মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৭৭১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فاحشہ کی کمائی کی حرمت کا بیان
(١٧٧٧٢) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو ناپسند قرار دیتے تھے کہ فاحشہ کی کمائی کی طرح ایک یا دو درہم پر نکاح کریں۔
(۱۷۷۷۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کَانُوا یُکْرِہُونَ أَنْ یَتَزَوَّجُوا عَلَی الدِّرْہَمِ وَالدِّرْہَمَیْنِ مِثْلَ مَہْرِ الْبَغِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৭২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ فاحشہ کی کمائی کی حرمت کا بیان
(١٧٧٧٣) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاحشہ کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔
(۱۷۷۷۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ مَہْرِ الْبَغِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৭৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی ایک ہی عقد میں ایک باندی اور ایک آزاد عورت سے شادی کرے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٧٤) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک ہی عقد میں ایک باندی اور ایک آزاد عورت سے شادی کرے تو آدمی اور باندی کے درمیان جدائی کرائی جائے گی۔ اسی طرح اگر ایک عقد میں دو بہنوں سے نکاح کیا تو اس صورت میں دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی ۔
(۱۷۷۷۴) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الحَسَنِ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ أَمَۃً وَحُرَّۃً فِی عُقْدَۃٍ قَالَ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الأَمَۃِ ، أَوْ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ أُخْتَیْنِ فِی عُقْدَۃٍ قَالَ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৭৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی ایک ہی عقد میں ایک باندی اور ایک آزاد عورت سے شادی کرے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٧٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک عقد میں ایک آزاد اور ایک باندی سے نکاح کیا تو ان کا نکاح فاسد ہوگا۔
(۱۷۷۷۵) حَدَّثَنَا حَفْصُ بنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَبِی حَنِیْفَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبرَاہِیْمَ قَالَ : إِذَا تَزَوَّجَ حُرَّۃً وَأَمَۃً فِی عُقْدَۃٍ فَسَدَ نِکَاحُہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৭৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، اس سے شرعی ملاقات کی پھر وہ مر گیا۔ پھر اس بات پر گواہی قائم ہوگئی کہ وہ عورت اس کی رضاعی بہن ہے۔ اب کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٧٦) حضرت حسن (رض) سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، اس سے شرعی ملاقات کی پھر وہ مرگیا، پھر اس بات پر گواہی قائم ہوگئی کہ وہ عورت اس کی رضاعی بہن ہے۔ اب کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ عورت کو مہر ملے گا لیکن میراث نہیں ملے گی۔
(۱۷۷۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بنَ سُلَیْمَان ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً ، ثُمَّ دَخَلَ بِہَا ، ثُمَّ مَاتَ ، ثُمَّ قَامَتِ البَیِّنَۃُ أَنَّہَا أُخْتُہُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ وَلاَ مِیْرَاثَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৭৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت کا ولی ہو لیکن اس سے نکاح کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(١٧٧٧٧) حضرت رکین (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) ایک عورت کے ولی تھے، انھوں نے اس عورت کو پیام نکاح بھیجنا چاہا، ان کے ساتھ اس عورت کے کچھ ولی اور بھی تھے۔ انھوں نے ایک ولی کو حکم دیا کہ وہ ان کا نکاح اس عورت سے کرادیں۔
(۱۷۷۷۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الحَجَّاجِ ، عَنِ الرُّکَیْنِ ؛ أَنَّ المُغِیْرَۃَ ابْنَ شُعْبَۃَ خَطَبَ امْرَأَۃً، وَہُوَ وَلِیُّہَا، ومَعَہُ أَوْلِیَائُ مِثْلَہُ ، فأَمَرَ بَعْضَ أَوْلِیَائِہَا أَنْ یُزَوِّجَہَا إِیَّاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৭৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت کا ولی ہو لیکن اس سے نکاح کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(١٧٧٧٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت کے ولی کا ارادہ ہو کہ وہ اس عورت سے نکاح کرے تو اسے چاہیے کہ کسی آدمی کو عورت کا ولی بنادے اور پھر عادل گواہوں کی موجودگی میں اس عورت سے نکاح کرلے۔
(۱۷۷۷۸) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بنُ مَعَاذٍ ، عَنْ أشْعَثَ ، عَنِ الحَسَنِ قَالَ : إِذَا أَرَادَ وَلِیُّ المَرْأَۃِ أَنْ یُزَوَّجِہَا بإِذْنِہَا مِنْ نَفْسِہِ وَلَّی أَمْرَہَا رَجُلاً ثُمَّ تَزَوَّجَہَا بِشَہَادَۃِ العُدُوْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৭৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زبردستی کرائے گئے نکاح کا حکم
(١٧٧٧٩) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ زبردستی کئے گئے شخص کا نکاح نہیں ہوتا۔
(۱۷۷۷۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُجِیْزُ نِکَاحَ المُضْطَہَدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৭৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ زبردستی کرائے گئے نکاح کا حکم
(١٧٧٨٠) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ زبردستی کئے گئے شخص کا نکاح نہیں ہوتا۔
(۱۷۷۸۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : لاَ نِکَاحَ لِمُضْطَہَدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৮০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر مرد وعورت میں عاجل مہر کے بارے میں اختلاف ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٨١) حضرت عبدالاعلیٰ (رض) سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نے عورت سے عاجل اور آجل مہر کے عوض نکاح کیا، آدمی نے عورت سے شرعی ملاقات بھی کی لیکن عورت نے یہ دعویٰ کردیا کہ اس نے ابھی عاجل مہر ادا نہیں کیا۔ تو حضرت عبدالاعلیٰ (رض) نے فرمایا کہ سعید (رض) نے قتادہ (رض) کے بارے میں بیان کیا ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ عاجل میں عورت کے لیے مہر کے نکالے جانے کی صورت یہ ہے کہ مرد پر اتنا مہر باقی رہ گیا ہے اور مرد کا عورت سے دخول کرنا عاجل سے بری ہونا ہے۔
(۱۷۷۸۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی قَالَ : سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً عَلَی عَاجِلٍ أَوْ آجِلٍ فَدَخَلَ بِہَا فَادَّعَتْ أنَّہُ لَمْ یَِبَِرأ إِلِیْہَا مِنَ العَاجِلِ فَقَالَ : حَدَّثَنَا سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّہُ کَانَ یَقُوْلُ : المَخْرَجُ عَلَیْہَا فِیَ العَاجِلِ ، أَنَّہُ بَقِیَ عَلَیْہِ کَذَا وکَذَا وَدُخُوْلُہُ عَلَیْہَا أَبْرَأَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৮১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر مرد وعورت میں عاجل مہر کے بارے میں اختلاف ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٨٢) حضرت حسن (رض) فرمایا کرتے تھے کہ مرد سے عاجل مہر وصول کیا جائے گا۔
(۱۷۷۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدُالأَعْلَی، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنِ الحَسَنِ ومَطَرٍ، عَنِ الحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُوْلُ: المَخْرَجُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৮২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی کوئی بیوی یا باندی ہو لیکن اسے بچے میں شک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(١٧٧٨٣) حضرت حمید (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت انس (رض) کو اپنے بچے کے بارے میں شک ہوا تو انھوں نے قیافہ شناس کو بلوانے کا حکم دیا۔
(۱۷۷۸۳) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّہُ شَکَّ فِی وَلَدٍ لَہُ فَأَمَرَ أَنْ یُدْعَی لَہُ الْقَافَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৮৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی کوئی بیوی یا باندی ہو لیکن اسے بچے میں شک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(١٧٧٨٤) حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) نے اپنی ایک باندی کے رحم کے خالی ہونے کا یقین کرنے سے پہلے اسے فروخت کردیا، پھر خریدنے والے کے پاس اس کا حمل ظاہر ہوا۔ تو یہ مقدمہ حضرت عمر (رض) کے پاس پیش کیا گیا۔ حضرت عمر (رض) نے حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) سے فرمایا کہ کیا تم اس سے جماع کیا کرتے تھے ؟ انھوں نے اقرار کیا، پھر پوچھا کہ کیا تم نے اس کے رحم کے صاف ہونے کا یقین کئے بغیر اسے بیچ دیا۔ انھوں نے اقرار کیا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ پھر انھوں نے قیافہ شناسوں کو بلایا، انھوں نے بچے کو دیکھا تو حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) کا بچہ قرار دیا، پھر اس باندی سے حضرت عبد الرحمن (رض) کی بہت اولاد ہوئی اور کسی نے اسے برا قرار نہ دیا۔
(۱۷۷۸۴) حَدَّثَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ، عَنْ أَسْلَمَ الْمُنْقِرِیِّ ، عَنْ عبد اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ قَالَ : بَاعَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ جَارِیَۃً کَانَ وَقَعَ عَلَیْہَا قَبْلَ أَنْ یَسْتَبْرِئَہَا فَظَہَرَ بِہَا حَمْلٌ عِنْدَ الَّذِی اشْتَرَاہَا فَخَاصَمَہُ إلَی عُمَرَ ، فَقَالَ عُمَرُ ہَلْ کُنْت تَقَعُ عَلَیْہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَبِعْتہَا قَبْلَ أَنْ تَسْتَبْرِئَہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : مَا کُنْت لِذَلِکَ بِخَلِیقٍ ، قَالَ : فَدَعَا الْقَافَۃَ فَنَظَرُوا إلَیْہِ فَأَلْحَقُوہُ بِہِ ، قَالَ : فَوُلِدَ لَہُ مِنْہَا ولد کَثِیرٌ فَمَا عَیَّرُوہُ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৮৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی کوئی بیوی یا باندی ہو لیکن اسے بچے میں شک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(١٧٧٨٥) حضرت عثمان بن اسود (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو اپنے بچے کے نسب کے بارے میں شک ہوا تو حضرت عطائ (رض) نے اس سے فرمایا کہ اسے حکم نے بچے کو اپنا بچہ قرار دے۔ کیونکہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے اس بارے میں فرمایا ہے کہ جس نے اس بات کا اقرار کیا کہ اس نے کسی باندی سے جماع کیا ہے تو ہم بچے کو اسی کا قرار دیں گے۔ پھر میں نے اس بارے میں حضرت عکرمہ بن خالد (رض) سے سوال کیا تو انھوں نے بھی فرمایا کہ اسے حکم دو کہ بچے کو اپنا بچہ قرار دے۔
(۱۷۷۸۵) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَطَائٍ فِی الرَّجُلِ یَشُکُّ فِی وَلَدِہِ قَالَ : مُرْہُ فَلْیَسْتَلْحِقْہُ فَإِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ : مَنْ أَقَرَّ أَنَّہُ أَصَابَ وَلِیدَۃً ، أَوْ غَشِیَ أَلْحَقْنَا بِہِ وَلَدَہَا ، وَسَأَلْت عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ ، فَقَالَ : مُرْہُ فَلْیَسْتَلْحِقْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৮৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی کوئی بیوی یا باندی ہو لیکن اسے بچے میں شک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(١٧٧٨٦) حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ تم ان باندیوں کو پاکدامن سمجھو یا نہ سمجھو، ان میں سے کسی عورت نے اگر تم میں سے کسی کے بستر پر بچے کو جنم دیا تو وہ بچہ اسی کا ہوگا۔
(۱۷۷۸۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ رَجَائِ بْنِ حَیْوَۃَ ، عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ذُؤَیْبٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : حَصِّنُوہُنَّ ، أَوْ لاَ تُحْصِنُوہُنَّ ، لاَ تَلِدُ امْرَأَۃٌ مِنْہُنَّ عَلَی فِرَاشِ أَحَدِکُمْ إلاَّ أَلْحَقْتہ بِہِ یَعْنِی السَّرَارِیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৮৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مرد کا بلا وجہ آلہ تناسل کو ہاتھ میں لینا درست نہیں
(١٧٧٨٧) حضرت ابو یحییٰ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے سوال کیا کہ اے ابن عباس ! میں اپنے آلہ تناسل کو ہاتھ میں لیتا ہوں اور مجھے انزال ہوجاتا ہے اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا ” اف، اف ! یہ زنا جیسا تو نہیں لیکن اس سے بہتر ہے کہ تم باندیوں سے نکاح کرلو۔ “
(۱۷۷۸۷) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمَّار ، عَنْ أَبِی مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِی عمْرَانَ ، عَنْ أَبِی یَحْیَی قَالَ: رَأَیْتُ رَجُلاً سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : یَا أبا عَبَّاسٍ إنِّی رَجُلٌ أَعْبَثُ بِذَکَرِی حَتَّی أُنْزِلَ ، قَالَ : فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أُفٍّ أُفٍّ ، ہُوَ خَیْرٌ مِنَ الزِّنَا وَنِکَاحُ الإِمَائِ خَیْرٌ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৮৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مرد کا بلا وجہ آلہ تناسل کو ہاتھ میں لینا درست نہیں
(١٧٧٨٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ مشت زنی کرنے والا اپنے ساتھ بدکاری کرنے والا ہے۔
(۱۷۷۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِصَام بْنِ قُدَامَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ ہُوَ الْفَاعِلُ بِنَفْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৮৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مرد کا بلا وجہ آلہ تناسل کو ہاتھ میں لینا درست نہیں
(١٧٧٨٩) حضرت ابن عمر (رض) سے مشت زنی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ اپنے ساتھ بدکاری کرنے والا ہے۔
(۱۷۷۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ شَیْخٍ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْہَا یَعْنِی الْخَضْخَضَۃَ ، فَقَالَ: ذَاکَ الْفَاعِلُ بِنَفْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৮৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مرد کا بلا وجہ آلہ تناسل کو ہاتھ میں لینا درست نہیں
(١٧٧٩٠) حضرت قاسم (رض) سے قرآن مجید کی اس آیت کے بارے میں سوال کیا گیا (ترجمہ)” جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، سوائے اپنی باندیوں اور بیویوں کے کہیں شہوت پوری نہیں کرتے، اس بارے میں وہ قابل ملامت نہیں ہیں۔ جو لوگ اس حد سے تجاوز کریں تو وہ سرکشی کرنے والے ہیں “ اس پر حضرت قاسم (رض) نے فرمایا کہ جو باندیوں اور بیویوں کے علاوہ کہیں شہوت پوری کریں تو وہ سرکشی کرنے والے ہیں۔
(۱۷۷۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ أَفْلَحَ، عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: سُئِلَ عَنِ {الَّذِینَ ہُمْ لِفُرُوجِہِمْ حَافِظُونَ إلاَّ عَلَی أَزْوَاجِہِمْ، أَوْ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُہُمْ فَإِنَّہُمْ غَیْرُ مَلُومِینَ فَمَنِ ابْتَغَی وَرَائَ ذَلِکَ فَأُولَئِکَ ہُمَ الْعَادُونَ}: فَمَنِ ابْتَغَی وَرَائَ ذَلِکَ فَہُوَ عَادٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৯০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نکاحِ شغار (رشتے کے لین دین کے ساتھ) نکاح کرنا کیسا ہے ؟
(١٧٧٩١) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نکاح شغار سے منع فرمایا ہے۔ ابن نمیر (رض) فرماتے ہیں کہ نکاح شغار یہ ہے کہ ایک آدمی کہے کہ تو اپنی بیٹی سے میری شادی کرا دے میں اپنی بیٹی سے تیری شادی کرادیتا ہوں یا اپنی بہن سے میری شادی کرادے میں اپنی بہن سے تیری شادی کرادیتا ہوں۔
(۱۷۷۹۱) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الشِّغَارِ ، وَزَادَ ابْنُ نُمَیْرٍ : الشِّغَارُ أَنْ یَقُولَ الرَّجُلُ : زَوِّجْنِی ابْنَتَکَ حَتَّی أُزَوِّجَک ابْنَتِی ، أَوْ زَوِّجْنِی أُخْتَکَ حَتَّی أُزَوِّجَک أُخْتِی۔ (مسلم ۶۱۔ ابن ماجہ ۱۸۸۴)
তাহকীক: