মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৭১১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا مرض الموت میں نکاح کرنا جائز ہے ؟
(١٧٧١٢) حضرت عبداللہ بن یزید باہلی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ (رض) سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو حالت مرض الموت میں شادی کرے۔ انھوں نے فرمایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ جائز ہے۔
(۱۷۷۱۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ الْبَاہِلِیِّ قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنْ رَجُلٍ یَتَزَوَّجُ وَہُوَ مَرِیضٌ أَیَجُوزُ ذَلِکَ ؟ فَقَالَ : إنَّ النَّاسَ یَقُولُونَ إنَّہُ یَجُوزُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا مرض الموت میں نکاح کرنا جائز ہے ؟
(١٧٧١٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مرض الموت میں ورثاء کو نقصان پہنچانے کے لیے شادی کرے تو یہ درست نہیں اور اگر خدمت کے لیے شادی کرے تو جائز ہے۔
(۱۷۷۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ یَتَزَوَّجُ وَہُوَ مَرِیضٌ قَالَ : إِنْ کَانَ مُضَارًّا لَمْ یَجُزْ ، وَإِنْ کَانَ إنَّمَا تَزَوَّجَہَا لِتَقُومَ عَلَیْہِ فَہُوَ جَائِزٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا مرض الموت میں نکاح کرنا جائز ہے ؟
(١٧٧١٤) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ مرض الموت میں ثلث مال کے عوض شادی کرنا جائز ہے۔
(۱۷۷۱۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْخَالِقِ ، عَنْ حَمَّادٍ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ فِی مَرَضِہِ قَالَ : ہُوَ مِنْ ثُلُثہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا مرض الموت میں نکاح کرنا جائز ہے ؟
(١٧٧١٥) حضرت ابن جریج (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ (رض) سے مریض کے شادی کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ میرے نزدیک تو ایک نئی چیز ہے۔
(۱۷۷۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً ، عَنِ الْمَرِیضِ یَتَزَوَّجُ ؟ قَالَ : مَا أَرَاہُ إلاَّ حَدَثًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا مرض الموت میں نکاح کرنا جائز ہے ؟
(١٧٧١٦) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ مرض الموت میں شادی کرنا درست نہیں ہے۔
(۱۷۷۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ فِی مَرَضہ قَالَ : لاَ یَجُوزُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا مرض الموت میں نکاح کرنا جائز ہے ؟
(١٧٧١٧) حضرت خلیفہ بن غالب (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع (رض) سے مرض الموت میں شادی کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ جائز ہے۔ وہ وارث بھی ہوگی اور مہر بھی لے گی۔
(۱۷۷۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ خَلِیفَۃَ بْنِ غَالِبٍ قَالَ : سَأَلْتُ نَافِعًا عَنْہُ ، فَقَالَ : ہُوَ جَائِزٌ وَتَرِثُہُ وَتَأْخُذُ صَدَاقَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا مرض الموت میں نکاح کرنا جائز ہے ؟
(١٧٧١٨) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ ابن ابی ربیعہ (رض) نے حالت مرض الموت میں ایک عورت سے شادی کی، وہ اسے اپنا وارث بنانا چاہتے تھے۔ ان کے اور اس عورت کے درمیان ایک رشتہ تھا۔
(۱۷۷۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ خَلِیفَۃَ بْنِ غَالِبٍ ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ أَبِی رَبِیعَۃَ تَزَوَّجَ وَہُوَ مَرِیضٌ أَرَادَ أَنْ تَرِثَہُ ، وَکَانَ بَیْنَہُ وَبَیْنَہَا قَرَابَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { فَآتُوا الَّذِینَ ذَہَبَتْ أَزْوَاجُہُمْ } کی تفسیر
(١٧٧١٩) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں کہ جب کوئی عورت مشرکین کے ہاتھ لگ جائے تو اس کے خاوند کو مہر مثلی ادا کرو اور جب کوئی عورت ایسی قوم میں چلی جائے جس قوم اور مشرکین کے درمیان عہد نہ ہو اور مال غنیمت ہاتھ لگے تو ان کے خاوندوں کو غنیمت میں سے مہر مثلی ادا کرو۔
(۱۷۷۱۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوْقٍ قَالَ : کَانَتِ المَرْأَۃُ إِذَا ذَہَبَتْ إِلَی المُشْرِکِیْنَ أَعْطَوْا زَوْجَہَا مِثْلَ مَہْرِہَا وَإِذَا ذَہَبَتْ إِلَی قَوْمٍ لَیْسَ بَیْنَہَا وَبَیْنَہُمْ عَہْدٌ مِنَ المُشْرِکِیْنَ {فَعَاقَبْتُمْ} فَأَصَبْتُمْ غَنِیْمَۃً {فَآتُوا الَّذِینَ ذَہَبَتْ أَزْوَاجُہُم مِّثْلَ مَا أَنفَقُوا} یَقُوْلُ : ٰاتُوْا زَوْجَہَا مِنَ الغَنِیْمَۃِ مِثْلَ مَہْرِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭১৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { فَآتُوا الَّذِینَ ذَہَبَتْ أَزْوَاجُہُمْ } کی تفسیر
(١٧٧٢٠) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۷۲۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ خَصِیْفٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ مِثْلَہُ ، أَوْ نَحْوَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اولاد کی شادی اچھی جگہ کرانے کا بیان
(١٧٧٢١) حضرت عروہ بن زبیر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اپنی اولاد کے لیے اچھے رشتے تلاش کرو۔
(۱۷۷۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ منیح ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تَخَیَّرُوا لِنُطَفِکُمْ (ابن عدی ۲۱۸۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اولاد کی شادی اچھی جگہ کرانے کا بیان
(١٧٧٢٢) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ (رض) جب شادی کرتے تو اچھے گھر میں شادی کرتے۔
(۱۷۷۲۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیم أَنَّ عَلْقَمَۃَ کَانَ إذَا تَزَوَّجَ تَزَوَّجَ إلَی أَدْنَی بَیْتَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اولاد کی شادی اچھی جگہ کرانے کا بیان
(١٧٧٢٣) حضرت عبداللہ بن خراش (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے مقام ربذہ میں حضرت ابو ذر غفاری (رض) کو دیکھا، ان کی اہلیہ کا رنگ کالا تھا، یا فرمایا کہ وہ بھوک اور کمزوری کی وجہ سے بےحال تھیں، اپنے ایک کالے رنگ کے چھپڑ میں تھے، ان سے کہا گیا کہ اے ابوذر ! اگر آپ اس سے بہتر عورت سے شادی کرلیتے تو اچھا ہوتا ! انھوں نے فرمایا کہ میں ایسی عورت سے شادی کروں جو میرے نام وشہرت میں کمی کا سبب بنے مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں ایسی عورت سے شادی کروں جو میرے نام ونمود میں زیادتی کا سبب بنے۔
(۱۷۷۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ الرَّبَذِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ خِرَاشٍ قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَۃِ وَعِنْدَہُ امْرَأَۃٌ لَہُ سَحْمَائُ ، أَوْ شَحْبَائُ قَالَ : وَہُوَ فِی مِظَلَّۃٍ لَہُ سَوْدَائَ قَالَ : فَقِیلَ لَہُ : یَا أَبَا ذَرٍّ ، لَوِ اتَّخَذْت امْرَأَۃً ہی أَرْفَعَ مِنْ ہَذِہِ ، فَقَالَ : وَاللَّہِ لأَنْ أَتَّخِذَ امْرَأَۃً تَضَعُنِی أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَّخِذَ امْرَأَۃً تَرْفَعُنِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اولاد کی شادی اچھی جگہ کرانے کا بیان
(١٧٧٢٤) حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ مجھ میں جاہلیت کی کوئی عادت باقی نہیں رہی سوائے اس کے کہ مجھے اس بات کی پروا نہیں ہوتی کہ میں کس مسلمان سے شادی کررہاہوں اور کس سے شادی کر ارہا ہوں۔
(۱۷۷۲۴) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : قَالَ : عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : مَا بَقِیَ فِیَّ مِنْ أَخْلاَقِ الْجَاہِلِیَّۃِ شَیْئٌ إلاَّ أَنِّی لَسْتُ أُبَالِی أَیَّ الْمُسْلِمِینَ نَکَحْتُ وَأَیَّہُمْ أَنْکَحْتُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اولاد کی شادی اچھی جگہ کرانے کا بیان
(١٧٧٢٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ (رض) اپنے سے کم تر لوگوں کو نکاح کا پیغام بھجواتے تھے۔
(۱۷۷۲۵) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کَانَ عَلْقَمَۃُ یَخْطُبُ إلَی مَنْ ہُوَ أَسْفَلُ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اولاد کی شادی اچھی جگہ کرانے کا بیان
(١٧٧٢٦) حضرت محمد بن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک غلام درزی کی بیٹی سے شادی کی۔ اس کے ہاں ایک لڑکاپیدا ہوا لیکن اس آدمی نے اسے اپنا بچہ ماننے سے انکار کردیا۔ حضرت شریح (رض) نے اس سے فرمایا کہ جس چیز نے تجھے ایک غلام درزی کی بیٹی سے شادی پر مجبور کیا حالانکہ تو عرب کا ایک معزز آدمی ہے اسی چیز نے تجھے اس سے ہونے والے بچے کو اپنا بیٹا ماننے سے انکار کرنے پر ابھارا ہے۔ (یعنی شیطان نے تیرے دل میں وسوسے ڈالے ہیں)
(۱۷۷۲۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَام ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ رَجُلاً تَزَوَّجَ ابْنَۃَ عَبْدٍ خَیَّاطٍ فَوَلَدَتْ عِنْدَہُ غُلاَمًا فَانْتَفَی مِنْہُ ، فَقَالَ لَہُ شُرَیْحٌ : مَا الَّذِی دَلَّک عَلَی أَنْ تَزَوَّجَ بِنْتَ عَبْدٍ خَیَّاطٍ وَأَنْتَ رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ فِی شَرَفٍ مِنَ الْعَطَائِ ہو الَّذِی دَعَاک إلَی أَنْ تَنْتَفِیَ مِنْہُ ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی مالکن اپنے غلام سے یہ کہے کہ میں تجھے اس شرط پر آزاد کرتی ہوں کہ تو مجھ سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٢٧) حضرت اسماعیل (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی مالکن اپنے غلام سے یہ کہے کہ میں تجھے اس شرط پر آزاد کرتی ہوں کہ تو مجھ سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ بہتر تھا کہ وہ اسے آزاد کردیتی۔ میں نے حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر (رض) سے بھی یہی سوال کیا تو انھوں نے حضرت عطائ (رض) کے مثل بات فرمائی۔ میں نے حضرت مجاہد (رض) سے سوال کیا تو وہ غضبناک ہوئے اور فرمایا کہ یہ اللہ اور سلطان کی طرف سے قابل سزا عمل ہے۔
(۱۷۷۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ مَوْلَی بَنِی مَخْزُوْمٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ امْرَأَۃٍ قَالَتْ لِعَبْدِہَا: أُعْتِقَکَ عَلَی أَنْ تَزَوَّجَنِی فَقَالَ : لَوْ أَنَّہَا بَدَأَتْ یَعْتِقُہُ ! قَالَ : وَسَأَلْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِ عَطَائٍ ، قَالَ : فَسَأَلْتُ مُجَاہِدًا فغَضِبَ وَقَالَ : فِی ہَذِہِ عُقُوْبَۃٌ مِنَ اللہِ وَمِنَ السُّلْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی مالکن اپنے غلام سے یہ کہے کہ میں تجھے اس شرط پر آزاد کرتی ہوں کہ تو مجھ سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٧٢٨) حضرت عطائ (رض) اور حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر (رض) فرماتے ہیں کہ وہ اسے آزاد کردے لیکن شرط نہ لگائے اور حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ یہ اللہ اور بادشاہ کی طرف سے سزا کا سبب ہے۔
(۱۷۷۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیْعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیْلَ بَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَائٍ وَعبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ قَالاَ : تَعْتِقُہُ وَلاَ تُشَاطِرُہُ وَقَالَ مُجَاہِدٌ : فِی ہَذِہِ عُقُوْبَۃٌ مِنَ اللہِ وَمِنَ السُّلْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٧٢٩) حضرت عطائ (رض) قرآن مجید کی آیت { وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد نفقہ ہے۔
(۱۷۷۲۹) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ فِی قَوْلِہِ : {وَأُحْضِرَتِ الأَنْفُسُ الشُّحَّ} قَالَ : فِی النَّفَقَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭২৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٧٣٠) حضرت سعید بن جبیر (رض) قرآن مجید کی آیت { وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد مرد کے مال اور جان سے عورت کا حصہ ہے۔
(۱۷۷۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : نُصِیبُہَا مِنْ نَفْسِہِ وَمِنْ مَالِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৭৩০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ } کی تفسیر کا بیان
(١٧٧٣١) حضرت سعید بن جبیر (رض) قرآن مجید کی آیت { وَأُحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد نفقہ اور ایام ہیں۔
(۱۷۷۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : النَّفَقَۃُ وَالأَیَّامُ۔
তাহকীক: