মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭৮৭১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حضرت بریرہ (رض) کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد ؟
(١٧٨٧٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ (رض) کے خاوند آزاد تھے۔
(۱۷۸۷۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : کَانَ زَوْجُہَا حُرًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حضرت بریرہ (رض) کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد ؟
(١٧٨٧٣) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضرت بریرہ (رض) کی آزادی کے وقت ان کے خاوند آزاد تھے۔
(۱۷۸۷۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنِ النَّخَعِیِّ ، عَنِ الأَسْوَدِ أَنَّ عَائِشَۃَ حَدَّثَتْہُ : أن زَوْجَ بَرِیرَۃَ کَانَ حُرًّا حِینَ أُعْتِقَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حضرت بریرہ (رض) کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد ؟
(١٧٨٧٤) حضرت صفیہ بنت ابی عبید (رض) فرماتی ہیں کہ حضرت بریرہ (رض) کے خاوند غلام تھے۔
(۱۷۸۷۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، وَابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ صَفِیَّۃَ ابْنَۃِ أَبِی عُبَیْدٍ قَالَتْ : کَانَ زَوْجُ بَرِیرَۃَ عَبْدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حضرت بریرہ (رض) کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد ؟
(١٧٨٧٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ (رض) کے خاوند غلام تھے۔
(۱۷۸۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ زَوْجَ بَرِیرَۃَ کَانَ عَبْدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حضرت بریرہ (رض) کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد ؟
(١٧٨٧٦) حضرت عکرمہ (رض) ہیں کہ حضرت بریرہ (رض) کے خاوند ایک حبشی غلام تھے۔ ان کا نام مغیث تھا اور وہ بنو مخزوم کی شاخ بنومغیرہ کے غلام تھے۔
(۱۷۸۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، أَنَّ زَوْجَ بَرِیرَۃَ کَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ یُقَالُ لَہُ مُغِیثٌ ، عَبْدٌ لِبَنِی الْمُغِیرَۃِ مِنْ بَنِی مَخْزُومٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حضرت بریرہ (رض) کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد ؟
(١٧٨٧٧) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ (رض) کے خاوند بنو مغیرہ کے ایک سیاہ فام غلام تھے، ان کا نام مغیث تھا، گویا کہ وہ منظر میرے سامنے ہے جب وہ مدینہ کی گلیوں میں حضرت بریرہ (رض) کے پیچھے جارہے ہوتے تھے اور ان کے آنسو ان کی داڑھی پر بہہ رہے ہوتے تھے، وہ انھیں راضی کرنا چاہتے تھے لیکن حضرت بریرہ (رض) نے انھیں اختیار نہیں کیا۔
(۱۷۸۷۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ لِبَنِی الْمُغِیرَۃِ یُقَالُ لَہُ مُغِیثٌ کَأَنِّی أَنْظُرُ إلَیْہِ فِی طُرُقِ الْمَدِینَۃِ یَتْبَعُہَا وَدُمُوعُہُ تسیل عَلَی لِحْیَتِہِ یَتَرَضَّاہَا کَی تَخْتَارَہُ فَلَمْ تَخْتَرْہُ یَعْنِی زَوْجَ بَرِیرَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حضرت بریرہ (رض) کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد ؟
(١٧٨٧٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ (رض) کے خاوند ایک سیاہ فام غلام تھے۔
(۱۷۸۷۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنْ عِکْرِمَۃَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: کان زَوْجُ بَرِیرَۃَ عَبْدا أَسْوَدُ یُقَالُ لَہُ مُغِیثٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حضرت بریرہ (رض) کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد ؟
(١٧٨٧٩) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب حضرت بریرہ (رض) کو آزاد کیا گیا تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اختیار دیا (کہ اپنے نکاح کو باقی رکھیں یا ختم کردیں) ان کے خاوند آزاد تھے۔
(۱۷۸۷۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا أَعْتَقَتْ بَرِیرَۃَ فَخَیَّرَہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَکَانَ لَہَا زَوْجٌ حُرٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حضرت بریرہ (رض) کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد ؟
(١٧٨٨٠) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضرت بریرہ (رض) کے خاوندآزاد تھے۔
(۱۷۸۸۰) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : کَانَ زَوْجُ بَرِیرَۃَ عَبْدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حسن کس چیز کا نام ہے ؟
(١٧٨٨١) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ سفیدی آدھا حسن ہے۔
(۱۷۸۸۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ خَیْثَمَۃَ ، عَنْ نُعَیْمِ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ عُمَرَ الأَعْوَرِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَۃُ : الْبَیَاضُ نِصْفُ الْحُسْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حسن کس چیز کا نام ہے ؟
(١٧٨٨٢) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت یوسف (علیہ السلام) اور ان کی والدہ کو ایک تہائی حسن عطاء ہوا تھا۔
(۱۷۸۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : أعْطِیَ یُوسُفُ وَأُمُّہُ ثُلُثَ الْحُسْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حسن کس چیز کا نام ہے ؟
(١٧٨٨٣) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ حضرت یوسف (علیہ السلام) کو آدھا حسن عطا ہوا تھا۔
(۱۷۸۸۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : أُعْطِیَ یُوسُفُ شَطْرَ الْحُسْنِ۔ (احمد ۳/۱۴۸۔ حاکم ۵۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا آدمی کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹنا درست نہیں
(١٧٨٨٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ کوئی آدمی کسی آدمی کے ساتھ اور کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ ایک لحاف میں نہ لیٹے، البتہ باپ اپنے بیٹے کے ساتھ اور بیٹا اپنے باپ کے ساتھ لیٹ سکتا ہے۔
(۱۷۸۸۴) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الْجَرِیرِیِّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنِ الطُّفَاوِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لاَ یُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَلاَ الْمَرْأَۃُ الْمَرْأَۃَ إِلاَّ الْوَالِدُ وَلَدَہُ أَوِ الْوَلَدُ وَالِدَہُ۔

(ابوداؤد ۴۰۱۵۔ احمد ۲/۳۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا آدمی کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹنا درست نہیں
(١٧٨٨٥) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا کہ عورت کسی دوسری عورت کے ساتھ ایک لحاف میں نہ لیٹے کہ بعد میں اپنے خاوند کے سامنے اس کی صفات کا تذکرہ کرے۔
(۱۷۸۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عبد اللہِ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاشِرَ الْمَرْأَۃُ الْمَرْأَۃَ فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ أَجْلَ أَنْ تَصِفَہَا لِزَوْجِہَا۔ (بخاری ۵۲۴۰۔ ابوداؤد ۲۱۴۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا آدمی کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹنا درست نہیں
(١٧٨٨٦) حضرت ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ لیٹے اور کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ لیٹے۔
(۱۷۸۸۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنِ الضَّحَّاکِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ : أخبرنی زَیْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عْن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لاَ تُفْضِی الْمَرْأَۃُ إلَی الْمَرْأَۃِ فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ وَلاَ الرَّجُلُ إلَی الرَّجُلِ فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ۔ (ترمذی ۲۷۹۳۔ ابوداؤد ۴۰۱۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا آدمی کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹنا درست نہیں
(١٧٨٨٧) حضرت ابو ریحانہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ یا کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ اس طرح لیٹے کہ ان کے درمیان کوئی چیز نہ ہو۔
(۱۷۸۸۷) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ قَالَ : حَدَّثَنَی یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ الْمِصْرِیُّ قَالَ : أَخْبَرَنِی عَیَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْحِمْیَرِیُّ ، عَنْ أَبِی الْحُصَیْنِ الْحَجَرِیِّ الْہَیْثَمِ ، عَنْ عَامِرٍ الْحَجَرِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا رَیْحَانَۃَ صَاحِبَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْہَی عَنْ مُعَاکَمَۃِ ، أَوْ مُکَاعَمَۃِ الْمَرْأَۃِ الْمَرْأَۃَ لَیْسَ بَیْنَہُمَا شَیْئٌ ، ومُعَاکَمَۃِ أَوْ مُکَاعَمَۃِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ فِی شِعَارٍ لَیْسَ بَیْنَہُمَا شَیْئٌ۔

(ابوداؤد ۴۰۴۶۔ احمد ۴/۱۳۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا آدمی کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹنا درست نہیں
(١٧٨٨٨) حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ یا کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹے۔ حضرت ابن ابی لیلیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں اس عمل پر حد جاری ہونی چاہیے۔
(۱۷۸۸۸) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ أبی شِہَابٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُبَاشِرَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَالْمَرْأَۃُ الْمَرْأَۃَ قَالَ ابْنُ أَبِی لَیْلَی : وَأَنَا أَرَی فِی ذَلِکَ تَعْزِیرًا۔ (حاکم ۲۸۷۔ احمد ۳/۳۴۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا آدمی کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹنا درست نہیں
(١٧٨٨٩) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ یا کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ ایک لحاف میں لیٹے۔
(۱۷۸۸۹) حَدَّثَنَا عُبَید اللہِ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُبَاشِرَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَالْمَرْأَۃُ الْمَرْأَۃَ۔ (احمد ۱/۳۱۴۔ ابن حبان ۵۵۸۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৮৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٨٩٠) حضرت زید بن اسلم (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ کیا میں اپنی ماں کے پاس جانے سے پہلے ان سے اجازت طلب کروں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ہاں، کیا تم انھیں عریاں دیکھنا پسندکروگے ؟
(۱۷۸۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَسْتَأْذِنُ عَلَی أُمِّی ؟ قَالَ : نَعَمْ ، أَتُحِبُّ أَنْ تَرَاہَا عُرْیَانَۃً۔ (بیہقی ۹۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৯০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٨٩١) حضرت حذیفہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو تمہیں ایسی چیز دیکھنی پڑ سکتی ہے جو تمہیں پسند نہ ہو۔
(۱۷۸۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نذیر ، عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ : إِنْ لَمْ تَفْعَلْ أَوْشَکَ أَنْ تَرَی مِنْہَا مَا یَسُوئُک۔
tahqiq

তাহকীক: