মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৬১১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لیے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦١٢) حضرت مکحول (رض) سے سوال کیا گیا کہ آدمی اپنی بیٹی یا بہن کو کسی کے لیے ہبہ کرسکتا ہے کہ مہر معاف کردے ؟ حضرت مکحول اور حضرت زہری (رض) نے فرمایا کہ موہوبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کسی کے لیے حلال نہیں ہے۔
(۱۷۶۱۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عُبیدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدٍ قَالَ : سُئِلَ مَکْحُولٌ ، عَنِ الرَّجُلِ یَہَبُ أُخْتَہُ ، أَوِ ابْنَتَہُ لِلرَّجُل وَلاَ یَفْرِضُ لَہَا صَدَاقًا ، فَقَالَ مَکْحُولٌ وَالزُّہْرِیُّ : لَمْ تَحِلَّ الْمَوْہُوبَۃُ لأَحَدٍ بَعْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬১২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لیے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦١٣) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ ہر وہ عورت جس نے خود کو کسی کے لیے ہبہ کردیا یا اس کے باپ نے اسے کسی کے لیے ہبہ کردیا تو ایسی عورت کو مہر مثلی ملے گا اگر دخول کیا اور اگر دخول نہ کیا اور دخول سے پہلے طلاق دے دی تو اسے متعہ ملے گا۔
(۱۷۶۱۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : أَیُّمَا امْرَأَۃٍ وَہَبَہَا أَبُوہَا لِرَجُلٍ ، أَوْ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِرَجُلٍ فَلَہَا مہر مِثْلُہَا إِنْ دَخَلَ بِہَا ، وَإِلاَّ فَإِنَّمَا عَلَیْہِ الْمُتْعَۃُ إِنْ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬১৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لیے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦١٤) حضرت عطائ (رض) سے سوال کیا گیا کہ عورت کا اپنے آپ کو کسی مرد کے لیے ہبہ کرنا کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ بغیر مہر کے درست نہیں۔
(۱۷۶۱۴) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ قَالَ : سُئِلَ عَطَائٌ ، عَنِ امْرَأَۃٍ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِرَجُلٍ قَالَ : لاَ یَکُونُ إلاَّ بِصَدَاقٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬১৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لیے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦١٥) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ عورت اس بات سے نہیں شرماتی کہ اپنے آپ کو کسی مرد کے لے ہبہ کردے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی { تُرْجِی مَنْ تَشَائُ مِنْہُنَّ وَتُؤْوِی إلَیْک مَنْ تَشَائُ } حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ اس آیت کے نزول کے بعد میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ آپ کا رب آپ کی خواہش پورا کرنے میں جلدی کرتا ہے۔
(۱۷۶۱۵) حَدَّثَنَا عَبدَۃ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ : مَا تَسْتَحِی امْرَأَۃٌ أَنْ تَہَبَ نَفْسَہَا لِرَجُلٍ حَتَّی أَنْزَلَ اللَّہُ تَعَالَی : {تُرْجِی مَنْ تَشَائُ مِنْہُنَّ وَتُؤْوِی إلَیْک مَنْ تَشَائُ} قَالَتْ : فَقُلْتُ: إنَّ رَبَّک لَیُسَارِعُ لَکَ فِی ہَوَاک۔ (بخاری ۵۱۱۳۔ مسلم ۵۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬১৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لیے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦١٦) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ عورت کا اپنے آپ کو کسی مرد کے لیے ہبہ کرنا بغیر مہر کے درست نہیں، یہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصیت ہے۔
(۱۷۶۱۶) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ فِی امْرَأَۃٍ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِرجُلٍ ، فَقَالَ : لاَ یَصْلُحُ إلاَّ بِصَدَاقٍ ، لَمْ یَکُنْ ذَلِکَ إلاَّ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬১৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے
(١٧٦١٧) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے غلطی سے کسی محرم سے شادی کرکے ہمبستری بھی کی تو عورت کو پورا مہر ملے گا۔
(۱۷۶۱۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْم ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِیْمَنْ تَزَوَّجَ ذَاتَ مَحْرَمٍ مِنْہُ فَدَخَلَ بَہَا قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬১৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے
(١٧٦١٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں جو عورت نے مہر لیا وہ اسی کا ہوگا۔
(۱۷۶۱۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أنہ قَالَ : لَہَا مَا أَخَذَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬১৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے
(١٧٦١٩) حضرت حماد (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۷۶۱۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬১৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے
(١٧٦٢٠) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ عورت کو مہر نہیں ملے گا خواہ آدمی نے دخول کیا ہو یا نہ کیا ہو۔ کیا آدمی اپنی بہن یا ماں کو مہر دے گا ؟
(۱۷۶۲۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : لاَ صَدَاقَ لَہَا دَخَلَ بِہَا ، أَوْ لَمْ یَدْخُلْ بِہَا ، أَیَصْدُقُ الرَّجُلُ أُخْتَہُ ، أَوْ أُمَّہُ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬২০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے
(١٧٦٢١) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے انجانے میں اپنی رضاعی بہن سے شادی کرلی پھر اسے بعد میں علم ہوا تو یہ نکاح باطل ہوگا، اگر دخول کیا تو فرج کو حلال کرنے کی بنا پر مہر لازم ہوگا اور اگر دخول نہ ہوا تو بغیر مہر کے دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔
(۱۷۶۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ أُخْتَہُ فِی الرَّضَاعَۃِ وَہُوَ لاَ یَعْلَمُ ثُمَّ عَلِمَ بَعْدَ ذَلِکَ قَالَ : بَطَلَ النِّکَاحُ فَإِنْ دَخَلَ بِہَا فَلَہَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا ، وَإِنْ لَمْ یَکُنْ دَخَلَ بِہَا فُرِّقَ بَیْنَہُمَا وَلاَ صَدَاقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬২১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے
(١٧٦٢٢) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے انجانے میں اپنی سگی یارضاعی بہن سے شادی کی اور پھر دخول بھی کر بیٹھا تو اسے مہر ملے گا۔
(۱۷۶۲۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنِ الْحَکَمِ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ أُخْتَہُ ، أَوْ أُخْتَ امْرَأَتِہِ مِنَ الرَّضَاعَۃِ فَدَخَلَ بِہَا وَہُوَ لاَ یَشْعُرُ قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬২২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے
(١٧٦٢٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اسے پورا مہر ملے گا۔
(۱۷۶۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ بما أحدث۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬২৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے
(١٧٦٢٤) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ ہر وہ جماع جس میں حد نہ ہو اس میں پورا مہر ہوتا ہے۔
(۱۷۶۲۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ قَالَ : کُلُّ جِمَاعٍ دُرِئَ فِیہِ الْحَدُّ فَفِیہِ الصَّدَاقُ کَامِلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬২৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے
(١٧٦٢٥) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے انجانے میں اپنی رضاعی بہن سے شادی کرلی اور اس سے جماع بھی کر بیٹھا تو دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی، اور عورت کو پورا مہر نہیں ملے گا بلکہ کچھ حصہ ملے گا۔
(۱۷۶۲۵) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَإِذَا ہِیَ أُخْتُہُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ فَأَصَابَہَا وَلَمْ یَشْعُرْ بِہَا قَالَ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا وَلَیْسَ لَہَا الصَّدَاقُ کُلُّہُ ، لَہَا بَعْضُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬২৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نابالغ بچی کی شادی کرانے اور اس سے شادی کرنے کا حکم
(١٧٦٢٦) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے نو سال کی عمر میں نکاح فرمایا اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وصال ہوا تو ان کی عمر اٹھارہ سال تھی۔
(۱۷۶۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیْمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَہَا وَہِیَ ابْنَۃُ تِسْعٍ وَمَاتَ عَنْہَا وَہِیَ ابْنَۃُ ثَمَانَ عَشَرَۃَ۔ (مسلم ۷۲۔ احمد ۴۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬২৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نابالغ بچی کی شادی کرانے اور اس سے شادی کرنے کا حکم
(١٧٦٢٧) حضرت عروہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر (رض) نے اپنی ایک بیٹی کی شادی اس وقت کرادی تھی جب وہ پیدا ہوئی تھی۔
(۱۷۶۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّ الزُّبَیْرَ زَوَّجَ ابْنَۃً لَہُ صَغِیرَۃً حِینَ نُفِسَتْ یَعْنِی حِینَ وُلِدَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬২৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نابالغ بچی کی شادی کرانے اور اس سے شادی کرنے کا حکم
(١٧٦٢٨) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے اپنے ایک بیٹے کی شادی حضرت مصعب (رض) کی ایک نابالغ بیٹی سے کرائی تھی۔
(۱۷۶۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ زَوَّجَ ابْنًا لَہُ ابْنَۃً لِمُصْعَبٍ صَغِیرَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬২৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نابالغ بچی کی شادی کرانے اور اس سے شادی کرنے کا حکم
(١٧٦٢٩) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے حضرت علی (رض) کی صاحبزادی حضرت ام کلثوم (رض) سے نکاح کی خواہش کا اظہار کیا تو حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ وہ تو چھوٹی ہے۔ پھر انھوں نے حضرت ام کلثوم (رض) کی طرف ایک پیغام بھیجا جن میں ان سے مزاح کیا، انھوں نے جواب میں کہا کہ اگر آپ بوڑھے نہ ہوتے یا اگر آپ امیر المؤمنین نہ ہوتے، حضرت عمر (رض) کو حضرت علی (رض) سے مصاہرت کا رشتہ پسند تھا، چنانچہ انھوں نے پھر نکاح کا پیغام بھیجا اور حضرت علی (رض) نے ان سے نکاح کرادیا۔
(۱۷۶۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ عُمَرَ خَطَبَ إلَی عَلِیٍّ ابْنَتَہُ أُمَّ کُلْثُومٍ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : إنَّہَا صَغِیرَۃٌ فَانْظُرْ إلَیْہَا ، فَأَرْسَلَہَا إلَیْہِ بِرِسَالَۃٍ فَمَازَحَہَا ، فَقَالَتْ : لَوْلاَ أَنَّک شَیْخٌ ، أَوْ لَوْلاَ أَنَّک أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ فَأَعْجَبَ عُمَرَ مُصَاہَرَتُہُ فَخَطَبَہَا فَأَنْکَحَہَا إیَّاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬২৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نابالغ بچی کی شادی کرانے اور اس سے شادی کرنے کا حکم
(١٧٦٣٠) حضرت طاوس (رض) دو نابالغ بچوں کے نکاح کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۱۷۶۳۰) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ نِکَاحَ الصَّغِیرَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৬৩০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ نابالغ بچی کی شادی کرانے اور اس سے شادی کرنے کا حکم
(١٧٦٣١) حضرت حسن (رض) کو نابالغ بچوں کا نکاح پسند نہیں تھا۔
(۱۷۶۳۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ قَالَ : کَانَ الحسن لاَ یُعْجِبُہُ نِکَاحُ الصِّغَارِ۔
তাহকীক: