মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৮৩১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیویوں کے درمیان عدل کرنے کا بیان
(١٧٨٣٢) حضرت یحییٰ بن سعید (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ (رض) کی دو بیویاں تھیں، وہ اس بات کو ناپسند کرتے کہ ایک کی باری والے دن دوسری کے یہاں سے وضو بھی کرلیں یا دوسری کے پاس رہیں۔
(۱۷۸۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّ مُعَاذًا کَانَتْ لَہُ امْرَأَتَانِ ، وَکَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَتَوَضَّأَ فِی یَوْمِ ہَذِہِ عِنْدَ ہَذِہِ ، أَوْ یَکُونَ فِی یَوْمِ ہَذِہِ عِنْدَ ہَذِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৩২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیویوں کے درمیان عدل کرنے کا بیان
(١٧٨٣٣) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کی دو بیویاں ہوں تو ایک کی باری والے دن دوسرے کے یہاں وضو کرنا بھی مکروہ ہے۔
(۱۷۸۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدًا یَقُولُ فِی الذی لہ امْرَأَتَانِ : یُکْرَہُ أَنْ یَتَوَضَّأَ فِی بَیْتِ إحْدَاہُمَا دُونَ الأُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৩৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیویوں کے درمیان عدل کرنے کا بیان
(١٧٨٣٤) حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ میری دو بیویاں تھیں میں ان دونوں کے درمیان توجہ کرنے میں بھی عدل سے کام لیتا تھا۔
(۱۷۸۳۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بکر ، عَنْ عُبَیْدٍ أَبِی الْحَزمِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : کَانَتْ لِی امْرَأَتَانِ فَکُنْت أَعْدِلُ بَیْنَہُمَا حَتَّی فِی الْقُبَلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৩৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیویوں کے درمیان عدل کرنے کا بیان
(١٧٨٣٥) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ خوشبو لگانے میں بھی بیویوں کے درمیان برابری سے کام لیں۔ ایک کے لیے بھی وہی خوشبو لگائیں جو دوسری کے لیے لگاتے ہیں۔
(۱۷۸۳۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ أَنْ یَعْدِلُوا بَیْنَ النِّسَائِ حَتَّی فِی الطِّیبِ ، یَتَطَیَّبُ لِہَذِہِ کَمَا یَتَطَیَّبُ لِہَذِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৩৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیویوں کے درمیان عدل کرنے کا بیان
(١٧٨٣٦) حضرت ابراہیم (رض) ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے شخص سے فرمایا کرتے تھے کہ اسلاف بیویوں کے درمیان برابری کرنے میں اس قدر احتیاط سے کام لیتے تھے کہ ستو اور غلے وغیرہ میں سے وہ چیز جو بچ جاتی اور کیل میں نہ آسکتی تو اس کو ہتھیلیوں سے تقسیم کرتے۔
(۱۷۸۳۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی الرَّجُلِ یَجْمَعُ بَیْنَ الضَّرَائِرِ ، فَقَالَ : إِنْ کَانُوا لَیُسَوُّونَ بَیْنَہُمْ حَتَّی تَبْقَی الْفَضْلَۃُ مِمَّا لاَ یُکَالُ مِنَ السَّوِیقِ وَالطَّعَامِ ، فَیَقْسِمُونَہُ کَفًّا کَفًّا إذَا کَانَ یَبْقَی الشَّیْئُ مِمَّا لاَ یَسْتَطِعْ کَیْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৩৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیویوں کے درمیان عدل کرنے کا بیان
(١٧٨٣٧) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مرض شدت اختیار کرگیا تو آپ نے دیکھ بھال کے لیے حضرت عائشہ (رض) کے گھر قیام کے لیے باقی ازواج سے اجازت طلب کی۔ سب نے اجازت دے دی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عائشہ (رض) کے یہاں قیام پذیر ہوگئے۔
(۱۷۸۳۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اسْتَحَلَّ نِسَائَہُ أَنْ یُمَرَّضَ فِی بَیْتِ عَائِشَۃَ قَالَ : فَأَحْلَلْنَ لَہُ ، فَکَانَ فِی بَیْتِ عَائِشَۃَ۔
(بخاری ۱۹۸۔ مسلم ۹۱)
(بخاری ۱۹۸۔ مسلم ۹۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৩৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیویوں کے درمیان عدل کرنے کا بیان
(١٧٨٣٨) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کی خاطر مدارت دوسری سے بڑھ کر کرتا ہو تو قیامت کے دن اسے اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اس کا ایک پہلوگرا ہوگا۔
(۱۷۸۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہَمَّامِ بْنِ یَحْیَی ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِیرِ بْنِ نَہِیکٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ کَانَت لَہُ امْرَأَتَانِ ، فَکَانَ یَمِیلُ مَعَ إحْدَاہُمَا عَلَی الأُخْرَی بُعِثَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَأَحَدُ شِقَّیْہِ سَاقِطٌ۔ (ترمذی ۱۱۴۱۔ ابوداؤد ۲۱۲۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৩৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کی دو بیویاں یادو باندیاں ہوں تو کیا دوسری کے سامنے ایک سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٧٨٣٩) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کی دو بیویاں ایک کمرے میں ہوں تو ایک کے سامنے یا اس کے سنتے ہوئے دوسری سے جماع کرنا مکروہ ہے۔
(۱۷۸۳۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ غَالِبٍ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ ، أَوْ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَکُونُ لَہُ امْرَأَتَانِ فِی بَیْتٍ قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ الْوَجْسَ وَہُوَ أَنْ یَطَأَ إحْدَاہُمَا وَالأُخْرَی تری ، أَوْ تَسْمَعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৩৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کی دو بیویاں یادو باندیاں ہوں تو کیا دوسری کے سامنے ایک سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٧٨٤٠) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) اپنی دو باندیوں کے درمیان سویا کرتے تھے۔
(۱۷۸۴۰) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ أَبِی شَیْبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عِکْرِمَۃَ یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ یَنَامُ بَیْنَ جَارِیَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کی دو بیویاں یادو باندیاں ہوں تو کیا دوسری کے سامنے ایک سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٧٨٤١) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ دو باندیوں کے درمیان سونے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۸۴۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ شَرِیکٍ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ عَطَائٍ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَنَامَ الرَّجُلُ بَیْنَ الأَمَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو اس کی بیوی پیش کی گئی، لیکن وہ کہتی ہے کہ اس نے مجھے نہیں چھوا، مرد بھی اس کی تصدیق کرتا ہے، کیا اس عورت کو مہر ملے گا ؟
(١٧٨٤٢) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کو اس کی بیوی پیش کی گئی، لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے بیوی سے دخول نہیں کیا، عورت بھی اس کا اقرار کرتی ہے، تو عورت کو نصف مہر ملے گا اور اس پر عدت بھی لازم ہوگی۔ نیز یہ فیصلہ کرنے کے بعد قاضی شریح (رض) نے فرمایا کہ میں تیرے نفس پر تیری تصدیق نہیں کرتا اور عورت کے نفس پر اس کی تصدیق نہیں کرتا۔
(۱۷۸۴۲) ہُشَیْمٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عزرۃ عن شریح أَنّہ قَالَ فی رَجُلٍ أُہْدیَتْ إلَیْہِ امْرَأَتُہُ فَزَعَمَ أَنَّہُ لَمْ یَدْخُلْ بِہَا ، وَأَقَرَّتْ ہِیَ بِذَلِکَ ، فَقَضَی لَہَا بِنِصْفِ الصَّدَاقِ ، وَأَلْزَمَہَا الْعِدَّۃَ وَقَالَ : لاَ أُصدِّقُکَ عَلَی نَفْسِکَ وَلاَ أُصدِّقُکِ لِنَفْسِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو اس کی بیوی پیش کی گئی، لیکن وہ کہتی ہے کہ اس نے مجھے نہیں چھوا، مرد بھی اس کی تصدیق کرتا ہے، کیا اس عورت کو مہر ملے گا ؟
(١٧٨٤٣) حضرت حسن (رض) ایسی صورت میں فرماتے ہیں کہ مرد پر پورا مہر لازم ہوگا عورت چاہے تو لے لے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے۔
(۱۷۸۴۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَیُّوبَ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : عَلَیْہِ کَامِلاً إِنْ شَائَتْ أَخَذَتْہُ ، وَإِنْ شَائَتْ تَرَکَتْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کسی شخص سے یہ کہے کہ جب فلاں مہینہ آئے گا تو میں اپنی بیٹی سے تیری شادی کرادوں گا تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٨٤٤) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کسی آدمی سے کہا کہ جب شوال کا مہینہ گذر جائے گا تو میں اپنی بیٹی سے تیری شادی کرادوں گا تو یہ نکاح نہیں ہے۔
(۱۷۸۴۴) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : سَأَلَ الشَّعْبِیَّ رَجُلٌ ، فَقَالَ رَجُلٌ قَالَ لِلرَّجُلِ : إذَا مَضَی شَوَّالٌ زَوَّجْتُک ابْنَتِی ، فَقَالَ : لَیْسَ ہَذَا بِنِکَاحٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آقا غلام کوشادی کی اجازت دے تو نفقہ اسی پر لازم ہوگا
(١٧٨٤٥) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آقا غلام کو شادی کی اجازت دے تو نفقہ اسی پر لازم ہوگا۔
(۱۷۸۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی الْعَبْدِ یَتَزَوَّجُ بِإِذْنِ مَوْلاَہُ قَالَ : عَلَیْہِ النَّفَقَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کا اپنے بیٹے یا باپ کے ساتھ کھلے سر بیٹھنا کیسا ہے ؟
(١٧٨٤٦) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ عورت اپنے بیٹے، والد یا بھائی کے پاس کھلے سر نہیں بیٹھ سکتی، صرف خاوند کے ساتھ بیٹھ سکتی ہے۔
(۱۷۸۴۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لاَ تَحَسَّرُ الْمَرْأَۃُ عِنْدَ وَلَدٍ وَلا وَالِدٍ وَلاَ أَخٍ إلاَّ عِنْدَ زَوْجِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عورت کا اپنے بیٹے یا باپ کے ساتھ کھلے سر بیٹھنا کیسا ہے ؟
(١٧٨٤٧) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی کی جلد کا اپنی ماں یا بہن کی جلد کو چھونا زنا کا ایک شعبہ ہے۔
(۱۷۸۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الزَّعْرَائِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : مُبَاشَرَۃُ الرَّجُلِ أُمَّہُ وَأُخْتَہُ شُعْبَۃٌ مِنَ الزِّنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ میاں بیوی کے لیے خلوت کی باتوں کوبیان کرنے کی ممانعت
(١٧٨٤٨) حضرت سلمان (رض) فرماتے ہیں کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ خلوت اختیار کروں، دروازہ بند کروں ، پردہ لٹکادوں اور پھر ان باتوں کو بیان کروں تو میرے لیے لوگوں سے ان باتوں کا بیان کرنا اور اس حالت میں لوگوں کا مجھے دیکھنا برابر ہے۔
(۱۷۸۴۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ : مَا أُبَالِی إذَا خَلَوْت بِأَہْلِی وَأَغْلَقْت بَابِی وَأَرْخَیْت سِتْرِی حَدَّثْت بِہِ النَّاسَ ، أَوْ صَنَعْت ذَلِکَ وَالنَّاسُ یَنْظُرُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ میاں بیوی کے لیے خلوت کی باتوں کوبیان کرنے کی ممانعت
(١٧٨٤٩) حضرت ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بدترین شخص قیامت کے دن وہ ہوگا جو اپنی بیوی سے ضرورت پوری کرے اور وہ اس سے ضرورت پوری کرے پھر وہ اس کے راز کو افشا کردے۔
(۱۷۸۴۹) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عُمَر بْنِ حَمْزَۃَ الْعُمَرِیِّ قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ مَوْلًی لأَبِی سُفْیَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ مِنْ شَرِّ النَّاسِ عِنْدَ اللہِ مَنْزِلَۃً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ الرَّجُلَ یُفْضِی إلَی امْرَأَتِہِ وَتُفْضِی إلَیْہِ ثُمَّ یَنْشُرُ سِرَّہَا۔
(مسلم ۱۲۴۔ ابوداؤد ۴۸۳۷)
(مسلم ۱۲۴۔ ابوداؤد ۴۸۳۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৪৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ میاں بیوی کے لیے خلوت کی باتوں کوبیان کرنے کی ممانعت
(١٧٨٥٠) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ یہ بات کیسے درست ہے کہ تم مردوں میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے ملاقات کی تفصیل لوگوں کو بتائے یا تم میں سے کوئی عورت اپنے خاوند سے ملاقات کی تفصیل لوگوں کو بتائے۔ اس پر ایک سیاہ فام عورت نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! کہ جب مرد اور عورت یہ کرتے ہیں تو بتانے میں کیا حرج ہے ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں تمہیں یہ بات ایک مثال سے سمجھاتا ہوں، اس کی مثال ایسے ہے جیسے نر شیطان کسی مادہ شیطان سے ملتا ہے اور راستہ میں اس سے جماع کرتا ہے جبکہ لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں، وہ اس سے اپنی ضرورت پوری کرتا ہے جبکہ لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
(۱۷۸۵۰) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنِ الطُّفَاوِیِّ ، عَنْ أَبِی ہریرۃ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : عسی أَحَدُکُمْ یُخْبِرُ بِمَا صَنَعَ بِأَہْلِہِ ؟ وَعَسَی إحْدَاکُنَّ أَنْ تُخْبِرَ بِمَا یصْنَعُ بِہَا زَوْجُہَا ، فَقَامَتِ امْرَأَۃٌ سَوْدَائُ ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّہُمْ لَیَفْعَلُونَ وَإِنَّہُنَّ لَیَفْعَلْنَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِمَثَلِ ذَلِکَ؟ إنما مَثَلُ ذَلِکَ کَمَثَلِ شَیْطَانٍ لَقِیَ شَیْطَانَۃً فَوَقَعَ عَلَیْہَا فِی الطَّرِیقِ وَالنَّاسُ یَنْظُرُونَ فَقَضَی حَاجَتَہُ مِنْہَا وَالنَّاسُ یَنْظُرُونَ۔(ابوداؤد ۴۰۱۵۔ احمد ۲/۵۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৫০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ میاں بیوی کے لیے خلوت کی باتوں کوبیان کرنے کی ممانعت
(١٧٨٥١) حضرت مجاہد (رض) قرآن مجید کی آیت { وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا کِرَامًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جب وہ نکاح کا تذکرہ کرتے ہیں تو کنایہ کے ساتھ کرتے ہیں۔
(۱۷۸۵۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَوَّامٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا کِرَامًا} قَالَ : کانوا إذَا أَتَوْا عَلَی ذِکْرِ النِّکَاحِ کَنَوْا عَنْہُ۔
তাহকীক: