মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৫৩১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو کیا اسے مہر ملے گا ؟
(١٧٥٣٢) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے مقررشدہ مہر پر اپنی باندی سے شادی کی، پھر وہ باندی دخول سے پہلے آزاد کردی گئی، پھر اسے اختیار ملا اور اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تو نکاح باطل ہوجائے گا اور مہر اس کے خاوند کو واپس کیا جائے گا۔
(۱۷۵۳۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی رَجُلٍ تزَوَّجَ أَمَتَہُ عَلَی مَہْرٍ مُسَمًّی ثُمَّ أَعْتَقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا زَوْجُہَا فَتُخَیَّرُ فَتَخْتَارُ نَفْسَہَا قَالَ : یَبْطُلُ النِّکَاحُ وَیُرَدُّ عَلَی الزَّوْجِ مَہْرُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو کیا اسے مہر ملے گا ؟
(١٧٥٣٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو اسے مہر نہیں ملے گا۔
(۱۷۵۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا اخْتَارَتْ نَفْسَہَا وَقَدْ أُعْتِقَتْ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا فَلاَ صَدَاقَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو کیا اسے مہر ملے گا ؟
(١٧٥٣٤) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو اسے کچھ نہیں ملے گا۔
(۱۷۵۳۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : لاَ شَیْئَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے اور پھر اپنے قول سے رجوع کرلے تو عورت اس مرد کے ساتھ قیام پذیر رہے یا معاملہ قاضی کے دربار میں لے جائے ؟
(١٧٥٣٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے اور پھر اپنے قول سے رجوع کرلے تو عورت کے لیے اس مرد کے ساتھ رہنے کی گنجائش نہیں، وہ اس معاملے کو قاضی کے پاس لے جائے، پھر یا تو اس مرد پر حد لگے گی یا لعان ہوگا۔
(۱۷۵۳۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لاَ یَسَعُہَا أَنْ تَقَارَّہُ حَتَّی تُرَافِعَہُ إلَی السُّلْطَانِ فَإِمَّا حَدٌّ وَإِمَّا مُلاَعَنَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے اور پھر اپنے قول سے رجوع کرلے تو عورت اس مرد کے ساتھ قیام پذیر رہے یا معاملہ قاضی کے دربار میں لے جائے ؟
(١٧٥٣٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی جماعت کے پاس اپنے قول سے رجوع کرلے تو دونوں ساتھ رہیں اور آدمی اللہ سے معافی مانگے اور دوبارہ ایسے نہ کرنے کا عزم کرے۔
(۱۷۵۳۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا أکْذَبَ نَفْسَہُ عِنْدَ رَہْطٍ تَسَاکَنَا وَاسْتَغْفَرَ رَبَّہُ وَلاَ یَعُودُ لِذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے اور پھر اپنے قول سے رجوع کرلے تو عورت اس مرد کے ساتھ قیام پذیر رہے یا معاملہ قاضی کے دربار میں لے جائے ؟
(١٧٥٣٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر مرد نے اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائی، پھر اگر چاہے تو اپنے قول سے رجوع کرلے، اور اس پر حد قذف جاری ہوگی اور وہ عورت اسی کی بیوی رہے گی۔
(۱۷۵۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إذَا قَذَفَہَا بِالزِّنَا إِنْ شَائَ أَکْذَبَ نَفْسَہُ وَجُلِدَ وَرُدَّتْ إلَیْہِ امْرَأَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے اور پھر اپنے قول سے رجوع کرلے تو عورت اس مرد کے ساتھ قیام پذیر رہے یا معاملہ قاضی کے دربار میں لے جائے ؟
(١٧٥٣٨) حضرت شعبی (رض) اس مرد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جو اپنی بیوی پر زنا کی تہمت لگائے اور پھر مسئلہ قاضی کی عدالت میں پیش نہ کرے کہ وہ اپنے قول سے رجوع کرلے تو نکاح باقی رہے گا۔
(۱۷۵۳۸) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی الرَّجُلِ یَقْذِفُ امْرَأَتَہُ بِالزِّنَا ثُمَّ لاَ تُرَافِعُہُ قَالَ : یُکَذِّبُ نَفْسَہُ وَہُمَا عَلَی نِکَاحِہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالتِ مرض میں اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٥٣٩) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالت مرض میں اسے طلاق دے دے توا سے نصف مہر ملے گا، میراث نہیں ملے گی اور اس پر عدت بھی واجب نہیں ہوگی۔
(۱۷۵۳۹) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ لَہَا نِصْفُ الصَّدَاقِ وَلاَ مِیرَاثَ لَہَا ، وَلاَ عِدَّۃَ عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৩৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالتِ مرض میں اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٥٤٠) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۵۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ بِمِثْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالتِ مرض میں اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٥٤٠) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۷۵۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لَہَا نِصْفُ الصَّدَاقِ وَلاَ مِیرَاثَ لَہَا وَلاَ عِدَّۃَ عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالتِ مرض میں اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٥٤٢) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالت مرض میں اسے طلاق دے دے تو وہ عورت وارث نہیں ہوگی، اس پر عدت بھی نہیں ہوگی اور اسے آدھا مہر ملے گا۔
(۱۷۵۴۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا وَہُوَ مَرِیضٌ فَإِنَّہَا لاَ تَرِثُہُ وَلاَ عِدَّۃَ عَلَیْہَا وَلَہَا نِصْفُ الصَّدَاقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالتِ مرض میں اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٥٤٣) حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالت مرض میں اسے طلاق دے دے توا سے پورا مہر ملے گا، میراث نہیں ملے گی اور عدت بھی واجب نہیں ہوگی۔
(۱۷۵۴۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ أَنَّہُ قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً وَلاَ مِیرَاثَ لَہَا وَلاَ عِدَّۃَ عَلَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالتِ مرض میں اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٥٤٤) حضرت قتادہ (رض) بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔
(۱۷۵۴۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالتِ مرض میں اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٥٤٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالت مرض میں اسے طلاق دے دے توا سے پورامہر ملے گا، میراث ملے گی اور عدت بھی واجب ہوگی۔
(۱۷۵۴۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً وَلَہَا الْمِیرَاثُ وَعَلَیْہَا الْعِدَّۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالتِ مرض میں اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٥٤٦) حضرت حارث (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالت مرض میں اسے تین طلاقیں یا ایک طلاق دے دے تو اس عورت کو میراث نہیں ملے گی۔
(۱۷۵۴۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنِ الْحَارِثِ قَالَ : إذَا طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فِی مَرَضِہِ ثَلاَثًا ، أَوْ تَطْلِیقَۃً قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا فَلاَ مِیرَاثَ بَیْنَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالتِ مرض میں اسے طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٧٥٤٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے پھر دخول سے پہلے حالت مرض میں اسے طلاق دے دے توا سے میراث نہیں ملے گی۔
(۱۷۵۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إذَا طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا فَلاَ مِیرَاثَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی اپنی ماں کے خاوند کی بیوی سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٧٥٤٨) حضرت مجاہد (رض) آدمی کے اپنی ماں کے خاوند کی بیوی سے شادی کرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے جبکہ حضرت طاؤس (رض) اور عطائ (رض) اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۱۷۵۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سَیْفٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نُجَیْحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَتَزَوَّجَ الرَّجُلُ امْرَاَۃَ زَوْجِ أُمِّہِ قَالَ : وَکَانَ طَاوُوْسٌ وَعَطَاء لاَ یَرَیَانِ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی اپنی ماں کے خاوند کی بیوی سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٧٥٤٩) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی کے اپنی ماں کے خاوند کی بیوی سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۵۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیْعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : لاَ بَأسَ أَنْ یَتَزَوَّجَ الرَّجُلُ امْرَاَۃَ زَوْجِ أُمِّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৪৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی اپنی ماں کے خاوند کی بیوی سے شادی کرسکتا ہے ؟
(١٧٥٥٠) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اس سے بندھن نہ باندھو جس سے تمہارے ماں باپ میں سے کسی نے بندھن باندھا جیسے تمہاری ماں کا خاوند۔
(۱۷۵۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَبِیبِ بْنُ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بنِ ہَرِمٍ ، عَنْ جَابِرٍ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ : لاَ تُزَاحِمْ مَنْ زَاحَمَ أَبُوکَ ، زَوْجَ أُمِّکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫৫০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک عورت نے ( غلطی سے) اس حال میں شادی کی کہ اس کا خاوند تھا، پھر بچہ پیدا ہوگیا تو بچہ کس کا ہوگا ؟
(١٧٥٥١) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت نے ( غلطی سے) اس حال میں شادی کی کہ اس کا خاوند تھا، پھر بچہ پیدا ہوگیا تو اگر دوسرے خاوند کو شک ہو تو بچہ پہلے کا ہوگا اور اگر اسے شک نہ ہو تو بچہ دوسرے کا ہی ہوگا۔
(۱۷۵۵۱) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ تَزَوَّج وَلَہَا زَوْجٌ قَالَ : إِنْ جَائَتْ بِہِ وَہُوَ یَشُکُّ فِیْہِ فَہُوَ للأَوَّلِ ، وَإِنْ جَائَتْ بِہِ وَہُوَ لاَ یَشُکُّ فِیْہِ فَہُوَ لِلآخَرِ۔
তাহকীক: