মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৮৯১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٨٩٢) حضرت ابو عبد الرحمن (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عمر (رض) سے فرمایا کہ کیا میں اپنی ماں کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کروں ؟ حضرت عمر (رض) نے فرمایا ہاں، اجازت طلب کرو۔
(۱۷۸۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : قَالَ رجل لِعُمَرَ : أسْتَأْذِنُ عَلَی أُمِّی ؟ قَالَ : نَعَمْ ، اسْتَأْذِنْ عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৯২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٨٩٣) حضرت علقمہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبداللہ (رض) کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ کیا میں اپنی والدہ کے پاس آنے سے پہلے اجازت طلب کروں ؟ انھوں نے فرمایا کہ جی ہاں، وہ ہر وقت ایسی حالت میں نہیں ہوتیں جس میں دیکھنا تمہیں پسند ہو۔
(۱۷۸۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : جَائَ إلَیْہِ رَجُلٌ ، فَقَالَ: أَسْتَأْذِنُ عَلَی أُمِّی ؟ قَالَ : نَعَمْ ، مَا عَلَی کُلِّ أَحْیَانِہَا تُحِبُّ أَنْ تَرَاہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৯৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٨٩٤) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ (رض) اور ان کی کچھ بہنیں مکہ میں ایک گھر میں رہتے تھے۔ حضرت عطائ (رض) اپنی مصروفیات کی وجہ سے رات کو دیر سے گھر آتے تھے۔ انھوں نے حضرت ابن عباس (رض) سے سوال کیا کہ میں جب بھی ان کے پاس جاؤں تو ان سے اجازت طلب کروں ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ ہاں اور آپ نے انھیں بغیر اجازت جانے کی اجازت نہ دی۔
(۱۷۸۹۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : کَانَ عَطَائٌ وَأَخَوَاتٌ لَہُ بِمَکَّۃَ فِی بَیْتٍ وَأَہْلُ مَکَّۃَ یَخْتَلِفُ أَحَدُہُمْ إلَی أَہْلِہِ فِی اللَّیْلِ مِرَارًا ، فَکَانَ یَأْتِیہِنَّ بِاللَّیْلِ فَسَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ : أَسْتَأْذِنُ عَلَیْہِنَّ کُلَّمَا دَخَلْت؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، وَلَمْ یُرَخِّصْ لَہُ فِی الدُّخُولِ عَلَیْہِنَّ بِغَیْرِ إذْنٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৯৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٨٩٥) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ اپنی والدہ کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرو خواہ وہ بوڑھی ہوں۔
(۱۷۸۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : اسْتَأْذِنْ عَلَی أُمِّکَ ، وَإِنْ کَانَتْ عَجُوزًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৯৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٨٩٦) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ تم پر لازم ہے کہ اپنی ماؤں کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرو۔
(۱۷۸۹۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ ہُزَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : عَلَیْکُمْ أَنْ تَسْتَأْذِنُوا عَلَی أُمَّہَاتِکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৯৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٨٩٧) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے ماں باپ، اپنی بیٹی، اپنے بھائی اور اپنی بہن کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرے۔
(۱۷۸۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ کُرْدُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : یَسْتَأْذِنُ الرَّجُلُ عَلَی أَبِیہِ وَأُمِّہِ وَعَلَی ابْنِہِ وَعَلَی أخیہ وعلی أُخْتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৯৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٨٩٨) حضرت زہری اور حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی ماں کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرے گا۔
(۱۷۸۹۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وعَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالاَ یَسْتَأْذِنُ عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৯৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٨٩٩) حضرت صلہ (رض) فرماتی ہیں کہ آدمی اپنی ماں کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرے گا۔
(۱۷۸۹۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی السَّلِیلِ ، عَنْ صِلَۃَ قَالَ یَسْتَأْذِنُ الرَّجُلُ عَلَی أُمِّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৮৯৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٩٠٠) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی ماں کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرے گا۔
(۱۷۹۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عن قتادۃ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّہُ قَالَ یستأذن علیہا یعنی علی أمہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯০০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٩٠١) حضرت جعفر بن برقان (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ (رض) سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنی ماں اور بہن کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرے گا ؟ انھوں نے فرمایا ہاں، اجازت طلب کرو۔
(۱۷۹۰۱) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ قَالَ سَأَلْتُ عِکْرِمَۃَ قَالَ : قُلْتُ أَیَسْتَأْذِنُ الرَّجُلُ عَلَی أُمِّہِ وَعَلَی أُخْتِہِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، اسْتَأْذِنْ عَلَیْہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯০১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٩٠٢) حضرت ابو بختری (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت علقمہ (رض) سے سوال کیا کہ کیا میں اپنی ماں کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کروں ؟ انھوں نے فرمایا ہاں اجازت طلب کرو۔
(۱۷۹۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ عِکْرِمَۃَ أَسْتَأْذِنُ عَلَی أُمِّی ؟ قَالَ : نَعَمْ ، اسْتَأْذِنْ عَلَی أُمِّک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯০২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی اپنی ماں یا بہن کے یہاں آنے سے پہلے اجازت طلب کرے
(١٧٩٠٣) حضرت ابو بختری (رض) فرماتے ہیں کہ عورت کا بھائی اجازت لے کر آئے گا۔
(۱۷۹۰۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ قَالَ: وَأَخُو الْمَرْأَۃِ یَسْتَأْذِنُ عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯০৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی اپنی باندی کے پاس آنے سے پہلے بھی اجازت طلب کرے گا ؟
(١٧٩٠٤) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کے پاس جانے سے پہلے اجازت طلب کرنے کا حکم نہیں دیا گیا، لوگوں نے تو بہت زیادہ اجازت مانگنا شروع کردی ہے، میں اپنی باندی کو حکم دیتا ہوں کہ وہ اجازت لے کر میرے پاس آئے۔
(۱۷۹۰۴) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : إنَّہُ لَمْ یُؤْمَرْ بِہَا أَکْثَرُ النَّاسِ الإِذْنَ وَإِنِّی آمُرُ جَارِیَتِی ہذہ أَنْ تَسْتَأْذِنَ عَلَیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯০৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی اپنی باندی کے پاس آنے سے پہلے بھی اجازت طلب کرے گا ؟
(١٧٩٠٥) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اجازت طلب کرنے کے معاملے میں شیطان لوگوں پر غالب آگیا، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { الَّذِینَ مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ وَالَّذِینَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْکُمْ }
(۱۷۹۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ عبدالملک، عَنْ عَطَائٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: غَلَبَ الشَّیْطَانُ النَّاسِ عَلَی الاستئذان فِی السَّاعَاتِ {الَّذِینَ مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ وَالَّذِینَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْکُمْ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯০৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی اپنی باندی کے پاس آنے سے پہلے بھی اجازت طلب کرے گا ؟
(١٧٩٠٦) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قرآن مجید کی آیت { وَالَّذِینَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْکُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ہمارے گھر والے ہمیں سلام کرنا سکھایا کرتے تھے، ہم میں سے جب کوئی آتا تو السلام علیکم کہتا اور ساتھ کہتا کہ فلاں داخل ہوجائے ؟
(۱۷۹۰۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ فی قولہ {وَالَّذِینَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْکُمْ} قَالَ : کَانَ أَہْلُنا یُعَلِّمُونَا أَنْ نُسَلِّمَ قَالَ : فَکَانَ أَحَدُنَا إذَا جَائَ یَقُولُ : السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ أَیَدْخُلُ فُلاَنٌ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯০৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی اپنی باندی کے پاس آنے سے پہلے بھی اجازت طلب کرے گا ؟
(١٧٩٠٧) حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { لِیَسْتَأْذِنْکُمُ الَّذِینَ مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ } عورتوں کے بارے میں نازل ہوئی۔
(۱۷۹۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : نَزَلَتْ فِی النِّسَائِ: {لِیَسْتَأْذِنْکُمُ الَّذِینَ مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯০৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی اپنی باندی کے پاس آنے سے پہلے بھی اجازت طلب کرے گا ؟
(١٧٩٠٨) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { لِیَسْتَأْذِنْکُمُ الَّذِینَ مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ } منسوخ نہیں ہے، میں کہتا ہوں کہ لوگ اسے جانتے نہیں ہیں اور اللہ ہی سے مدد طلب کی جاتی ہے۔
(۱۷۹۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : {لِیَسْتَأْذِنْکُمُ الَّذِینَ مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ} قَالَ : لَیْسَتْ بِمَنْسُوخَۃٍ قُلْتُ : فَإِنَّ النَّاسَ لاَ یَعْمَلُونَ بِہَا قَالَ : اللَّہُ الْمُسْتَعَانُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯০৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی اپنی باندی کے پاس آنے سے پہلے بھی اجازت طلب کرے گا ؟
(١٧٩٠٩) حضرت قاسم (رض) سے اذن کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہر پردے والی چیز سے اجازت طلب کرو پھر اس کے بعد وہ چکرلگانے والا ہے۔
(۱۷۹۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ وَسُئِلَ عَنِ الإِذْنِ ، فَقَالَ : اسْتَأْذِنْ عِنْدَ کُلِّ عَوْرَۃٍ ثُمَّ ہُوَ طَوَافٌ بَعْدَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯০৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ تَعْزِمُوا عُقْدَۃَ النِّکَاحِ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٩١٠) حضرت قتادہ (رض) قرآن مجید کی آیت { وَلاَ تَعْزِمُوا عُقْدَۃَ النِّکَاحِ حَتَّی یَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَہُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد عدت کا گذر جانا ہے۔
(۱۷۹۱۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ : {وَلاَ تَعْزِمُوا عُقْدَۃَ النِّکَاحِ حَتَّی یَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَہُ} قَالَ: انْقِضَائُ الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৯১০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ تَعْزِمُوا عُقْدَۃَ النِّکَاحِ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٩١١) حضرت مجاہد (رض) قرآن مجید کی آیت { وَلاَ تَعْزِمُوا عُقْدَۃَ النِّکَاحِ حَتَّی یَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَہُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد عدت کا گزر جانا ہے۔
(۱۷۹۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ وَالْفَضْلُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیث ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {وَلاَ تَعْزِمُوا عُقْدَۃَ النِّکَاحِ حَتَّی یَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَہُ} قَالَ : انْقِضَائُ الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক: