মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭৬৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دودھ اترنے کا سبب بننے والا مرد شرعاً کوئی حیثیت نہیں رکھتا
(١٧٦٥٢) حضرت ایوب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے پہلی مرتبہ مکہ میں دودھ اترنے کا سبب بننے والی مرد کی حرمت کے بارے میں سنا، تو اس موقع پرایاس بن معاویہ (رض) نے کہنا شروع کیا کہ اس میں کیا حرج ہے ؟ اور اسے کون مکروہ سمجھتا ہے۔
(۱۷۶۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ قَالَ : أَوَّلُ مَا سَمِعْت بِلَبَنِ الْفَحْلِ وَنَحْنُ بِمَکَّۃَ فَجَعَلَ إیَاسُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ یَقُولُ : وَمَا بَأْسُ ہَذَا وَمَنْ یَکْرَہُ ہَذَا ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دودھ اترنے کا سبب بننے والا مرد شرعاً کوئی حیثیت نہیں رکھتا
(١٧٦٥٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ دودھ اترنے کا سبب بننا مرد کو رضاعی باپ نہیں بناتا۔
(۱۷۶۵۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی لَبَنَ الْفَحْلِ شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک دودھ اترنے کا سبب بننے والا مرد شرعاً کوئی حیثیت نہیں رکھتا
(١٧٦٥٤) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ دودھ اترنے کا سبب بننا مرد کو رضاعی باپ نہیں بناتا۔
(۱۷۶۵۴) حَدَّثَنَا عُبَید اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِلَبَنِ الْفَحْلِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٥٥) حضرت سہل بن سعد (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لعان کرنے والے خاوند بیوی کے درمیان جدائی کرائی اور فرمایا کہ تم دونوں کا حساب اللہ پر ہے۔
(۱۷۶۵۵) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَرَّقَ بَیْنَ الْمُتَلاَعِنَیْنِ وَقَالَ حسَابُکُمَا عَلَی اللہِ۔ (بخاری ۶۸۵۴۔ ابوداؤد ۲۲۴۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٥٦) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرائی اور فیصلہ فرمایا کہ مرد پر عورت کے لیے نہ تو کھانے کا انتظام ہوگا اور نہ نفقہ۔
(۱۷۶۵۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَرَّقَ بَیْنَہُمَا وَقَضَی أَنْ لاَ قُوتَ لَہا عَلَیہ وَلاَ نَفَقَۃَ۔ (ابوداؤد ۲۲۵۰۔ طیالسی ۲۶۶۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٥٧) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی اور وہ دونوں کبھی جمع نہیں ہوسکتے۔
(۱۷۶۵۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: الْمُتَلاَعِنَانِ یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا وَلاَ یَجْتَمِعَانِ أَبَدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٥٨) حضرت علی اور حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والے مرد وعورت کبھی جمع نہیں ہوسکتے۔
(۱۷۶۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَلِیٍّ وعَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالاَ: لاَ یَجْتَمِعَا الْمُتَلاَعِنَانِ أَبَدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٥٩) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والے مرد وعورت کبھی ایک شہر میں جمع نہیں ہوسکتے۔
(۱۷۶۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : الْمُتَلاَعِنَانِ لاَ یَجْتَمِعَا فِی مِصْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٦٠) حضرت حسن (رض) لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادیتے تھے اور ان کے پھر کبھی جمع نہ ہونے کے قائل تھے۔
(۱۷۶۶۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ قَالَ : سَأَلْتُ عَمرًا ، فَقَالَ : کَانَ الْحَسَنُ یُفَرِّقُ بَیْنَہُمَا فَلاَ یَجْتَمِعَانِ أَبَدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٦١) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جب مرد اپنی بیوی سے لعان کرے تو ان کے درمیان جدائی کرادی جائے گی اور وہ دونوں کبھی جمع نہیں ہوں گے۔
(۱۷۶۶۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَن مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا لاَعَنَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ فُرِّقَ بَیْنَہُمَا فَلاَ یَجْتَمِعَانِ أَبَدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٦٢) حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والے مرد وعورت دوبارہ کبھی جمع نہیں ہوسکتے۔
(۱۷۶۶۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : لاَ یَجْتَمِعَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٦٣) حضرت طاوس (رض) فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والے مرد وعورت دوبارہ کبھی جمع نہیں ہوسکتے۔
(۱۷۶۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : لاَ یَجْتَمِعَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٦٤) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والے مرد وعورت دوبارہ کبھی جمع نہیں ہوسکتے۔
(۱۷۶۶۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : لاَ یَجْتَمِعَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٦٥) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والے مرد وعورت دوبارہ کبھی جمع نہیں ہوسکتے۔
(۱۷۶۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : الْمُتَلاَعِنَانِ لاَ یَجْتَمِعَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٦٦) حضرت ابن شہاب (رض) فرماتے ہیں کہ شرعی طریقہ یہی رہا ہے کہ لعان کرنے والے مرد وعورت دوبارہ کبھی جمع نہیں ہوسکتے۔
(۱۷۶۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ : مَضَتِ السُّنَّۃُ أَنَّہُمَا إذَا فُرِّقَ بَیْنَہُمَا لَمْ یَجْتَمِعَا أَبَدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب لعان کرنے والے مرد وعورت کے درمیان جدائی کرادی گئی تو وہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہوسکتے اور آدمی اس عورت سے شادی نہیں کرسکتا
(١٧٦٦٧) حضرت حسن (رض) نے ایک ایسے آدمی کے بارے میں فیصلہ فرمایا جس نے اپنی بیوی کے ساتھ لعان کیا پھر عدت میں اپنی بات سے رجوع کرلیا۔ انھوں نے فرمایا کہ جب لعان کیا تو ان دونوں کے درمیان ہر طرح کا رشتہ ختم ہوگیا۔
(۱۷۶۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : فِی رَجُلٍ لاَعَنَ ثُمَّ أَکْذَبَ نَفْسَہُ فِی الْعِدَّۃِ قَالَ : إذَا لاَعَنَ انْقَطَعَ مَا بَیْنَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک لعان کرنے والا مرد اپنے قول سے رجوع کرنے کے بعد عورت کو پیامِ نکاح بھجوا سکتا ہے
(١٧٦٦٨) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ اگر لعان کرنے والا مرد اپنے قول سے رجوع کرلے تو اس پر حد جاری ہوگی اور وہ نکاح کا پیام اس عورت کو بھیج سکتا ہے۔
(۱۷۶۶۸) حدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ فِیَ المُلاَعِنِ یُکَذِّبُ نَفْسَہُ قَالَ: یُضْرَبُ وَہُوَ خَاطِب۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک لعان کرنے والا مرد اپنے قول سے رجوع کرنے کے بعد عورت کو پیامِ نکاح بھجوا سکتا ہے
(١٧٦٦٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جب لعان کرنے والے نے اپنے آپ کو جھوٹا قرار دے دیا تو اس پر حد جاری ہوگی، بچہ اسی کی طرف منسوب کیا جائے گا اور اس کی بیوی اس کی طرف واپس لوٹا دی جائے گی۔
(۱۷۶۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إِنْ أَکْذَبَ نَفْسَہُ جُلِدَ وَأُلْزِقَ بِہِ الْوَلَدُ وَرُدَّتْ إلَیْہِ امْرَأَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک لعان کرنے والا مرد اپنے قول سے رجوع کرنے کے بعد عورت کو پیامِ نکاح بھجوا سکتا ہے
(١٧٦٧٠) حضرت حماد (رض) سے لعان کرنے والے میاں بیوی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر وہ اپنی تکذیب کردے تو اس سے شادی کرسکتا ہے۔
(۱۷۶۷۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ أَنہ سُئِلَ عَنِ الْمُتَلاَعِنَیْنِ ، فَقَالَ : یَتَزَوَّجُہَا إِنْ أَکْذَبَ نَفْسَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو عورت کو مہر ملے گا یا نہیں ؟
(١٧٦٧١) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرائی اور فرمایا کہ تمہارا حساب اللہ کے ذمے ہے، تم میں سے ایک جھوٹا ہے اور اب مرد کا عورت پر کوئی حق نہیں۔ اس پر اس آدمی نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! میرے لیے کیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر تو سچا ہے تو عورت سے مباشرت کی حلت کے بدلے تیرا مال خرچ ہوگیا اور اگر تو جھوٹا ہے تو پھر تو کسی قسم کا حق باقی نہیں رہا۔
(۱۷۶۷۱) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ سَعَیْدِ بِنْ جُبَیْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَرَّقَ بَیْنَ المُتَلاَعِنَیْنِ وَقَالَ : حِسَابُکُمَا عَلَی اللہِ ، أَحَدُکُمَا کَاذِبٌ لاَ سَبِیْلَ لَکَ عَلَیْہَا فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللہِ! فَمَالِی؟ قَالَ: لاَ مَالَ لَکَ ، إِنْ کُنْتَ صَادِقَاً فَہُوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِہَا ، وَإِنْ کُنْتَ کَاذِبَاً فَذَلِکَ أَبْعَدُ لَکَ۔

(بخاری ۵۳۵۰۔ مسلم ۵)
tahqiq

তাহকীক: