মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭৫৯১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی مکاتبہ باندی سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٧٥٩٢) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی مکاتبہ باندی سے جماع کیا، اگر زبردستی کیا تو حد بھی لگے گی عقر (فرج مغصوب کی دیت) بھی دینا ہوگی۔ اور اگر مکاتبہ کی خوشی سے کیا تو حد تو لگے گی لیکن عقر نہیں دے گا۔
(۱۷۵۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنِ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ فِی رَجُل وَطِیئَ مُکَاتَبَتَہُ قَالَ إِنْ کَانَ اسْتَکْرَہَہَا فَعَلَیْہِ الْعُقْرُ وَالْحَدُّ ، وَإِنْ کَانَتْ طَاوَعَتْہُ فَعَلَیْہِ الْحَدُّ وَلَیْسَ عَلَیْہِ الْعُقْرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৯২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی مکاتبہ باندی سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٧٥٩٣) حضرت ابن ابی لیلیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر مکاتبہ باندی سے وطی کی اور اس کا بچہ ہوگیا تو وہ ام ولد بن جائے گی۔
(۱۷۵۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ قَالَ: کَانَ ابْنُ أَبِی لَیْلَی یَقُولُ: تَعُودُ الْمُکَاتَبَۃُ فَتَکُونُ أُمَّ وَلَدٍ یَعْنِی إذَا وَطِئَہَا فَوَلَدَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৯৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی مکاتبہ باندی سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٧٥٩٤) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی باندی کو اس شرط پر مکاتبہ بنائے کہ اس سے وطی کرتا رہے گا تو اس میں کوئی حرج نہیں، شرط برقرار رہے گی اور وہ وطی کرسکتا ہے۔
(۱۷۵۹۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ فِی الرَّجُلِ یُکَاتِبُ امْرَأَتَہُ وَیَشْتَرِطُ عَلَیْہَا فِی الْمُکَاتَبَۃِ أَنْ یَطَأَہَا قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، لَہُ شَرْطُہُ وَلَہُ أَنْ یَطَأَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৯৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی مکاتبہ باندی سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٧٥٩٥) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے مکاتبہ باندی سے وطی کی تو اس کی باقی ماندہ غلامی اس کی آزادی کا مہر بن جائے گی۔
(۱۷۵۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْن أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی رَجُلٍ وَطِیئَ مُکَاتَبَتَہُ ، فَقَالَ : مَا رَقَّ مِنْہَا مہر لِمَا أُعْتِقَ مِنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৯৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک زانی پر عقر (فرج مغصوب کی دیت) نہیں ہے
(١٧٥٩٦) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ زانی پر عقر (فرج مغصوب کی دیت) نہیں ہے۔
(۱۷۵۹۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : لَیْسَ عَلَی زَانٍ عُقْرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৯৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک زانی پر عقر (فرج مغصوب کی دیت) نہیں ہے
(١٧٥٩٧) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد (رض) سے اس غلام کے بارے میں سوال کیا جو کسی آزاد عورت سے زبردستی زنا کرے، کہ اس پر عقر ہوگا یا نہیں ہوگا ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس پر عقر نہیں ہے خواہ عورت آزاد ہو یا باندی۔
(۱۷۵۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا ، عَنْ عَبْدِ رَجُلٍ اسْتَکْرَہَ حُرَّۃً قَالاَ: لاَ عُقْرَ عَلَیْہِ، لاَ یَضُرُّک حُرَّۃً کَانَتْ ، أَوْ أَمَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৯৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک زانی پر عقر (فرج مغصوب کی دیت) نہیں ہے
(١٧٥٩٨) حضرت عطاء اور حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت باکرہ ہو تو عقر اور حد دونوں لازم ہوں گے اور اگر ثیبہ ہو تو صرف حد لگے گی۔
(۱۷۵۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ وَعَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالاَ : إِنْ کَانَتْ بِکْرًا فَالْعُقْرُ وَالْحَدُّ ، وَإِنْ کَانَتْ ثَیِّبًا فَالْحَدُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৯৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک زانی پر عقر (فرج مغصوب کی دیت) نہیں ہے
(١٧٥٩٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ زانی پر حد اور تاوان جمع نہیں ہوسکتے۔
(۱۷۵۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لاَ یَجْتَمِعُ حَدٌّ وَلاَ صَدَاقٌ عَلَی زَانٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৯৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک زانی پر عقر (فرج مغصوب کی دیت) نہیں ہے
(١٧٦٠٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر حد جاری ہوجائے تو تاوان نہیں لیا جائے گا۔
(۱۷۶۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا أَوْقَعْتُ عَلَیْہِ الْحَدَّ لَمْ آخُذْ مِنْہُ الْعُقْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬০০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا غیر محرم عورت آدمی کا سرچوم سکتی ہے ؟
(١٧٦٠١) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں کوئی سوئی پوری کی پوری اپنے سر میں چبھو دوں مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ کوئی غیر محرم عورت میرے سر کو چومے۔
(۱۷۶۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ مُعْنِق قَالَ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ : لأَنْ یجعل فِی رَأْسِی مِخْیَطٌ حَتَّی یخبو أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ تُقَبِّلَ رَأْسِی امْرَأَۃٌ لَیْسَتْ بِمَحْرَمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬০১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا غیر محرم عورت آدمی کا سرچوم سکتی ہے ؟
(١٧٦٠٢) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ کسی آدمی کا دماغ جوؤں سے بھر جائے، یہ اس سے بہتر ہے کہ کوئی غیر محرم عورت اس کے بالوں کی مینڈیاں بنائے۔ انھوں نے ذکر کیا کہ ایک مرتبہ ایک عورت ایک آدمی کی مینڈیاں بنا رہی تھی تو اس نے اس کا بوسہ لے لیا تھا۔
(۱۷۶۰۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لأَنْ یثقب القمل دِمَاغ رَجُلٍ خَیْرٌ لَہُ مِنْ أَنْ تُفَلیہ امْرَأَۃٌ یَحِلُّ لَہُ نِکَاحُہَا ، قَالَ : وَذَکَرَ أَنَّ امْرَأَۃً کَانَتْ تُفَلِّی مَرَّۃ رَجُلاً فَقَبَّلَتْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬০২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا غیر محرم عورت آدمی کا سرچوم سکتی ہے ؟
(١٧٦٠٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ غیر محرم عورت کے لیے آدمی کا سردھونا درست نہیں۔
(۱۷۶۰۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِیَاثٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ یَقُولُ : لاَ یَحِلُّ لِأَمْرَأَۃٍ تَغْسِلُ رَأْسَ رَجُلٍ لَیْسَ بَیْنَہَا وَبَیْنَہُ مَحْرَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬০৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا غیر محرم عورت آدمی کا سرچوم سکتی ہے ؟
(١٧٦٠٤) حضرت معقل بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ تم میں کوئی شخص ایک سوئی پوری میرے سر میں چبھو دے یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ کوئی غیر محرم عورت میرے سر کو دھوئے۔
(۱۷۶۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ بَشِیرِ بْنِ عُقْبَۃَ قَالَ : حدَّثَنِی یَزِیدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الشِّخِّیرِ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ قَالَ : لأَنْ یَعْمِدَ أَحَدُکُمْ إلَی مِخْیَطٍ فَیَغْرِزُ بِہِ فِی رَأْسِی أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ تَغْسِلَ رَأْسِی امْرَأَۃٌ لَیْسَتْ مِنِّی ذَاتَ مَحْرَمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬০৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا غیر محرم عورت آدمی کا سرچوم سکتی ہے ؟
(١٧٦٠٥) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے ایک عورت کے ساتھ مکہ تک کا سفر کیا، وہ میرا سر دھویا کرتی تھی یا فرمایا کہ وہ میری چٹیاں بنایا کرتی تھی۔
(۱۷۶۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ قَتَادَۃَ یَقُولُ : سَافَرْت مَعَ امْرَأَۃٍ إلَی مَکَّۃَ نَصَفَ وَإِنَّ فِیہَا لَبَقیۃً فَکَانَتْ تَغْسِلُ رَأْسِی ، أَوْ تُفَلِّی رَأْسِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬০৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا غیر محرم عورت آدمی کا سرچوم سکتی ہے ؟
(١٧٦٠٦) حضرت ابو موسیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ میں اپنی قوم کی ایک عورت کے پاس آیا اس نے میرے کپڑے دھوئے اور میرے سر میں کنگھی کی۔
(۱۷۶۰۶) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، عَنْ أَبِی مُوسَی قَالَ : أَتَیْتُ امْرَأَۃً مِنْ قَوْمِی فَغَسَلَتْ ثِیَابِی وَمَشَطَتْ رَأْسِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬০৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی باندی سے شادی کرے تو کیا اس کو اس کے شہر سے نکال سکتا ہے ؟
(١٧٦٠٧) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی باندی سے شادی کرے تو اسے اس کے شہر سے نہیں نکال سکتا۔
(۱۷۶۰۷) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ عَنِ الْحَسَنِ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الأَمَۃَ قَالَ : لَیْسَ لَہُ أَنْ یُخْرِجَہَا مِنَ المِصْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬০৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کسی باندی سے شادی کرے تو کیا اس کو اس کے شہر سے نکال سکتا ہے ؟
(١٧٦٠٨) حضرت عطائ (رض) اور حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ مالک کو خدمت کی فراہمی ضروری ہے۔
(۱۷۶۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ عَطَائٍ وَمَکْحُولٍ قَالاَ : لَیْسَ لَہُمْ بُدٌّ من أَنْ یَسْتَخْدِمُوہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬০৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لیے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦٠٩) حضرت ابن قسیط (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب (رض) سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی کو بیٹی کی پیدائش کی خبر دی گئی، اس سے ایک آدمی نے کہا کہ اسے میرے لیے ہبہ کرتے ہو ؟ حضرت سعید بن مسیب (رض) نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کسی کے لیے ہبہ شدہ عورت حلال نہیں، اگر وہ اس کو ایک کوڑا (سوط) ہی مہر دے دے تو پھر بھی اس کے لیے حلال ہوجائے گی۔
(۱۷۶۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ مُوسَی ، عَنِ ابْنِ قُسَیْطٍ أَنَّ سعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ بُشِّرَ بِجَارِیَۃٍ ، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ : ہَبْہَا لِی ، فَقَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ ، لَمْ تَحِلَّ الْمَوْہُوبَۃُ لأَحَدٍ بَعْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَلَوْ أَصْدَقَہَا سَوْطًا حَلَّتْ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬০৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لیے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦١٠) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ بغیر مہر کے لیے کسی کے لیے اپنی بیٹی کو ہبہ کرنا درست نہیں، یہ صرف نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے تھا۔
(۱۷۶۱۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : لاَ یَحِلُّ لأَحَدٍ أَنْ یَہَبَ ابْنَتَہُ بِغَیْرِ مَہْرٍ إلاَّ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬১০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی عورت خود کو خاوند کے لیے ہبہ کردے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٦١١) حضرت شعبہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد (رض) سے سوال کیا کہ آدمی کا اپنی بیٹی کو کسی آدمی کے لیے ہبہ کرنا کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ بغیر مہر کے درست نہیں۔
(۱۷۶۱۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا ، عَنْ رَجُلٍ وَہَبَ ابْنَتَہُ لِرَجُلٍ فَقَالاَ : لاَ یَجُوزُ إلاَّ بِصَدَاقٍ۔
tahqiq

তাহকীক: