মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৬৭১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو عورت کو مہر ملے گا یا نہیں ؟
(١٧٦٧٢) حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر (رض) نے لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی، آدمی نے سوال کیا کہ میرے مال کا کیا ہوگا ؟ انھوں نے فرمایا کہ تجھے کوئی مال نہیں ملے گا۔ پھر وہ آدمی ابو بردہ (رض) کے پاس گیا اور عرض کیا کہ کیا میرا مال اور میری عورت دونوں گئے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔ کہا کہ جس شخص نے تجھے لعان کا حکم دیا ہے اس نے کہا ہے کہ تیرے لیے کچھ نہیں ہے۔ کہا کہ کیا اس نے ایسا کیا ہے ؟ کہا ہاں۔ کہا کہ میں گیا۔ کہا کہ ابو بردہ کہتے ہیں کہ یہ کیا کہتا ہے ؟ کہا میں نے کہا کہ وہ کیا کہتا ہے ؟ کہا وہ کہتا ہے کہ اس کی بیوی اور مال دونوں گئے۔ کہا میں نے کہا کہ فاسقوں کو زنا پر کیا چیز آمادہ کرتی ہے ؟ وہ ایک عورت سے شادی کرتا ہے اور پھر اس پر تہمت لگاتا ہے پھر اس سے لعان کرتا ہے اور پھر اپنا مال لے لیتا ہے، یہ بات حجاج کی طرف لکھی گئی تو اس نے کہا اس نے سچ کہا۔ پھر ایک آدمی میرے پاس آیا اور میں یہ سمجھا کہ حجاج نے اسے حکم دیا ہوگا۔ اس نے کہا کہ آپ نے جو بات کی ہے وہ اپنی رائے سے کی ہے یا آپ تک پہنچی ہے۔ میں نے کہا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو عجلان کی بہن کے بارے میں اسی کا فیصلہ فرمایا تھا۔
(۱۷۶۷۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ سَعِیْدِ بِنِ جُبَیْرٍ أَنَّہُ فَرَّقَ بَیْنَ المُتَلاَعِنَیْنِ قَالَ : فَتَعَلَّقَ بِہَا فَقَالَ : مَالِی ، فَقُلْتُ لاَ مَالَ لَکَ ، قَالَ : فَانْطَلَقَ إِلَی أَبِی بُرْدَۃَ وَقَالَ : یَذْہَبُ مَالِی وَامْرَأَتِی جَمِیعًا ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : إِنَّ الَّذِی أَمَرْتَہُ أَنْ یُلاَعِنَ بَیْنَنَا قَالَ لاَ شَیْئَ لَکَ ، قَالَ : وَفَعَلَ ذَلِکَ ؟ قَالَ : نَعَمْ! قَالَ : فَجِئْتُ قَالَ : فَقَالَ أَبُو بُرْدَۃَ : مَا یَقُوْلُ ہَذَا ؟ قَالَ : قُلْتُ : وَمَا یَقُوْلُ ؟ قَالَ : یَقُوْلُ : ذَہَبَتِ امْرَأَتُہُ وَمَالُہُ ، قَالَ : قُلْتُ : مَا یَحْمِلُ الفُسَّاقَ عَلَی أَنْ یَزْنُوا ؟ یَتَزَوَّجُ المَرْأَۃَ ثُمَّ یَقْذِفُہَا ثُمَّ یُلاَعِنُہَا ویَأْخُذُ مَالَہُ ؟ قَالَ : فَکَتَبَ بِہِ إِلَی الحَجَّاجِ قَالَ : فَقَالَ : صَدَقَ ، قَالَ : ثُمَّ إِنَّ رَجُلاً أَتَانِی ، قَالَ : فَظَنَنْتُ أَنَّ الحَجَّاجَ أَمَرَہُ ، فَقَالَ : الَّذِی قُلْتَ أَشَیْئٌ قُلْتَہُ بِرَأْیِکَ ، أَوْ شَیْئٌ بَلَغَکَ ؟ قُلْتُ : قَضَی بِہِ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی أُخْتِ بَنِی العَجْلاَن۔
(بخاری ۵۳۴۹۔ مسلم ۴)
(بخاری ۵۳۴۹۔ مسلم ۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت نکاح کا مہر خود ادا کرنا چاہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦٧٣) حضرت یحییٰ بن ابی کثیر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مقدمہ حضرت علی (رض) کے پاس لایا گیا کہ ایک عورت نے کسی آدمی سے اس شرط پر شادی کی کہ مہر عورت کے ذمے ہوگا اور جدائی اور جماع کا اختیار بھی اسی کے پاس ہوگا۔ حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ تو نے سنت کی مخالفت کی اور معاملے کا ذمہ دار غیر اہل کو بنایا، مہر تجھ پر ہی ہوگا، جماع اور جدائی کا اختیار بھی تیرے پاس ہوگا، اور تیرے لیے ہی سنت ہے۔
(۱۷۶۷۳) حَدَّثَنَا عِیْسَی بْنُ یُوْنُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بِنْ أَبِی کَثِیْرٍ أَنَّ عَلِیَّاً أُتِیَ فِیَ امْرَأَۃٍ تَزَوَّجَتْ رَجُلاً عَلَی أَنَّ عَلَیْہَا الصَّدَاقَ وبِیَدِہَا الفُرْقَۃُ والجِمَاعُ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : خَالَفْتَ السُّنَّۃَ وَوَلَّیْتَ الأَمْرَ غَیْرَ أَہْلِہِ، عَلَیْکَ الصَّدَاقُ وَبِیَدِکَ الجِمَاعُ والفُرْقَۃُ ، وَلَکَ السُّنَّۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت نکاح کا مہر خود ادا کرنا چاہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦٧٤) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ عورتیں مردوں کو مہر نہیں دے سکتیں۔
(۱۷۶۷۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الحَسَنِ قَالَ : لَیْسَ لِلنِّسَائِ أَنْ یَصْدُقْنَ الرِّجَالَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی شخص اپنی بہن کی شادی کراسکتا ہے ؟
(١٧٦٧٥) حضرت حماد بن ابی دردائ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے سوال کیا کہ کیا کوئی شخص اپنی بہن کی شادی کراسکتا ہے جبکہ وہ اسے ناپسند کرتی ہو ؟ انھوں نے فرمایا کہ لڑکی اپنے نفس کی اپنے بھائی سے زیادہ حقدار ہے۔ میں نے پوچھا کہ اگر وہ اس کا سگا بھائی ہو تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ لڑکی کو اگر رشتہ ناپسندہو تو وہ اپنے باپ سے بھی زیادہ اپنے نفس کی حقدار ہے۔
(۱۷۶۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ أبِی الدَّرْدَائِ قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنْ رَجُلٍ زَوَّجَ أُخْتَاً لَہُ بِوَاسِطَۃٍ فَکَرِہَتْ قَالَ: ہِیَ أَحَقُّ بِنَفْسِہَا قُلْتُ: إِنَّہُ أَخُوْہَا لأَبِیْہَا وَأُمِّہَا۔ قَالَ: ہِیَ أَحَقُّ بِنَفْسِہَا مِنْ أَبِیْہَا إِذَا کَرِہَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی شخص اپنی بہن کی شادی کراسکتا ہے ؟
(١٧٦٧٦) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنے باپ کی غیر موجودگی میں اپنی بہن کی شادی کرائی تو اس کا معاملہ اس کے باپ کے سپرد ہوگا۔
(۱۷۶۷۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الحَسَنِ فِی رَجُلٍ زَوَّجَ أُخْتَہُ وأَبُوہَا غَائِبٌ قَالَ : الأَمْرُ إِلَی أَبِیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے
(١٧٦٧٧) حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھجوایا تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تم نے اسے دیکھا ہے ؟ میں نے عرض کیا نہیں، آپ نے فرمایا کہ اسے دیکھ لو، یہ تمہارے رشتے کے دیر پا ہونے کا سبب بنے گا۔
(۱۷۶۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ بَکْرٍ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ قَالَ : خَطَبْت امْرَأَۃً ، فَقَالَ لِی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ہَلْ نَظَرْت إلَیْہَا ؟ قُلْتُ : لاَ ، قَالَ : فَانْظُرْ إلَیْہَا ، فَإِنَّہُ أَحْرَی أَنْ یُؤْدَمَ بَیْنَکُمَا۔
(ترمذی ۱۰۸۷۔ ابن ماجہ ۱۸۶۵)
(ترمذی ۱۰۸۷۔ ابن ماجہ ۱۸۶۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے
(١٧٦٧٨) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ” جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو نکاح کا پیام بھجوائے تو اگر اس کے اس دیکھنے کی طاقت رکھتا ہو تو اسے دیکھ لے “ پس میں نے بنو سلمہ کی ایک لڑکی کے لیے نکاح کا پیغام بھجوایا اور کھجور کی چھال کے نیچے چھپ کر میں نے اسے دیکھا اور پھر اس سے شادی کرلی۔
(۱۷۶۷۸) حَدَّثَنَا یُونُسُ بن مُحَمَّدٍ قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنِ زِیَاد قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَیْنِ ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا خَطَبَ أَحَدُکُمَ امْرَأَۃً فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ یَنْظُرَ مِنْہَا إلَی مَا یَدْعُوہُ إلَی نِکَاحِہَا فَلْیَفْعَلْ فَخَطَبْت جَارِیَۃً مِنْ بَنِی سَلِمَۃَ فَکُنْت أَتَخَبَّأُ تَحْتَ الْکَرَبِ حَتَّی نَظَرْت مِنْہَا إلَی مَا یَدْعُونِی إلَی نِکَاحِہَا فَتَزَوَّجْتہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے
(١٧٦٧٩) حضرت محمد بن مسلمہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھجوایا پھر میں اس کی کھجوروں کی چھال میں چھپ کر اسے دیکھتا تھا۔ مجھے کہا گیا کہ آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی ہو کرایسا کرتے ہو ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی کے دل میں کسی عورت کے ساتھ نکاح کا ارادہ ڈال دے تو اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۶۷۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَمِّہِ سَہْلِ بْنِ أَبِی حَثْمَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَۃَ قَالَ : خَطَبْت امْرَأَۃً فَجَعَلْتُ أَتَخَبَّأُ لَہَا حَتَّی نَظَرْت إلَیْہَا فِی نَخْلٍ لَہَا فَقِیلَ لہ: أَتَفْعَلُ ہَذَا وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : فَقُلْتُ : سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إذَا أَلْقَی اللَّہُ فِی قَلْبِ امْرِئٍ مِنْکُمْ خِطْبَۃَ امْرَأَۃٍ فَلاَ بَأْسَ أَنْ یَنْظُرَ إلَیْہَا۔ (طبرانی ۵۰۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৭৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے
(١٧٦٨٠) حضرت ابن طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے ایک عورت سے شادی کا ارادہ کیا تو مجھ سے میرے والد نے کہا کہ جاؤ اور اسے دیکھ لو۔ میں نے نئے کپڑے پہنے اور تیار ہوگیا تو میرے والد نے مجھ سے فرمایا کہ مت جاؤ۔
(۱۷۶۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابن طَاوُوسٍ قَالَ : أَرَدْت أَنْ أَتَزَوَّجَ امْرَأَۃً ، فَقَالَ لِی أَبِی : اذْہَبْ فَانْظُرْ إلَیْہَا قَالَ : فَلَبِسْت وَتَہَیَّأْت فَلَمَّا رَآنِی قَالَ : لاَ تَذْہَبْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے
(١٧٦٨١) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو شادی سے پہلے اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۶۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَنْظُرَ إلَیْہَا قَبْلَ أَنْ یَتَزَوَّجَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے
(١٧٦٨٢) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو شادی سے پہلے اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { وَلَوْ أَعْجَبَک حُسْنُہُنَّ } [الاحزاب ٥٢]
(۱۷۶۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَنْظُرَ إلَیْہَا قَبْلَ أَنْ یَتَزَوَّجَہَا لأَنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ یَقُولُ : {وَلَوْ أَعْجَبَک حُسْنُہُنَّ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرنا چاہے تو جن حضرات کے نزدیک وہ اسے دیکھ سکتا ہے
(١٧٦٨٣) حضرت سلیمان بن ابی حثمہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن مسلمہ (رض) کو دیکھا کہ نبی تہ بنت ضحاک کو دیکھ رہے تھے، میں نے کہا کہ آپ ایسا کررہے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں، میں نے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ تمہارے دل میں کسی عورت سے نکاح کا ارادہ ڈال دے تو اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۶۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عن سہل بن مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی حَثْمَۃَ ، عَنْ عَمِّہِ سلیمان بْنِ أَبِی حَثْمَۃَ قَالَ : رَأَیْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَۃَ یُطَارِدُ نُبَیْتَۃَ بِنْتَ الضَّحَّاکِ وَہِیَ عَلَی إِنْجَارٍ مِنْ أَنَاجِیرِ الْمَدِینَۃِ بِبَصَرِہِ ، فَقُلْتُ : أَتَفْعَلُ ہَذَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إذَا أَلْقَی اللَّہُ فِی قَلْبِ امْرِئٍ خِطْبَۃَ امْرَأَۃٍ فَلاَ بَأْسَ أَنْ یَنْظُرَ إلَیْہَا۔ (ابن حبان ۴۰۴۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ } [النساء ١٢٧] کی تفسیر
(١٧٦٨٤) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہتے ہیں کہ میں نے ابوعبیدہ (رض) سے قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کی تفسیر کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس سے مراد وہ عورتیں ہیں جن میں تمہیں رغبت ہو۔
(۱۷۶۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَبِیْدَۃَ ، عَنْ قَوْلِہِ : {فِی یَتَامَی النِّسَائِ اللاَّتِی لاَ تُؤْتُونَہُنَّ مَا کُتِبَ لَہُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْکِحُوہُنَّ} قَالَ : تَرْغَبُونَ فِیہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ } [النساء ١٢٧] کی تفسیر
(١٧٦٨٥) حضرت حسن (رض) قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ عورتیں ہیں جن سے تم اعراض کرتے ہو۔
(۱۷۶۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ فِی ہَذِہِ : تَرْغَبُونَ عَنْہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ } [النساء ١٢٧] کی تفسیر
(١٧٦٨٦) حضرت عائشہ (رض) قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کی تفسیر میں فرماتی ہیں کہ یہ آیت اس یتیم لڑکی کے بارے میں نازل ہوئی جو ایک آدمی کے پاس تھی اور اس کے مال میں شریک تھی، وہ آدمی اس سے شادی کرنے کو ناپسند کرتا تھا اور اس بات کو بھی ناپسند کرتا تھا کہ کوئی اور اس سے شادی کرے اور اس کے مال میں شریک ہو، وہ اسے شادی سے محروم رکھتا تھا نہ خود اس سے شادی کرتا تھا نہ کسی اور کو کرنے دیتا تھا۔
(۱۷۶۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ فِی قَوْلِہِ : {وَمَا یُتْلَی عَلَیْکُمْ فِی الْکِتَابِ فِی یَتَامَی النِّسَائِ اللاَّتِی لاَ تُؤْتُونَہُنَّ مَا کُتِبَ لَہُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْکِحُوہُنَّ} قَالَتْ : أُنْزِلَتْ فِی الْیَتِیمَۃِ تَکُونُ عِنْدَ الرَّجُلِ فَتَشْرَکُہُ فِی مَالِہِ فَیَرْغَبُ عَنْہا أَنْ یَتَزَوَّجَہَا وَیَکْرَہَ أَنْ یَتَزَوَّجَہَا غَیْرُہُ فَیَشْرَکَہُ فِی مَالِہِ فَیَعْضُلَہَا فَلاَ یَتَزَوَّجُہَا وَلاَ یُزَوِّجُہَا غَیْرَہُ۔ (بخاری ۵۱۳۱۔ مسلم ۲۳۱۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ } [النساء ١٢٧] کی تفسیر
(١٧٦٨٧) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جس شخص کی پرورش میں کوئی یتیم لڑکی ہو تو اس سے شادی کرلے اور اگر وہ اس سے شادی کو ناپسند کرے تو کسی اور سے اس کی شادی کرادے۔
(۱۷۶۸۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ کَانَتْ عِنْدَہُ فِی حِجْرِہِ تَرَکَۃٌ بِہَا عُوَارٌ فَلْیَضُمَّہَا إلَیْہِ ، وَإِنْ کَانَتْ رَغبَۃً بِہِ فَلْیُزَوِّجْہَا غَیْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ } [النساء ١٢٧] کی تفسیر
(١٧٦٨٨) حضرت ابو سلمہ (رض) قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ جس عورت میں کوئی جسمانی عیب مثلا لنگڑا پن یابھینگا پن ہو تو اس عورت کو وارث بنانے سے پہلے اس کا نکاح نہ کرو۔
(۱۷۶۸۸) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ عن إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ : {وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْکِحُوہُنَّ} قَالَ : الْمَرْأَۃُ یَکُونُ بِہَا عَرَجٌ ، أَوْ عَوَرٌ فَلاَ یَنْکِحُونَہَا حَتَّی یَرِثُوہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ } [النساء ١٢٧] کی تفسیر
(١٧٦٨٩) حضرت سعید بن جبیر (رض) قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد میراث کے وہ احکام ہیں جو سورت کے شروع میں بیان کئے گئے۔ لوگ عورت کو اور نابالغ بچے کو وارث نہیں بناتے تھے۔
(۱۷۶۸۹) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : {وَمَا یُتْلَی عَلَیْکُمْ فِی الْکِتَابِ فِی یَتَامَی النِّسَائِ} قَالَ : مَا یُتْلَی عَلَیْکُمْ فِی أَوَّلِ السُّورَۃِ مِنَ الْمَوَارِیثِ ، وَکَانُوا لاَ یُوَرِّثُونَ امْرَأَۃً وَلاَ صَبِیًّا حَتَّی یَحْتَلِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৮৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ } [النساء ١٢٧] کی تفسیر
(١٧٦٩٠) حضرت ابو مالک (رض) قرآن مجید کی آیت { فِیْ یَتَامَی النِّسَآئِ اللَّاتِیْ لَا تُؤْتُوْنَھُنَّ مَا کُتِبَ لَھُنَّ وَتَرْغَبُوْنَ أَنْ تَنْکِحُوْھُنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ عورت جب کسی ولی کے پاس ہوتی تو وہ اس کے خاندان اور حسن سے اعراض کرتے ہوئے نہ تو اس سے خود شادی کرتا اور نہ اسے کسی سے شادی کرنے دیتا۔ اور قرآن مجید کی اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں { وَالْمُسْتَضْعَفِینَ مِنَ الْوِلْدَانِ وَأَنْ تَقُومُوا لِلْیَتَامَی بِالْقِسْطِ } کہ لوگ پہلے بڑے کو پھر اس سے چھوٹے کو وارث بناتے تھے۔
(۱۷۶۹۰) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ عن إسْرَائِیلَ ، عَنِ السُّدِّیِّ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ فِی قَوْلِ اللہِ : {وَمَا یُتْلَی عَلَیْکُمْ فِی الْکِتَابِ فِی یَتَامَی النِّسَائِ اللاَّتِی لاَ تُؤْتُونَہُنَّ مَا کُتِبَ لَہُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَنْ تَنْکِحُوہُنَّ} ، فَقَالَ : کَانَتِ الْمَرْأَۃُ إذَا کَانَتْ عِنْدَ وَلِیٍّ رَغِبَ عَنْ حَسَبِہَا ، أَوْ حُسْنِہَا ، شَکَّ أَبُو بَکْرٍ ، ثُمَّ تَزَوَّجَہَا وَلَمْ یَتْرُکْ أَحَدًا یَتَزَوَّجُہَا : {وَالْمُسْتَضْعَفِینَ مِنَ الْوِلْدَانِ وَأَنْ تَقُومُوا لِلْیَتَامَی بِالْقِسْطِ} قَالَ : کَانُوا لاَ یُوَرِّثُونَ إلاَّ الأَکْبَرَ فَالأَکْبَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৯০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بت پرست عورتوں سے نکاح کا بیان
(١٧٦٩١) حضرت حسن (رض) نے بت پرستوں کے ذبیحہ اور ان سے نکاح کو ناجائز بتایا ہے۔
(۱۷۶۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِد الأَحْمَر، عَنْ حَجَّاجِ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنِ الحَسَنِ أَنَّہُ کَرِہَ ذَبَائِحَہُمْ وَنِسَائَہُمْ، یَعْنِی الصَّابِئِیْنَ۔
তাহকীক: