মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭৮৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قحط سالی کے دنوں میں نکاح کی ممانعت
(١٧٨٥٢) حضرت حبیب (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) قحط سالی کے دنوں میں نکاح کی اجازت نہیں دیتے تھے۔
(۱۷۸۵۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ، عَنْ حَبِیبٍ قَالَ: کَانَ عُمَرُ لاَ یُجِیزُ النِّکَاحَ فِی عَامِ سَنَۃٍ یَعْنِی مَجَاعَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ولی کسی عورت کا نکاح کرائے لیکن وہ راضی نہ ہو البتہ بعد میں راضی ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٨٥٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ولی کسی عورت کا نکاح کرائے لیکن وہ راضی نہ ہو البتہ بعد میں راضی ہوجائے تو پرانا نکاح درست نہیں نیا کرنا ہوگا۔
(۱۷۸۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا أنْکَحَ الْمَرْأَۃَ الْوَلِیُّ فَلَمْ تَرْضَ ثُمَّ رَضِیَتْ بَعْدُ لَمْ یَصْلُحْ ذَلِکَ النِّکَاحُ حَتَّی یَکُونَ نِکَاحٌ جَدِیدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٥٤) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا۔
(۱۷۸۵۴) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: إذَا أَقَرَّ بِوَلَدِہِ مَرَّۃً وَاحِدَۃً فَلَیْسَ لَہُ أَنْ یَنْفِیَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٥٥) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا۔
(۱۷۸۵۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : إذَا أَقَرَّ بِہِ فَلَیْسَ لَہُ أَنْ یَنْفِیَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٥٦) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا۔
(۱۷۸۵۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ: إذَا أَقَرَّ بِہِ، أَوْ ہُنِّئَ بِہِ، أَوْ أَوْلَمَ عَلَیْہِ فَلَیْسَ لَہُ أَنْ یَنْتَفِیَ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٥٧) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ پلک جھپکنے کے برابر بھی بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا۔
(۱۷۸۵۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الشَّعْبِیِّ وَغَیْرِہِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : إذَا أَقَرَّ بِالْوَلَدِ طَرْفَۃَ عَیْنٍ فَلَیْسَ لَہُ أَنْ یَنْفِیَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٥٨) حضرت مجالد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی (رض) کے پاس ایک آدمی ایک بچہ لے کر آیا جس کا پہلے اقرار کرچکا تھا اب انکار کرنا چاہتا تھا۔ لوگوں نے گواہی دی کہ یہ بچہ اس کے گھر میں پیدا ہوا ہے اور لوگوں نے اس کی مبارک باد بھی دی تھی، آدمی نے اس بات کا اقرار کیا تو حضرت شریح (رض) نے فیصلہ فرمایا کہ اپنے بچے کو اپنے پاس رکھو۔ حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) بھی یہی فیصلہ فرمایا کرتے تھے۔
(۱۷۸۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ بِابْنٍ لَہُ قَدْ أَقَرَّ بِہِ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَنْفِیَہُ فَشَہِدُوا أَنَّہُ وُلِدَ فِی بَیْتِہِ وَأَنَّہُمْ ہَنَّؤُوہُ بِہِ وَأَقَرَّ بِہِ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : الْزَمْ وَلَدَک قَالَ عَامِرٌ : کان عُمَرَ یَقْضِی بِذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٥٩) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا کسی حال میں انکار نہیں کرسکتا۔
(۱۷۸۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : إذَا أَقَرَّ الرَّجُلُ بِوَلَدِہِ فَلَیْسَ لَہُ أَنْ یَنْفِیَہُ عَلَی حَالٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٦٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا۔ حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ اگر حمل کا اقرار کیا تو اس کے پاس انکار کی گنجائش نہیں ہے، وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ مجھے عدت میں غلطی لگی تھی۔
(۱۷۸۶۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ وَعُبَیْدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا أَقَرَّ بِالْوَلَدِ فَلَیْسَ لَہُ أَنْ یَنْتَفِیَ مِنْہُ ، وَقَالَ حَمَّادٌ : إذَا أَقَرَّ بِالْحَمْلِ فَلَیْسَ لَہُ أَنْ یُنْکِرَہُ ، إِنْ شَائَ یَقُولُ : أَخْطَأْت فِی الْعِدَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٦١) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ کسی آدمی کی بیوی یاباندی کا حمل ظاہر ہوا تو وہ وضع حمل کے بعد اقرار سے پہلے انکار کرسکتا ہے، اور اگر اس نے حمل کا اقرار کیا اور پھر وضع حمل کے بعد اس کا انکار کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔
(۱۷۸۶۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ قَالَ : إذَا تَبَیَّنَ حَمْلُ سُرِّیَّتِہِ فَلَہُ إنْکَارُہُ مَا لَمْ یُقِرَّ بِہِ بَعْدَ مَا تَضَعُ ، وَإِنْ کَانَ قَدْ أَقَرَّ بِالْحَمْلِ ثُمَّ أَنْکَرَہُ بَعْدَ مَا تَضَعُ فَلَہُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٦٢) حضرت عمر بن عبدالعزیز (رض) فرماتے ہیں کہ اگر اپنے بچے کا اقرار کیا پھر نفی کرے تو پھر بھی بچہ اسی کا ہوگا۔
(۱۷۸۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ : إذَا أَقَرَّ بِوَلَدِہِ ثُمَّ نَفَاہُ لَزِمَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٦٣) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنے بچے کا انکار کیا تو بیوی اگر زندہ ہو تو لعان کرے گا اور اگر مرچکی ہو تو اس پر حد جاری ہوگی اور بچہ اسی کا ہوگا، اگر وہ بچہ باندی کا بچہ ہو تو غلام ہوگا۔
(۱۷۸۶۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إذَا انْتَفَی الرَّجُلُ مِنْ وَلَدِہِ لاَعَنَ أُمَّہُ إِنْ کَانَتْ حَیَّۃً ، وَإِنْ کَانَتْ قَدْ مَاتَتْ جُلِدَ الْحَدَّ وَأُلْزِقَ بِہِ الْوَلَدُ فَإِنْ کَانَ ابْنَ سُرِّیَّۃٍ صَارَ عَبْدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٦٤) حضرت حماد اور حضرت حکم (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر آدمی بچے کا اقرار کرنے کے بعد پھر انکار کردے تو کیا حکم ہے ؟ حضرت حکم (رض) نے فرمایا کہ اس پر حد جاری ہوگی۔ حضرت حماد (رض) نے فرمایا کہ اقرار سے بچہ لازم ہوگیا اور وہ لعان کرے گا، انھوں نے ذکر کیا کہ حضرت سفیان (رض) بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔
(۱۷۸۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ وَالْحَکَمِ قَالاَ : إذَا أَقَرَّ بِوَلَدِہِ ثُمَّ نَفَاہُ قَالَ الْحَکَمُ : یُضْرَبُ وَقَالَ حَمَّادٌ : یَلْزَمُ الْوَلَدُ بِالإِقْرَارِ وَیُلاَعِنُ وَذَکَرَ أَنَّ سُفْیَانَ کَانَ یَقُولُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٦٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے بچے کا اقرار کیا پھر اس کا انکار کیا تو وہ اللہ کی کتاب کے مطابق لعان کرے گا، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلے کے مطابق بچہ اسی کا ہوگا۔
(۱۷۸۶۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی الرَّجُلِ یُقِرُّ بِوَلَدِہِ ثُمَّ یَنْتَفِی مِنْہُ قَالَ : یُلاَعِنُ بِکِتَابِ اللہِ وَیَلْزَمُ الْوَلَدُ بِقَضَائِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٦٦) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی باندی سے اپنے کسی بچے کا اقرار کیا۔ پھر وہ مرد بن گیا اور اس نے اس کی شادی کرادی پھر اس نے انکار کردیا تو یہ انکار کوئی حیثیت نہیں رکھتا، اور وہ بچہ اسی کا ہوگا۔
(۱۷۸۶۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ فِی رَجُلٍ أَقَرَّ بِوَلَدٍ لہ مِنْ جَارِیَتِہِ حَتَّی صَارَ رَجُلاً وَزَوَّجَہُ ثُمَّ أَنْکَرَہُ قَالَ : لَیْسَ إنْکَارُہُ بِشَیْئٍ ، یُلْزَقُ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٦٧) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ وہ بچے کا انکار کرسکتا ہے خواہ وہ مرد بن چکاہو۔
(۱۷۸۶۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ لَہُ : أَنْ یَنْفِیَہُ ، وَإِنْ کَانَ رَجُلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک مرتبہ بچے کا اقرار کرنے کے بعد اس کا انکار نہیں کرسکتا
(١٧٨٦٨) حضرت عاصم (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت اپنے خاوند، اپنے باپ اور اپنی ماں کے ساتھ حضرت ابو موسیٰ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئی، وہ حاملہ تھی، اس کے خاوند نے کہا کہ یہ ایک باندی تھی، میں اس کے ساتھ دل لگی کرتا تھا، جب کہ عورت کا کہنا تھا کہ میرے ماں باپ نے اس سے میری شادی کی ہے اور یہ میرے پاس آتا تھا، اور وہ سب کرتا تھا جو ایک آدمی اپنی بیوی کے ساتھ کرتا ہے۔ حضرت ابوموسیٰ (رض) نے اپنا کوڑا اس آدمی کے سر پر مارا اور فرمایا کہ یہ تیری بیوی ہے اور بچہ تیرا ہی ہے۔
(۱۷۸۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عَاصِمٍ قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إلَی أَبِی مُوسَی وَأَبُوہَا وَزَوْجُہَا وَأُمُّہَا وَہِیَ حُبْلَی یَقُولُ زَوْجُہَا : ہِیَ جَارِیَۃٌ وَإِنَّمَا کُنْت أَلْعَبُ مَعَہَا فَکَلَّمَ الْجَارِیَۃَ ، فَقَالَتْ : زَوَّجَنِیہِ أَبِی وَأُمِّی ، وَکَانَ یَدْخُلُ عَلَیَّ فَیَصْنَعُ بِی مَا یَصْنَعُ الرَّجُلُ بِامْرَأَتِہِ قَالَ : فَضَرَبَ رَأْسَہُ بِالدِّرَّۃِ وَقَالَ : ہِیَ امْرَأَتُک وَالْوَلَدُ وَلَدُک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { اِذَا أُحْصِنَّ } کی تفسیر
(١٧٨٦٩) حضرت حسن (رض) قرآن مجید کی آیت { اِذَا أُحْصِنَّ } کی تفسیر میں حضرت قتادہ (رض) کا قول ذکر کرتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ جب وہ شادی کے ذریعہ پاک ہوجائیں۔
(۱۷۸۶۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ وَہُوَ قَوْلُ قَتَادَۃَ : {إذَا أُحْصِنَّ} قَالَ : إذَا أَحْصَنَتْہُنَّ الْبُعُولَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { اِذَا أُحْصِنَّ } کی تفسیر
(١٧٨٧٠) حضرت ابن عباس (رض) قرآن مجید کی آیت { اِذَا أُحْصِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ان کا شادی کرنا ہے۔
(۱۷۸۷۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقْرَؤُہَا : {فَإِذَا أُحْصِنَّ} یَقُولُ : إذَا تَزَوَّجْنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৮৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حضرت بریرہ (رض) کے شوہر کے بارے میں کہ وہ غلام تھے یا آزاد ؟
(١٧٨٧١) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضرت بریرہ (رض) کے خاوند آزاد تھے۔
(۱۷۸۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ، عَنِ الأَعْمَشِِ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ زَوْجُ بَرِیرَۃَ حُرًّا۔
tahqiq

তাহকীক: