۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ نَصَارَی الْعَرَبِ ہَلْ تَحِلُّ نِسَاؤُہُمْ لِلْمُسْلِمِینَ قَالَ : لَیْسُوا مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ وَلاَ تَحِلُّ نِسَاؤُہُمْ وَلاَ طَعَامُہُمْ لِلْمُسْلِمِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৪৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بنو تغلب کی عیسائی عورتوں سے نکاح کرنے کا بیان
(١٦٤٥٠) حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت { وَمَنْ یَتَوَلَّہُمْ مِنْکُمْ فَإِنَّہُ مِنْہُمْ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ آیت عرب عیسائیوں کے ذبیحہ اور ان کی عورتوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔
(۱۶۴۵۰) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیر ، قَالَ : قَالَ عِکْرِمَۃُ : {وَمَنْ یَتَوَلَّہُمْ مِنْکُمْ فَإِنَّہُ مِنْہُمْ} قَالَ : نصاری الْعَرَب فِی ذَبَائِحِہِمْ وَفِی نِسَائِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৫০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بنو تغلب کی عیسائی عورتوں سے نکاح کرنے کا بیان
(١٦٤٥١) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ بنوتغلب کا ذبیحہ کھاؤ اور ان کی عورتوں سے شادی کرو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (ترجمہ) اے ایمان والو ! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ، وہ ایک دوسرے کے دوست ہیں۔
(۱۶۴۵۱) حَدَّثَنَا عَفَّانَ قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عبَّاسٍ قَالَ : کُلُوا ذَبَائِحَ بَنِی ثَعْلَبَۃَ وَتَزَوَّجُوا نِسَائَہُمْ فَإِنَّ اللَّہَ تَعَالَی یَقُولُ : {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا الْیَہُودَ وَالنَّصَارَی أَوْلِیَائَ بَعْضُہُمْ أَوْلِیَائُ بَعْضٍ} فَلَوْ لَمْ یَکُونُوا مِنْہُمْ إلاَّ بِالْوِلاَیَۃِ لَکَانُوا مِنْہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক: