মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৬২৯১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ غلام کتنی شادیاں کرسکتا ہے ؟
Missing
(۱۶۲۹۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : إذَا أَذِنَ الرَّجُلُ لِعَبْدِہِ فِی الْجَارِیَۃِ یَشْتَرِیہَا أَنْ یَطَأَہَا فَہُوَ نِکَاحٌ مِنَ السَّیِّدِ ، وَلاَ یَطَأُ فَوْقَ اثْنَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২৯২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ غلام کتنی شادیاں کرسکتا ہے ؟
(١٦٢٩٣) حضرت عمر (رض) نے ایک مرتبہ سوال کیا کہ کون جانتا ہے کہ غلام کتنی شادیاں کرسکتا ہے ؟ ایک آدمی نے کہا میں جانتا ہوں۔ حضرت عمر نے پوچھا کتنی شادیاں کرسکتا ہے ؟ اس نے کہا دو ۔ یہ سن کر حضرت عمر (رض) اس کی تصدیق کرتے ہوئے خاموش ہوگئے۔
(۱۶۲۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مَنْ یَعْلَمُ مَا یَحِلُّ لِلْمَمْلُوکِ مِنَ النِّسَائِ ؟ قَالَ رَجُلٌ : أَنَا ، قَالَ : کَمْ ؟ قَالَ : امْرَأَتَیْنِ ، فَسَکَتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২৯৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ غلام کتنی شادیاں کرسکتا ہے ؟
(١٦٢٩٤) حضرت خالد بن ابی عمران کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم سے پوچھا کہ غلام کتنی شادیاں کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا چار۔
(۱۶۲۹۴) حَدَّثَنَا زیدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی عِمْرَانَ قَالَ : سَأَلْتُ سالِمًا وَالْقَاسِمَ ، عَنِ الْعَبْدِ ، کَمْ یَتَزَوَّجُ ؟ فَقَالاَ : أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২৯৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ غلام کتنی شادیاں کرسکتا ہے ؟
(١٦٢٩٥) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام (رض) کا اس بات پر اجماع تھا کہ غلام دو سے زیادہ شادیاں نہیں کرسکتا۔
(۱۶۲۹۵) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : أَجْمَعَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی أَنَّ الْمَمْلُوکَ لاَ یَجْمَعُ مِنَ النِّسَائَ فَوْقَ اثْنَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২৯৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ غلام کتنی شادیاں کرسکتا ہے ؟
(١٦٢٩٦) حضرت براہیم فرماتے ہیں کہ غلام دو سے زیادہ شادیاں کرسکتا ہے۔
(۱۶۲۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : یَتَزَوَّجُ الْمَمْلُوکُ فَوْقَ اثْنَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২৯৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرلے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٢٩٧) حضرت حسن اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی، پھر آقا نے اسے اجازت دے دی تو جائز ہے۔
(۱۶۲۹۷) حدَّثَنَا وَکِیعُ بن الجرَّاح ، عَنْ سُفیَان ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ وَعَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالاَ : إذَا تَزَوَّجَ الْعَبْدُ بِغَیْرِ إذْنِ مَوْلاَہُ ثُمَّ أَذِنَ الْمَوْلَی فَہُوَ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২৯৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرلے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٢٩٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی، پھر آقا نے اسے اجازت دے دی تو جائز ہے۔
(۱۶۲۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : إذَا أَجَازَہُ الْمَوْلَی فَہُوَ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২৯৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرلے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٢٩٩) حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی تو آقا اگر چاہے تو اجازت دے دے اور چاہے تو منع کردے۔
(۱۶۲۹۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ فِی الْعَبْدِ یَتَزَوَّجُ بِغَیْرِ إذْنِ سَیِّدِہِ ، قَالاَ : إِنْ شَائَ أَجَازَ النِّکَاحَ سَیِّدُہُ ، وَإِنْ شَائَ رَدَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২৯৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرلے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٦٣٠٠) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر آقا نے غلام کے نکاح کو باقی رکھا تو باقی رہے گا۔ حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اجازت ملنے پر دوبارہ نکاح کرے گا۔
(۱۶۳۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : قَالَ : إِنْ أَجَازَہُ المولی جَازَ ، وَقَالَ حَمَّادُ : یَسْتَأْنِفُ النِّکَاحَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩০০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے گی ؟
(١٦٣٠١) حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے اور شرعی ملاقات بھی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے گی ؟ حضرت حسن نے فرمایا کہ یہ اس کا خاوند نہیں ہے۔ یعنی وہ پہلے خاوند کے لیے حلال نہیں ہوگی۔
(۱۶۳۰۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ ثُمَّ تَزَوَّجَہَا عَبْدٌ بِغَیْرِ إذْنِ مَوَالِیہِ فَدَخَلَ بِہَا ، قَالَ الْحَسَنُ : لَیْسَ بِزَوْجٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩০১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے گی ؟
(١٦٣٠٢) حضرت شعبی سے بھی یہی منقول ہے۔ البتہ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ یہ غلام اس کا خاوندبن گیا۔ اب وہ پہلے خاوند سے نکاح کرسکتی ہے۔
(۱۶۳۰۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ مِثْلَ قَوْلِ الْحَسَنِ ، وَقَالَ الْحَکَمُ : ہُوَ زَوْجٌ وَلَہُ أَنْ یُرَاجِعَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩০২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے گی ؟
(١٦٣٠٣) حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو تین طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ نکاح درست نہیں، لہٰذا وہ پہلے خاوند سے نکاح نہیں کرسکتی۔
(۱۶۳۰۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ فِی الْمَرْأَۃِ تُطْلَقُ ثَلاَثًا فَیَتَزَوَّجُہَا عَبْدٌ بِغَیْرِ إذْنِ مَوَالِیہِ ، قَالَ : قَالَ عَطَائٌ : کُلُّ نِکَاحٍ عَلَی غَیْرِ وَجْہِ نِکَاحٍ فَإِنَّہَا لاَ تَرْجِعُ إلَی زَوْجِہَا الأَوَّلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩০৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے گی ؟
(١٦٣٠٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ پہلے خاوند سے نکاح نہیں کرسکتی، کیونکہ نکاح درست نہیں۔
(۱۶۳۰۴) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ تَرْجِعُ إلَیْہِ ، لأَنَّہُ نِکَاحٌ لَیْسَ رِشْدَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩০৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے گی ؟
(١٦٣٠٥) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک پہلے خاوند سے نکاح نہیں کرسکتی جب تک مسلمانوں والا جائز نکاح نہ کرلے۔
(۱۶۳۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ جَریر ، عَنْ حَمَّادٍ قَالَ : لاَ یَحِلُّ لَہَا أنْ تَرْجِعَ بِہِ إلَی زَوْجِہَا الأَوَّلِ حَتَّی تُنْکَحَ نِکَاحَ الْمُسْلِمِینَ الَّذِی یَجُوزُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩০৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے گی ؟
(١٦٣٠٦) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ غیر شرعی نکاح سے عورت پہلے خاوند کے لیے حلال نہیں ہوتی۔
(۱۶۳۰۶) حَدَّثَنَا عَفَّانَ قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ زَیْدٍ قَالَ : حدَّثَنَا لَیْثٌ ، عَنْ طَاوُوسٍ قَالَ : کُلُّ نِکَاحٍ کَانَ بِغَیْرِ سُنَّۃٍ فَإِنَّ الْمَرْأَۃَ لاَ تَحِلُّ لِزَوْجِہَا الأَوَّلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩০৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے اور کوئی غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر اس سے شادی کرلے تو کیا وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے گی ؟
(١٦٣٠٧) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ غلام اور خصی بہرحال زوج ہیں۔
(۱۶۳۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ فِی الْعَبْدِ وَالْخَصِیِّ قَالَ : ہُوَ زَوْجٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩০৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزاد آدمی کا باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٠٨) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ کسی آزاد شخص نے باندی سے نکاح کیا تو وہ زنا سے تھوڑا سا پیچھے ہٹا، کیونکہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید کی آیت { وَأَنْ تَصْبِرُوا خَیْرٌ لَکُمْ } میں فرماتے ہیں کہ اگر تم باندی کے نکاح سے رک جاؤ تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔
(۱۶۳۰۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ فِی الْحُرِّ یَتَزَوَّجُ الأَمَۃَ قَالَ : مَا ازْلَحَفَّ ، عَنِ الزِّنَا إلاَّ قَلِیلاً لِقَوْلِہِ : {وَأَنْ تَصْبِرُوا خَیْرٌ لَکُمْ} قَالَ : یَقُول ، عَنْ نِکَاحِ الأَمَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩০৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزاد آدمی کا باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣٠٩) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ کسی آزاد شخص نے باندی سے نکاح کیا تو وہ زنا سے تھوڑا سا پیچھے ہٹا۔
(۱۶۳۰۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَا تَزَحَّفَ ، عَنِ الزِّنَا إلاَّ قَلِیلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩০৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزاد آدمی کا باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣١٠) حضرت حسن اس شخص کے لیے باندی سے نکاح کرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے جو آزاد سے نکاح پر قادر ہو۔ البتہ اگر زنا کا خوف ہو تو جائز ہے۔
(۱۶۳۱۰) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ تَزْوِیج الأَمَۃِ مَا قَدَرَ عَلَی الْحُرَّۃِ إلاَّ أَنْ یَخْشَی الْعَنَتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৩১০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک آزاد آدمی کا باندی سے نکاح کرنا مکروہ ہے
(١٦٣١١) حضرت عطاء نے حضرت جابر سے باندی سے نکاح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اب یہ جائز نہیں۔
(۱۶۳۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ : سَأَلَ عَطَائٌ جَابِرًا ، عَنِ نِکَاحِ الأَمَۃِ ، فَقَالَ : لاَ یَصْلُحُ الْیَوْمَ۔
tahqiq

তাহকীক: