মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬৪৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بنو تغلب کی عیسائی عورتوں سے نکاح کرنے کا بیان
(١٦٤٥٢) حضرت علی (رض) نے عیسائی عربوں کے ذبیحہ اور ان کی عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۱۶۴۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مِعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَلِیٍّ أَنَّہُ کَرِہَ ذَبَائِحَ نَصَارَی الْعَرَبِ وَنِسَائَہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بنو تغلب کی عیسائی عورتوں سے نکاح کرنے کا بیان
(١٦٤٥٣) حضرت ابراہیم نے عیسائی عربوں کے ذبیحہ اور ان کی عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۱۶۴۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مِعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بنو تغلب کی عیسائی عورتوں سے نکاح کرنے کا بیان
(١٦٤٥٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۶۴۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا وصی نکاح کراسکتا ہے ؟
(١٦٤٥٥) حضرت سماک بن حرب فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے وصی کے کرائے ہوئے نکاح کو درست قرار دیا۔
(۱۶۴۵۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ عَبْدِ الحمید ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ سَلَمَۃَ أَنَّ شُرَیْحًا أَجَازَ نِکَاحَ وَصِیِّ وَصِیٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا وصی نکاح کراسکتا ہے ؟
(١٦٤٥٦) حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ولی نکاح کرانے کے لیے وصی سے مشورہ کرے گا اور عقدنکاح کا نگران ولی ہی ہوگا۔
(۱۶۴۵۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنِ الْحَارِثِ قَالَ: یُشَاوِر الْوَلِیُّ الْوَصِیَّ فِی النِّکَاحِ وَیلِیَ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ الْوَلِیُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا وصی نکاح کراسکتا ہے ؟
(١٦٤٥٧) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کسی وصی نے اپنی پرورش میں موجود کسی یتیم بچی کا نکاح کرادیا تو یہ جائز ہے۔
(۱۶۴۵۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ فِی وَصِیٍّ زَوَّجَ یَتِیمَۃً صَغِیرَۃً فِی حِجْرِہِ قَالَ : جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا وصی نکاح کراسکتا ہے ؟
(١٦٤٥٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی وصی نکاح کرادے تو جائز ہے۔
(۱۶۴۵۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْوَصِیِّ یُزَوِّجُ قَالَ : ہُوَ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا وصی نکاح کراسکتا ہے ؟
(١٦٤٥٩) حضرت شعبی اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نکاح کے علاوہ وصی کا ہر تصرف جائز ہے۔
(۱۶۴۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَارِثٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ وَعَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالاَ : مَا صَنَعَ الْوَصِیُّ فَہُوَ جَائِزٌ إلاَّ النِّکَاحَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا وصی نکاح کراسکتا ہے ؟
(١٦٤٦٠) حضرت حسن وصی کو نکاح کی اجازت نہ دیتے تھے البتہ اگر اسے وصی بنانے والا یہ کہے کہ تو میری بہنوں اور میری بیٹیوں کے نکاح کا وصی ہے۔ اگر وہ ایسا کرے تو وصی نکاح کے معاملے میں ولی سے زیادہ حق دار ہے۔ اگر یہ نہ کہا تو ولی وصی سے زیادہ حق دار ہوگا۔
(۱۶۴۶۰) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَجْعَلُ لِلْوَصِیِّ من أَمْرِ النِّکَاحِ شَیْئًا إلاَّ أَنْ یَکُونَ قَالَ : أَنْتَ وَصِیِّی فِی نِکَاحِ أخواتی وبناتی فَإِنْ فَعَلَ فَالْوَصِیُّ أَحَقُّ مِنَ الْوَلِیِّ وَإِلاَّ فَالْوَلِیُّ أَحَقُّ مِنَ الْوَصِیِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٤٦١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو عورت کو اختیار ہوگا۔
(۱۶۴۶۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْمَاعِیلَ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی امْرْأَۃٍ تَزَوَّجَتْ رَجُلاً عَلَی أَنَّہُ حُرٌّ فَوُجِدَ عَبْدًا قَالَ: تُخَیَّرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٤٦٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو عورت کو اختیار ہوگا۔
(۱۶۴۶۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ دَلَّسَ نَفْسَہُ لأَمْرَأَۃٍ فَزَعَمَ أَنَّہُ حُرٌّ وَہوَ عَبْدٌ قَالَ : تُخَیَّرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٤٦٣) حضرت زہری سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی عورت کو غلام کے بارے میں دھوکا دیا گیا وہ اسے آزاد سمجھتی رہی جبکہ وہ غلام تھا تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ عورت کو اختیار ہوگا۔
(۱۶۴۶۳) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ فِی امْرَأَۃٍ غُرَّتْ بِعَبْدٍ وَکَانَتْ تَحْسَبُہُ حُرًّا قَالَ ابْنُ شِہَابٍ : تُخَیَّرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٤٦٤) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی غلام کسی قوم کے پاس آیا اور اس نے ان سے کہا کہ وہ آزاد ہے۔ لوگوں نے ایک آزاد عورت کی اس سے شادی کرادی۔ پھر بعد میں انھیں علم ہوا کہ یہ غلام تھا اور اس عورت کو دھوکا دیا گیا ہے ؟ حضرت جابر نے فرمایا کہ جب اسے علم ہو تو اسے اختیار ہوگا کہ چاہے اس کے پاس رہے اور اگر چاہے تو اس سے جدائی اختیار کرلے۔ مرد کو عورت پر کوئی حق حاصل نہ ہوگا۔
(۱۶۴۶۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ عَبْدٍ أَتَی قَوْمًا فَأَخْبَرَہُمْ أَنَّہُ حُرٌّ فَأَنْکَحُوہُ امْرَأَۃً حُرَّۃً ثُمَّ عَلِمُوا بَعْدَ ذَلِکَ أَنَّہُ عَبْدٌ غُرَّتْ بِہِ قَالَ : إذَا عَلِمَتْ بِہِ فَإِنْ شَائَتْ مَکَثَتْ بِہِ، وَإِنْ شَائَتْ فَارَقَتْہُ وَلاَ حَقَّ لَہُ عَلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو کیا حکم ہے ؟
(١٦٤٦٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے خود کو آزاد بتاتے ہوئے نکاح کیا لیکن بعد میں وہ غلام نکلا تو عورت کو اختیار ہوگا کہ اس کے پاس رہے یا اس سے جدا ہوجائے۔
(۱۶۴۶۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : أَیُّمَا عَبْدٍ جَائَ إلَی حُرَّۃٍ فَزَوَّجَتْہُ فَعَلِمَتْ بَعْدَ ذَلِکَ أَنَّہُ مَمْلُوکٌ فَإِنْ شَائَتِ اسْتَقَرَّتْ عِنْدَہُ ، وَإِنْ شَائَتْ فَارَقَتْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کسی عورت سے نکاح کرے لیکن اس سے ازدواجی ملاقات کی نوبت نہ آئے تو کیا اس آدمی کے باپ کے لیے اس عورت کا نکاح کرنا جائز ہوگا
(١٦٤٦٦) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کسی عورت سے نکاح کیا تو وہ عورت اس کے باپ کے لیے حلال نہیں خواہ اس نے ازدواجی ملاقات کی ہو یا نہ کی ہو۔ اور اسی طرح اس کے بیٹے کے لیے بھی حلال نہیں خواہ اس نے ازدواجی ملاقات کی ہو یا نہ کی ہو۔
(۱۶۴۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الجَرَّاحِ عن سفیان ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : إذَا تَزَوَّجَ الابْنُ لَمْ تَحِلَّ لِلأَبِ دَخَلَ بِہَا ، أَوْ لَمْ یَدْخُلْ بہا وَإِذَا تزوج الأَبُ لَمْ تَحِلَّ لِلابْنِ دَخَلَ بِہَا ، أَوْ لَمْ یَدْخُلْ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کسی عورت سے نکاح کرے لیکن اس سے ازدواجی ملاقات کی نوبت نہ آئے تو کیا اس آدمی کے باپ کے لیے اس عورت کا نکاح کرنا جائز ہوگا
(١٦٤٦٧) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کسی عورت سے نکاح کیا تو وہ عورت اس کے بیٹے اور باپ پر حرام ہوجائے گی۔ اسی طرح ان دونوں میں سے کسی نے کسی عورت کی شرم گاہ دیکھی تو وہ بھی دوسرے کے لیے حرام ہوجائے گی۔
(۱۶۴۶۷) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : مَنْ مَلَکَ عُقْدَۃَ امْرَأَۃٍ فَقَدْ حُرِّمَتْ عَلَی ابْنِہِ وعلی أَبِیہِ وَأَیُّہُمَا جَرَّدَ فَنَظَرَ إلَی الْعَوْرَۃِ کَذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کسی عورت سے نکاح کرے لیکن اس سے ازدواجی ملاقات کی نوبت نہ آئے تو کیا اس آدمی کے باپ کے لیے اس عورت کا نکاح کرنا جائز ہوگا
(١٦٤٦٨) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ باپ اور بیٹے میں سے کسی نے بھی کسی عورت سے نکاح کیا تو وہ عورت دوسرے کے لیے حرام ہوجائے گی۔
(۱۶۴۶۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ عن أبی بکر ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : أَیُّہُمَا مَلَکَ عُقْدَۃَ امْرَأَۃٍ حُرِّمَتْ عَلَی الآخَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کسی عورت سے نکاح کرے لیکن اس سے ازدواجی ملاقات کی نوبت نہ آئے تو کیا اس آدمی کے باپ کے لیے اس عورت کا نکاح کرنا جائز ہوگا
(١٦٤٦٩) حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس سے ازدواجی ملاقات سے پہلے اسے طلاق دے دی تو کیا اس آدمی کا باپ اس عورت سے نکاح کرسکتا ہے ؟ انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا اور قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَحَلاَئِلُ أَبْنَائِکُمْ }
(۱۶۴۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَطَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا أَیَتَزَوَّجُہَا أَبُوہُ فَکَرِہَ وَقَالَ اللَّہُ تَعَالَی : {وَحَلاَئِلُ أَبْنَائِکُمْ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کسی عورت سے نکاح کرے لیکن اس سے ازدواجی ملاقات کی نوبت نہ آئے تو کیا اس آدمی کے باپ کے لیے اس عورت کا نکاح کرنا جائز ہوگا
(١٦٤٧٠) حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ تین آیات مبہم ہیں 1 ۔ { وَحَلاَئِلُ أَبْنَائِکُمْ } 2 ۔ { مَا نَکَحَ آبَاؤُکُمْ } 3 ۔ { وَأُمَّہَاتُ نِسَائِکُمْ } حضرت اشعث فرماتے ہیں اور یہ چوتھی آیت مبہم نہیں ہے { وَرَبَائِبُکُمَ اللاَّتِی فِی حُجُورِکُمْ مِنْ نِسَائِکُمْ } راوی حضرت معاذ نے اس آیت کو آخر تک پڑھا۔
(۱۶۴۷۰) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ قَالاَ : ثَلاَثُ آیَاتٍ مُبْہَمَاتٌ : {وَحَلاَئِلُ أَبْنَائِکُمْ} وَ{مَا نَکَحَ آبَاؤُکُمْ} وَ{وَأُمَّہَاتُ نِسَائِکُمْ} قَالَ : أَشْعَثُ : وَہَذِہِ الرَّابِعَۃُ لَیْسَتْ بِمُبْہَمَۃٍ {وَرَبَائِبُکُمَ اللاَّتِی فِی حُجُورِکُمْ مِنْ نِسَائِکُمْ} فَقَرَأَہَا مُعَاذٌ إلَی آخِرِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৪৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کسی عورت سے نکاح کرے لیکن اس سے ازدواجی ملاقات کی نوبت نہ آئے تو کیا اس آدمی کے باپ کے لیے اس عورت کا نکاح کرنا جائز ہوگا
(١٦٤٧١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس سے ازدواجی ملاقات نہ کی تو پھر بھی وہ اس کے باپ کے لیے حلال نہیں۔
(۱۶۴۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ عُبَیْدَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ: إذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْمَرْأَۃَ فَلَمْ یَدْخُلْ بِہَا لَمْ تَحِلَّ لأَبِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক: