মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭৫৭১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ماں کے بالوں کو دیکھنا، ان میں کنگھی کرنا اور چٹیاں بنانا کیسا ہے ؟
(١٧٥٧٢) حضرت ضحاک (رض) اپنی والدہ کی کنگھی کیا کرتے تھے۔
(۱۷۵۷۲) حَدَّثَنَا وکیع عن شریک عن رجل عن الضحاک أنہ کان یمشط أمہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৭২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ماں کے بالوں کو دیکھنا، ان میں کنگھی کرنا اور چٹیاں بنانا کیسا ہے ؟
(١٧٥٧٣) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ والدہ کے بال دیکھنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر بالوں کو چھپایا جائے تو زیادہ بہت رہے۔
(۱۷۵۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ أَنَّہُ قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَنْظُرَ إلَی شَعْرِ أُمِّہِ وَأَنْ تَسْتَتِرَ أَحَبُّ إلَیَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৭৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ماں کے بالوں کو دیکھنا، ان میں کنگھی کرنا اور چٹیاں بنانا کیسا ہے ؟
(١٧٥٧٤) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ بہتر ہے کہ جب میں اپنی ماں کے پاس جاؤ ں تو کہوں اے اماں ! سر ڈھانپ لے۔
(۱۷۵۷۴) حَدَّثَنَا یَعْلَی ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُزَاحِمِ بْنِ زُفَرَ ، عَنِ الضَّحَّاکِ قَالَ : لَوْ دَخَلْتُ عَلَی أُمِّی لَقُلْت : أَیَّتُہَا الْعَجُوزُ ، غَطِّی رَأْسَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৭৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ماں کے بالوں کو دیکھنا، ان میں کنگھی کرنا اور چٹیاں بنانا کیسا ہے ؟
(١٧٥٧٥) حضرت ابن الحنفیہ (رض) اپنی والدہ کی چٹیاں کیا کرتے تھے۔
(۱۷۵۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی حَفْصَۃَ ، عَنْ مُنْذِرٍ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ أَنَّہُ کَانَ یُذَوِّبُ أُمَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৭৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ماں کے بالوں کو دیکھنا، ان میں کنگھی کرنا اور چٹیاں بنانا کیسا ہے ؟
(١٧٥٧٦) حضرت ضحاک (رض) فرماتے ہیں کہ بہتر ہے کہ جب میں اپنی ماں کے پاس جاؤ ں تو کہوں اے اماں ! سر ڈھانپ لے۔
(۱۷۵۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُزَاحِمٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ قَالَ: لَوْ دَخَلْتُ عَلَی أُمِّی لَقُلْت : غَطِّی رَأْسَکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৭৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جلد کے جلدکوچھونے کا حکم
(١٧٥٧٧) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی کی جلد کا اپنی بہن یا ماں کی جلد کو چھونا زنا کا ایک حصہ ہے۔ (یہاں باب میں لفظ یباشر سے مراد جلد کا جلد کو چھونا ہے، مباشرت مروجہ مراد نہیں۔ نیز پاؤں اور ہتھیلیوں وغیرہ کو چھونا بھی مراد نہیں)
(۱۷۵۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الزَّعْرَائِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : مُبَاشَرَۃُ الرَّجُلِ أُخْتَہُ أو أُمَّہُ شُعْبَۃٌ مِنَ الزِّنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৭৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دادی یانانی کے بال دیکھنے کا حکم
(١٧٥٧٨) حضرت محمد بن علی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت حسین (رض) امہات المومنین (رض) کو نہیں دیکھا کرتے تھے، جبکہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ان کے لیے امہات المؤمنین کودیکھناجائز سمجھتے تھے۔
(۱۷۵۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ لاَ یَرَیَانِ أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ ، وَکَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ یَرَی أَنَّ رُؤْیَتَہُنَّ لَہُمَا حِلٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৭৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دادی یانانی کے بال دیکھنے کا حکم
(١٧٥٧٩) حضرت ایوب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر (رض) سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنی ساس کے سر کو دیکھ سکتا ہے تو انھوں نے جواب میں یہ آیت پڑھی (ترجمہ) وہ اپنی زینت ظاہر نہ کریں سوائے اپنے شوہروں کے، اپنے سسروں کے، اپنے بیٹوں کے، اپنے خاوند کے بیٹوں کے، اپنے بھائیوں کے، اپنے بھائیوں کے بیٹوں کے، یا اپنی بہنوں کے بیٹوں کے۔ پھر فرمایا کہ کیا تو اسے ان میں دیکھتا ہے۔
(۱۷۵۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ أَیَرَی الرَّجُلُ رَأْسَ خَتَِنَتِہِ قَالَ : فَتَلاَ عَلَیَّ الآیَۃَ: {وَلاَ یُبْدِینَ زِینَتَہُنَّ إلاَّ لِبُعُولَتِہِنَّ ، أَوْ آبَائِہِنَّ ، أَوْ آبَائِ بُعُولَتِہِنَّ ، أَوْ أَبْنَائِہِنَّ ، أَوْ أَبْنَائِ بُعُولَتِہِنَّ ، أَوْ إخْوَانِہِنَّ ، أَوْ بَنِی إخْوَانِہِنَّ ، أَوْ بَنِی أَخَوَاتِہِنَّ} الآیَۃَ ، فَقَالَ : أَرَاہَا فِیہِنَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৭৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دادی یانانی کے بال دیکھنے کا حکم
(١٧٥٨٠) حضرت شعبی اور حضرت عکرمہ (رض) قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یُبْدِینَ زِینَتَہُنَّ إلاَّ لِبُعُولَتِہِنَّ ، أَوْ آبَائِہِنَّ ، أَوْ آبَائِ بُعُولَتِہِنَّ } (الی آخر الآیۃ) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس میں چچا اور ماموں کا تذکرہ نہیں ہے، اس لیے کہ یہ دونوں اپنے بیٹوں کے تذکرے میں آگئے، اور فرمایا کہ عورت چچا اور ماموں کے سامنے اپنا دوپٹہ نہ اتارے۔
(۱۷۵۸۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ قَالَ : أَخْبَرَنَا دَاوُد ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، وَعِکْرِمَۃَ فِی ہَذِہِ : {وَلاَ یُبْدِینَ زِینَتَہُنَّ إلاَّ لِبُعُولَتِہِنَّ ، أَوْ آبَائِہِنَّ ، أَوْ آبَائِ بُعُولَتِہِنَّ} حَتَّی فَرَغَ مِنْہَا قَالاَ : لَمْ یُذْکَرَ الْعَمُّ وَالْخَالُ لأَنَّہُمَا ینعتان لأَبْنَائِہِمَا وَقَالاَ : لاَ تَضَعُ خِمَارَہَا عِنْدَ الْعَمِّ وَالْخَالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৮০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی مرد یا عورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں ؟
(١٧٥٨١) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) سے سوال کیا گیا کہ کیا کوئی عورت اپنی باندی کو اپنے خاوند کے لیے حلال قرار دے سکتی ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ مجھے نہیں معلوم، لیکن اگر حضرت عمر (رض) کا زمانہ ہوتا تو وہ اسے سنگسار کرنے کا حکم دیتے، تیرے لیے صرف وہی باندی حلال ہے جسے تو اپنے مرضی سے بیچ سکے اور اپنی مرضی سے آزاد کرسکے، اگر چاہے تو اسے ہبہ کرسکے اور اگر چاہے تو اس سے نکاح کرسکے۔
(۱۷۵۸۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ العَوَّامِ ، عَنْ صَخْرِ بْنُ جُوَیْرِیَۃَ ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ سُئِلَ عَنِ امْرَأَۃٍ أَحَلَّتْ جَارِیَتَہَا لِزَوْجِہَا ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لاَ أَدْرِی ، لَعَلَّ ہَذَا لَوْ کَانَ عَلَی عَہْدِ عُمَرَ لَرَجَمَہُ ، إنَّہَا لاَ تَحِلُّ لَکَ جَارِیَۃٌ إلاَّ جَارِیَۃً إِنْ شِئْتَ بِعْتہَا ، وَإِنْ شِئْتَ أَعْتَقْتہَا ، وَإِنْ شِئْتَ وَہَبْتہَا ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْکَحْتہَا مَنْ شِئْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৮১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی مرد یا عورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں ؟
(١٧٥٨٢) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ فرج کی حلت مکمل ملکیت یا نکاح سے ثابت ہوتی ہے، کہ اگر چاہے تو طلاق دے دے، اگر چاہے تو آزاد کردے اور اگر چاہے تو ہبہ کردے۔
(۱۷۵۸۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لاَ یَحِلُّ فَرْجٌ إلاَّ بِمِلْکٍ ، أَوْ نِکَاحٍ ، إِنْ طَلَّقَ جَازَ ، وَإِنْ أَعْتَقَ جَازَ ، وَإِنْ وَہَبَ جَازَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৮২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی مرد یا عورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں ؟
(١٧٥٨٣) حضرت مغیرہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم (رض) سے سوال کیا کہ کیا عورت کی باندی اس کے بیٹے کے لیے حلال ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ حلت نکاح، ہبہ یا خریدنے سے ثابت ہوتی ہے۔
(۱۷۵۸۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ امْرَأَۃٍ تُحِلُّ وَلِیدَتَہَا لابْنِہَا قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ إلاَّ بِنِکَاحٍ ، أَوْ بِہِبَۃٍ ، أَوْ بِشِرَائٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৮৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی مرد یا عورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں ؟
(١٧٥٨٤) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ فرج عاریۃً نہیں لیا جاتا اگر مالک کی اجازت سے کسی نے جماع کیا تو وہ اسی کی ہوگئی۔
(۱۷۵۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لاَ یُعَارُ الْفَرْجُ ، وَإِنْ وَقَعَ عَلَیْہَا فَہِیَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৮৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی مرد یا عورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں ؟
(١٧٥٨٥) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے دوسرے سے کہا کہ تو میری باندی سے جماع کرلے، اگر وہ حاملہ ہوگئی تو تیری اور اگر حاملہ نہ ہوئی تو مجھے واپس کردینا۔ اس صورت میں اگر اس آدمی نے اس سے وطی کی تو وہ اسی کی ہوجائے گی۔
(۱۷۵۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ فِی الرَّجُلِ قَالَ لآخَرَ : جَارِیَتِی لَکَ تَطَؤُہَا فَإِنْ حَمَلَتْ فَہِیَ لَکَ ، وَإِنْ لَمْ تَحْمِلْ رَدَدْتہَا عَلَیَّ ، قَالَ : إذَا وَطِئَہَا فَہِیَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৮৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی مرد یا عورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں ؟
(١٧٥٨٦) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے باندی کی فرج کسی کے لیے حلال کیا تو وہ اسی کی ہوگئی۔
(۱۷۵۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ وَعَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالاَ : إذَا أُحِلَّ لَہُ فَرْجُہَا فَہِیَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৮৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی مرد یا عورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں ؟
(١٧٥٨٧) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت نے اپنی باندی اپنے خاوند کے لیے حلال کردی اور اس جماع سے باندی نے بچے کو جنم دیا تو یہ ایک ایسی شرمگاہ ہے جس پر جہالت کی وجہ سے آیا گیا ہے، بچہ آدمی کا ہوگا اور یہ باندی ام ولد کی حیثیت سے مالکن کو واپس لوٹائی جائے گی۔
(۱۷۵۸۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی امْرَأَۃٍ أَحَلَّتْ لِرَجُلٍ جَارِیَتَہَا فَوَلَدَتْ مِنْہُ ، فَقَالَ إبْرَاہِیمُ : ہَذَا فَرْجٌ أَتَاہُ بِجَہَالَۃٍ فَأُلْحِقْ بِہِ الْوَلَدَ وَادْفَعْ إلَی ہَذِہِ وَلِیدَتَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৮৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی مرد یا عورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں ؟
(١٧٥٨٨) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ شرمگاہ عاریۃً نہیں دی جاسکتی۔
(۱۷۵۸۸) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : الْفَرْجُ لاَ یُعَارُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৮৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا کوئی مرد یا عورت کسی دوسرے مرد کو اپنی باندی سے جما ع کی اجازت دے سکتے ہیں ؟
(١٧٥٨٩) حضرت عکرمہ (رض) سے کسی آدمی نے سوال کیا کہ کیا میری بیوی کی باندی میرے لیے حلال ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ نہیں تمہارے لیے صرف وہ حلال ہے جس کے تم مالک ہو۔
(۱۷۵۸۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ قَالَ : حدَّثَنِی مُوسَی بْنُ خَیْشُومٍ قَالَ سَأَلَ عِکْرِمَۃَ رَجُلٌ قَالَ : أَمَۃٌ لِصَاحِبَتِی أَحَلَّتْہَا لِی قَالَ : لاَ تَحِلُّ لَکَ إلاَّ أَنْ تَمْلِکَ رَقَبَتَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৮৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی مکاتبہ باندی سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٧٥٩٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی مکاتبہ باندی سے جماع کیا توا سے مہرمثلی ادا کرے گا۔
(۱۷۵۹۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقَعُ عَلَی مُکَاتَبَتِہِ قَالَ یَحسبُ لَہَا صَدَاقُ مِثْلِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৯০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی مکاتبہ باندی سے جماع کرسکتا ہے ؟
(١٧٥٩١) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر مکاتبہ باندی سے جماع کیا تو وہ ام ولد بن جائے گی۔
(۱۷۵۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : إذَا غَشِیَ مُکَاتَبَتَہُ فَہِیَ أُمُّ وَلَدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক: