মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭৭৩১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَوْ أَکْنَنْتُمْ فِیْ أَنْفُسِکُمْ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٧٣٢) حضرت مجاہد (رض) قرآن مجید کی آیت { أَوْ أَکْنَنْتُمْ فِیْ أَنْفُسِکُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد مرد کا عورت کو اپنے دل میں یاد کرنا ہے۔
(۱۷۷۳۲) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {أَوْ أَکْنَنتُمْ فِی أَنفُسِکُمْ} قَالَ : ذَکَرَہُ إِیَّاہُ فِی نَفْسِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৩২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { أَوْ أَکْنَنْتُمْ فِیْ أَنْفُسِکُمْ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٧٣٣) حضرت حسن (رض) قرآن مجید کی آیت { أَوْ أَکْنَنْتُمْ فِیْ أَنْفُسِکُمْ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد پیام نکاح ہے۔
(۱۷۷۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الحَسَنِ : {أَوْ أَکْنَنتُمْ فِی أَنفُسِکُمْ} : الخِطْبَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৩৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا نفاس والی عورت پاک ہونے سے پہلے نکاح کرسکتی ہے ؟
(١٧٧٣٤) حضرت شعبی (رض) اور حضرت حماد (رض) کے نزدیک نفاس والی عورت کے لیے پاک ہونے سے پہلے نکاح کرنا درست ہے۔
(۱۷۷۳۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ وَحَمَّادٍ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا لِلنُّفَسَائِ أَنْ تُزَوَّجَ حَتَّی تَطْہُرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৩৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا نفاس والی عورت پاک ہونے سے پہلے نکاح کرسکتی ہے ؟
(١٧٧٣٥) حضرت شعبی (رض) اور حضرت مسیب بن رافع (رض) فرماتے ہیں کہ نفاس والی عورت خون بند ہونے سے پہلے نکاح نہیں کرسکتی۔
(۱۷۷۳۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ وَالْمُسَیِّبِ بْنِ رَافِعٍ أَنَّہُمَا قَالاَ فِی النُّفَسَائِ: لاَ تُزَوَّجُ حَتَّی یَذْہَبَ الدَّمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৩৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا نفاس والی عورت پاک ہونے سے پہلے نکاح کرسکتی ہے ؟
(١٧٧٣٦) حضرت حکم (رض) اور حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ وہ شادی کرسکتی ہے خواہ خون بند نہ ہو۔
(۱۷۷۳۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ وَحَمَّادٍ قَالاَ : فِی النُّفَسَائِ : تُزَوَّجُ ، وَإِنْ لَمْ یَذْہَبِ الدَّمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৩৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا نفاس والی عورت پاک ہونے سے پہلے نکاح کرسکتی ہے ؟
(١٧٧٣٧) حضرت حسن (رض) نفاس والی عورت کے نکاح کرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے، لیکن اگر کرلے تو نکاح جائز ہے۔
(۱۷۷۳۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : کَانَ یَکْرَہُہُ فَإِنْ تَزَوَّجَتْ فَالنِّکَاحُ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৩৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفاس والی عورت کا خاوند کتنے دن تک اس سے جماع نہیں کرسکتا ؟
(١٧٧٣٨) حضرت عائذ بن عمرو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک صحابی ہیں، یہ ان حضرات میں سے ہیں جنہوں نے بیعت رضوان میں حصہ لیا، ان کی ایک زوجہ کو نفاس لاحق ہوا، وہ بیس دن بعد پاک ہوگئیں، لہٰذا غسل کیا اور آکر اپنے خاوند کے لحاف میں ان کے ساتھ لیٹ گئیں۔ انھوں نے پوچھا کون ہے ؟ بتایا کہ فلانی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تم حالت نفاس میں نہیں تھی ؟ زوجہ نے کہا کہ میں پاک ہوگئی ہوں، انھوں نے ٹانگ کے ذریعے انھیں اپنے لحاف سے نکال دیا اور فرمایا کہ مجھے میرے دین کے بارے میں دھوکا نہ دو ، جب تک چالیس دن نہ گذر جائیں مت آنا۔
(۱۷۷۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ الجَلْد بِنْ أَیُّوْبٍ ، عَنْ مَعَاوِیَۃ بْنِ قُرّۃ ، عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْروٍ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَکَانَ مِمَّنْ بَایَعَ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ ؛ أَنَّ امْرَأَۃً مِنْ نِسَائِہِ نَفَسَتْ فَرَأَتِ الطُّہْرَ لِعِشْرِیَنَ لَیْلَۃً فَاغْتَسَلَتْ ثُمَّ جَائَتْ فَدَخَلَتْ مَعَہُ فِی لِحَافِہِ فَقَالَ : مَنْ ہَذِہِ ؟ فَقَالَتْ : فُلاَنَۃُ ، فَقَالَ : أَوَلَیْسَ قَدْ نَفِسْت ؟ قَالَتْ : إذًا قَدْ رَأَیْت الطُّہْرَ ، قَالَ : فَضَرَبَہَا بِرِجْلِہِ حَتَّی أَخْرَجَہَا مِنَ اللِّحَافِ وَقَالَ : لاَ تغُرنی عَنْ دِینِی حَتَّی یَمْضِیَ أَرْبَعُونَ یَوْمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৩৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفاس والی عورت کا خاوند کتنے دن تک اس سے جماع نہیں کرسکتا ؟
(١٧٧٣٩) حضرت عثمان بن ابی العاص (رض) نے اپنے بیویوں سے فرمایا کہ نفاس کے دوران چالیس دن سے پہلے میری طرف مت جھانکنا۔
(۱۷۷۳۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی الْعَاصِ أَنَّہُ قَالَ : لِنِسَائِہِ : لاَ تَشَرَّفْنَ لِی دُونَ أَرْبَعِینَ لَیْلَۃً فِی النِّفَاسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৩৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفاس والی عورت کا خاوند کتنے دن تک اس سے جماع نہیں کرسکتا ؟
(١٧٧٤٠) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ نفساء چالیس دن تک شوہر سے دور رہے گی۔
(۱۷۷۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : تَجْلِسُ النُّفَسَائُ أَرْبَعِینَ یَوْمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৪০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفاس والی عورت کا خاوند کتنے دن تک اس سے جماع نہیں کرسکتا ؟
(١٧٧٤١) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ نفساء چالیس دن رکے گی ، پھر غسل کرکے نماز پڑھے گی۔ حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ دو مہینے رکے گی پھر وہ مستحاضہ کی طرح ہے۔
(۱۷۷۴۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: تَرَبَّصُ النُّفَسَائُ أَرْبَعِینَ یَوْمًا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّی، وَقَالَ الشَّعْبِیُّ : تَرَبَّصُ شَہْرَیْنِ ثُمَّ ہِیَ بِمَنْزِلَۃِ الْمُسْتَحَاضَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৪১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفاس والی عورت کا خاوند کتنے دن تک اس سے جماع نہیں کرسکتا ؟
(١٧٧٤٢) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ نفساء چالیس دن سے زیادہ نہیں رکے گی۔ حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ وہ اپنی عادت کے بقدر رکے گی اور چالیس دن سے زیادہ نہیں رکے گی۔
(۱۷۷۴۲) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لاَ تَجْلِسُ النُّفَسَائُ أَکْثَرَ مِنْ أَرْبَعِینَ لیلۃ ، وقَالَ : عَطَائٌ : تَجْلِسُ عَادَتَہَا الَّتِی اعْتَادَتْ ، وَلاَ تَجْلِسُ أَکْثَرَ مِنْ أَرْبَعِینَ لَیْلَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৪২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفاس والی عورت کا خاوند کتنے دن تک اس سے جماع نہیں کرسکتا ؟
(١٧٧٤٣) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نفاس والی عورت چالیس دن تک رکے گی۔
(۱۷۷۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ مَاہَکٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : تَجْلِسُ النُّفَسَائُ نَحْوًا مِنْ أَرْبَعِینَ یَوْمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৪৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نفاس والی عورت کا خاوند کتنے دن تک اس سے جماع نہیں کرسکتا ؟
(١٧٧٤٤) حضرت ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں نفساء چالیس دن تک رکا کرتی تھیں اور ہم اپنے چہروں پر مٹیالی سرخی کی وجہ سے ورس نامی زرد بوٹی لگایا کرتی تھیں۔
(۱۷۷۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ زُہَیْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ أَبِی سَہْلٍ ، عَنْ مُسَّۃَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ : کَانَتِ النُّفَسَائُ تَقْعُدُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِینَ یَوْمًا ، وَکُنَّا نُلَطِّخُ عَلَی وُجُوہِنَا الْوَرْسَ مِنَ الْکَلَفِ۔ (ترمذی ۱۳۹۔ ابوداؤد ۳۱۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৪৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی باندی کو خریدے یاقیدی بنائے اور وہ حاملہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٤٥) حضرت عبید اللہ بن ابی زیاد (رض) نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی باندی خریدے اور وہ حاملہ ہو تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔ پھر قرآن مجید کی آیت پڑھی (ترجمہ) حمل والی عورتوں کی عدت یہ ہے کہ وہ بچے کو جنم دے دیں۔
(۱۷۷۴۵) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ أَنَّہُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ اشْتَرَی جَارِیَۃً وَہِیَ حَامِلٌ أَیَطَأُہَا ؟ قَالَ : لاَ ، وَقَرَأَ : (وَأُولاَتُ الأَحْمَالِ أَجَلُہُنَّ أَنْ یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ)۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৪৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی باندی کو خریدے یاقیدی بنائے اور وہ حاملہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٤٦) حضرت داؤد (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے کہا کہ حضرت ابو موسیٰ (رض) نے تستر کی فتح کے دن فرمایا تھا کہ کسی حاملہ عورت سے جماع نہ کیا جائے اور مشرکین کی اولاد میں شراکت نہ کی جائے، کیونکہ پانی بچے میں اضافہ کرتا ہے۔ انھوں نے یہ بات اپنی رائے سے کہی تھی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی تھی۔ انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اوطاس کی فتح کے دن فرمایا تھا کہ کسی حاملہ سے بچے کی پیدائش سے پہلے جماع نہ کیا جائے اور دوسری خواتین سے اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک ان کے رحم کا خالی ہونا معلوم نہ ہوجائے۔
(۱۷۷۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : قُلْتُ لَہُ : إنَّ أَبَا مُوسَی نَہَی حِینَ فَتَحَ تُسْتَرَ : أَلاَ تُوطَأُ الْحَبَالَی ، وَلاَ یُشَارِکُ الْمُشْرِکِینَ فِی أَوْلاَدِہِمْ ، فَإِنَّ الْمَائَ یَزِیدُ فِی الْوَلَدِ ، أَشَیْئٌ قَالَہُ بِرَأْیِہِ ؟ أَوْ شَیْئٌ رَوَاہُ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ أَوْطَاسٍ أَنْ تُوطَأَ حَامِلٌ حَتَّی تَضَعَ ، أَوْ حَائل حَتَّی تُسْتَبْرَأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৪৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی باندی کو خریدے یاقیدی بنائے اور وہ حاملہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٤٧) حضرت ابوقلابہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس نے کسی حاملہ سے وطی کی وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
(۱۷۷۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیْسَ مِنَّا مَنْ وَطِیئَ حُبْلَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৪৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی باندی کو خریدے یاقیدی بنائے اور وہ حاملہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٤٨) حضرت ابن عباس (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۷۷۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہُ۔ (احمد ۱/۲۵۶۔ طبرانی ۱۲۰۹۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৪৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی باندی کو خریدے یاقیدی بنائے اور وہ حاملہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٤٩) حضرت ابو مرزوق (رض) مولیٰ تجیب کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت رویفع بن ثابت انصاری (رض) کے ساتھ مغرب کی طرف جنگ کی، ہم نے جربہ نامی ایک گاؤں کو فتح کیا تو حضرت رویفع (رض) نے ہم میں بیان فرمایا کہ میں تمہیں ایک ایسی بات بتاتا ہوں جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے۔ آپ نے فتحِ خیبر کے دن فرمایا تھا کہ جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پانی سے کسی دوسرے کی کھیتی سیراب نہ کرے۔
(۱۷۷۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی مَرْزُوقٍ ، مَوْلَی تُجِیبَ ، قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رُوَیْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِیِّ نَحْوَ الْمَغْرِبِ فَفَتَحْنَا قَرْیَۃً یُقَالُ لَہَا جَرْبَۃُ قَالَ : فَقَامَ فِینَا خَطِیبًا ، فَقَالَ : إنِّی لاَ أَقُولُ فِیکُمْ إلاَّ مَا سَمِعْت مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ فِینَا یَوْمَ خَیْبَرَ قَالَ : مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ فَلاَ یُسْقِیَنَّ مَائَہُ زَرْعَ غَیْرِہِ۔ (احمد ۴/۱۰۸۔ طبرانی ۴۴۸۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৪৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی باندی کو خریدے یاقیدی بنائے اور وہ حاملہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٥٠) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۷۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِیِّ ، عَنْ أَبِی مَرْزُوقٍ ، مَوْلَی تُجِیبَ ، عَنْ رُوَیْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৫০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی باندی کو خریدے یاقیدی بنائے اور وہ حاملہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٥١) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاملہ سے وضع حمل سے پہلے اور غیر حاملہ سے حیض کے ذریعے رحم کے صاف ہونے کا یقین ہونے سے پہلے وطی کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۱۷۷۵۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنْ تُوطَأَ الْحَامِلُ حَتَّی تَضَعَ ، أَوِ الْحَائِضُ حَتَّی تُسْتَبْرَأَ بِحَیْضَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক: