মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭৫১১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥١٢) حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اے علی ! تمہارے لیے جنت میں ایک خزانہ ہے اور تم جنت کے دونوں کناروں کو پانے والے ہو، ایک نظر پڑجائے تو دوسری مت ڈالو کیونکہ پہلی نظر کی گنجائش ہے لیکن دوسری کی اجازت نہیں۔
(۱۷۵۱۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ أَبِی طُفَیْلٍ ، عَنْ عَلِیٍّ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : یَا عَلِیُّ ، إنَّ لَکَ کَنْزًا فِی الْجَنَّۃِ وَإِنَّکَ ذُو قَرْنَیْہَا فَلاَ تُتْبِعِ النَّظْرَۃَ النَّظْرَۃَ فَإِنَّمَا لَکَ الأُولَی وَلَیْسَتْ لَکَ الآخِرَۃُ۔ (احمد ۱/۱۵۹۔ دارمی ۲۷۰۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫১২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥١٣) حضرت ابن عباس (رض) قرآن مجید کی آیت (ترجمہ) اللہ آنکھوں کی خیانت اور دل میں چھپے خیالات کو جانتا ہے۔ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ بعض اوقات ایک آدمی کچھ لوگوں میں بیٹھا ہوتا ہے اور وہاں سے ایک عورت گذرتی ہے، وہ لوگوں کو یہ باور کراتا ہے کہ اس نے اپنی نگاہ جھکا لی ہے، پھر اگر وہ لوگوں کو خود سے غافل پاتا ہے تو عورت کو دیکھنے لگتا ہے اور اگر اسے اندیشہ ہو کہ لوگ اسے دیکھ لیں گے تو نظر کو جھکا لیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے دل کے خیالات سے بھی واقف ہے کہ وہ آدمی عورت کے چھپے ہوئے حصے کو بھی دیکھنا چاہتا ہے۔
(۱۷۵۱۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : {یَعْلَمُ خَائِنَۃَ الأَعْیُنِ ، وَمَا تُخْفِی الصُّدُورُ} قَالَ : الرَّجُلُ یَکُونُ فِی الْقَوْمِ فَتَمُرُّ بِہِمُ الْمَرْأَۃُ فَیُرِیہِمْ أَنَّہُ یَغُضُّ بَصَرَہُ عَنْہَا فَإِنْ رَأَی مِنْہُمْ غَفَلَۃً نَظَرَ إلَیْہَا فَإِنْ خَافَ أَنْ یَفْطَنُوا بِہِ غَضَّ بَصَرَہُ وَقَدِ اطَّلَعَ اللَّہُ مِنْ قَلْبِہِ أَنَّہُ وَدَّ أَنَّہُ نَظَرَ إلَی عَوْرَتِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫১৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥١٤) حضرت ابوموسیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ میرے ناک میں کسی مردار کی بو آئے یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ اس میں کسی عورت کی خوشبو آئے۔
(۱۷۵۱۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : قَالَ أَبُو مُوسَی : لأَنْ تَمْتَلِئَ مَنْخِرَیَّ مِنْ رِیحِ جِیفَۃٍ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ تَمْتَلِئَا مِنْ رِیحِ امْرَأَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫১৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥١٥) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں تارکول سے لیپ کئے اونٹ سے ٹکراؤں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کسی عورت سے ٹکراؤں۔
(۱۷۵۱۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لأَنْ أُزَاحِمَ بَعِیرًا مَطْلِیًّا بِقَطِرَانٍ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أُزَاحِمَ امْرَأَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫১৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥١٦) حضرت ابو موسیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ ہر بد نظر آنکھ زنا کرنے والی ہے۔
(۱۷۵۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَۃَ ، عَنْ غُنَیْمِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِی مُوسَی قَالَ : کُلُّ عَیْنٍ فَاعِلَۃٌ یَعْنِی زَانِیَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫১৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥١٧) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو دخول سے پہلے ایک یا دو طلاقیں دیدے اور یہ سمجھتے ہوئے اس سے جماع کرے کہ ابھی رجوع کا حق باقی ہے تو عورت کو مہر ملے گا اور دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔
(۱۷۵۱۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ تَطْلِیقَۃً ، أَوْ تَطْلِیقَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ثُمَّ غَشِیَہَا وَہُوَ یَرَی أَنَّ لَہُ عَلَیْہَا رَجْعَۃً قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ وَیُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫১৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥١٨) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو (دخول سے پہلے) طلاق دی اور پھر اس سے یہ سمجھتے ہوئے وطی کرلی کہ اسے رجوع کا حق حاصل ہے تو اس عورت کو پورا مہر ملے گا۔ کیونکہ مرد عورت سے جماع کرچکا ہے۔
(۱۷۵۱۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ، ثُمَّ غَشِیَہَا وَہُوَ یَرَی أَنَّ لَہُ عَلَیْہَا رَجْعَۃً قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً لِغِشْیَانِہِ إیَّاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫১৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥١٩) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو (دخول سے پہلے) طلاق دی اور پھر اس سے یہ سمجھتے ہوئے وطی کرلی کہ اسے رجوع کا حق حاصل ہے تو اس عورت کو پورا مہر ملے گا۔
(۱۷۵۱۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ عن مَطَرٍ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫১৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥٢٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو (دخول سے پہلے) طلاق دی اور پھر اس سے یہ سمجھتے ہوئے وطی کرلی کہ اسے رجوع کا حق حاصل ہے تو اس عورت کو پورا مہر ملے گا۔
(۱۷۵۲۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫২০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥٢١) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو (دخول سے پہلے) طلاق دی اور پھر اس سے یہ سمجھتے ہوئے وطی کرلی کہ اسے رجوع کا حق حاصل ہے تو اس عورت کو پورا مہر اور نصف ملے گا۔
(۱۷۵۲۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لَہَا صَدَاقٌ وَنِصْفُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫২১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥٢٢) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو (دخول سے پہلے) طلاق دی اور پھر اس سے یہ سمجھتے ہوئے وطی کرلی کہ اسے رجوع کا حق حاصل ہے تو ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی اور اس عورت کو پورا مہر ملے گا۔
(۱۷۵۲۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا وَاحِدَۃً ثُمَّ غَشِیَہَا وَہُوَ یَرَی أَنَّ لَہُ عَلَیْہَا الرَّجْعَۃَ قَالَ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا وَلَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫২২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥٢٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو (دخول سے پہلے) طلاق دی اور پھر اس سے یہ سمجھتے ہوئے وطی کرلی کہ اسے رجوع کا حق حاصل ہے تو اس عورت کو پورا مہر اور نصف ملے گا۔ اور حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ اسے پورا مہر ملے گا۔
(۱۷۵۲۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ: لَہَا صَدَاقٌ وَنِصْفٌ وَقَالَ الْحَکَمُ: لَہَا الصَّدَاقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫২৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥٢٤) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں، پھر جہالت کی وجہ سے اس سے جماع کرلیا تو اس عورت کو پورا مہر ملے گا۔
(۱۷۵۲۴) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ الْمُثَنَّی ، عَنْ عَطَائٍ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا وَجَہِلَ فَأَصَابَہَا قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ کَامِلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫২৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥٢٥) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو (دخول سے پہلے) طلاق دی اور پھر اس سے یہ سمجھتے ہوئے وطی کرلی کہ اسے رجوع کا حق حاصل ہے تو اس عورت کو پورا مہر اور نصف ملے گا۔
(۱۷۵۲۵) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : لَہَا صَدَاقٌ وَنِصْفٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫২৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥٢٦) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو (دخول سے پہلے) طلاق دی اور پھر اس سے یہ سمجھتے ہوئے وطی کرلی کہ اسے رجوع کا حق حاصل ہے تو اس عورت کو پورا مہر اور نصف ملے گا۔
(۱۷۵۲۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ قَالَ : صَدَاقٌ وَنِصْفُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫২৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥٢٧) حضرت جابر بن زید (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو چھونے سے پہلے اسے طلاق دے دے اور اسے کہا جائے کہ وہ تجھ پر حرام نہیں ہوئی، اور وہ پہلے نکاح کی بنیاد پر اس سے جماع کرلے اور وہ عورت اس مرد کے پاس دو سال تک ٹھہری رہے اور اولاد کو جنم دے پھر انھیں علم ہو کہ یہ عورت تو اس مرد پر حرام ہوگئی ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت جابر بن زید (رض) نے فرمایا کہ ان دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی، وہ عورت کو پہلے نکاح کی وجہ سے آدھا مہر دے گا اور دخول اور جماع کی وجہ سے پورا مہر دے گا۔
(۱۷۵۲۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : سُئِلَ عَمَّنْ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَطَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَمَسَّہَا ثُمَّ قِیلَ لَہُ : إنَّہَا لَمْ تَحْرُمْ عَلَیْکَ فَدَخَلَ بِہَا بِالنِّکَاحِ الأَوَّلِ فَمَکَثَتْ عِنْدَہُ سَنَتَیْنِ فَوَلَدَتْ لَہُ أَوْلاَدًا فَعَلِمَ بِذَلِکَ أَنَّہَا عَلَیْہِ حَرَامٌ قَالَ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا وَیُعْطِی الْمَرْأَۃَ بِنِکَاحِہَا الأَوَّلِ نِصْفَ مَہْرِہَا ومن دُخُولِہِ بِہَا وَمُجَامَعَتِہِ إیَّاہَا مَہْرًا کَامِلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫২৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥٢٨) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو (دخول سے پہلے) طلاق دی اور پھر اس سے یہ سمجھتے ہوئے وطی کرلی کہ اسے رجوع کا حق حاصل ہے تو اس عورت کو پورامہر ملے گا۔
(۱۷۵۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : لَہَا الصَّدَاقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫২৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی دخول سے پہلے عورت کو طلاق بائنہ دے دے اور پھر اس خیال سے جماع کربیٹھے کہ ابھی رجوع کا حق ہے تو اس عمل کا کیا حکم ہوگا ؟
(١٧٥٢٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو (دخول سے پہلے) طلاق دی اور پھر اس سے یہ سمجھتے ہوئے وطی کرلی کہ اسے رجوع کا حق حاصل ہے تو اس عورت کو پورا مہر اور نصف ملے گا۔
(۱۷۵۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لَہَا صَدَاقٌ وَنِصْفُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫২৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو کیا اسے مہر ملے گا ؟
(١٧٥٣٠) حضرت ابن عباس (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو کیا اسے مہر ملے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے کچھ نہیں ملے گا، وہ اپنے نفس اور مہر دونوں چیزوں کو حاصل نہیں کرسکتی۔
(۱۷۵۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ وَمِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَمَۃً أُعْتِقَتْ فَاخْتَارَتْ نَفْسَہَا قَبْلَ أَنْ یُدْخَلَ بِہَا قَالَ : لاَ شَیْئَ لَہَا ، لاَ یُجْمَعُ عَلَیْہِ أَمْرٌ یَذْہَبُ بِنَفْسِہَا وَمَالِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৩০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کسی باندی سے شادی کرے، پھر دخول سے پہلے اس باندی کو آزاد کردیا جائے، پھر شرعی حکم کے مطابق اس عورت کو خاوند کے قبول کرنے اور نہ کرنے کا اختیار ملے لیکن وہ خاوند سے علیحدگی کو اختیار کرلے تو کیا اسے مہر ملے گا ؟
(١٧٥٣١) حضرت حسن (رض) فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی باندی کسی غلام کے نکاح میں تھی، پھر اسے آزاد کیا گیا اور آزادی کے بعد اختیار دیا گیا اور اس نے دخول سے پہلے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تو اس عورت کو مہر نہیں ملے گا اور یہ طلاق بائنہ ہوگی۔
(۱۷۵۳۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا أُعْتِقَتِ الأَمَۃُ وَہِیَ تَحْتَ الْعَبْدِ فَخُیِّرَتْ فَاخْتَارَتْ نَفْسَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا فَلاَ صَدَاقَ لَہَا وَہِیَ تَطْلِیقَۃٌ بَائِنَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক: