মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৬৪৭১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٧٢) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے اپنی ایک باندی کے کپڑے اتارے، بعدا زاں آپ کے ایک بیٹے نے آپ سے وہ باندی مانگی تو آپ نے فرمایا کہ وہ تمہارے لیے حلال نہیں ہے۔
(۱۶۴۷۲) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ مَکْحُولٍ أَنَّ عُمَرَ جَرَّدَ جَارِیَتَہُ فَسَأَلَہُ إیَّاہَا بَعْضُ بَنِیہِ ، فَقَالَ : إنَّہَا لاَ تَحِلُّ لَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৭২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٧٣) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے اپنی ایک باندی کے کپڑے اتارے، بعدا زاں آپ کے ایک بیٹے نے آپ سے وہ باندی مانگی تو آپ نے فرمایا کہ وہ تمہارے لیے حلال نہیں ہے۔
(۱۶۴۷۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ أَنَّ عُمَرَ جَرَّدَ جَارِیَۃً لَہُ فَطَلَبَہَا إلَیْہِ بَعْضُ بَنِیہِ ، فَقَالَ : إنَّہَا لاَ تَحِلُّ لَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৭৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٧٤) حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) نے اپنی ایک باندی کے کپڑے اتارے، بعدا زاں آپ کے ایک بیٹے نے آپ سے وہ باندی مانگی تو آپ نے فرمایا کہ وہ تمہارے لیے حلال نہیں ہے۔
(۱۶۴۷۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ أَنَّہُ جَرَّدَ جَارِیَۃً لَہُ ثُمَّ سَأَلَہُ إیَّاہَا بَعْضُ وَلَدِہِ ، فَقَالَ إنَّہَا لاَ تَحِلُّ لَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৭৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٧٥) حضرت عبداللہ بن عامر فرماتے ہیں کہ جب میرے والد کی وفات کا وقت آیا تو انھوں نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ میری فلاں باندی سے تم میں سے کوئی جماع نہ کرے۔ عبداللہ بن عامر فرماتے ہیں کہ ہمارے علم کے مطابق میرے والد نے اس باندی سے جماع تو نہیں کیا تھا البتہ ہوسکتا ہے کہ انھوں نے اسے برہنہ دیکھا ہو۔
(۱۶۴۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، سُلَیْمَانَ بْنِ حَیَّانَ ، عَنِ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ أَبَاہُ حِینَ حَضَرَتْہُ الْوَفَاۃُ نَہَی بَنِیہِ ، عَنْ جَارِیَۃٍ لَہُ أَنْ یَطَأَہَا أَحَدٌ مِنْہُمْ قَالَ : وَمَا نَعْلَمُہُ وَطِئَہَا إلاَّ أَنْ یَکُونَ اطَّلَعَ مِنْہَا عَلَی أَمْرٍ کَرِہَ أَنْ یَطَّلِعَ وَلَدُہُ مُطَّلَعَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৭৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٧٦) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے اپنی ایک باندی کو برہنہ دیکھا، پھر ایک مرتبہ آپ کے ایک بیٹے نے آپ سے اس باندی کا سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ تمہارے لیے حلال نہیں۔
(۱۶۴۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ أَنَّ عُمَرَ جَرَّدَ جَارِیَۃً لَہُ وَنَظَرَ إلَیْہَا فَسَأَلَہُ إیَّاہَا بَعْضُ وَلَدِہِ ، فَقَالَ : إنَّہَا لاَ تَحِلُّ لَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৭৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٧٧) ایک اور سند سے یہی منقول ہے۔
(۱۶۴۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ بِمِثْلِ ہَذَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৭৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٧٨) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب حضرت مسروق کی وفات کا وقت آیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں نے اپنی اس باندی سے صرف اتنا تعلق رکھا ہے جس سے یہ میرے بیٹوں پر حرام ہوگئی ہے یعنی چھونا اور دیکھنا۔
(۱۶۴۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : قَالَ مَسْرُوقٌ حِینَ حَضَرَتْہُ الْوَفَاۃُ : إنِّی لَمْ أُصِبْ مِنْ جَارِیَتِی ہَذِہِ إلاَّ مَا یُحَرِّمُہَا عَلَی وَلَدِی الْمَسَّ وَالنَّظَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৭৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٧٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی باندی کی شرمگاہ کو چھوا، یا اپنی شرمگاہ کو اس کی شرمگاہ سے لگایا، یا اس سے جماع کیا تو یہ باندی اس کے باپ اور بیٹوں پر حرام ہوجائے گی۔
(۱۶۴۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ قَالَ مُجَاہِدٌ : إذَا مَسَّ الرَّجُلُ فَرْجَ الأَمَۃِ ، أَوْ مَسَّ فَرْجُہُ فَرْجَہَا ، أَوْ بَاشَرَہَا فَإِنَّ ذَلِکَ یُحَرِّمُہَا عَلَی أَبِیہِ وَعَلَی ابْنِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৭৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٨٠) حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی باندی کو برہنہ دیکھ لے تو کیا وہ باندی اس کے باپ یا بیٹوں کے لیے حلال ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر اس نے اپنی باندی کا بوسہ لیا یاشہوت کیوجہ سے اس کے کپڑے اتارے تو اس کا باپ اور اس کے بیٹے اس باندی کو استعمال نہیں کرسکتے۔
(۱۶۴۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ سَأَلَ عَنْ رَجُلٍ جَرَّدَ جَارِیَتَہُ ہَلْ تَحِلُّ لابْنِہِ ، أَوْ لأَبِیہِ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ ذَلِکَ إذَا قَبَّلَہَا ، أَوْ جَرَّدَہَا لِشَہْوَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৮০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٨١) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی باندی کے کپڑے اتار کر اسے دیکھا تو یہ اس کے بیٹے کے لیے حلال نہیں۔
(۱۶۴۸۱) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ مُثَنًّی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : أَیُّمَا رَجُلٍ جَرَّدَ جَارِیَۃً فَنَظَرَ مِنْہَا إلَی ذَلِکَ الأَمْرِ فَإِنَّہَا لاَ تَحِلُّ لابْنِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৮১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٨٢) حضرت ابراہیم نے ایک مسئلہ کے بارے میں فرمایا کہ اہل علم کی رائے تھی کہ اگر کوئی آدمی کوئی باندی خریدے اور اس کی بیوی کو خوف ہو کہ یہ اس باندی سے جماع کرے گا ، وہ عورت اپنے بیٹے سے کہے کہ وہ اس باندی کے ساتھ لیٹ جائے تو یہ باندی اس کے خاوند پر حرام ہوجائے گی۔
(۱۶۴۸۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ سَأَلَ عَنْہُ الشَّعْبِیَّ ، فَقَالَ : قدْ زَعَمُوا أَنَّ رَجُلاً اشْتَرَی جَارِیَۃً فَخَشِیَتِ امْرَأَتُہُ أَنْ یَتَّخِذَہَا فَأَمَرَتِ ابْنًا لَہَا غُلاَمًا أَنْ یَضْطَجِعَ عَلَیْہَا لِیُحَرِّمَہَا عَلَی زَوْجِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৮২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٨٣) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے کسی باندی کا بوسہ لیا یا اس کی شرمگاہ کو دیکھا تو وہ باندی اس کے بیٹے کے لیے حرام ہے۔
(۱۶۴۸۳) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ کَرِہَ أَنْ یَطَأَ الرَّجُلُ امْرَأَۃً قَبَّلَہَا أَبُوہُ ، أَوْ نَظَرَ إلَی مَحَاسِرِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৮৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٨٤) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی باندی کو برہنہ دیکھ لے تو وہ باندی اس کے باپ یا بیٹوں کے لیے حلال نہ ہوگی۔
(۱۶۴۸۴) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : أَیُّمَا رَجُلٍ جَرَّدَ جَارِیَۃً حُرِّمَتْ عَلَی ابْنِہِ وَعَلَی أَبِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৮৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٨٥) حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی کی باندی ہے، اس نے اس کی شرمگاہ کو چھوا یا اس اس کی شرمگاہ کو دیکھا پھر اپنے بیٹے کو تحفہ میں دے دی تو کیا بیٹا اس سے وطی کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔
(۱۶۴۸۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ جَارِیَۃٍ کَانَتْ لِرَجُلٍ فَمَسَّ قُبُلَہَا بِیَدِہِ ، أَوْ أَبْصَرَ عَوْرَتَہَا ثُمَّ وَہَبَہَا لاِبْنٍ لَہُ أَیُصْلِحُّ لہ أَنْ یَتَّطِئَہَا قَالَ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৮৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کسی عورت کو چھوا یا اس کے کپڑے اتارے تو وہ اس کے باپ اور بیٹوں کے لیے حرام ہوجائے گی
(١٦٤٨٦) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے اپنے گھر والوں کو خط میں لکھا کہ میری باندی کو مت بیچنا، میں نے اس سے صرف اتنا تعلق رکھا ہے جو اسے میرے بیٹوں پر حرام کردیتا ہے۔ یعنی چھونا اور دیکھنا۔
(۱۶۴۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : کَتَبَ مَسْرُوقٌ إلَی أَہْلِہِ : اُنْظُرُوا جَارِیَتِی فَلاَ تَبِیعُوہَا فَإِنِّی لَمْ أُصِبْ مِنْہَا إلاَّ مَا یُحَرِّمُہَا عَلَی وَلَدِی اللَّمْسَ وَالنَّظَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৮৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی ساس یا بیوی کی بیٹی سے صحبت کی تو بیوی کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٤٨٧) حضرت عمران بن حصین (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی ساس سے صحبت کی تو اس کی بیوی اس پر حرام ہوجائے گی۔
(۱۶۴۸۷) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَیْنِ فِی الرَّجُلِ یَقَعُ عَلَی أُمِّ امْرَأَتِہِ قَالَ : تَحْرُمُ عَلَیْہِ امْرَأَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৮৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی ساس یا بیوی کی بیٹی سے صحبت کی تو بیوی کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٤٨٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ بیٹی سے مجامعت کی وجہ سے ماں اور ماں سے مجامعت کی وجہ سے بیٹی حرام ہوجاتی ہے۔
(۱۶۴۸۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ یَعْمَُرَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : حرْمَتَانِ أَنْ تَخْطّاہُمَا وَلاَ یُحَرِّمْہَا ذَلِکَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৮৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی ساس یا بیوی کی بیٹی سے صحبت کی تو بیوی کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٤٨٩) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو رحمت کی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے جس نے کسی عورت اور اس کی بیٹی کی شرمگاہ کودیکھا۔
(۱۶۴۸۹) حَدَّثَنَا حَفْص بن غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : لاَ یَنْظُرُ اللَّہُ إلَی رَجُلٍ نَظَرَ إلَی فَرْجِ امْرَأَۃٍ وَابْنَتَہَا۔ (دارقطنی ۹۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৮৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی ساس یا بیوی کی بیٹی سے صحبت کی تو بیوی کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٤٩٠) حضرت ابو ہانی سے روایت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر کسی شخص نے کسی عورت کی شرمگاہ کو دیکھا تو اس کے لیے اس کی ماں اور بیٹی حلال نہیں رہیں۔
(۱۶۴۹۰) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی ہَانِیئٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ نَظَرَ إلَی فَرْجِ امْرَأَۃٍ لَمْ تَحِلَّ لَہُ أُمُّہَا وَلاَ ابْنَتُہَا۔ (بیہقی ۱۷۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৬৪৯০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی ساس یا بیوی کی بیٹی سے صحبت کی تو بیوی کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٤٩١) حضرت ابراہیم اور حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کی بیٹی سے جماع کیا تو وہ دونوں اس پر حرام ہوجائیں گی۔ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ علماء کہا کرتے تھے کہ جب آدمی نے کسی عورت کے ایسے حصے کو دیکھا جسے دیکھنا حلال نہیں تھا یا اسے شہوت کے ساتھ چھوا تو وہ عورت اور اس کی ماں اور بیٹی اس پر حرام ہوجائیں گی۔
(۱۶۴۹۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَعَامِرٍ فِی رَجُلٍ وَقَعَ عَلَی ابْنَۃِ امْرَأَتِہِ قَالاَ : حرِّمَتَا عَلَیْہِ کِلاَہُمَا، وَقَالَ إبْرَاہِیمُ ، وَکَانُوا یَقُولُونَ إذَا اطَّلَعَ الرَّجُلُ عَلَی الْمَرْأَۃِ عَلَی مَا لاَ یَحِلُّ لَہُ ، أَوْ لَمَسَہَا لِشَہْوَۃٍ فَقَدْ حُرِّمَتَا عَلَیْہِ جَمِیعًا۔
তাহকীক: