মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭৪৯১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی عورت سے اس بات پر شادی کرے کہ مہر کے بارے میں عورت کی فرمائش مانی جائے گی
(١٧٤٩٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شادی اس بات پر ہوئی کہ مہر کے معاملے میں عورت یا مرد کے حکم کا اعتبار ہوگا اور بعد میں جھگڑا ہوگیا تو بغیر کمی زیادتی کے مہر مثلی ملے گا اور نکاح جائز ہے۔
(۱۷۴۹۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إذا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْمَرْأَۃَ عَلَی حُکْمِہَا ، أَوْ حُکْمِہِ فَجَارٍ فِی الصَّدَاقِ أو جَارُوا رُدَّ ذَاکَ إلَی صَدَاقِ مِثْلِہَا لاَ وَکْسَ وَلاَ شَطَطَ وَالنِّکَاحُ جَائِزٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی عورت سے اس بات پر شادی کرے کہ مہر کے بارے میں عورت کی فرمائش مانی جائے گی
(١٧٤٩٣) حضرت محمد بن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ عمرو بن حریث (رض) نے عدی بن حاتم (رض) کی بیٹی کے لیے نکاح کا پیغام بھجوایا۔ عدی بن حاتم (رض) نے فرمایا کہ مہر میرے حکم کے مطابق طے ہوگا۔ عمرو بن حریث نے اپنے دوستوں سے مشورہ کیا تو انھوں نے کہا کہ کیا تم طی کے ایک آدمی کو اپنے نکاح کے معاملے کا حاکم بناؤ گے۔ عمرو بن حریث نے پھر بھی انھیں ہی حکم سونپ دیا تو حضرت عدی نے فیصلہ کیا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت چار سو اسی ہے۔ عمرو نے انھیں دس ہزار بھیجے اور کہا کہ اپنی بیٹی کی رخصتی فرما دیجئے۔
(۱۷۴۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ قَالَ : خَطَبَ عَمْرُو بْنُ حُرَیْثٍ إلَی عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ ابْنَتَہُ فَأَبَی إلاَّ عَلَی حُکْمِہِ فَرَجَعَ عَمْرٌو فَاسْتَشَارَ أَصْحَابَہُ فَقَالُوا : أَتُرِیدُ أَنْ تُحَکِّمَ رَجُلاً مِنْ طیئٍ فِی عَقْدِکَ فَأَبَتْ نَفْسُہُ فَتَزَوَّجَہَا عَلَی حُکْمِہِ ثُمَّ انْصَرَفَ فَحَکَّمَ عَدِیٌّ سُنَّۃَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَمَانِینَ وَأَرْبَعِ مِئَۃٍ ، فَبَعَثَ إلَیْہِ عَمْرٌو بِعَشَرَۃِ آلاَفٍ وَقَالَ : جَہِّزْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی عورت سے اس بات پر شادی کرے کہ مہر کے بارے میں عورت کی فرمائش مانی جائے گی
(١٧٤٩٤) حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت اشعث (رض) نے ایک عورت سے اس کے منہ مانگے مہر پر شادی کی اور پھر حضرت عمر (رض) سے اس بارے میں سوال کیا کہ میں نے اس کے ساتھ ایک رات گزاری ہے جس کا علم صرف اللہ کو ہے، اس خوف کے ساتھ کہ کہیں وہ مجھ پر قیس کے مال کی فرمائش نہ کردے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ اسے یہ نہیں ملے گا اسے مہر مثلی ملے گا۔
(۱۷۴۹۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ أَنَّ الأَشْعَثَ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً عَلَی حُکْمِہَا فَسَأَلَہُ عُمَرُ عَنْہَا ، فَقَالَ : بِتُّ لَیْلَۃً لاَ یَعْلَمُہَا إلاَّ اللَّہُ مَخَافَۃَ أَنْ تَحْکُمَ عَلَیَّ فِی مَالِ قَیْسٍ ، فَقَالَ : لَیْسَ ذَلِکَ لَہَا إنَّمَا لَہَا مَہْرُ نِسَائِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی عورت سے اس بات پر شادی کرے کہ مہر کے بارے میں عورت کی فرمائش مانی جائے گی
(١٧٤٩٥) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی عورت سے اپنی مرضی کے مہر پر شادی کرے اور مہر کی تقرری سے پہلے آدمی کا انتقال ہوجائے تو عورت کو مہر مثلی ملے گا۔
(۱۷۴۹۵) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً عَلَی حُکْمِہِ فَمَاتَتِ الْمَرْأَۃُ قَبْلَ أَنْ یَحْکُمَ الرَّجُلُ قَالَ : لَہَا صَدَاقُ نِسَائِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی عورت سے اس بات پر شادی کرے کہ مہر کے بارے میں عورت کی فرمائش مانی جائے گی
(١٧٤٩٦) حضرت عبدالملک (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے اپنی مرضی کا مہر دینے پر شادی کی، پھر اس نے دس درہم مہر دیے تو حضرت عطائ (رض) نے اسے جائز قرار دیا اور فرمایا کہ مسلمان اس سے کم اور زیادہ مہر پر نکاح کیا کرتے تھے۔
(۱۷۴۹۶) حَدَّثَنَا یَعْلَی ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً عَلَی حُکْمِہِ فَحَکَمَ عَشَرَۃَ دَرَاہِمَ قَالَ : یَجُوزُ ، قَدْ کَانَ الْمُسْلِمُونَ یَتَزَوَّجُونَ عَلَی أَقَلَّ مِنْ ذَلِکَ وَأَکْثَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کی شادی ہو اسے کیا دعادینی چاہیے ؟
(١٧٤٩٧) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں ایک آدمی نے دوسرے کی شادی کے موقع پر اسے دعا دی : بِالرِّفَائِ والبَنِیْنَ (خوش رہو اور اولاد پاؤ) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ سنا تو فرمایا کہ یوں نہ کہو بلکہ یہ کہو : اللہ تعالیٰ تمہیں برکت عطا فرمائے۔
(۱۷۴۹۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ السَّرِیِّ بْنِ یَحْیَی ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لآخَرَ : بِالرِّفَائِ والبَنِیْنَ، فَقَالَ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَقُوْلُوْا ہَکَذَا قُوْلُوْا : بَارَکَ اللَّہُ فِیْکَ وَبَارَکَ عَلَیْکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کی شادی ہو اسے کیا دعادینی چاہیے ؟
(١٧٤٩٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عقیل بن ابی طالب (رض) نے بنو جشم کی ایک عورت سے شادی کی پھر لوگوں کی دعوت کی تو لوگوں نے انھیں بِالرِّفَائِ والبَنِیْنَ کہہ کر دعا دی۔ انھوں نے فرمایا کہ یوں نہ کہو۔ لوگوں نے پوچھا کہ پھر ہم کیا کہیں تو انھوں نے فرمایا کہ تم کہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں برکت عطا فرمائے کیونکہ ہمیں یہی کہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
(۱۷۴۹۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عَقِیلَ بْنَ أَبِی طَالِبٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً مِنْ بَنِی جُشَمٍ فَدَعَاہُمْ فَقَالُوا : بِالرِّفَائِ وَالبَنِیْنَ ، فَقَالَ : لاَ تَقُوْلُوْا ذَاکَ : قَالُوا : کَیْفَ نَقُوْلُ یَا أَبَا یَزِیْدٍ ؟ قَالَ : تَقُوْلُوْنَ : بَارَکَ اللَّہُ لَکَ وَبَارَکَ عَلَیْکَ فَإنَّا کُنَّا نَقُوْلُ ، أَوْ نُؤْمَرُ بِذَلِکَ۔ (ابن ماجہ ۱۹۰۶۔ احمد ۱/۴۵۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٤٩٩) حضرت جریر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اچانک پڑجانے والی نظر کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اپنی نگاہ کو پھیر لو۔
(۱۷۴۹۹) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ جَرِیرٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ نَظْرَۃِ الْفُجَائَۃِ فَأَمَرَنِی أَنْ أَصْرِفَ بَصَرِی۔
(مسلم ۱۶۹۹۔ ابوداؤد ۲۱۴۱)
(مسلم ۱۶۹۹۔ ابوداؤد ۲۱۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৪৯৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥٠٠) حضرت علاء بن زیاد (رض) فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ اپنی نظر کو کسی عورت کی چادر کے حسن پر بھی مت ڈالو کیونکہ نظر دل میں خواہش کو بیدار کرتی ہے۔
(۱۷۵۰۰) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَیْد ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ زِیَادٍ قَالَ : کَانَ یُقَالُ : لاَ تُتْبِعَنَّ نَظَرَکَ حُسْنَ رِدَائِ امْرَأَۃٍ فَإِنَّ النَّظَرَ یَجْعَلُ شَہْوَۃً فِی الْقَلْبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥٠١) حضرت عاصم احول (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت شعبی (رض) نے قرآن مجید کی آیت پڑھی (ترجمہ) مومنین سے کہہ دو کہ اپنی نگاہوں کو جھکائیں۔ میں نے حضرت شعبی (رض) سے کہا کہ آدمی کسی عورت کو دیکھتا ہے لیکن اس کی حرام کردہ چیزوں کو نہیں دیکھتا تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ کیا تم اپنی آنکھوں سے اس میں سوراخ کرنا چاہتے ہو ؟
(۱۷۵۰۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : (قُلْ لِلْمُؤْمِنِینَ یَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِہِمْ) قُلْتُ لِلشَّعْبِیِّ : الرَّجُلُ یَنْظُرُ الْمَرْأَۃَ لاَ یَرَی مِنْہَا مُحَرَّمًا قَالَ : مَا لَکَ أَنْ تثقبہا بِعَیْنِکَ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥٠٢) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ وہ نظر جو دل میں خواہش کو بیدار کرے اس میں کوئی خیر نہیں۔
(۱۷۵۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : نَظْرَۃٌ یَہْوَاہَا الْقَلْبُ فَلاَ خَیْرَ فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥٠٣) حضرت بریدہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی (رض) کو نصیحت فرمائی کہ ایک نظر پڑجائے تو دوسری نہ ڈالو، کیونکہ پہلی نظر میں تو گنجائش ہے لیکن دوسری میں تمہارے لیے گنجائش نہیں۔
(۱۷۵۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ أَبِی رَبِیعَۃَ الإِیَادِیِّ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِیٍّ : لاَ تُتْبِعِ النَّظْرَۃَ النَّظْرَۃَ فَإِنَّمَا لَکَ الأُولَی وَلَیْسَ لَکَ الآخِرَۃُ۔(ترمذی ۲۷۷۷۔ ابوداؤد ۲۱۴۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥٠٤) حضرت موسیٰ جہنی (رض) کہتے ہیں کہ میں ایک راستے میں حضرت سعید بن جبیر (رض) کے ساتھ تھا۔ ہمارے سامنے ایک عورت یا لڑکی آئی تو ہم سب کی نگاہ اس پر پڑگئی، پھر حضرت سعید نے نگاہ جھکا لی لیکن میں دیکھتا رہا، مجھ سے حضرت سعید نے فرمایا کہ پہلی نظر میں پکڑ نہیں لیکن دوسری میں پکڑ ہے۔
(۱۷۵۰۴) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ مُوسَی الْجُہَنِیِّ قَالَ : کُنْتُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ فِی طَرِیقٍ فَاسْتَقْبَلَتْنَا امْرَأَۃٌ أو جاریۃ قَالَ : فَنَظَرْنَا إلَیْہَا جَمِیعًا قَالَ ثُمَّ إنَّ سَعِیدًا غَضَّ بَصَرَہُ فَنَظَرْتُ أنا ، قَالَ : فَقَالَ لِی سَعِیدٌ : الأُولَی لَکَ وَالثَّانِیَۃُ عَلَیْکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥٠٥) حضرت قیس (رض) فرماتے ہیں کہ پہلی نظر پر گرفت نہیں لیکن اگر کوئی دیکھتا ہی رہے تو قابل گرفت ہے۔
(۱۷۵۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ قَالَ : کَانَ یُقَالُ : النَّظْرَۃُ الأُولَی لاَ یَمْلِکُہَا أَحَدٌ وَلَکِنِ الَّذِی یَدُسُّ النَّظَرَ دَسًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥٠٦) حضرت ابو ہیثم (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن سیرین (رض) سے سوال کیا کہ اگر میرے سامنے کوئی عورت راستے میں آجائے اور میں اس سے نگاہ پھیرلوں تو کیا مجھے گناہ ملے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ کیا قرآن نہیں پڑھتے ؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اہل ایمان سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں، اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اللہ آنکھوں کی خیانت کو جانتا ہے۔
(۱۷۵۰۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ دَاوُدَ أَبِی الہیثم قَالَ قَالَ رَجُلٌ لاِِبْنِ سِیرِینَ : أَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَۃَ فِی الطَّرِیقِ أَلَیْسَ لِی النَّظْرَۃُ الأُولَی ثُمَّ أَصْرِفُ عَنْہَا بَصَرِی ؟ قَالَ : أَمَا تَقْرَأُ الْقُرْآنَ : {یَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِہِمْ} {یَعْلَمُ خَائِنَۃَ الأَعْیُنِ، وَمَا تُخْفِی الصُّدُورُ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥٠٧) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ جب تمہارا کسی عورت سے سامنا ہو تو اس کے گذرنے تک اپنی نگاہ کو جھکا کررکھو۔
(۱۷۵۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَحدُوجٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا یَقُولُ : إذَا لَقِیتَ الْمَرْأَۃَ فَغُضَّ عَیْنَیکَ حَتَّی تَمْضِیَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥٠٨) حضرت ابو قلابہ (رض) فرماتے ہیں کہ تمہیں عورت کا حسن کوئی نقصان نہ دے گا جب تک تم اسے پہچان نہ لو۔
(۱۷۵۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ : لاَ یَضُرُّک حُسْنُ امْرَأَۃٍ مَا لَمْ تَعْرِفْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥٠٩) حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) فرماتے ہیں کہ دورانِ طواف ایک عورت پر میری نگاہ پڑی، وہ مجھے بھلی محسوس ہوئی، میں نے اس کے بارے میں سوال کرنا چاہا لیکن وہ مصروف تھی۔ تمہیں عورت کا حسن اس وقت تک نقصان نہیں دیتا جب تک تم اسے جان نہ لو۔
(۱۷۵۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ : بَیْنَا أَنَا أَطُوفُ بِالْبَیْتِ إذْ رَأَیْتُ امْرَأَۃً فَأَعْجَبَنِی دَلُّہَا فَأَرَدْتُ أَنْ أَسْأَلَ عَنْہَا فَوَجَدْتُہَا مَشْغُولَۃً وَلاَ یَضُرُّکَ حُسْنُ امْرَأَۃٍ مَا لَمْ تَعْرِفْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫০৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥١٠) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ مرد کے لیے بیوی یا محرم رشتہ دار کے علاوہ کسی عورت کو دیکھنا درست نہیں۔
(۱۷۵۱۰) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ طَاوُوسٍ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَنْظُرَ الرَّجُلُ إلَی الْمَرْأَۃِ إلاَّ أَنْ یَکُونَ زَوْجًا ، أَوْ ذَا مَحْرَمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৫১০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بدنظری کی ممانعت
(١٧٥١١) حضرت ایوب (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس (رض) کسی ایسے قافلے میں نہ جاتے جس میں عورتیں ہوتیں۔
(۱۷۵۱۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُو عُمَیْرٍ ، عَنْ أَیُّوبَ قَالَ : کَانَ طَاوُوسٌ لاَ یَصْحَبُ رُفْقَۃً فِیہَا امْرَأَۃٌ۔
তাহকীক: